1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

مزاحیہ دکھی کہانی

'قہقہے، ہنسی اور مسکراہٹیں' میں موضوعات آغاز کردہ از نور فاطمہ, ‏9 دسمبر 2018۔

  1. نور فاطمہ
    آف لائن

    نور فاطمہ ممبر

    شمولیت:
    ‏9 دسمبر 2018
    پیغامات:
    23
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    ملک کا جھنڈا:
    سفر نامہ۔۔۔
    تحریر: نور فاطمہ
    ایک بار ہم گھر سے ہاسٹل آرہے تھے۔۔لوکل بس پر۔۔۔
    وہاں کے حالات سے کون واقف نہیں ہوگا۔۔!!
    کُل جہان کی افراتفری۔۔اور رنگ برنگ کے لوگ۔۔
    ہم اپنی مختص کردہ نشست پر جا بیٹھے اور بس چل پڑی۔۔۔ہمارے دل میں خوشی کے مارے لڈو پھوٹنے لگے کہ "واہ نور! آج تو ترے وارے نیارے ہوگئے" ایک کے ساتھ ایک نشست مفت میں مل گئی۔۔۔
    اپنا بیگ ساتھ والی سیٹ پر رکھا۔۔۔کانوں میں ہینڈ فری نصب کیے اور میوزک کے مزے لوٹنے لگے۔۔ابھی ہلکی ہلکی آنکھ لگنے لگی تھی کہ ایک جھٹکے سے بس رک گئی،ہمارا سر اگلی نشست کی پشت سے جا ٹکرایا۔۔
    ابھی درد سر کا غم ہرا ہی تھا کہ ایک بزرگ خاتون اپنے بھاری بھرکم وجود اور پوٹلی سمیت وارد ہوئیں۔۔۔کنڈکٹر ساتھ تھا۔۔
    "تھوڑا نال تھی باؤ اماں کوں جھاں چا ڈیو"
    (ذرا اماں جی کو جگہ دے دیں)۔۔۔
    گویا بس کی تمام نشستیں پُر تھیں۔ایک یہی خالی تھی۔۔۔
    ہم بے چارے قسمت کے مارے۔۔۔بیگ اٹھا کر جھولی میں رکھا اور انتظامیہ کو کوسنے لگے۔۔لالچی لوگ!!
    مگر یہ کیا؟؟ موصوفہ کے لیے ایک سیٹ کافی نہیں تھی۔۔ان کا محض نصف وجود سیٹ کے اوپر تھا باقی بے سہارا۔۔۔ہمیں خیال آیا۔۔۔بزرگ خاتون ہیں ان کے آرام کا احساس کرنا چاہیے۔۔ہم سے جتنا ہوسکا کھڑکی کی طرف ہوگئے تقریبا سیٹ کے کونے میں سمٹ کر بیٹھ گئے۔۔بوڑھیا کو کچھ چین آیا۔۔۔کیونکہ وہ اپنا سارا وزن ہم پر دھر کر بیٹھی تھیں۔۔ہماری حالت ایسی ہی تھی:
    "میں ترا کار بتاؤں کس کو
    یہ حال سناؤں کس کو"
    پھر دل ناداں میں ایک اور امید جاگی کہ شاید کچھ دور جاکر اماں جی کی منزل آجائے۔۔ان سے دریافت کرنا چاہا کہ انہوں نے کہاں جانا ہے۔۔اب حالات کی ستم ظریفی دیکھیں کہ انہیں اونچا سنتا تھا اور ہم اونچا بولنے کی کیفیت میں نہیں تھے۔۔کچھ نہ کچھ ہمت کر کے عملِ استفسار سے گزرے تو کچھ سکھ کا سانس آیا جو کہ آدھا اوپر ہی رہ گیا آدھا نیچے آیا۔۔ان کا جواب تھا "ایک گھنٹے بعد ان کی منزل آجائے گی۔۔۔"
    اللہ اللہ کر کے وہ ایک گھنٹہ گزارا اور ان کی منزل مقصود آپہنچی۔۔۔ہم نے اسی وقت دو نفل شکرانے کے نیت کیے کہ گھر خیریت سے پہنچنے کی آس ملی تھی۔۔۔ابھی یہی خیال ذہن میں منڈلا رہا تھا کہ۔۔۔۔
    کہ کسی گھناؤنے پہر کا آوارہ اتفاق ہوا۔۔۔ایک خاتون اپنے تین عدد بچوں کو قدموں پر اور ایک نومولود کو گود میں لیے بس میں داخل ہوتے ہوئے موت کی فرشتی معلوم ہورہی اور ہمارے دل میں گھنٹیاں بج رہی تھیں۔۔خطرے کی۔۔۔
    ابھی سفر کے امتحاں اور بھی ہیں۔۔۔
    مقامات آہ و فغاں اور بھی ہیں!!!
     
  2. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    آپ انگریزی سفر میں لگ رہی ہیں
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ آسانی فرمائے ۔ ۔ ۔ سفر مکمل ہو جائے تو اپنی خیریت کی اطلاع بھجوا دیکجئے گا
     
  4. نور فاطمہ
    آف لائن

    نور فاطمہ ممبر

    شمولیت:
    ‏9 دسمبر 2018
    پیغامات:
    23
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    ملک کا جھنڈا:
    وہ کیسے
     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. نور فاطمہ
    آف لائن

    نور فاطمہ ممبر

    شمولیت:
    ‏9 دسمبر 2018
    پیغامات:
    23
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    ملک کا جھنڈا:
    اگر کچھ ہوگیا ہوتا تو آج مابدولت یہ سب آپ کو نہ بتا رہی ہوتی۔م
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    واہ بہت خوب لکھتی ہیں آپ ماشاء اللہ
    پھر کیا ہوا؟
    کیا سفر میں آپ کو ہارون رشید بھائی بھی نظر آئے تھے؟
    کیا بچوں نے بریانی کھانے کا مطالبہ کیا تھا؟
    یا آپ کی ہنڈفری چھین کر اپنے کانوں میں لگائی تھی؟
    کیا آصف بھائی نے کرایہ وصول کیا تھا؟

    اگلے حصے کا انتظار رہےگا
     
  7. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    تفصیلات کے لیے یہ لڑی دیکھیں
     
  8. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    اگلی قسط کب آئیگی؟
     
  9. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    خبر نامے کے بعد
     
  10. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    اور خبرنامہ؟
     
  11. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    کہانی سے پہلے
     
    آصف احمد بھٹی نے اسے پسند کیا ہے۔
  12. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
  13. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
  14. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    نور فاطمہ بہن ہی بتا سکتی ہیں
     
  15. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    کیا پوچھنا ہے
     
  16. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    مزید کتنا انتظار کرنا پڑےگا؟
     
  17. نور فاطمہ
    آف لائن

    نور فاطمہ ممبر

    شمولیت:
    ‏9 دسمبر 2018
    پیغامات:
    23
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    ملک کا جھنڈا:
    ہاہاہاہا یہاں اگلے حصے کا انتظار کیا جارہا ہے؟؟ ہم تو ایک ہی قسط لکھ کر خود کو دستبردار سمجھ رہے تھے :D
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  18. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    آپ تشریف لے آئی ہیں
    بقیہ حصہ بھی آ ہی جائے گا ........... کیسا رہا بقیہ سفر ہاہاہاہا
     
    Last edited: ‏14 جنوری 2019
  19. نور فاطمہ
    آف لائن

    نور فاطمہ ممبر

    شمولیت:
    ‏9 دسمبر 2018
    پیغامات:
    23
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    ملک کا جھنڈا:
    زنیرہ آپی!آپ کے پرزور اصرار پر یہ اسرار بھی وا کرنا پڑے گا اب ہمیں سب کے سامنے۔۔
     
  20. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    ویسے دو تین ہی لوگ ہیں یہاں ............. یہ حکم نہیں ہے بس فقط التجا ہے
    جو بھی احوال ہیں اب وا کیجیے
    کوئی چارہ نہیں اورکیا کیجیے
     

اس صفحے کو مشتہر کریں