1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

،اقتباس

'متفرقات' میں موضوعات آغاز کردہ از حنا شیخ, ‏12 جولائی 2017۔

  1. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    محبت میں بہت طاقت ہے ،، شیر کو بھی گدھا بنا دیتی ہے اور ،،، ہاہاہا
    گدھے کو شیر ،،،
     
  2. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    میں قدرت اللہ شہاب کے ساتھ مسجد الحرام کے صحن میں بیٹھا ھوا تھا کہ اچانک قدرت نے پوچھا: "یہ آپ کے ھاتھ میں کیا ھے؟"
    "یہ کاپی ھے۔"
    "یہ کیسی کاپی ھے؟"
    "اِس میں دعائیں لکھی ھیں۔ میرے کئی ایک دوستوں نے کہا تھا کہ خانہؑ کعبہ میں ھمارے لئے دعا مانگنا، میں نے وہ سب دعائیں اِس کاپی میں لکھ لی تھیں۔"
    "دھیان کرنا!" وہ بولے "یہاں جو دعا مانگی جائے وہ قبول ھو جاتی ھے۔"
    "کیا مطلب؟" میری ھنسی نکل گئی۔ "کیا دعا قبول ھو جانے کا خطرہ ھے؟"
    "ھاں، کہیں ایسا نہ ھو کہ دعا قبول ھو جائے۔"
    میں نے حیرت سے قدرت کی طرف دیکھا۔
    بولے "اسلام آباد میں ایک ڈائریکٹر ھیں۔ عرصہؑ دراز ھوا اُنہیں بخار ھو جاتا تھا۔ ڈاکٹر، حکیم، وید، ھومیو، سب کا علاج کر دیکھا، کچھ افاقہ نہ ھوا۔ سوکھ کر کانٹا ھو گئے۔ آخر چارپائی پر ڈال کے کسی درگاہ پر لے گئے۔ وھاں ایک مست سے کہا بابا دعا کر کہ اِنہیں بخار نہ چڑھے۔۔۔ انہیں آج تک پھر کبھی بخار نہیں چڑھا۔
    اب چند سال سے ان کی گردن کے پٹّھے اکڑے ھوئے ھیں۔ وہ اپنی گردن اِدھر اُدھر ھلا نہیں سکتے۔ ڈاکٹر کہتے ھیں کہ یہ مرض صرف اسی صورت میں دور ھو سکتا ھے کہ انہیں بخار چڑھے۔ انہیں دھڑا دھڑ بخار چڑھنے کی دوایاں کھلائی جا رھی ھیں، مگر انہیں بخار نہیں چڑھتا۔"
    دعاؤں کی کاپی میرے ھاتھ سے چھوٹ کر گر پڑی۔ میں نے اللہ کے گھر کی طرف دیکھا۔ "میرے اللہ! کیا کسی نے تیرا بھید پایا ھے؟"
    ممتاز مفتی کی کتاب "لبّیک سے اقتباس​
     
  3. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    جھانکا لگانے کی عادت والا بڑا خوار اور خجل خراب ہوتا ہے۔ وہ جھانکا چاہے کسی کے گھر دروازے یا ذاتی معاملات میں ہو یا کسی کے دِل دماغ یا وَجدان و روح میں ہو۔ حُسن میں یا عشق میں، کسی کی خُودی و خُو میں یا کسی کی خرابی و خامی میں۔ کسی فقیر کی گودڑی میں یا کسی درویش کی کوٹھڑی میں ہو، کسی کی صُورت و سیرت میں ہو یا کسی کی دانش و بصیرت میں ہو، اُس کا انجام کچھ زیادہ اچھا نہیں ہوتا۔۔۔۔۔
    پِِیا رنگ کالا از بابا محمد یحیٰی خان
    صفحہ نمبر 401​
     
  4. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    اپنے ہاتھ سے کی ہوئی نیکی اور دوسرے سے سرزد ہونے والے گناہ کا تذکرہ کسی سے نہ کرو ،
    یہ تمہارے کردار کا امتحان ہے ۔۔!!
     
  5. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    " آج کی عورت ، عورت بن کر جینا چاہتی ہے، ماں بن کر نہیں ۔" لُنگی والا بولا۔
    " میں پوچھتا ہوں کیا عورت کو عورت بن کر جینے کا حق نہیں ۔ تم نے اسے ماں بنا کر قربانی کا بکرا بنا دیا تھا۔
    ہم نے اسے عورت کی حیثیت سے جینے کا حق دیا ہے۔" بلیک سوٹ والے نے کہا۔
    " تمہیں کچھ پتہ بھی ہو" رومی ٹوپی والا ہنس کر بولا۔
    " وہ تہذیبیں تباہ کر دی گئیں جنہوں نے مامتا کو رد کردیا تھا اور عورت کو عورت بن کر جینے کا حق دیا تھا۔ اس دنیا میں صرف وہی تہذیب پنپ سکتی ہے جو بچے کو زندگی کا مقصد مانے۔"
    ممتاز مفتی کی افسانوں کی کتاب " روغنی پتلے" سے ایک افسانے " روغنی پتلے " سے اقتباس​
     
  6. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:

    شائد 2003ء کی بات ہے، مجھے گیارہ ہزار روپے کی فوری ضرورت پیش آگئی
    جو میرے پاس نہ تھے،عشاء کے وقت اپنے سکول میں کچھ اہم کام نمٹا کر گھر کے لئے ٹیکسی میں روانہ ہوا تو کچھ ہی دور جانے کے بعد ٹیکسی والے نے کہا، مجھے ایک ضروری کام یاد آگیا ہے، اگر آپ برا نہ منائیں تو میں آپکو دوسری ٹیکسی میں بٹھادوں ؟ میں نے کہا ٹھیک ہے، وہ ایک ٹیکسی والے کے پاس رکا اور کچھ ہی دیر میں دوسری ٹیکسی میں گھر کی جانب رواں دواں تھا، میں نے محسوس کیا کہ ضعیف العمر ٹیکسی ڈرائیور کچھ پریشان ہے اور وقفے وقفے سے سر یوں جھٹکتا ہے جیسے اسکے اندر کوئی ہنگامہ برپا ہو، میں نے پوچھا، بزرگو ! کوئی مسئلہ ہے ؟ کہنے لگے "نہیں" کچھ دیر بعد میں نے پھر پوچھا انہوں نے پھر وہی جواب دیا، مجھے چین نہ آیا ایک بار پھر پوچھا تو انہوں نے ڈانٹ دیا کہ آپ کیوں بار بار ایک ہی بات پوچھے جارہے ہیں، میں نے انکے کاندھے پر ہاتھ رکھ کر کہا، آپ پریشان ہیں، میں آپکی پریشانی دور نہیں کر سکتا لیکن بتا دینے سے بوجھ ہلکا ہو جاتا ہے آپ بتادیں۔ وہ یکدم رو پڑے اور کہنے لگے میرا بیٹا نویں جماعت سے دسویں میں گیا ہے، کچھ کتابیں تو ہم نے اسکے لئے پرانی خرید لی ہیں لیکن دو کتابیں پرانی مل نہیں رہیں اور دسویں کلاس میں جانے کے سکول والے بھی ایک سو اسی روپے مانگ رہے ہیں، میں کرائے کی ٹیکسی چلاتا ہوں، جسکا یومیہ کرایہ تین سو ہے، پہلے وہ پورے کرتا ہوں اسکے بعد اپنے لئے کچھ کمانے کی کوشش کرتا ہوں، وہی پورے نہیں ہوتے تو بچے کی دو کتابوں کی قمت اور سکول کے ایک سو اسی روپے کہاں سے پورے کروں !۔ وہ ایک کھٹارہ ایف ایکس ٹیکسی تھی، اشد ضرورت کی صورت میں ہی کوئی اسکے ساتھ بیٹھنے پر آماد ہوتا ہوگا، یہ صورتحال دیکھ کر میں کانپ اٹھا کہ میں گیارہ ہزار کے لئے پریشان ہوں اور یہ بابا شائد تین ساڑھے تین سو کے لئے۔
    گھر پہنچے تو بابا جی کے ساتھ کرایہ تو ساٹھ روپے طے ہوا تھا لیکن میری جیب میں کل تین سو روپے تھے، وہ سارے اس بابے کو دیدیئے جو اس نے بمشکل لئے، ٹیکسی سے اترا تو آسمان کی طرف دیکھتے ہوئے کہا، میرے رب یہ میرا آپکی طرف قرض ہے۔ صبح گیارہ بجے میں سکول گیا، کچھ ضروری پیپرز پر دستخط کئے اور اس خیال سے سکول سے نکلنے لگا کہ کسی دوست سے گیارہ ہزار روپے قرض لیتا ہوں، پرنسپل نے آواز دی کہ ایک منٹ صبر سر !، میں رکا تو انہوں نے ایک خاکی لفافہ لا کر مجھے تھما دیا، میں نے پوچھا کیا ہے ؟ کہنے لگیں، تین ایڈمشن ہوئے ہیں صبح، اسکے پیسے ہیں، میں نے پوچھا، کتنے ہیں ؟ کہنے لگیں "گیارہ ہزار" ۔
    ،
    قرآن مجید میں اللہ سبحانہ وتعالیٰ
    اپنے بندوں کو ترغیب دیتے ہیں کہ مجھے قرضہ حسنہ دو، اللہ کو قرضہ حسنہ دینے کا مطلب اسکے غریب بندوں پر خرچ کرنا ہے، آپ اسے یہ قرض دینے کی عادت ڈال لیجئے،
    وہ کسی کا قرض اپنے ذمے نہیں چھوڑتا اور مزے کی بات یہ ہے کہ اسکا 'انٹریسٹ ریٹ" آپکے حق میں بہت ہی ہائی ہوتا ہے،
    مجھ جیسے روسیاہ کا قرض بھی اس نے بارہ گھنٹے کے اندر اندر لوٹادیا...


     
  7. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    بابا جی سے ملاقات ہوئی تو میں نے گزارش کی کہ کچھ نصیحت کیجیئے۔انھوں نے عجیب سوال کیا کہ کاکا کبھی برتن دھوئے ہیں؟ میں ان کے سوال پر حیران ہوا اور جواب دیا کہ جی دھوئے ہیں ۔پوچھنے لگے کیا سیکھا ؟؟ میں نے کہا اس میں سیکھنے والی کیا بات ہے؟ وہ مسکرائے اور کہنے لگے ، برتن کو باہر سے کم اور اندرسے زیادہ دھونا پڑتا ہے .​
     
  8. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    ☆آپ جتنا قرآن پاک پر غور کرو گے، اتنا ہی آپ کو غور والا بنا دیا جائے گا - زیادہ گفتگو ، فالتو بات ، قہقہے ، لطیفے ، ہنسی مذاق اڑانا بند کر دیا جائے تو اعلی ادب سے تعارف ہونا ممکن بھی ہو جاتا ہے اور کسی حد تک لازمی بھی - لوگ سے الگ رہ کر سوچو گے تو لوگوں سے الگ سوچ مل جائے گی اور لوگوں سے الگ سوچ نیا خیال ہوتا ہے - اپنے سے زیادہ دانا انسان سے دوستی کرنا اور اس کی دانائی کا احترام کرنا اور بزرگوں کا لحاظ رکھنا، بس! یہ بڑی بات ہے ________
    جتنا ہو سکے، جس سے ہو سکے، دعا لینا چاہیے اور سلسلے کا آغاز یوں کیا جا سکتا ہے کہ سب سے پہلے میں تمہیں دعا دیتا ہوں کہ تم آنے والے زمانوں میں اچھے اور پاکیزہ خیالات بیان کرنے والے انسان بنو - باقی انشاء اللہ پھر بات ہو گی - ابھی اور بہت سے خطوں کے جواب دینا ہے - سلامت رہو ________
    گمنام ادیب _________صفحہ نمبر 88
    حضرت واصف علی واصف رحمتہ اللہ علیہ​
     
  9. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    رزق صرف یہی نہیں کہ جیب میں مال ہو بلکہ آنکھوں کی بینائی بھی رزق ہے۔ دماغ میں خیال رزق ہے۔ دل کا احساس رزق ہے۔ رگوں میں خون رزق ہے، یہ زندگی ایک رزق ہے اور سب سے بڑھ کر ایمان ایک رزق ہے۔

    کرن کرن سورج/ 23
    حضرت واصف علی واصف رحمتہ اللہ علیہ
     
  10. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    "احسانوں کے بدلے تب چکائے جاتے ہیں، جب تعلق توڑنا ہو-
    جہاں محبت ہو، وہاں احسان کیا جاتا ہے اور احسان رکھا جاتا ہے-".
     
  11. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
  12. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    انسان زندگی میں بہت کچھ سیکھتا ہے ۔ ۔
    لیکن جب تک دوسروں سے پیار کرنا ،
    اور دوسروں کی عزت کرنا نہیں سیکھ جاتا ،
    سمجھو کچھ نہیں سیکھا ۔،۔
     
  13. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    ہمارے پہلے سانس کے ساتھ ہماری دنیا کا آغاز ہوتا ہے اور آخری سانس تک دنیا سے تعلق رہتا ہے۔جیسے والدین ویسی ہماری دنیا،جیسا سکول ویسی ہماری دنیا،جیسا کاروبار ویسی ہماری دنیا،جیسی نوکری ویسی ہماری دنیا،جیسے دوست ویسی ہماری دنیا۔غرض ہماری دنیا دراصل ہمارا ماحول ہے،ہمارے تعلقات ہیں،ہمارے دوست واحباب ہیں۔ہماری دنیا میں اگر " قُرآن وسنت " اللہ اور اُس کے رسولﷺ " کی جھلک نہیں تو پھر جان لیجئے کہ ہم دھوکے میں ہیں اور بہت سے دھوکے باز ہمیں دھوکا دے رہے ہین۔ان سب سے بچنے کا ایک ہی حل ہے کہ اپنے آپ کو " قُرآن وسنت" سے وابستہ کر لیں۔براہ راست قُرآن وسنت کا مطالعہ کریں۔اس کی کسوٹی میں سب کو پرکھیں۔باقی رہے ماہ وسال تو کوئی نیا نہیں اور کوئی پُرانا نہیں بلکہ فقط" امروز ہے تیرا "
    محمود حسین شفیع
    3 ربیع الثانی 1438 ھجری 2جنوری 2017​
     
  14. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    جب تم پر کوئی سختی آجائے تو اپنے مخلص دوستوں سے ذکر کیا کرو کیونکہ اس کے 4 نتائج نکلیں گے۔
    1۔ یا اپنے ذمہ لے گا۔
    2۔ یا مدد دے گا۔
    3۔ یا مشورے سے رہنمائی کرے گا۔
    4۔ یا پھر دعا کرے گا۔​
     
  15. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    عالم اور دانا
    عالم اس لیے مغرور ہے کہ وہ بہت کچھ جانتا ہے۔
    دانا اس لیے دھیما ہے کہ اُس نے ابھی بہیت کچھ جاننا ہے۔
    علم، معلوم پر نازاں ہے،
    دانائی، نامعلوم کے جاننے کی کوشش میں سرگرداں ہے۔
    عالم کو احساس جہالت ہو جائے وہ دانائی میں قدم رکھ سکتا ہے۔
     
  16. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏28 نومبر 2017
    پیغامات:
    7,190
    موصول پسندیدگیاں:
    2,273
    ملک کا جھنڈا:
    ہر کسی کہ دل چاہتا ہے اس کے پاس بہت پیسہ ہو مگر لوگ اعتراف کرنے سے ڈرتے ہیں مال کی محبت بری بات نہیں ہے زندگی میں اونچے گول ہونے چاہئیں بس ان کو حاصل کرنے کے لیے غلط طریقہ استعمال نہیں کرنے چاہئیں
    ( نمرہ احمد کے ناول " نمل " سے اقتباس )
     
  17. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    سانپ کا زہر کینچلی میں اور بچھو کا دم میں ہوتا ہے۔بھڑ کا زہر ڈنک میں ہوتا ہے اور پاگل کتے کا زبان میں،انسان واحد حیوان ہے جو اپنا زہر دل میں رکھتا ہے۔

    (مشتاق احمد یوسفی کی “آب گم “ سے)
     
    حنا شیخ 2 نے اسے پسند کیا ہے۔
  18. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    ویسے شاعروں کو ضرور شادی کرنی چاہیے اگر بیوی اچھی مل گئی تو زندگی اچھی ہو جائے گی اور بیوی اچھی نہ ملی تو شاعری اچھی ہو جائے گی-
    ڈاکٹر یونس بٹ
     
  19. ناصر إقبال
    آف لائن

    ناصر إقبال ممبر

    شمولیت:
    ‏6 دسمبر 2017
    پیغامات:
    1,670
    موصول پسندیدگیاں:
    346
    ملک کا جھنڈا:
    میں نے ندی کنارے لڑکیوں کو پانی بھرتے دیکھا اور میں دیر تک کھڑا ان کو دیکھتا رہا اور سوچتا رہا کہ پانی بھرنے کے لیے جھکنا پڑتا ہے اور رکوع میں جائے بغیر پانی نہیں بھرا جا سکتا ۔ ہر شخص کو رکوع میں جانے کا فن اچھی طرح سے آنا چاہیے تا کہ وہ زندگی کی ندی سے پانی بھر سکے ، اور سَیر ہو سکے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔لیکن افسوس کی بات ہے کہ انسان جھکنے اور خم کھانے کا آرٹ آہستہ آہستہ بھول رہا ہے اور اس کی زبردست طاقتور انا اس کو یہ کام نہیں کرنے دیتی ۔ یہی وجہ ہے کہ ساری دعائیں اور ساری عبادت اکارت جا رہی ہے اور انسان اکھڑا اکھڑا سا ہو گیا ہے ۔
    اصل میں زندگی ایک کشمکش اور جدوجہد بن کر رہ گئی ہے ۔ اور اس میں وہ مٹھاس ، وہ ٹھنڈک اور شیرینی باقی نہیں رہی جو حسن اور توازن اور ہارمنی کی جان تھی ۔ اس وقت زندگی سے جھکنے اور رکوع کرنے کا پر اسرار راز رخصت ہو چکا ہے ۔ اور اس کی جگہ محض جدوجہد باقی رہ گئی ہے ۔ ایک کشمکش اور مسلسل تگ و تاز ۔
    لیکن ایک بات یاد رہے کہ یہ جھکنے اور رکوع میں جانے کا آرٹ بلا ارادہ ہو ورنہ یہ بھی تصنع اور ریاکاری بن جائے گا ۔ اور یہ جھکنا بھی انا کی ایک شان کہلائے گا ۔
    اشفاق احمد بابا صاحبا صفحہ 558
     
  20. ناصر إقبال
    آف لائن

    ناصر إقبال ممبر

    شمولیت:
    ‏6 دسمبر 2017
    پیغامات:
    1,670
    موصول پسندیدگیاں:
    346
    ملک کا جھنڈا:
    ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کی تعبیر بھی اس کے حسین خوابوں کی طرح ہو
     
  21. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏28 نومبر 2017
    پیغامات:
    7,190
    موصول پسندیدگیاں:
    2,273
    ملک کا جھنڈا:
    ڈاکٹر صاحب نے ایک گر کی بات اور بتائی تھی ۔۔۔ فرمایا ، گاہ بگاہ جاء نماز کے بغیر فرش خاک پر نماز ادا کرو ۔۔ جس خاک سے بنے ہو اور جس خاک میں بالاخر مل جانا ہے ۔۔۔ اس سے یہ اجنبیت کیسی ۔ خاکی اور خاک کا فاصلہ جتنا کم ہوگا خود شناسی کی منزل اسی قدر نزدیک ہوگی ۔۔
    مختار مسعود ۔۔ کتاب ۔۔۔ سفر نصیب
     
  22. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    محبت بھاگ دوڑ نہیں ہوتی،طوفان نہیں ہوتی،سکون ہوتی ہے ،دریا نہیں ہوتی،جھیل ہوتی ہے
    دوپہر نہیں ہوتی بھور سمے ہوتی ہے ،آگ نہیں ہوتی اجالا ہوتی ہے،
    اب میں تمہیں کیا بتاؤں کہ کیا ہوتی ہے کہ یہ بتانے کی نہیں پنپنے کی چیز ہے ۔سمجھے کی نہیں جاننے کی چیز ہے۔
    ممتاز مفتی
    سمے کا بندھن
     

اس صفحے کو مشتہر کریں