1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

دل مدینے کی فضاؤں کے نظارے مانگے ۔ تازہ نعتیہ کلام

'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏19 جنوری 2016۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    اللھم صلّ علی سیدنا ومولانا محمد وعلیٰ آلہ وصحبہ وبارک وسلم

    چاند مانگے نہ فلک کے یہ ستارے مانگے
    دل مدینے کی فضاؤں کے نظارے مانگے

    حاصلِ عمر تھے وہ دن جو مدینے گذرے
    زندگی پھر سے شب و روز وہ پیارے مانگے


    بخش دیتا ہے خدا سارے گنہگاروں کو
    اُس کی رحمت تو محمد:drood: کے اشارے مانگے

    لفظِ جاؤکَ وسیلہ ہے یقینِ بخشش
    ورنہ کیا ہوتا فقط میرے تمھارے مانگے


    لے لیا اِذنِ شفاعت تو حشر میں گویا
    کملی والے نےسبھی عصیاں کےمارےمانگے

    عظمتِ دورِ صحابہ تھی اِسی میں مُضمِر
    ہر کڑے وقت میں آقا کے سہارے مانگے

    پنجتن پاک سفینہ ہیں صحابہ کوکب
    یہ توسارےہیں محمدکے'سنوارےمانگے'


    خردمندوں کی رسائی میں نہیں ذوقِ جنوں
    چشمِ ساقی میں جو ڈوبے، نہ کنارے مانگے

    وہ ہے بدبخت، لبِ جُو جو مرے ہے پیاسا
    بُھولے آقا کو، جہنم کے شرارے مانگے

    قبرمیں آئے جو سرکار، کہا "صلِّ علیٰ "

    پھر نکیروں نے نہ اعمال ہمارے مانگے

    وہی پاتا ہے رضا منزلِ مقصود یہاں
    جو کہ ہرگام پہ آقا کو پکارے ،مانگے


    ہدیہ کلام: محمد نعیم رضا۔ 19جنوری 2016
     
    Last edited: ‏23 جنوری 2016
    bilal260, سعدیہ, پاکستانی55 اور مزید ایک رکن نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. دُعا
    آف لائن

    دُعا ممبر

    شمولیت:
    ‏31 مارچ 2015
    پیغامات:
    5,102
    موصول پسندیدگیاں:
    4,604
    ملک کا جھنڈا:
    "قبرمیں دیکھ کے آقا ،جوکہا "صلِّ علیٰ "
    پھر نکیروں نے نہ اعمال ہمارے مانگے

    وہی پاتا ہے رضا منزلِ مقصود یہاں
    جو کہ ہرگام پہ آقا کو پکارے ،مانگے"
    بہت عمدہ کلام۔۔۔سبحان اللہ ۔۔
    اللہ پاک ہم سب کو بھی آقائے دوجہاں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت نصیب فرمائے۔آمین
     
    bilal260، نعیم اور پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. سعدیہ
    آف لائن

    سعدیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    4,590
    موصول پسندیدگیاں:
    2,393
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ ۔

    بخش دیتا ہے خدا سارے گنہگاروں کو
    اُس کی رحمت تو محمد:drood: کے اشارے مانگے


    حق ہے
     
    نعیم اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. bilal260
    آف لائن

    bilal260 ممبر

    شمولیت:
    ‏29 مارچ 2012
    پیغامات:
    182
    موصول پسندیدگیاں:
    46
    ملک کا جھنڈا:
    ما شاء اللہ بہت خوب نعت شریف ہے شکریہ۔
     
    نعیم اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    آمین شکریہ۔ جزاک اللہ خیر
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    شکریہ میڈم جی ۔ جزاک اللہ خیر
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    حوصلہ افزائی کے لیے ممنون ہوں بلال بھائی۔ جزاک اللہ خیر
    سلامت رہیے
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    very beautiful Subhan Allah
     
    نعیم اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    شکریہ زنیرہ عقیل ۔ جزاک اللہ خیر
    حوصلہ افزائی کے لیے ممنون ہوں
     
    پاکستانی55 اور زنیرہ عقیل .نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ خیر
     
    نعیم اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    اس کے جواب میں مجھے کیا کہنا چاہیے ؟
     
  12. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    وایاکِ
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  13. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    بخش دیتا ہے خدا سارے گنہگاروں کو
    اُس کی رحمت تو محمد:drood: کے اشارے مانگے
    بیشک سبحان اللہ ۔ جزاک اللہ
     
    محمد شہزاد، نعیم اور پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں