1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

آئیں فارسی سیکھیں

'فروغِ علم و فن' میں موضوعات آغاز کردہ از طارق راحیل, ‏25 مارچ 2015۔

  1. طارق راحیل
    آف لائن

    طارق راحیل ممبر

    شمولیت:
    ‏18 ستمبر 2007
    پیغامات:
    414
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    ملک کا جھنڈا:
    آئیں فارسی سیکھیں
    فارسی ایک قدیم "ہند یورپی "زبان ہے جوایران ، افغانستان اور تاجسکتان میں بولی جاتی ہے ،اسکی اہمیت کی خاص وجہ یہ ہے کہ عربی کے بعد مسلمانوں نے جس زبان کو اپنایا ہے،وہ فارسی ہی ہے، علوم اسلامیہ کا اہم ذخیرہ فارسی زبان میں موجود ہے جس میں کئی اہم تفاسیر، شروح حدیث اور فقہ کی کتابیں شامل ہیں۔ مسلمانوں کی ہندوستان آمد کے بعد ان کی زبان بھی فارسی ہی تھی ، ادبی میدان ہو یا علم و تحقیق کا ،دیگر زبانوں کی طرح اس کا بھی ایک وسیع اور قابل رشک ادبی سرمایہ ہے اور کئی علوم کا ذخیرہ ہے جس کے مطالعے کے لیے اس زبان کا سیکھنا ضروری ہے۔ لیکن وقت اور وسائل کی کمی کے باعث ہر کسی کے لیے ممکن نہیں ہے کہ وہ اس زبان کو سیکھ سکے۔
    اسی ضرورت کے پیش نظر میں (حافظ محمد شارق)نے خدا کا نام لے کر فارسی زبان کے اس کورس کا آغاز کیا ہے ، اس کورس کا بنیادی مقصد اردو بولنے اور سمجھنے واے ان لوگوں کو فارسی زبان سے آشنا کرنا اور انہیں تعلیمی خدمت فراہم کرنا ہے جنہیں یہ زبان سیکھنے کا شوق ہے لیکن ان کے پاس سیکھنے کے وسائل نہیں ہیں،یا وقت کی کمی کا سامنا ہے ۔اردو بولنے والوں کے لیے دیگر زبانوں کی نسبت فارسی سیکھنا انتہائی آسان ہے کیونکہ اردو میں اکثر و بیشتر فارسی کے الفاظ مستعمل ہیں اور پھر فارسی اور اردو میں جملے کی ترکیب بھی بہت زیادہ مختلف نہیں ہے۔ جو آپ کے لیے کافی مددگار ہوگی، میری کوشش رہے گی کہ آسان فہم اور جدید انداز میں آپ کو فارسی سکھاؤں ،ان شاء اللہ یہ ایک ایسا آن لائن کورس ثابت ہوگا جس کے ذریعے آپ دنیا بھر میں کہیں بھی رہ کر آسان طریقے سے فارسی سیکھ سکتے ہیں۔مجھے یقین ہے کہ اگر آپ نے دیانت داری کے ساتھ کوشش کی اور محض ۲۰ منٹ سے آدھا گھنٹہ توجہ کے ساتھ ان تحریروں کا مطالعہ کیا تو کوئی وجہ نہیں کہ آپ فارسی لکھنے، پڑھنے اور بولنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

    طریقہ کار:
    اس بلاگ پر ہر چند دنوں بعد ایک سبق پوسٹ کیا جائے گا ، چونکہ ہم ایک نئی زبان سیکھ رہے ہیں اس لیے اس کا مطالعہ آپ کو روزانہ کی بنیاد پر کرنا ہوگا تاکہ سبق کے تمام پہلو اچھی طرح ذہن نشین ہوجائے۔اور جو سوالات ذہن میں اٹھیں انہیں مجھے بلا تردد ارسال کردیں۔ اس بلاگ کو Follow ضرور کریں تاکہ نئے اسباق کے اپڈیٹس آپ کو ملتے رہیں۔ اپنے عزیز و احباب میں یہ کورس بذریعہ فیس بک شیئر کرنا مت بھولیے۔
    ہر کورس کی کوئی نہ کوئی فیس ہوتی ہے ، اس کورس کی فیس میں مجھے آپ کی دعائیں چاہیے ، خدا کی بارگاہ میں آپ جب بھی ہاتھ اٹھائیں اس بندے کو ضرور یاد رکھیے گا۔ اس کے علاوہ مجھے اس کورس کے بدلے آپ سے ایک اور قیمتی چیز چاہیے ، اور وہ ہے آپ کی رائے ۔ آپ کی رائے میرے لیے بیش قیمتی ہے ، اس لیے سبق پڑھنے کے بعد اپنی رائے (Comments) ضرور دیں تاکہ اس کورس کو بہتر سے بہتر بنایا جا سکے ۔ آپ اپنے تمام سوالاتHafizMShariq@Gmail.Comپر ارسال کر سکتے ہیں، مجھے یقین ہے کہ اہل وطن میری اس کوشش کو قبول فرمائیں گے اور اس کے مطالعے سے ایک قلیل مدت میں فارسی زبان سیکھ لیں گے۔ اللہ ہم سب کو کامیاب کرے۔ (آمین)
    حافظ محمد شارق

    نوٹ:
    اس بلاگ (wWw.TrueWayofIslam.blogspot.Com)پر شیئر کیا جانے والا تمام تر مواد کے جملہ حقوق بحق انسٹیٹیوٹ آف اسلامک سائنس محفوظ ہیں، لہٰذا کسی تحریر کو بلا اجازت کہیں نقل نہ کریں ، خلاف ورزی کی صورت میں تین لاکھ روپے جرمانہ اور دو سال قید یا دونوں سزائیں ممکن ہے۔
    [​IMG]
     
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    شکریہ محترم طارق راحیل صاحب ۔
    لگتا ہے ہمیشہ کی طرح آپ نے پھر کاپی پیسٹ کردیا ہے کیونکہ اس مضمون میں دیے گیے بلاگ یا فالو کا کوئی لنک بھی نہیں کھل رہا ۔ :takar:
    براہ مہربانی پہلے خود تحقیق فرما لیا کریں اور اگر میں غلط ہوں تو تصحیح فرما دیں۔ شکریہ
     
  3. راشد
    آف لائن

    راشد ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2018
    پیغامات:
    35
    موصول پسندیدگیاں:
    17
    ملک کا جھنڈا:
    تکلف سے کام لے گئے ھیں
    کچھ بھی اوپن نہیں ھو رھا
     

اس صفحے کو مشتہر کریں