1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

احتساب ہوگا تو بلاتفریق ہوگا ورنہ نہیں ہوگااور اب احتساب پٹواری سے نہیں اوپر سے شروع ہوگا

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از زنیرہ عقیل, ‏11 جولائی 2018۔

  1. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    چیئرمین نیب جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ اب احتساب پٹواری سے نہیں اوپر سے شروع ہوگا اور احتساب ہوگا تو بلاتفریق ہوگا ورنہ نہیں ہوگا،آخر کب تک ہم جانوروں کی طرح زندگی گزاریں گے۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ کرپشن سے متعلق روزانہ تقریباً ڈھائی سو شکایات موصول ہوتی ہیں جن کا آہستہ آہستہ ازالہ ہو جائے گا، اورکر پشن دیمک نہیں،کینسر ہے جو رگوں میں سرایت کر چکا ہے،نیب جو کچھ کر رہا ہے وہ کسی انتقامی کارروائی کا حصہ نہیں،نیب کو انتقامی کارروائی اور سیاست میں دخل اندازی کی کوئی ضرورت نہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نیب کی وجہ سے ملک کا نظام رک گیا ہے،ایسا الزام سمجھ سے باہر ہے،نیب پر لگائے جانے والے الزامات بے بنیاد ہیں،اگرکسی سے پوچھاجائے5لاکھ والاکام5کروڑروپے میں کیسے ہواتواس میں کیاگستاخی ہوئی؟،اب احتساب ہوگا تو بلاتفریق ہوگا ورنہ نہیں ہوگا اور اب احتساب پٹواری سے نہیں اوپر سے شروع ہوگا۔چیئرمین نیب کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں ہرایک کی عزت نفس کاخیال ہے،نیب کرپشن کےخلاف صاف طریقے سے اپنے فرائض ادا کررہاہے،وقت آگیا ہے کہ کرپشن کےخلاف ہم سب تہیہ کرلیں اور عوام کا ساتھ رہا تو جلد کرپشن کے ناسور پر قابو پانے میں کامیاب ہو جائیں گے ۔
     
  2. ناصر إقبال
    آف لائن

    ناصر إقبال ممبر

    شمولیت:
    ‏6 دسمبر 2017
    پیغامات:
    1,670
    موصول پسندیدگیاں:
    346
    ملک کا جھنڈا:
    پشاور ریپڈ بس منصوبے میں کرپشن کی تحقیقات کا حکم """ اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے پشاور ریپڈ بس منصوبے میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ تاخیر کے باعث لاگت میں 15 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا
     
  3. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    5 لاکھ کی جگہ 5 کروڑ خرچ ہوں گے تو نیب سوال پوچھے گا
     

اس صفحے کو مشتہر کریں