1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

گل فروش کی بیٹی بقلم زنیرہ گُل

'آپ کے مضامین' میں موضوعات آغاز کردہ از زنیرہ عقیل, ‏14 فروری 2018۔

  1. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    مختصر مضمون:

    مجھے مکتب میں آج اسلام سے متصادم 14 فروری کو ویلنٹائن ڈے منانے کے بارے میں سکھایا گیا کہ یہ ہماری اسلامی روایات سے متصادم ہے اور اس کی تفصیل جان کر میرے دل نے جوش جذبات میں صدا بلند کی کہ میری زندگی میں یہ دن کبھی نہ آئے
    اور پھر......
    گھر آکر پاپا نے مجھے نیا سوٹ مہندی چوڑیاں اور سینڈل خوشی خوشی لاکر دیے کہ میری لاڈلی آج بہت اچھا دھندا ہو اور ہم ایک ہفتے تک اچھے اچھے کھانے کھا سکیں گے

    کیوں کہ میرے پاپا گل فروش ہیں

    بقلم زنیرہ "گُل"
     
    کنعان نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    زندگی کا پہلا مختصر مضمون
     
    کنعان نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. کنعان
    آف لائن

    کنعان ممبر

    شمولیت:
    ‏25 جولائی 2009
    پیغامات:
    729
    موصول پسندیدگیاں:
    977
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم

    جزاک اللہ خیر! بہت اچھا کام کیا آپ نے اور اچھی طرف توجہ دلوائی اللہ سبحان تعالی آپ کو مزید ثابت قدم رکھے اور انعام و اکرام سے نوازے، آمین!

    اس پر مجھے اپنی چھوٹی بیٹی کے ساتھ سکول میں ہوا واقعہ یاد آ گیا جسے اسی بہانہ شیئر کرنے کا موقع ہمیں بھی مل گیا۔
    برطانیہ میں انگلش لوگ ہر سال اسلامی یادگار دنوں پر سکول کالج یونیورسٹی میں طلبہ طالبات کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور کوشش یہ ہوتی ہے کہ ان سے اس پر مزید معلومات حاصل کی جائے اور کلاس میں دوسرے مذاھب سے تعلق رکھنے والے طلبہ طالبات بھی اس پر اسلام کے بارے میں جان سکیں۔

    میری چھوٹی بیٹی کی عمر 5 سال کے قریب تھی اور ان دنوں میلاد مصطفٰے صلی اللہ علیہ وسلم کا دن تھا اس دن میری چھوٹی بیٹی سکول سے گھر آئی تو اس نے بتایا کہ ٹیچر نے پرافٹ برتھ پر آج سب کو کاغذ اور کلر پینسل دیں اور کہا کہ پرافٹ محمد صلی اللہ علیہ وسلم
    کی تصویر بنائیں جس پر سب بچوں نے تصویر بنائی مگر میں نے نہیں بنائی پھر ٹیچر نے کہا کہ چلو ایسا کرو کہ تصویر بناؤ مگر چہرہ نہیں بناؤ تو میں نے کہا کہ میں نے یہ بھی نہیں کرنا ٹیچر بہت کوشش کے بعد بھی میں نے ایسا نہیں کیا، جب میں نے اس کی یہ باتیں سنیں تو خوشی سے آنکھوں میں آنسو آ گئے اور حیرانگی بھی ہوئی جس پر میں نے بیٹی کو بہت پیار کیا اور اسے پوچھا کہ آپ یہ کیسے معلوم ہوا کہ ہم ایسا نہیں کرتے تو بیٹی نے بتایا کہ آپ ماما سے پرافٹ محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر بہت باتیں بتاتے ہیں تو میں نے اس پر خود ہی اپنے دماغ سے سوچا کہ میں نے تصویر نہیں بنانی، سبحان اللہ!

    گھر میں بیوی بچوں کے ساتھ اسلامی موضوعات پر گفتگو کرنی چاہئے جسے وہ ہر عمر میں سیکھتے ہیں۔

    والسلام
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ
    آنسو تو میں بھی نہیں روک پائی پڑھ کر ماشاء اللہ آپ کی بیٹی ذہین ہیں
    تربیت کا اثر ضرور ہوتا ہے
    اللہ آپ کی معصوم بچی کے نصیب اچھے کرے اور نیکی کے راستے پر استقامت نصیب فرمائے آمین
     
    کنعان نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. ناصر إقبال
    آف لائن

    ناصر إقبال ممبر

    شمولیت:
    ‏6 دسمبر 2017
    پیغامات:
    1,670
    موصول پسندیدگیاں:
    346
    ملک کا جھنڈا:
    سوال یہ ہے کہ اس شر کے فروغ میں برابر کے ذمے دار کون لوگ ہیں ؟اگر والدین اپنی اولاد کی صحیح اسلامی خطوط پر تربیت کریں اور انہیں تہذیبی جارحیت کے ان زہرناک حملوں سے آگاہ کرتے رہیں اور اسی طرح اساتذہ بھی اپنے شاگردوں میں دینی تشحص بیدار کریں اور ان میں حق فہمی کا صحیح شعور پیدا کریں توپھر یہ ممکن ہی نہیں رہے گا کہ حق کے دشمن ان چور دروازوں سے مسلمانوں کی صفوں میں شبِ خون مار سکیں۔ (از عبدالرافع رسول، روزنامہ نئی بات 15 فروری 2014 ء)
     

اس صفحے کو مشتہر کریں