1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ٹوٹکے..

'گھریلو ٹوٹکے' میں موضوعات آغاز کردہ از حنا شیخ, ‏17 جولائی 2017۔

  1. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:

    اگر کسی کو چوٹ وغیرہ لگ جائے اور خون جم جائے تو سرسوں کے تیل میں کھانے والا نمک ڈال کر آگ پر سرخ کرلیں‘ نیم گرم نمک اس جگہ باندھ دیں‘ درد بھی ٹھیک اور خون فوراً ٹھیک ہوجائے گا‘ یعنی نشان تک مٹ جائے گا....
    گردے کی پتھری
    گندھک آملہ سار ایک تولہ‘ قلمی شورہ 6 ماشے‘ کالی مرچ 14 عدد۔ ترکیب: گندھک آملہ سار چولہے پر رکھ کر گرم ہونے پر ایک ایک کرکے کالی مرچیں اس میں ڈالتے جائیں۔ کالی مرچ بھن جانے کے بعد اتار کر اس میں قلمی شورہ ملالیں اور اچھی طرح رگڑیں۔ اس کیلئے لوہے کا ہاون دستہ استعمال کریں۔ اس کی تین پڑیوں کے برابر خوراک بن جائے گی۔ ایک خوراک صبح‘ دوسری شام کو اور تیسری خوراک اگلی صبح استعمال کریں۔ انشاء اللہ تین خوراکوں کے استعمال سے ہی پتھری پانی کی طرح تحلیل ہوجائے گی۔
    نسخہ زکام گرمی و سردی
    کئی بار کا آزمودہ اور مجرب ہے۔ گلا بیٹھا ہو‘ کھانسی ہو‘ سردی کا یا گرمی کا زکام ہو فوراً آرام آجاتا ہے لیکن پہلے اور دوسرے دن نہیں لینا‘ تیسرے دن سے شروع کرنا ہے۔) یعنی جس دن زکام لگے وہ دن اور اس سے اگلا دن نسخہ استعمال نہیں کرنا(۔ ھوالشافی: آدھی چمچ خشخاش دھلی ‘خشک اور صاف‘ تھوڑا سا دیسی گھی اس میں ڈالیں‘ اس کو سوئی گیس پر نہیں بلکہ انگاروں کی آگ پر رکھیں‘ سرخ ہونے دیں‘ جب خوشبو آئے تو آدھی پیالی دودھ میں ڈال کر پی لیں لیکن ضروری ہے کہ یہ نسخہ سوتے وقت استعمال کریں اوپر سے پانی بالکل نہیں پینا۔ انشاء اللہ فوراً آرام آجائے گا۔ بہت کارآمد نسخہ ہے ....​
     
    زنیرہ عقیل اور ھارون رشید .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوب آپاں جی
     
    اکمل زیدی اور حنا شیخ .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    بال خور اور گنج پن دور کرنے کے آسان گھریلو ٹوٹکے

    اس مرض کو کئی نام دیئے جاتے ہیں ۔ ڈاکٹرز اسے ایلو پیسیا alopeciaکا نام دیتے ہیں ، عام لوگ اسے بالوں کا جھڑنا کہتے ہیں جب کہ آپ اسے اپنا سب سے بڑا دشمن سمجھتے ہیں ۔ یہ ایک ایسی بیماری یا مشکل ہے جس سے جان چھڑانا بہت مشکل ہوجاتا ہے ۔ بالوں کا جھڑنا جہاں کئی لوگوں کے لیے ڈپریشن کا باعث بنتا ہے وہیں بہت سے لوگ اس کی پروہ بھی نہیں کرتے ۔ یقیناً بالوں کا جھڑنا کوئی جان لیوا مرض تو نہیں کہ اس کے لیے انسان خود کو ہلکان کرے البتہ یہ ضرور ہے کہ اس سے آپ کی خود اعتمادی اور مجموعی شخصیت متاثر ہوتی ہے ۔ خاص طور پر بال خور یعنی سر کے کچھ حصوں پر بالوں کا نہ اگنا اکثر دکھنے میں اچھا نہیں لگتا اور اس سے آپ کی عمر بھی زیادہ لگتی ہے ۔
    1۔اس کرشماتی تیل میں جھڑتے بالوں کا بہترین علاج ہے ۔ زیتون کے تیل کو کئی طریقوں سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
    *زیتون کا تیل ۔ بالوں کی لمبائی کے مطابق، لمبے بال ہوں تو زیادہ ، چھوٹے بال ہو ں تو کم
    *شہد ۔ 1 سے 2 چھوٹے چمچ
    *دار چینی ۔ 1چھوٹا چمچ تیل گرم کریں ۔ شہد اور دارچینی پاوڈر شامل کریں اور اچھی طرح مکس کرلیں ۔ اسے اپنے سر اور بالوں پہ لگائیں اور 15 سے 20منٹ کے لیے لگا چھوڑ دیں ۔ شیمپو سے دھو لیں ۔ ہفتے میں دو سے تین مرتبہ اس کا استعمال کریں ۔
    2۔زیتون کا تیل اور زیرہ
    *زیتون کا تیل ۔ آدھا کپ
    *زیرہ ۔ 1 چھوٹا چمچ
    زیتون کا تیل لیں ۔ اس میں زیرہ شامل کریں اور اسے 10سے 15 منٹ کے لیے چھوڑ دیں ۔ اس تیل کوسر پہ اس جگہ لگائیں جہاں بال زیادہ جھڑ رہے ہوں۔ ہلکے ہاتھوں سے 5سے 10منٹ مساج کریں ۔ آپ اس تیل کو ایک بوتل میں بھر کر اسٹور بھی کر سکتے ہیں ۔ جلد نتائج کے لیے اس کا روزانہ استعمال کریں ۔

    ایسا نہیں کہ آپ کا گنج پن ایک رات میں دور ہو سکتا ہے لیکن اس کے مستقل استعمال سے آپ کو جلد فائدہ نظر آنے لگے گا ۔ ہر رات سونے سے پہلے زیتون کے تیل سے سر کا مساج کریں اور صبح اٹھ کر بال دھو لیں ۔ تیل لگانے کے بعد رات کو تکیے پر ایک تولیہ رکھنا نہ بھولیں تاکہ اس پہ تیل کا دھبہ نہ پڑے
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. اکمل زیدی
    آف لائن

    اکمل زیدی ممبر

    شمولیت:
    ‏6 ستمبر 2017
    پیغامات:
    2
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    ملک کا جھنڈا:
    واہ ۔ ۔ ۔
     
  5. ناصر إقبال
    آف لائن

    ناصر إقبال ممبر

    شمولیت:
    ‏6 دسمبر 2017
    پیغامات:
    1,670
    موصول پسندیدگیاں:
    346
    ملک کا جھنڈا:
    گنے کا رس بہت بھاری ہوتا ہے
     
  6. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    آپ کی کوئی خوشی کی خبر آنی والی ہے جو اٹھانا منع ہے
     
    آصف احمد بھٹی نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. ناصر إقبال
    آف لائن

    ناصر إقبال ممبر

    شمولیت:
    ‏6 دسمبر 2017
    پیغامات:
    1,670
    موصول پسندیدگیاں:
    346
    ملک کا جھنڈا:
    کب کی آ چکی
     
  8. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    واہ بئی ۔ آپ تو ہماری اردو کی زبیدہ آپا ہو گئی
     
  9. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    زبیدہ آپا بھی خود میں اک جہاں تھی ۔ ویسے آپ بھی واقعی چھوٹی موٹی زبیدہ آپا ہو ہی گئی ہیں ۔ ۔ ۔
     
  10. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    یہ تو میرے کام کا ٹوٹکا ہے ۔ ۔ ۔ کچھ بہت ہی پیارے لوگوں پر آزمانا ہے ۔ ۔ ۔
     
  11. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    انشاء اللہ ۔ ۔ ۔
    بس وہ پیارے سے لوگ ہاتھ ایک بار ہاتھ آ جائیں ۔ ۔ ۔
     
  12. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    انشاء اللہ، ہمت اور حوصلہ جوان رہنا چاہیے اور نیک خواہشات کو ہمیشہ مقدم رکھنا چاہیے ۔
    یہ ہماری خواہش ہے اور اللہ پوری کرے گا ۔ اور وہ پیارے لوگ انشاء اللہ ہمارے ہاتھ بھی ائینگے
     
    حنا شیخ 2 نے اسے پسند کیا ہے۔
  13. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:

اس صفحے کو مشتہر کریں