1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

مدینہ کی فلاحی ریاست میں اقلیتوں کو بھی حقوق حاصل تھے،زبردستی کسی کو مسلمان کرنا درست نہیں:عمران خان

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از زنیرہ عقیل, ‏11 جولائی 2018۔

  1. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ قائداعظم کا پاکستان اسلامی فلاحی ریاست تھا اور مدینہ کی فلاحی ریاست میں اقلیتوں کو بھی حقوق حاصل تھے،زبردستی کسی کو مسلمان کرنا درست نہیں۔

    تحریک انصاف کے انصاف مسیحی برادری کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ غریبوں کو بنیادی حقوق دینا ریاست کی ذمے داری ہے لیکن پاکستان میں کسی کمزور طبقے کو حقوق نہیں ملتے اور مہذب معاشرے میں بے روزگاروں کو فنڈز دیے جاتے ہیں،بے روزگا ر کو روزگار ملنے تک فنڈ حکومت دیتی ہے اور جتنا مہذب معاشرہ ہوتا ہے اتنے ہی عوام محفوظ ہوتے ہیں۔ان کا مزیدکہنا تھا کہ یہاں کمزور کے لیے کچھ اور طاقتور کے لیے قانون اور ہے، ریمنڈڈیوس نے دن دیہاڑے دوقتل کردیے،لیکن ہمارا قانون اسے پکڑ نہیں سکتاجبکہ قائداعظم کا پاکستان اسلامی فلاحی ریاست تھا اور مدینہ کی فلاحی ریاست میں اقلیتوں کو بھی حقوق حاصل تھے اورزبردستی کسی کو مسلمان کرنا درست نہیں۔
     
  2. ناصر إقبال
    آف لائن

    ناصر إقبال ممبر

    شمولیت:
    ‏6 دسمبر 2017
    پیغامات:
    1,670
    موصول پسندیدگیاں:
    346
    ملک کا جھنڈا:
    عمران خان کی فلاحی ریاست
    تحریک انصاف کی حکومت میں خیبرپختونخوا کوجاپان اور اقوام متحدہ کی جانب سے خواتین کے لیے پنک بسیں امداد کے طور پر دی گئیں تھیں، کروڑوں روپے مالیت کی پنک بسوں کا افتتاح پی ٹی آئی حکومت نے اپنے آخری ایام میں 11مئی کو کیا، افتتاح کے بعد پنک بسیں پشاور کے جنرل بس اسٹینڈ میں کھڑی کردی گئیں۔

    پی ٹی آئی حکومت نے پنک بسیں مردان اور ایبٹ آباد کے لیے مختص کی تھیں۔ جنرل بس اسٹینڈ میں بسیں کھلے آسمان تلے کھڑی ہونے سے ناکارہ ہورہی ہیں بسوں کا رنگ بھی خراب ہوتا جارہا ہے جبکہ بسوں کی صفائی کا بھی خیال نہیں رکھا جارہا۔

     
  3. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    پیپلز پارٹی اور ن لیگ ایک دوسرے کی کرپشن بچانے کیلئے دو بارہ اکھٹے ہو رہے ہیں، بیرسٹر حماد اظہر
     

اس صفحے کو مشتہر کریں