1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

تصویر کی حرمت پر احادیث

'تعلیماتِ قرآن و حدیث' میں موضوعات آغاز کردہ از زنیرہ عقیل, ‏11 نومبر 2017۔

  1. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے تصاویر کو ممنوع قرار دیا ہے، اور ان پر سخت وعیدیں فرمائی ہیں۔

    تصویر:

    تصویر کی حرمت پر بہت سی احادیث وارِد ہوئی ہیں، ان میں سے چند درج ذیل ہیں:

    ۱:… صحیح بخاری و مسلم میں حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ میں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی غیرحاضری میں چھوٹا سا بچھونا خرید لیا جس پر تصویریں بنی ہوئی تھیں، جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو دیکھا تو دروازے پر کھڑے رہے، اندر تشریف نہیں لائے، اور میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرہٴ انور پر ناگواری کے آثار محسوس کئے، میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میں اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کی بارگاہ میں توبہ کرتی ہوں، مجھ سے کیا گناہ ہوا ہے؟

    رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ گدّا کیسا ہے؟ میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! یہ میں نے آپ کے لئے خریدا ہے کہ آپ اس پر بیٹھیں اور اس سے تکیہ لگائیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ: ان تصویروں کے بنانے والوں کو قیامت کے دن عذاب ہوگا، ان سے کہا جائے گا کہ تم نے جو تصویریں بنائی تھیں، ان میں جان بھی ڈالو۔ اور ارشاد فرمایا کہ: جس گھر میں تصویر ہو اس میں فرشتے داخل نہیں ہوتے۔ (مشکوٰة)

    ۲:… صحیح بخاری و مسلم میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا ہی سے روایت ہے کہ: قیامت کے دن سب لوگوں سے سخت عذاب ان لوگوں کو ہوگا جو اللہ تعالیٰ کی تخلیق کی مشابہت کرتے ہیں۔ (حوالہ بالا)

    ۳:… صحیح بخاری و مسلم میں حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے خود سنا ہے کہ: اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں کہ: اس شخص سے زیادہ ظالم کون ہوگا جو میری تخلیق کی طرح تصویریں بنانے لگے، یہ لوگ ایک ذرّہ تو بناکے دِکھائیں، یا ایک دانہ اور ایک جو تو بناکے دِکھائیں۔ (حوالہ بالا)

    ۴:… صحیح بخاری و صحیح مسلم میں حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ: میں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے خود سنا ہے کہ: اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب لوگوں سے سخت عذاب مصوّروں کو ہوگا۔ (حوالہ بالا)

    ۵:… صحیح بخاری و مسلم میں حضرت ابنِ عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے خود سنا ہے کہ: ہر تصویر بنانے والا جہنم میں ہوگا، اس نے جتنی تصویریں بنائی تھیں، ہر ایک کے بدلے میں ایک رُوح پیدا کی جائے گی جو اسے دوزخ میں عذاب دے گی۔ (حوالہ بالا)

    ان احادیث سے اندازہ ہوسکتا ہے کہ تصویرسازی اسلام کی نظر میں کتنا بڑا گناہ ہے اور اللہ تعالیٰ کو، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو اور اللہ تعالیٰ کے فرشتوں کو اس سے کتنی نفرت ہے۔
     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    ۱:… حضرت ابو طلحہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ: آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس گھر میں کتا یا تصویر ہو، رحمت کے فرشتے اس گھر میں داخل نہیں ہوتے۔ (صحیح بخاری، صحیح مسلم)

    ۲:… حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ: آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم گھر کے اندر کسی ایسی چیز کو نہیں چھوڑتے تھے جس میں تصویریں ہوں، مگر اس کو کاٹ ڈالتے تھے۔ (صحیح بخاری)

    ۳:… حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ: میں نے ایک چھوٹا گدّا (یا تکیہ) خرید لیا جس میں تصویریں تھیں، جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو دیکھا تو دروازے پر کھڑے رہے، اندر داخل نہیں ہوئے اور میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرہٴ انور میں ناگواری کے آثار محسوس کئے، میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میں اللہ و رسول کے آگے توبہ کرتی ہوں، مجھ سے کیا گناہ ہوا ہے؟ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ناراضی کے لہجے میں فرمایا کہ: یہ گدّا کیسا ہے؟ میں نے عرض کیا کہ: یہ میں نے آپ کے لئے خریدا ہے تاکہ آپ اس پر بیٹھا کریں اور اس سے تکیہ لگایا کریں۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ان تصویروں کے بنانے والوں کو قیامت کے دن عذاب ہوگا، ان سے کہا جائے گا کہ جو تصویر تم نے بنائی ہے اس کو زندہ بھی کرو اور اس میں جان ڈالو۔ نیز ارشاد فرمایا کہ: جس گھر میں یہ تصویریں ہوں اس گھر میں اللہ تعالیٰ کے فرشتے داخل نہیں ہوتے۔ (صحیح بخاری، صحیح مسلم)

    ۴:… حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ: قیامت کے دن سب سے سخت عذاب ان لوگوں کو ہوگا جو اللہ تعالیٰ کی تخلیق کی مشابہت کرتے ہیں۔ (صحیح بخاری، صحیح مسلم)

    ۵:… حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ: میں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ ارشاد اپنے کانوں سے سنا ہے کہ: اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ: ان لوگوں سے بڑا ظالم کون ہوگا جو میری تخلیق کی طرح تصویریں بنانے چلے، وہ ایک ذرّے کو تو بناکر دِکھائیں یا ایک دانہ یا ایک جو تو پیدا کرکے دِکھائیں۔ (صحیح بخاری، صحیح مسلم)

    ۶:… حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ: میں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے خود سنا ہے کہ: اللہ تعالیٰ کے یہاں سب سے سخت عذاب تصویر بنانے والوں کو ہوگا۔ (صحیح بخاری، صحیح مسلم)

    ۷:… حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ: آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے آخری مرض میں ازواجِ مطہرات میں سے ایک بی بی نے ایک گرجا کا تذکرہ کیا جس کو “ماریہ” کہا جاتا تھا، حضرت اُمِّ سلمہ اور حضرت اُمِّ حبیبہ رضی اللہ عنہما نے، جو حبشہ سے ہوکر آئی تھیں، اس گرجا کی خوبصورتی کا اور اس کے اندر جو تصویریں بنی ہوئی تھیں ان کا تذکرہ کیا، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے سر اُٹھایا اور فرمایا کہ: یہ وہ لوگ ہیں کہ جب ان میں کسی نیک آدمی کا انتقال ہوجاتا تو اس کی قبر پر عبادت خانہ بنالیتے اور اس میں یہ تصویریں بناتے، یہ لوگ اللہ کی مخلوق میں سب سے بدتر ہیں۔

    (صحیح بخاری، صحیح مسلم)

    ۸:… حضرت ابنِ عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ: آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ: قیامت کے دن سب سے سخت عذاب اس شخص کو ہوگا جس نے کسی نبی کو قتل کیا ہو، یا نبی کے ہاتھ سے قتل ہوا ہو، یا اپنے ماں باپ میں سے کسی کو قتل کیا ہو، اور تصویر بنانے والوں کو، اور ایسے عالم کو جو اپنے علم سے نفع نہ اُٹھائے۔ (بیہقی، شعب الایمان)
     
    پاکستانی55 اور ھارون رشید .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ خیر
    زنیرہ عقیل صاحبہ آپ اکثر معاملات پر یکطرفہ موقف پیش فرماتی ہیں۔
    جن مسائل پر امت مسلمہ کے آئمہ و فقہائےکرام 14 سو سال سے مختلف رائے رکھتے ہیں ۔ ان پر دو طرفہ موقف دینا چاہیے۔
    جیسے تصویر کےمسئلہ پر علمائے کرام اور فقہائے کرام ان احادیث کی تشریح و تطبیق کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ جس تصویر کی پرستش ، پوجا یا عبادت کی جائے یا کئے جانے کا اندیشہ ہو وہ حرام ہوگی
    لیکن قانونی و دیگر ضروریات اور یادگار کے لیے تصاویر حرام نہیں ہیں۔
    واللہ ورسولہ صل اللہ علیہ وسلم اعلم
     
    آصف احمد بھٹی اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    گناہ کو گناہ نہ سمجھنا سب سے بڑا گنا ہ ہے
    کیا درج ذیل حدیث کو رد کیا جاسکتا ہے نہ قانونی و دیگر ضروریات اور یادگار کے لیے تھی نہ ہی پرستش ، پوجا یا عبادت کیلئے تھی حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو دیکھا تو دروازے پر کھڑے رہے، اندر داخل نہیں ہوئے اور میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرہٴ انور میں ناگواری کے آثار محسوس کئے


    حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ: میں نے ایک چھوٹا گدّا (یا تکیہ) خرید لیا جس میں تصویریں تھیں، جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو دیکھا تو دروازے پر کھڑے رہے، اندر داخل نہیں ہوئے اور میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرہٴ انور میں ناگواری کے آثار محسوس کئے، میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میں اللہ و رسول کے آگے توبہ کرتی ہوں، مجھ سے کیا گناہ ہوا ہے؟ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ناراضی کے لہجے میں فرمایا کہ: یہ گدّا کیسا ہے؟ میں نے عرض کیا کہ: یہ میں نے آپ کے لئے خریدا ہے تاکہ آپ اس پر بیٹھا کریں اور اس سے تکیہ لگایا کریں۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ان تصویروں کے بنانے والوں کو قیامت کے دن عذاب ہوگا، ان سے کہا جائے گا کہ جو تصویر تم نے بنائی ہے اس کو زندہ بھی کرو اور اس میں جان ڈالو۔ نیز ارشاد فرمایا کہ: جس گھر میں یہ تصویریں ہوں اس گھر میں اللہ تعالیٰ کے فرشتے داخل نہیں ہوتے۔ (صحیح بخاری، صحیح مسلم)
     
  5. راشد
    آف لائن

    راشد ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2018
    پیغامات:
    35
    موصول پسندیدگیاں:
    17
    ملک کا جھنڈا:
    کیا تصاویر کھینچنا جائز ھو گیا ھے
    کیا ھم فوٹو شوٹ کر سکتے ھیں یہ تو بہت اچھا ھوگیا۔
     
  6. راشد
    آف لائن

    راشد ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2018
    پیغامات:
    35
    موصول پسندیدگیاں:
    17
    ملک کا جھنڈا:
    فوٹو شوٹ تو بہت بڑا بزنس ھے مہربانی فرما کر کچھ اچھا سا رھنمائی کیجئے گا ھم فوٹو شوٹ کا کام میں بہت دلچسپی لیتا ھوں
     
  7. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے تصاویر کو ممنوع قرار دیا ہے
    علماء قانونی دستاویزات معمولی سی چھوٹ دیتے ہیں
    ہم مجبور ہیں کہ پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کے لیے بنوانی پڑتی ہے
     
    راشد نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. راشد
    آف لائن

    راشد ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2018
    پیغامات:
    35
    موصول پسندیدگیاں:
    17
    ملک کا جھنڈا:
    مجھے اس پرسن کا بات ٹھیک لگا ھے کہ یکطرفہ موقف وھاں کوئی گنجائش ھے تبھی تو وہ بات کیا.!!!!!!!
     
  9. راشد
    آف لائن

    راشد ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2018
    پیغامات:
    35
    موصول پسندیدگیاں:
    17
    ملک کا جھنڈا:
    علاوہ ایک بات کا فکر بھی ھے اگر کسی غریب آدمی کا چولھا"روزی"چل سکتا ھے تو فوٹو شوٹ کو یکسر بند نہ کیا جانا بھتر ھے بے جا سختی نا کی جائے.
     
  10. راشد
    آف لائن

    راشد ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2018
    پیغامات:
    35
    موصول پسندیدگیاں:
    17
    ملک کا جھنڈا:
    ھم حلال کما کر غریب کی مدد بھی کر سکتے ھیں
     
  11. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    میں نے لڑی میں کوئی رائے نہیں دی بلکہ احادیث شئیر کی ہیں
    انسان کی فطرت ہے کہ ہر اس چیز میں حلاوت محسوس کرتا ہے جو حرام ہو
    دو طرفہ رائے دینے کی میں کیسے جسارت کر سکتی ہوں ؟
    کیا میرے آقا ﷺ نے دو طرفہ رائے دی تھی؟

    سختی اور نرمی ہمارے بس کی بات نہیں
    آپ اس مقصد کے لیے علماء کرام سے فتویٰ لے سکتے ہیں وہ آپ کو حرام اور حلال اچھی طرح سے سمجھا دینگے
    علماۓ کرام نے تحلیل ہو جانے والی تصاویر پر کچھ نرمی دکھائی ہے
    بہرحال علماء سے رابطہ ضرور کریں
    ایک چھوٹا سا واقعہ سناتی ہوں
    ایک شخص تھا جو لکڑی سے بت یعنی موریتا ں بناتا تھا
    لیکن جب اسے معلوم ہوا کہ مورتیا ں جائز نہیں ہیں
    تو انہوں نے لکڑی سے تصاویر کی بجائے پھول بیل بوٹے درخت وغیرہ بنانا شروع کیا
    اس دن سے ڈرنا چاہیے جب اللہ حکم دینگے کہ جو انسان کی تصویر بنائی ہے اس میں اب جان بھی ڈال دو

    اللہ جہنم کی آگ سے ہماری حفاظت فرمائے
     
  12. راشد
    آف لائن

    راشد ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2018
    پیغامات:
    35
    موصول پسندیدگیاں:
    17
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــکم
    ہم کافی بہتر بات کیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ورنہ ادھر لوگ خاموش نہیں بیٹھتے ھیں اور:nc: کافر قرار دینے کے لئے تو مہر سب کے ساتھ ھوتا ھے عین ممکن ھے کہ اس فوٹو کے لئے اجازت ھو گا ورنہ فریق مقابل یوں خاموش نہیں بیٹھ سکتاہے
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  13. راشد
    آف لائن

    راشد ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2018
    پیغامات:
    35
    موصول پسندیدگیاں:
    17
    ملک کا جھنڈا:
    آپ کا بات بالکل درست ھے
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں