1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

سرکاری خرچ پر پی ایچ ڈی کے لئے بیرون ملک جانیوالے 428 سکالرز غائب ہو گئے

'متفرقات' میں موضوعات آغاز کردہ از کنعان, ‏21 فروری 2018۔

  1. کنعان
    آف لائن

    کنعان ممبر

    شمولیت:
    ‏25 جولائی 2009
    پیغامات:
    729
    موصول پسندیدگیاں:
    977
    ملک کا جھنڈا:
    سرکاری خرچ پر پی ایچ ڈی کے لئے بیرون ملک جانیوالے 428 سکالرز غائب ہو گئے
    20 فروری 2018

    [​IMG]

    اسلام آباد (آن لائن) ہائر ایجوکیشن کمیشن کا سکالر شپ پروگرام پاکستان کے لئے فائدے کے بجائے نقصان کا باعث بن رہا ہے، حکومت پاکستان نے ہزاروں طالب علموں کو سپانسر کیا اور سرکاری خزانے سے پیسہ خرچ کر کے بیرون ملک پی ایچ ڈی اور ایم فل کے لئے بھیجا , کروڑوں ڈالرز کے خرچ پر امریکہ ، برطانیہ اور دیگر مغربی ملکوں میں پی ایچ ڈی اور ایم فل پروگرام کے لئے جانے والے تقریباً 850 پاکستانی سکالرز ہیں جنہوں نے واپس آنے کے بجائے وہیں سکونت اختیار کر لی یا غائب ہو گئے ہیں، سرکاری خرچ پر پی ایچ ڈی کے لئے بیرون ملک جانیوالے 428 سکالرز غائب ہو گئے۔


    ہائر ایجوکیشن کمیشن کے قوانین کے مطابق بیرون ملک جانے والوں کو واپسی کا حلف نامہ دینا پڑتا ہے کہ پی ایچ ڈی کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد وطن واپس آئیں گے اور تقریباً 5 سال تک پاکستان کے اداروں میں کام کرنے کے پابند ہوں گے۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے سینٹ میں بتایا کہ 5780 اسکالرز کو اعلیٰ تعلیم کے لئے بیرون ملک بھیجا گیا جن میں سے 3800 نے تعلیم مکمل کر رہے ہیں جبکہ 428 سکالرز غائب ہو گئے ہیں۔ واپس نہ آنے والے 55 سکالرز سے جرمانہ وصول کیا جبکہ 338 سکالرز کے خلاف اب قانونی کارروائی شروع کی جا رہی ہے ۔

    ح
     
    زنیرہ عقیل، حماد اور پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. حماد
    آف لائن

    حماد منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    402
    موصول پسندیدگیاں:
    95
    ملک کا جھنڈا:
    یہ پڑھے لکھے جاہل لوگ ہیں
     
    زنیرہ عقیل اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں