1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

عید میلاد نبی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مبارک ہو

'سیرتِ سرورِ کائنات صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم' میں موضوعات آغاز کردہ از آصف احمد بھٹی, ‏21 نومبر 2018۔

  1. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    تمام اہل اسلام کو

    ہماری اردو پیاری اردو پوری انتظامیہ کی طرف سے

    عید میلاد نبی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مبارک ہو

    دنیا تے آیا کوئی تیری نہ مثال دا
    لب کے لے آواں کتھوں سوہنڑا تیرے نال دا


    صلی اللہ علیہ وسلم
     
    Last edited: ‏21 نومبر 2018
    ھارون رشید، کنعان اور ًمحمد سعید سعدی نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. ًمحمد سعید سعدی
    آف لائن

    ًمحمد سعید سعدی ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جون 2016
    پیغامات:
    252
    موصول پسندیدگیاں:
    245
    ملک کا جھنڈا:
    ڈاکٹر ادیب رائے پوری کی خوبصورت طویل بحر کی منفرد اور خوبصورت نعت ﷺ
    ===========================================
    عشق کے رنگ میں رَنگ جائیں جب اَفکار، تو کُھلتے ہیں غلاموں پہ وہ اَسرار، کہ رَہتے ہیں وہ توَصیف و ثنائے شَہہِ ابرار میں ہر لحظہ گُہر بار
    ورنہ وُہ سیّدِ عالی نَسَبی، ہاں وُہی اُمّی لقَبی ، ہاشمی و مُطّلبی و عَرَبی و قَرشی و مَدَنی اور کہاں ہم سے گنہگار

    آرزُو یہ ہے کہ ہو قَلب مُعَطّر و مُطَہّرو مُنَوّر و مُجَلّٰی و مُصَفّٰی، دُرِ اَعلیٰ جو نظر آئے کہیں جَلوۂ رُوئے شَہہِ اَبرار
    جن کے قَدموں کی چَمک چاند ستاروں میں نظر آئے، جِدھر سے وُہ گُذر جائے، وُہی راہ چمک جائے، دَمک جائے، مہک جائے ،بنے رَونق ِگُلزار

    سُو نگھ لُوں خُوشبُوئے گَیسُوئے مُحَمَّدﷺ وہ سیاہ زُلف نہیں ، جس کے مقابل یہ بَنَفشَہ، یہ سیُوتی ،یہ چنبیلی ، یہ گُلِ لالہ و چمپَا کا نکھار
    اُن کی نگہت پہ ہے قربان، گُل و بَرگ و سمن ،نافۂ آہوئے خُتن، اور کَہیں سُنبَل، کہیں رَیہا، کہیں عَنبَر، کہیں قَیصَر، کہیں صَندَل کی بَہار

    ہے تمنّا کہ سُنُوں میں بھی وہ آوازِ شَہہِ جِنّ و بَشَر، حَق کی خبر، خُوش تَر و شیرِیں زشکر، حسنِ فصاحت کا گُہر،کوئی نہیں جِس کے بَرابَر
    وُہ دِل آرام صدا، دونوں جہاں جس پہ فدا، غُنچَہ دہن، طُوطیِ صَد رَشکِ چمن، نَغمۂ بلبل زگلستانِ اِرم ،مصر و یمن جس کے خَرِیدار

    بَخش دیتے ہیں شہنشاہِ سمر قند و بخارا ،کسی مَحبُوب کے رُخسار کےتِل پر، مگر اَے خلق کے رہبر، اَے میرے مہرِ منوّر
    میں کرُوں تُجھ پہ تَصَدُّق، دَمِ عِیسٰی، یدِبَیضا، دَرو دِیوارِ حرم کعبۂ دل،اِن سے بڑی کوئی نہیں شے میرے پاس، میری چشمِ گُہربار

    جامۂ عشق محمدﷺ جو پہن لیتا ہے، ہر خار کو وہ پھول بنا لیتا ہے، دنیا کو جھکا لیتا ہے، کرتا ہے زمانے کو محبت سے شمار
    اے خدا عزوجل! اے شہ کونین کے رب! لفظ حریص کے سبب، ایک ہوں سب، عجمی ہوں کہ عرب، تاکہ ملے امت مرحوم کو پھر کھویا وقار

    یا نبیﷺ آپ کا یہ ادنیٰ ثنا خواں، در رحمت کا گدا ، دیتا ہے در در یہ صدا ، چاہتا ہے آپ سے چاہت کا صلہ، اپنی زباں میں تاثیر
    سن کے سب اہل چمن، اس کا سخن، ان کو بھی آجائے حیا ،سر ہو ندامت سے جھکا ،اور نظر دیکھے وہ اسلاف کی الفت کا نظارا، اک بار

    اک شہنشاہ نے بخشے جو ثمر قند و بخارا ،کسی محبوب کے رخسار کے تل پر مگر اے سیدے عالی، تیری ناموس تیری عظمت پر
    اے رسول مدنی ایک نہیں لاکھوں ہیں قربان گئے عشق کے ہر کوچہ بازار میں سر اپنا ہتھیلی پہ لئے پھرتے ہیں کرنے کو نثار

    عشق کے رنگ میں رنگ جائیں مہاجر ہو کہ پختون ،بلوچی ہو کہ پنجابی و سندھی کسی خطے کی قبیلے کی زبان اس سے نہیں کوئی سروکار
    جامۂ عشق محمد جو پہن لیتا ہے، ہرخار کو وہ پھول بنا لیتا ہے، دنیا کو جھکا لیتا ہے، کرتا ہے زمانے کو محبت کا شکار

    یہ مہاجر کی صف اور یہ پنجابی کی پختون کی سندھی کی بلوچی کی جدا ، پڑھ کے دکھاؤ تو کسی شہر کی مسجد میں کبھی ایسی نماز
    حرم کعبه میں عرفات کے میدان میں یا روضہ سرکار پہ کیوں شانے ملاتے وہاں کرتے نہیں رنگ کا اور نسل کاتم اپنی شمار

    اے ادیب اب یونہی الفاظ کے انبار سے ہم کھیلتے رہ جائیں گے مگر حق ثنا گوئی ادا پھر بھی نہ کر پائیں یہ جذبات و زبان و قلم و فکر و خیال
    اُن کی مدحت تو ملائک کا وظیفہ ہے صحابہ کا طریقہ ہے عبادت کا سلیقہ ہے یہ خالق کا پسندیدہ ہے قرآن کا ہے اِس میں شعار
     
    زنیرہ عقیل, ھارون رشید, کنعان اور مزید ایک رکن نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. کنعان
    آف لائن

    کنعان ممبر

    شمولیت:
    ‏25 جولائی 2009
    پیغامات:
    729
    موصول پسندیدگیاں:
    977
    ملک کا جھنڈا:
    دل آکھاں کہ جان آکھاں کہ جان جہاں آکھاں
    جس شان توں شاناں سب بنیاں اس شان نوں میں کی آکھاں

    جتھے الف تے میم محمد ہووے
    اوتھے اَن بَن اِن بِن اُن بُن کیا

    جتھے مینہ فضل دا وسدا روے
    اوتھے كَن كَن كِن كِن كُن كُن کیا
     
    زنیرہ عقیل، آصف احمد بھٹی اور ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیـکم

    آپ سب کو مبارک ہو
    وہ عظیم الشان دن جس دن آقاﷺ کو
    اللہ رب العزت نے ہمارے لیے رحمت اللعالمین بنا کر بھیجا

    اے اللہ پاک
    اے میرے معبود برحق
    اپنے محبوبﷺبرحق
    کےواسطےاور وسیلےسے
    اپنی شان کبریائی کے مطابق
    انﷺ کی شان مصطفائی
    کے صدقے میں ہم گناہگاروں
    کو معاف فرما دے
    اپنا رحم وکرم فرما دے
    آمین

    [​IMG]
     
    آصف احمد بھٹی نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں