1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

دنیا کی خوبصورت ترین جھیلوں پر ایک نظر

'قدرتی حسن و جمال' میں موضوعات آغاز کردہ از زنیرہ عقیل, ‏29 نومبر 2017۔

  1. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    خوبصورت جھیلیں کرہ ارض کے دلکش ترین مظاہر فطرت میں سے ہیں اور اگرچہ زمین پر لاکھوں جھیلیں پائی جاتی ہیں لیکن ان میں سے کچھ اپنی خوبصورتی اور دلفریب نظاروں کی وجہ سے خصوصی شہرت رکھتی ہیں۔ یہ جیلیں اپنی عجیب و غریب اور منفرد خوبیوں کی وجہ سے واقعی لاجواب ہیں۔

    [​IMG]
    -1 بحرالکاہل کے ایک چھوٹے سے جزیرے پر مشتمل ملک پالاﺅ میں واقع ”جعلی فش لیک“ یہ جھیل جیلی فش سے بھری ہوئی ہے۔ گیند سے لے کر فٹ بال کے سائز کی یہ جیلی فش سنہرے رنگ کی ہے اور اس سے انسانوں کو کوئی خطرہ نہیں۔

    [​IMG]
    -2 مغربی آسٹریلیا کے مڈل آئی لینڈ میں واقع یہ جھیل اپنی گلابی رنگ کی وجہ سے مشہور ہے اس کا گلابی رنگ اس میں پائی جانے والی الجی کی وجہ سے ہے۔

    [​IMG]
    -3 بولیویا کی ”لگونا کولوراڈا“ جھیل کا رنگ اس میں پائی جانے والی الجی کی وجہ سے سرخی مائل بھورا ہے۔

    [​IMG]
    -4 ویسٹ انڈیز کے علاقہ ڈومینیکا میں پائی جانے والی ”بوائلنگ لیک“ کا پانی ہر وقت ابلتا رہتا ہے اور اس کا درجہ حرارت اس قدر زیادہ ہے کہ آج تک کوئی اس کی گہرائی ناپنے کی جرا¿ت نہیں کرسکا، اس کے اوپر ہر وقت دھواں چھایا رہتا ہے۔

    [​IMG]
    -5 کینیڈا کی ”مینی کواگان“ جھیل تین میل قطر کا چھلا نظر آتی ہے، یہ 20 لاکھ سال پہلے خلا سے ایک بڑی چٹان گرنے کے نتیجے میں وجود میں آئی۔

    [​IMG]
    -6 ٹرینیڈاڈ میں واقع ”لابری پچ لیک“ میں 10 ملین ٹن مائع اسفالٹ پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے یہ کھیل کوستارکی جھیل کہلاتی ہے۔

    [​IMG]
    -7 کینیڈا کی جادوئی جھیل کا سارا پانی سردی کے موسم میں دس میل کی گہرائی میں واقع غاروں میں چلا جاتا ہے اور گرمی آنے پر دوبارہ جھیل پانی سے بھر جاتی ہے۔

    [​IMG]
    -8 اردن اور اسرائیل میں واقع ڈیڈ سی (بحیرہ مردار) دراصل ایک جھیل ہے جس کا پانی دنیا کے کسی بھی دوسرے سمندر کی نسبت 10 گنا زیادہ نمکین ہے، اس کے پانی کو جلد اور جوڑوں کیلئے شفاءسمجھا جاتا ہے اور دنیا بھر سے لوگ اس میں نہاتے آتے ہیں۔

    [​IMG]

    -9جھیل "سیف لملوک "

    [​IMG]
    -10 روس کی ”لیک لٹس“
     
  2. راشد
    آف لائن

    راشد ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2018
    پیغامات:
    35
    موصول پسندیدگیاں:
    17
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم !!!!
    انتہائی قیمتی معلومات فراھم کی گئی ھیں کیا ھی اچھا ھوتا اگر اس پوسٹ کی تصاویر بھی میرے پاس شو ھو جاتیں۔ تھینکس:03:
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں