1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

سراج الحق امیرجماعت اسلامی

'کالم اور تبصرے' میں موضوعات آغاز کردہ از زنیرہ عقیل, ‏24 اپریل 2018۔

  1. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    سراج الحق امیرجماعت اسلامی
    [​IMG]
    جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا آبائی تعلق دیر سے ہے۔ تاہم پیدائش 5 اپریل 1962ءکو خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ، تحصیل شبقدر کے گاﺅں ”میرزو“ میں ہوئی۔ آپ کے والدمحترم دارالعلوم دیوبند سے فارغ التحصیل اور مدرسے کے مہتمم تھے۔ آپ نے میرزو ہی کے گورنمنٹ پرائمری سکول سے ابتدائی تعلیم حاصل کی۔ بعدازاں دیر کے مختلف سکولوں میں زیرتعلیم رہے۔ گورنمنٹ ہائی سکول تیمرگرہ سے مڈل، جبکہ گورنمنٹ ہائی سکول لال قلعہ میدان دیر سے میٹرک کا امتحان پاس کیا۔

    1. سراج الحق کو یہ اعزاز حاصل رہا کہ آٹھویں جماعت میں ہی کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبہ کی ملک گیر تنظیم ”اسلامی جمعیت طلبہ“ کے رکن بن گئے تھے۔ میٹرک کے طالب علم تھے تو انھیں اسلامی جمعیت طلبہ ضلع دیر کا ناظم مقرر کردیا گیا۔ آپ کو جمعیت کے ساتھ متعارف کرانے والے بخت زمین صاحب اور رحیم اللہ ایڈووکیٹ صاحب تھے۔

      سراج الحق صاحب نے گورنمنٹ ڈگری کالج تیمرگرہ سے فرسٹ ائیر سے گریجویشن تک تعلیم حاصل کی۔ بعدازاں تنظیمی ذمہ داریوں کی وجہ سےمختلف کالجز مثلا گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج مردان ،گورنمنٹ مردان ڈگری کالج، گورنمنٹ کالج پشاور اور ڈگری کالج تیمرگرہ میں زیر تعلیم رہے، تاہم بی اے کا امتحان گورنمنٹ کالج تیمر گرہ سے دیا اور کامیاب ہوئے اور پھر 1983میں ڈگری کالج تیمر گرہ میں یونین کے صدر منتخب ہوئے۔

      انھوں نے پشاور یونیورسٹی سے بی ایڈ کی ڈگری حاصل کی، جبکہ پنجاب یونیورسٹی لاہور سے ایم ایڈ کا امتحان پاس کیا۔ اس عرصہ میں وہ اسلامی جمعیت طلبہ کی مختلف ذمہ داریوں پر فائز رہے۔

      ناظم مالاکنڈ ڈویژن، تین سال تک ناظم صوبہ خیبر پختونخوا اور پھر 1989ءسے 1991ءتک بطورِ ناظم اعلیٰ خدمات انجام دیں۔

      ”اسلامی جمعیت طلبہ“ سے فراغت کے فوری بعد سراج الحق جماعت اسلامی سے منسلک ہوگئے اور ایک سال سے زائد عرصے تک اپنے علاقے میں کام کیا۔ انہوں نے اقرا سکول ثمرباغ میں بطورِ پرنسپل فرائض انجام دیے۔ ساتھ ہی تحریکی کاموںمیں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے رہے اور ایک سال کے اندر ہی جماعت اسلامی کے باقاعدہ رکن بن گئے۔

      2002کے الیکشن میں PK95سے صوبائی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ۔بعد ازاں خیبر پختونخوا میں بطورِ قیم صوبہ(سیکرٹری جنرل) ذمہ داری رہی۔

      2003ءمیں جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے امیر بنے اور یہ گراں بار ذمہ داری احسن انداز میں نبھائی۔

      2006ءمیں جب عید کے چوتھےدن ڈمہ ڈولہ پر ڈرون حملے ہوئے توانہوں نے استعفیٰ دے دیا۔

      اپریل 2009ءمیں انھیں امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن نے مرکزی نائب امیر مقرر کیا۔ اس ذمہ داری کو بھی انھوں نے بخوبی انجام دیا۔

      مارچ 2014 ء میں جماعت اسلامی کے ارکان نے آپ کو 5 سال کے لیے امیرجماعت منتخب کیا ہے۔

      متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے سراج الحق اپنی درویشانہ اور سادگی پسند طبیعت اور مجاہدانہ اوصاف کی بدولت تحریکی اور عوامی حلقوں میں کافی مقبول ہیں۔ اکتوبر 2002ءکے انتخابات میں دینی جماعتوں کے اتحاد متحدہ مجلس عمل نے خیبر پختونخوا میں کامیابی حاصل کی تو انھوں نے صوبائی حکومت میں بطورِ سینئر وزیر اور وزیر خزانہ خدمات انجام دیں اور اپنوں اور غیروں سے اپنی صلاحیت وقابلیت اور امانت و دیانت کا لوہا منوایا۔ ان کی قیادت میں جماعت اسلامی کے 6 دیگر وزرا نے بھی مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور یوں سیاسی میدان میں بھی وہ ایک بہترین ٹیم لیڈر کے طور پر سامنے آئے۔ متحدہ مجلس عمل کی صوبائی حکومت میں ادا کیے گئے اس کردار کے اپنے بیگانے سب معترف ہیں۔ کئی غیرملکی اداروں نے بھی اپنی سروے رپورٹوں میں ان کی بہترین کارکردگی کو سراہا۔ 2013ءکے انتخابات کے بعد خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کی مخلوط قائم ہوئی تو سینئروزیر اور وزیر خزانہ کے لیے نظر انتخاب انھی پر ٹھہری اور اس عرصے میں بھی انھوں نے بخوبی ذمہ داری نبھائی۔ دونوں ادوار میں بطور وزیر ان کا دروازہ ہر خاص و عام کے لیے کھلا رہا۔ بلا تفریق مذہب و مسلک اور سیاسی وابستگی کے کوئی بھی ان سے مل سکتا تھا۔ اسی لیے ان کی شخصیت ہردلعزیز رہی۔ انھوں نے سول سیکرٹریٹ میں خود خطبہ جمعہ اور نمازوں کی امامت کرواکر ایک اور مثال قائم کی۔

      سراج الحق دو دفعہ صوبائی وزیر خزانہ رہے، مگر انھوں نے قومی خزانے کو قومی امانت سمجھا۔ حکومتی وزیر کے طور پر اندرون و بیرون ملک انھوں نے ایک نئی ریت ڈالی اور ان دورہ جات میں ہوٹلوں کے بےتحاشا سرکاری اخراجات چھوڑ کر اسلامک سینٹرز میں رہنا پسند کیا۔ اندرون ملک بغیر کسی پروٹوکول کے پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر ان کی خاصیت رہی۔ بطور وزیر انھوں نے سرکاری رہائش گاہ کوذاتی استعمال کی بجائے پبلک سیکرٹریٹ بنادیا،جہاں آدھی رات کو بھی لوگ آتے جاتے رہتے تھے۔اورخود پشاور میں کرائے کے مکان میں رہتےرہے۔

      گاؤں میں خاندانی گھر کے علاوہ ان کی کوئی جائیداد نہیں ہے۔ وہ اپنی ذاتی گاڑی کے مالک بھی نہیں ہیں۔ سراج الحق کے والدین حیات ہیں جبکہ 3 بھائی اور 2 بہنیں ہیں۔ والدہ اور بھائی آبائی مکان میں ایک ساتھ رہائش پذیر ہیں۔ ان کے 4 بیٹے اور 2 بیٹیاں ہیں۔ بڑا بیٹا معراج الحق بارھویں جماعت کا طالب علم اور اسلامی جمعیت طلبہ سے وابستہ ہے۔



      سراج الحق اردو، پشتو کے علاوہ انگریزی، فارسی، عربی اور دیگر زبانیں بھی جانتے ہیں۔ اردو اور پشتو میں آپ کی تقاریرعوامی حلقوں میں پسند کی جاتی ہیں۔ آپ جماعت اسلامی اور صوبائی حکومت کی طرف سے سعودی عرب،قطر،برطانیہ،ترکی،متحدہ عرب امارات،جاپان، نیپال،سری لنکا،کویت،مصر،چین ،ناروے اور جرمنی سمیت مشرق وسطیٰ اورکئی یورپی ممالک کا دورہ کرچکے ہیں۔ آپ کی صلاحیتوں اوراہم دینی و سیاسی حیثیت کی بدولت دنیا بھر سے آپ کو عالمی کانفرنسوں میں مدعو کیا جاتا رہا ہے۔
     
  2. ناصر إقبال
    آف لائن

    ناصر إقبال ممبر

    شمولیت:
    ‏6 دسمبر 2017
    پیغامات:
    1,670
    موصول پسندیدگیاں:
    346
    ملک کا جھنڈا:
    سینٹ الیکشن میں سراج الحق نے زرداری کو ووٹ دیا تھا ،،،،،، سراج الحق لوٹا ھے
     
  3. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    لوٹا کون نہیں ہے ذرا نام تو بتائیے
     
  4. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏28 نومبر 2017
    پیغامات:
    7,190
    موصول پسندیدگیاں:
    2,273
    ملک کا جھنڈا:
    بھائی
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. ناصر إقبال
    آف لائن

    ناصر إقبال ممبر

    شمولیت:
    ‏6 دسمبر 2017
    پیغامات:
    1,670
    موصول پسندیدگیاں:
    346
    ملک کا جھنڈا:
    جی
     
  6. ناصر إقبال
    آف لائن

    ناصر إقبال ممبر

    شمولیت:
    ‏6 دسمبر 2017
    پیغامات:
    1,670
    موصول پسندیدگیاں:
    346
    ملک کا جھنڈا:
    منافق جماعتِ غیر اسلامی کا نام نہاد لیڈر۔ سراج الحق لوٹا
     
  7. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    اگر آپ کو مخالفت ہی کرنی ہے تو فضول کی بد تمیزیاں کرنے کی بجائے طریقے سے ثبوت پیش کیا کرو
     
  8. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    بھائی بھی تو ماضی میں ہر حکومت کا حصہ رہا ہے
     
  9. ناصر إقبال
    آف لائن

    ناصر إقبال ممبر

    شمولیت:
    ‏6 دسمبر 2017
    پیغامات:
    1,670
    موصول پسندیدگیاں:
    346
    ملک کا جھنڈا:
    جماعت میں قاضی صاحب کے بعد مجھے اُنکے پائے کا لیڈر نظر نہیں آتا
     
  10. ناصر إقبال
    آف لائن

    ناصر إقبال ممبر

    شمولیت:
    ‏6 دسمبر 2017
    پیغامات:
    1,670
    موصول پسندیدگیاں:
    346
    ملک کا جھنڈا:
    ایک وقت تھا کہ اسٹیبلشمنٹ کا مرغِ باد نما جماعتِ اسلامی ہوا کرتی تھی۔ شاید اب بھی ایسا ہی ہو۔
     
  11. ناصر إقبال
    آف لائن

    ناصر إقبال ممبر

    شمولیت:
    ‏6 دسمبر 2017
    پیغامات:
    1,670
    موصول پسندیدگیاں:
    346
    ملک کا جھنڈا:
    چور کا ساتھ دینے والا بھی چور ھی ھے
     
  12. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    آ پ کی غلطی یہ ہے کہ آپ ادھر اُدھر بھاگے ہیں
    سراج الحق صاحب کی بات ہو رہی ہے آپ کے پاس کوئی ثبوت ہے انکے خلاف
    اگر ان میں کوئی برائی نظر نہیں آتی تو پھر خواہ مخواہ کیوں اپنے آپ کو گناہ گار کرتے ہو
     
  13. ناصر إقبال
    آف لائن

    ناصر إقبال ممبر

    شمولیت:
    ‏6 دسمبر 2017
    پیغامات:
    1,670
    موصول پسندیدگیاں:
    346
    ملک کا جھنڈا:
    قوم دعا مانگ رہی ہے کہ کرپٹ سراج الحق صاحب سے جان چھوٹے ۔
     
  14. ناصر إقبال
    آف لائن

    ناصر إقبال ممبر

    شمولیت:
    ‏6 دسمبر 2017
    پیغامات:
    1,670
    موصول پسندیدگیاں:
    346
    ملک کا جھنڈا:
    امیر جماعت اسلامی جناب سراج الحق نے آج مینار پاکستان پر جلسہ سے خطاب کے دوران فرمایا کہ پاکستان کے چند عاقبت نا اندیش سیکولر لوگ یہ کہتے ہیں کہ قائداعظم نے پاکستان سیکولرازم کو پروان چڑھانے کے لئے بنایا ، تو کیا سیکولرزم کے لئے ہندوؤں سے صلح کرنی

    چاہیئے تھی یا ان کے خلاف لڑنا چاہیئے تھا۔۔۔اور انگریزوں کے خلاف بھی۔۔۔ لیکن پاکستان چونکہ ایک اسلامی فلاحی ریاست کی تکمیل کے لئے بنا تھا اس لئے وقت کے تما م ظالموں ، غاضبوں، کفار کے خلاف لڑ کر پاکستان حاصل کیا گیا۔۔۔۔

    بالکل درست فرمایا جناب سراج الحق صاحب نے۔۔۔

    لیکن کوئی ان (سراج الحق صاحب) سے یہ پوچھے کہ کرپشن کے خاتمے کے لئے زرداری ، نواز سے اتحاد کیوں لازم ہے۔ رحمٰن ملک جیسے مداری ، زرداری کب سے پاکستان کے خیر خواہ ہو گئے جو آپ ان کے ساتھ مل کر پی ٹی آئی کی جدوجہد کی نفی کر رہے ہیں، پاکستانی سیاست کے اس نازک موقع پر آپ کبھی فضل الرحمٰن مولوی اور کبھی امریکی پٹھو اسفندیار ولی کی تائید کرتے پائے گئے۔۔۔
    ان ہی سوالوں کے جواب میں آپ کی منافقت چھپی ہوئی ہے ،،،،، منافق در اصل خود کو دھوکہ دے رہا ہوتا ہے ..اور سمجھتا ہے کہ دنیا کو دے رہا ہے
     
  15. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    کسی بھی پارٹی کے مخالفین اسی طرح کی باتیں کرتے ہیں
    کوئی ٹھوس بات کرو سراج الحق صاحب کی ذات کے متعلق کہ دل قبول بھی کرے

    آپ بھی تو بغیر پیندے کے وہ لوٹے ہو جب میں نے عمران خان کی خوبیاں بتانا شروع کی تو آپ کو جب انکے خلاف کچھ نہیں ملا تو انکی دوسری اور تیسری شادی پر اتنے کمنٹس دیے کہ مجھے شک ہونے لگا کہ شاید آپ کی کوئی ذاتی دشمنی ہے اور آج عمران خان صاحب آپ کے لیے آئیڈل بن گئے واہ
     
  16. ناصر إقبال
    آف لائن

    ناصر إقبال ممبر

    شمولیت:
    ‏6 دسمبر 2017
    پیغامات:
    1,670
    موصول پسندیدگیاں:
    346
    ملک کا جھنڈا:
    اگلے الیکشن اگر شفاف ہو گئے تو جماعت کو ایک بھی سیٹ نہی ملنی
    فی الحال ان کے پاس دو سیٹیں ہیں قومی اسمبلی کی ، جعلی وووٹوں سے ، یاد ہے کہ ان کے ستر ہزار جعلی وووٹ پکڑے گئے تھے

    حالات بہت بدل چکے ہیں . سراج کو اندازہ نہی کہ لوگ منافقت کو پہچاننے لگے ہیں
     
  17. ناصر إقبال
    آف لائن

    ناصر إقبال ممبر

    شمولیت:
    ‏6 دسمبر 2017
    پیغامات:
    1,670
    موصول پسندیدگیاں:
    346
    ملک کا جھنڈا:
    قصور سراج کا نہیں سوچ کا ہے ، جو سوچ چودھری شجاعت ، شیخ رشید ، قادری ، مبشر لقمان ، شاہ محمود قریشی ، ترین (وغیرہ) کو انقلابی کہتی پھرتی ہے ، اس سوچ کے دھانے پر سب ہی منافق نظر آنے ہیں ، سراج الحق آج کل تحریک انصاف کا اتحادی نا کہ نواز یا زرداری کا ، جماعت کے پاس اس ہیر پھیر سے مزین چھینا جھپٹی کی سیاست میں یہی بہتر راستہ ہے کہ ، خود کو الگ ہی رکھے
     
  18. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
  19. ناصر إقبال
    آف لائن

    ناصر إقبال ممبر

    شمولیت:
    ‏6 دسمبر 2017
    پیغامات:
    1,670
    موصول پسندیدگیاں:
    346
    ملک کا جھنڈا:
    میرا تعلق کسی سیاسی جماعت سے نہیں، مگر میں سراج الحق کو بالکل بھی پسند نہیں کرتا- ایک فاحشہ صرف اپنا جسم بیچتی ہے مگر سراج الحق نے تو اپنا ضمیر ہی بیچ ڈالا،،،،
    جب تک ایک بھی مسلمان زندہ ہے بیت المقدس اسرائیل کا دار الحکومت نہی بن سکتا - سراج الحق سب مسلمان کٹ مریں سواۓ سراج الحق کے
    کیوں کہ سراج کے پاس اسرائیل جانے کے لئے پاسپورٹ نہی ہے - ایک جماعتی
     
  20. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    قرآنی آیات کے معنی کو اپنے ذاتی مقاصد اور اپنی طرف سے کسی کی طرف جوڑنا درست نہیں
    استغفار پڑھ لیجیے
     
  21. ناصر إقبال
    آف لائن

    ناصر إقبال ممبر

    شمولیت:
    ‏6 دسمبر 2017
    پیغامات:
    1,670
    موصول پسندیدگیاں:
    346
    ملک کا جھنڈا:
    پہلے گند شامل کر لو پھر گند سے گند کی صفائی ہوگی ، عمران خان کی پریس کانفرنس کے بعد ، عمران خان سمیت ان سب کو عقل آجانی چاہئے
    اتنے زیادہ گھوڑوں کی فروخت کے بعد اگر سراج الحق نے ایسا کہا بھی ہے تو غلط نہیں ،آخر تحریک انصاف نے بھی لوٹوں کے ساتھ اپنے انجام کو پہنچنا ہی تھا
     
  22. ناصر إقبال
    آف لائن

    ناصر إقبال ممبر

    شمولیت:
    ‏6 دسمبر 2017
    پیغامات:
    1,670
    موصول پسندیدگیاں:
    346
    ملک کا جھنڈا:
    استغفرالله
     
  23. ناصر إقبال
    آف لائن

    ناصر إقبال ممبر

    شمولیت:
    ‏6 دسمبر 2017
    پیغامات:
    1,670
    موصول پسندیدگیاں:
    346
    ملک کا جھنڈا:
    جماعت اسلامی بھی لوٹے ہی لے رہی ہے یہ الگ بات ہے کہ جماعت اسلامی کے ہاتھ ایک ہی لوٹا آیا ہے
    ابرارتنولی عرف کالابالا۔۔ جسے وزارت سے کرپشن اور علاقے میں غیرقانونی جنگلات کی کٹائی پر فارغ کیا تھا
    اس پر بھی ووٹ بیچنے کا الزام ہے
     
  24. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    اس لڑی پر بحث ختم
     
  25. ناصر إقبال
    آف لائن

    ناصر إقبال ممبر

    شمولیت:
    ‏6 دسمبر 2017
    پیغامات:
    1,670
    موصول پسندیدگیاں:
    346
    ملک کا جھنڈا:
    نئ لڑی شروع کرلیں
     
  26. حماد
    آف لائن

    حماد منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    402
    موصول پسندیدگیاں:
    95
    ملک کا جھنڈا:
    صارفین سے گذارش ہے کہ اختلافِ رائے کا اظہارکرتے ہوئے اخلاقیات کا دامن نہ چھوڑیں۔ بصورت دیگر انتظامیہ کو بادلِ ناخواستہ تادیبی اقدام اٹھانے پڑیں گے۔ شکریہ
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  27. ناصر إقبال
    آف لائن

    ناصر إقبال ممبر

    شمولیت:
    ‏6 دسمبر 2017
    پیغامات:
    1,670
    موصول پسندیدگیاں:
    346
    ملک کا جھنڈا:
    جماعت اپنی جیت سمجھتی ہے مات ہونے تک اور یہی جراثیم عمران خان میں پیدا ہورہے ہیں۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں