1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

عید الاضحی کے مزے لیں

'گھر اور دسترخوان' میں موضوعات آغاز کردہ از حنا شیخ, ‏27 اگست 2016۔

  1. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    خوش آمدید ،،
    آپ بھی شامل ہو جائیں ۔۔
     
  2. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    پھر ہم کب آئیں سیر شکم کی غرض سے
     
    حنا شیخ نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    خوش آمدید ،، جناب ۔ ابھی تیاری چل رہی ہے ۔۔ اتنی ڈیشیز تیار کی ہیں نوش فرمائے
     
    عبدالمطلب نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    شکریہ جناب
     
    حنا شیخ نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    فرائیڈ دھا گہ کباب
    اجزائ:گائے کا قیمہ ایک کلو ، باریک کٹا ہر دھنیا ایک گٹھی ،تلی پیاز ایک عدد،انڈا ایک عدد،لونگ دو عدد،لیموں دو عدد،ڈبل روٹی کے سلائس دو عدد،
    ہری مرچ چار عدد، چھوٹی الائچی چار عدد،کالی مرچ چار عدد۔سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ، خشخاش ایک کھانے کا چمچ ،پسی لا ل مرچ ایک کھانے کا چمچ ،پسا گرم مصالحہ ایک کھانے کا چمچ ،بھنے چنے دو کھانے کے چمچ، کچا پپیتا دو کھانے کے چمچ تیل حسب ِضرورت ،نمک حسب ِذائقہ ۔
    ترکیب: بھنے چنے ،خشخاش ،سفید زیرہ ،چھوٹی الائچی ،کالی مرچ اور لو نگ ملا کر باریک پیس لیں۔
    اب اسے قیمے میں ڈبل روٹی کے سلائس کے ساتھ شامل کر کے چوپر میں پیس لیں،پھر اس میں ایک عدد تلی پیاز اور ہر ی مرچیں ڈالیں۔اس کے بعد کچا پپیتا شامل کر کے اچھی طرح گوندھیں اور دس منٹ کے لئے رکھ دیں۔
    پھر چھوٹے چھوٹے کباب بنا کر فرائنگ پین میں شیلو فرائی کر لیں ۔جب سارے کباب تل لیں تو ایک بڑے توے یا فرائنگ پین میں اوپر تلے کباب پھیلا دیں اور لیموں کا رس۔گرم مصالحہ اور ہر دھنیا ڈال کر پانچ منٹ کیلئے دَم پر رکھ دیں ،مزے دار فرائیڈ دھاگہ کباب تیار ہیں۔​
     
  6. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
  7. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
  8. شانی
    آف لائن

    شانی ممبر

    شمولیت:
    ‏18 فروری 2012
    پیغامات:
    3,129
    موصول پسندیدگیاں:
    241
    ملک کا جھنڈا:
    عید کے مزے تو گھر پر ہی ھوتے ہیں جناب
    پردیس میں کیا عید اور کیا عید کے مزے
     
  9. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    یہ ترکیبیں ان ہی لوگوں کے لیں ہوتی ہیں ،، کے خالی خیالی پلاؤ نہ پکایں پلاؤ حقیقت میں بھی بنانا لیں ​
     
    شانی نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    توا مٹن.......
    اجزا......
    مٹن یا بیف گوشت آدھا کلو
    پیاز دو عدد درمیانہ
    تیل کواٹر کپ
    گرم مصالحہ پسا ھوا آدھا ٹی اسپون
    ٹماٹر تین سے چار عدد
    نمک حسب زائقہ
    ہرا دھنیا اور ہری مرچ حسب ضرورت
    لہسن ادرک کا پیسٹ ایک ٹیبل اسپون
    لال مرچ کٹی ھوئی ڈیڑھ ٹی اسپون
    ترکیب....
    گوشت کو دھوکر ایک پتیلی میں ڈالیں اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ اور پیاز کاٹ کر ڈالیں اور اتنا پانی ڈالیں کہ گوشت گل جائے
    اب ایک بڑا توا لیں چولھے پر رکھ کر تیل ڈالیں اور ٹماٹر کاٹ کر اور تمام چیزیں ڈال کر سیدھے چمچے دو لیں یعنی جس سے ھم چاول پکاتے ھیں اور ساتھ ھی گوشت ڈال کر بھونیں
    کٹاکٹ کی طرح ٹماٹر ہری مرچ اور پیاز کو چمچوں سے کاٹ کاٹ کر بھونتی جائیں گوشت کو بچاکر
    جب خوب بھن جائے تو ڈش میں نکالیں اور باریک کٹا ھوا ہرا دھنیا ڈال کر گرم گرم چپاتی کے ساتھ پیش کریں​
     
  11. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    ہرے مصالحے کا دھواں دار گوشت

    اجزاء
    گوشت بکری یا گائے کا ۔۔۔۔۔۔آدھا کلو
    پیاز ۔۔۔۔دو عدد درمیانی سائز کی
    ایک گٹھی پودینہ کی
    ایک گھٹی ہرے دھنیے کی
    دہی ۔۔۔۔۔۔ ایک پاؤ
    پسی لال مرچ ۔۔۔۔۔ ایک چمچ
    نمک۔۔۔۔۔۔۔ حسب ذائقہ
    ادرک ۔۔۔۔۔ ایک چمچ پسا ہوا
    لہسن ۔۔۔۔۔ ایک چمچ پسا ہوا
    گرم مصالحہ ۔۔۔۔پسا ہو آدھا چمچہ
    کوکنگ آئل ۔۔۔۔۔ ایک بڑا چمچہ
    ترکیب
    تمام مصالحوں کو دہی میں شامل کرکے گرائینڈ کر لیں اور پھر گوشت میں شامل کر کے دیگچی میں ڈال کر چولھے پہ چڑھا دیں درمیانی آنچ پہ پکائیں جب پانی خشک ہو جائے تو بھوں لیں اور پھر بھوننے کے بعد تھوڑا پانی شامل کردیں اب ہلکی آنچ پہ دم ہونے دیں ایک کوئلہ چولھے میں ہی سلگا لیں اور اس کوئلہ کو کسی جست کی چھوٹی سی کٹوری میں ڈال کر ایک قطرہ کوکنگ آئل ٹپکادیں اور فوری طور پہ دیگچی کے اندر اس کٹوری کو رکھ کہ اچھی طرح بند کردیں ۔اب چولھا بند کردیں اور تھوڑی دیربعد دیگچی سے اس کوئلہ والی کٹوری کو نکال دیں ۔مزیدار دھواں دار ڈش تیار ہے
     
  12. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    کریمڈ اسٹیک

    (انڈر کٹ دو عدد (اسٹرپس میں کٹے ہوئے
    مکھن چار کھانے کے چمچ
    (پیاز ایک عدد (باریک کٹی ہوئی
    (مشروم دو عدد (بڑے
    نمک ایک چوتھائی چائے کا چمچ
    (لہسن کے جوئے دو عدد (کچلے ہوئے
    (پارسلے ڈیڑھ چائے کا چمچ (کٹے ہوئے
    (بیزل لیوز ایک چائے کا چمچ (خشک
    (اوریگانو لیوز ایک چائے کا چمچ (خشک
    ادرک آدھا چائے کا چمچ
    کریم ایک کپ
    اچاری کھیرا دو عدد
    پارمزان چیز آدھا کپ
    چیڈر چیز آدھا کپ

    ترکیب
    1 پین میں مکھن گرم کرکے پیاز اور مشروم ڈال کر سوتے کر لیں۔
    2 اس کے بعد اسٹیک اور نمک ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔
    3 اب اس میں لہسن کے جوئے، کٹے پارسلے، بیزل لیوز، اوریگانو لیوز اور ادرک شامل کر دیں۔
    4 ساتھ ہی کریم، پکلڈ، پارمزان چیز اور چیڈر چیز ڈال کر مکس کر لیں۔
    4 پھر اسے ڈھانپ کے دس سے پندرہ منٹ ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں، یہاں تک کہ سوس گاڑھا ہو جائے۔
    5 اب تیار سوس کو میشڈ پوٹیٹوز کے ساتھ سرو کریں
     
  13. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    تَوا قیمہ _______
    قیمہ ➖ آدھا کلو
    آئل ➖ آدھا کپ
    پیاز ➖ چوپڈ دو عدد
    ہری مرچ ➖ چھ عدد
    سفید زیرہ ➖ایک کھانے کا چمچ
    لہسن ادرک کا پیسٹ ➖ ایک کھانے کے چمچ
    ٹماٹر چوپڈ ➖ چار عدد
    نمک ➖ حسبِ ذائقہ
    ہلدی ➖ ایک چائے کا چمچ
    لال مرچ کٹی ہوئی ➖ ایک کھانے کے چمچ
    دھنیا پاؤڈر ➖ ایک کھانے کا چمچ
    گرم مصالحہ پِسا ہوا ➖ ایک چائے کا چمچ
    کالی مرچ پاؤڈر ➖ ایک چائے کا چمچ
    زیرہ پاؤڈر ➖ ایک کھانے کا چمچ
    لیموں ➖ ایک عدد
    مکھن ➖ دو کھانے کے چمچ
    گارنش کے لیے ➖ ہرا دھنیا ،ہری مرچ ،ٹماٹر

    ترکیب :

    بڑے توے پر آئل ڈال کر پیاز، ہری مرچ اور سفید زیرہ ڈال کر فرائی کریں۔

    اب لہسن ادرک کا پیسٹ ڈال کر دوبارہ فرائی کر لیں ۔

    پھر قیمہ ،ٹماٹر ، نمک ، ہلدی ، لال مرچ ، کالی مرچ پاؤڈر ، گرم مصالحہ، زیرہ اور دھنیا پاؤڈر ڈال کر30 سے35 مِنٹ تک پکائیں ۔

    پَک جانے پر اس میں لیموں اور مکھن ڈال دیں۔آپکا مزیدار توا قیمہ تیارہے۔

    ہرا دھنیا ،ہری مرچ اور ٹماٹر سے گارنش کر کے سرو کریں۔​
     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  14. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    حیدرآبادی مٹکا گوشت
    اجزاء:
    دہی۔۔۔۔۔ دو کپ
    مٹن۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک کلو
    تازہ پسا کھوپرا۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آدھا
    نمک۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک چائے کا چمچہ
    کوکنگ آئل۔۔۔۔۔۔۔۔ آڈھا کپ
    ہری مرچ پاؤڈر۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دو کھانے کے چمچے
    کری پتہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ حسب ضرورت
    گرمصالحہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ایک کھانے کا چمچ
    دھنیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دو کھانے کے چمچے
    لال مرچ پاؤڈر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دو کھانے کے چمچے
    لہسن۔۔۔۔۔۔ ایک کھانے کا چمچہ

    ترکیب:
    ہانڈی میں تیل گرم کر کے گوشت فرائی کرلیں۔
    اب لہسن،لال مرچ،دھنیا اور نمک ڈال کر مزید پانچ منٹ تک فرائی کریں۔
    چار کپ پانی کے ساتھ کھوپرا شامل کر کے ابال آنے پر دھیمی آنچ پر پینتالیس منٹ تک پکائیں۔
    ڈھکن ہٹا کر گرم مصالحہ،ہری مرچ کا پیسٹ،دہی اور کری پتہ شامل کر کے مزید پندرہ منٹ تک پکنے دیں۔
    تیار ہونے پر گرم گرم سرو کریں​
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  15. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    روسٹڈ کلیجی

    کلیجی ایک کلو
    پیاز دو عدد(بڑی سائز کی) دھنیا پاؤڈر ایک چائے کا چمچ ٹماٹر آدھا پاؤ نمک حسب ذائقہ ہری مرچ ایک چوتھائی کپ(کٹی ہوئی) ہلدی پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ تیل ڈیڑھ کپ ادرک کا پیسٹ دو چائے کے چمچ ہرا دھنیا ایک چوتھائی کپ(کٹا ہوا) لال مرچ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
    ترکیب

    کلیجی کو اچھی طرح دھو کر صاف کر لیں۔ اس کے بعد تھوڑا سا تیل گرم کر کے کلیجی کو اچھی طرح بھون لیں۔ اب ایک دیگچی میں تیل گرم کر کے پیاز ڈالیں اور لائٹ براؤن کر لیں اس کے بعد اس میں کلیجی، دھنیا پاؤڈر، ٹماٹر، نمک ، ہری مرچ، ہلدی پاؤڈر، ادرک کا پیسٹ ، ہرا دھنیا اور لال مرچ پاؤڈرڈال کر اچھی طرح بھون لیں اور تھوڑا سا پانی ڈال کر کلیجی کو مکمل طور پر گلنے دیں۔ جب تیل اوپر آجائے تو کلیجی بھون لیں۔ گل جائے تو ڈش میں نکال لیں۔ ہرا دھنیا گارنشنگ کر کے سلاد نان یاروٹی کے ساتھ سرو کر یں۔ ​
     
  16. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    مٹن فرائی
    بکرے کا گوشت ----- آدھا کلو

    گھی ----- تین بڑے چمچ

    سبز پیاز ---- دو عدد

    سویا ساس ----- دو بڑے چمچ

    نمک ----- حسب ضرورت

    ترکیب
    گوشت کو سویا ساس٬ نمک٬ مرچ اور پیاز ملا دیں- تیل فرائی پین میں گرم کریں اور گوشت ڈال دیں- 25 منٹ فرائی کرنے کے بعد اتار لیں- اگر گوشت مزید کچا لگے تو مزید فرائی کرلیں- لذیذ مٹن فرائی بالکل تیار ہے
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  17. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    بیف اسٹیکس
    [​IMG]
     

اس صفحے کو مشتہر کریں