1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کچھ فلمی دنیا سے

'متفرقات' میں موضوعات آغاز کردہ از خوشی, ‏13 فروری 2010۔

  1. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کچھ فلمی دنیا سے

    ایک بار کاشفی بھائی نے کسی لڑی میں‌جانو جرمن کا ذکر کیا تھا آئیں اس میں جانوجرمن ڈھونڈ‌ لیں
    اور پرانے پی ٹی وی ڈراموں کا لطف لیں

    جانو جرمن
     
  2. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
  3. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کچھ فلمی دنیا سے

    پاكستان كى سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو كى زندگى پر مارک سیگل نے ’بھٹو‘ كے نام سے ایك دستاویزى فلم بنائى ہے۔

    كینیڈا كے مشہور دستاویزى فلمى میلے ’ہاٹ ڈاكس‘ میں ایک سو پندرہ منٹ دورانیے پر محیط اس فلم كی نمائش کی گئی ہے۔

    اس فلم میں بختاور بھٹو زردارى كا تیار كیا ھوا نغمہ بھى شامل كیا گیا ہے۔

    فلم میں بھٹو خاندان كو امریكہ كے كینیڈى خاندان سے مشابہت دى گٰئى ہے۔ اس فلم میں بینظیر، ان كے والد ذوالفقار على بھٹو اور شوہر آصف على زردارى كى شخصیتوں كا احاطہ كیا گیا ہے۔

    فلم كى كہانى پاكستان بننے سے پہلے سےشروع ہوتى ہے اور اس میں پاكستان كا كیس بطور ’نیوكلیئر نیشن‘ یعنی جوہری ملک بہت اچھے طریقے سے پیش كیا گیا ہے۔

    اس میلے میں فلم كا افتتاحى شو یکم مئی کو ہوا جس كے لیے تمام ٹکٹ پہلے ہى بِك ہو گئے تھے لیکن اس کے باوجود لوگوں كى ایك بڑى تعداد بارش كے باوجود مشہور بلور سنیما گھر كے باہر چانس كى ٹكٹوں پر داخلے كے لیے انتظار كرتى رہى۔
    اس فلم كو جنورى میں مشہور امریكى فلمى میلوں سن ڈانس فلم فیسٹویل اور شكاگو فلم فیسٹیول میں اعزازت ملے ہیں

    میلے میں فلم کا دوسرا شو چار مئی کو ہے۔

    فلم میں پاكستان كے سابق صدر پرویزمشرف، دانشور طارق على، صنم بھٹو، دفاعی امور کے ماہر شجاع نواز، امریکہ میں پاکستان کے سفیر حسین حقانى، امریکہ کی سابق وزیر خارجہ كنڈولیزا رائس، بینظیر کے شوہر آصف على زردارى، برطانوى صحافى كرسٹینا لیمب، بینظیر کے دوست اور مشیر مارك سیگل اور مسلم لیگ نواز كے رہنما خرم دستگیر كے علاوہ بینظیر كے تینوں بچوں كے انٹرویو قابل ذكر ہیں۔

    اس فلم كو میلے کی پانچ اہم دستاویزی فلموں میں شمار كیا جا رہا ہے اور حال ہى میں اقوام متحدہ كى بینظیر قتل پر تفتیشى رپورٹ نے اس فلم كى اہمیت بڑھا دى ہے۔

    فلمى مبصر اس فلم كو اس سال كى بہترین دستاویزى فلم كے اعزاز كى توقع كر رہے ہیں۔

    فلم میں بتایا گیا ہے كہ بینظیر كے بچے كن مشكلات سے گزرے جب وہ ان سے دور تھیں اور وہ كس طرح پلے بڑھے۔ جب بینظیر ان سے دور ہوتیں تو بچے ان كے لیے نظمیں لكھتے تھے۔

    اس فلمى میلے میں شریك پاكستانى نژاد كینیڈین فلمساز حارث شیخ نے فلم پر تبصرہ كرتے ہوے كہا كہ ’اس فلم ’بھٹو‘ سے پاكستان كے بارے میں مغربى ناظرین كو بہت كچھ نیا ملے گا اور یہ ایك اچھى دستاویزى فلم ہے۔‘ (حارث شیخ اس میلے میں پیغمبر اسلام كے گستاخانہ كارٹونوں كے متعلق بنائى اپنى فلم ’بلاسفیمى‘ پرموٹ كر رہے ہیں۔)

    فلم میں صدر آصف على زردارى كى زندگى جس میں بچپن سے لے كر بےنظیر سے شادى اور پھر صدارت تك پہنچنے تك كے بارے میں بہت دلچسپ معلومات دكھائى گئى ہیں۔

    فلم میں بینظیر بھٹو کے تینوں بچوں کے انٹرویو شامل ہیں

    اس فلم میں یہ بھی بتایا گیا ہے كہ بینظیر كى آصف على زردارى سے ’ارینجڈ میرج‘ كن کن مراحل سے گزرى ۔

    فلم كے ڈائریكٹر ڈویئن بوگمین نے بتایا كہ ’اس فلم پر كام كرنا ان كے لیے ایك اچھا تجربہ رہا ہے اور پاكستان كى سیاست بڑى دلچسپ ہے۔ جس كے بارے میں كوئى كچھ نہیں كہ سكتا۔‘

    فلم میں ذوالفقار على بھٹو كى بیٹى ایك فلم سٹار كى طرح نظر اتى ہیں جسے مغربى ناظرین نے بہت پسند كیا ہے۔ بھٹو خاندان كے بارے میں بہت سارے ایسے مناظر اس فلم میں شامل ہیں جو پہلے كھبى نہ دیكھے گئے تھے۔

    اس سے قبل اس فلم كو جنورى میں مشہور امریكى فلمى میلوں سن ڈانس اور شكاگو فلم فیسٹیول میں بھى اعزازت ملے ہیں۔

    ایك فلم بین فلپ ڈیوس نے بتایا كہ اس فلم نے ان كے ’پاكستان كے بارے میں كئى شكوك دور كیے ہیں‘ مگر بےنظیر كے قاتلوں كےانجام كے بارے میں عنقریب اسى طرح كى فلم ان كى شدید خواہش ہے

    فلم کے پروڈیوسر مارك سیگل نے انٹرویو كے دوران بتایا كہ ’پاكستان اور بھٹو خاندان ناقابل تقسیم ہیں۔ مجھے یقین ہے كى اگر بینظیر زندہ ہوتیں تو جمہوریت كى جنگ جارى ركھتیں‘۔

    بشکریہ بی بی سی اردو
     
  4. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: کچھ فلمی دنیا سے

    واہ خوب اچھی خبر ڈھونڈ کے لائے ھیں ویڈیو کلپس بھی لگا دیتے
     
  5. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کچھ فلمی دنیا سے

    مل گیا تو لگادوں گا
     
  6. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کچھ فلمی دنیا سے

    پی ٹی وی پہ بہت پہلے ایک پروگرام آیا تھا دھن ہماری تمہارے نام ہوئی
    آئیے دیکھیں‌ انڈیا نے کیسے بے شرمی سے ہمارے گانے اپنی فلموں میں گھسیڑ‌لئے ہیں

     
  7. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کچھ فلمی دنیا سے

    بینظیر بھٹو پر بننے والی فلم ٹورنٹو میں ریلیز ہوگئی ہے
    مزید تفصیلات یہاں سے
     
  8. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کچھ فلمی دنیا سے

    Prince of Persia کا کچھ پتا ہو ریلیز ہو گئی ہے یا نہیں اگر ہو گئی ہے تو کوئی ڈائونلوڈ لنک ؟
     
  9. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کچھ فلمی دنیا سے

    میں نے تو یہاں سے ڈاؤن لوڈ کی تھی اب شاید ہٹا دی گئی ہے
     
  10. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
  11. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کچھ فلمی دنیا سے

    بہت شکریہ ھارون بھائی۔
     
  12. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کچھ فلمی دنیا سے

    داؤن لوڈ‌ کرلی آپ نے
     
  13. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کچھ فلمی دنیا سے

    جی بھائی اور دیکھ بھی لی بہت شکریہ بہت زبردست مووی تھی۔ گیم یاد آ گئی جب کمپیوٹر سیکھنا شروع کیا تھا ان دنوں پرنس آف پرشیا کھیلا کرتے تھے۔
     
  14. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کچھ فلمی دنیا سے





    پاکستان فلم سینسر بورڈ نے پاکستانی گلوکارہ علی ظفر کی پہلی فلم ’تیرے بن لادن‘ کی نمائش کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے، یہ فلم جمعہ کو پاکستان کی سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش ہونی تھی۔

    سینسر بورڈ کے نائب چیئرمین مسعود الہی نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسامہ بن لادن کی وجہ سے فلم پر اعتراض کیا گیا ہے، ان کے مطابق ڈسٹری بیوٹر نے سینسر بورڈ کے فیصلہ کے خلاف اپیل دائر کی ہے جس کا فیصلہ ایک دو روز میں ہوجائیگا۔

    محکمہ ثقافت کا یہ اپیلٹ بورڈ بارہ اراکین پر مشتمل ہے جس میں چھ سرکاری اور چھ نجی اراکین شامل ہیں۔ یہ بورڈ فلم اس کے بارے میں حتمی فیصلہ کرے گا۔ سینسر بورڈ کے اعتراض سے قبل ہی فلم کا نام ’تیرے بن لادن‘ سے تبدیل کرکے صرف تیرے بن کردیا گیا تھا۔

    تیرے بن لادن
     
  15. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کچھ فلمی دنیا سے

    محمد رفیع کو ہم سے بچھڑے ہوئے 30 سال ہوگئے

     
  16. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کچھ فلمی دنیا سے

    ادھر کسی کا گذر نہیں ہورہا
     
  17. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کچھ فلمی دنیا سے

    بول فلم تین بار دیکھ چکا ہوں
    اور ہر بار شعیب منصور کی صلاحیتوں‌کا معترف ہوا ہوں۔
    واقعی ایک شاندار تخلیق ہے۔
     
  18. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کچھ فلمی دنیا سے

    موسیقی کی سرحدیں نہیں ہوتیں، اس کی کوئی زبان بھی نہیں ہوتی اور اسے قید بھی نہیں کیا جاسکتا ۔ شائد یہی وجہ ہے کہ پاکستان اور بھارت میں ناصرف موسیقی کے 'سر' اور آلات کم و بیش ایک ہی جیسے ہیں بلکہ سننے والے اور گانے ،بجانے والے بھی ایک ہی جیسے ہیں۔ ۔۔دونوں ممالک ایک دوسرے کی موسیقی اور فنکاروں کو بھی فراغ دلی کے ساتھ اپناتے رہے ہیں۔ یہ سلسلہ اب سے نہیں برس ہا برس سے جاری ہے۔ اب تک انگنت گیت اور بے شمار سر، لے اور تال ایک دوسرے کی سرزمین پر استعمال ہوچکے ہیں ۔ انہی میں سے کچھ گیتوں پر حال ہی میں وائس آف امریکہ کے نمائندے نے ایک تحقیق کی ہے جو درج ذیل ہے:



    ہم بھول گئے ہر بات ۔۔مگر تیرا پیار نہیں بھولی

    سن 1960ء میں ریلیز ہونے والی پاکستانی فلم" سہیلی کا گیت"ہم بھول گئے ہر بات ۔۔مگر تیرا پیار نہیں بھولی" موسیقی کی دنیا کا نہایت مشہور گیت ہے ۔ اس کی دھن اے حمید نے ترتیب دی تھی جبکہ نسیم بیگم نے کمال خاب صورتی سے اسے اپنی آواز میں ڈھالا تھا ۔ شمیم آراء پر پکچرائز کئے گئے اسی گیت کو بھارتی فلم "سوتن کی بیٹی" میں معمولی رد و بدل کے ساتھ دوبارہ پیش کیا گیا۔ اس گیت نے وہ دھوم مچائی کہ بیان سے باہر ہے۔



    آج تو غیر سہی، پیار سے بیر سہی

    سن 1983 میں ڈائمنڈ جوبلی فلم " دہلیز "کے لیے گایا جانے والا گیت "آج تو غیر سہی، پیار سے بیر سہی" بھارت کے نامور موسیقار آر ڈی برمن نے فلم "اونچے لوگ"میں استعمال کیا ۔ "دہلیز" میں اسے شبنم اور ندیم پر فلمایا گیا تھا جبکہ بھارت میں اسے اس وقت کے سپر اسٹارراجیش کھنہ پر پکچرائز کیا گیا تھا۔گیت کو کشور کمار جیسی منجھی ہوئی آواز نے گایا۔ اس گانے نے بھی بھارت میں کامیابی کے نئے جھنڈے گاڑے اور آر ڈی برمن کو شہرت کی سیڑھیوں کا ایک اور مرحلہ طے کروا یا۔



    جس دن بھلا دوں تیرا پیار دل سے،وہ دن آخری ہو میرا زندگی کا

    پاکستانی لیجنڈری گلوکار مہدی حسن کے گائے ہوئے اس گیت کو پاکستان میں تو جو بے پناہ شہرت ملی سو ملی، بھارت میں بھی اس گیت کو وہ پذیرائی ملی کہ یہ فلمی موسیقی کی تاریخ کا حصہ بن گیا۔اسے پاکستانی فلم " خوشبو " کے لئے موسیقار ایم اشرف نے اپنی دھنوں سے سجایا تھا۔ بھارت میں اسے امیت کمار اور لتا منگیشکر کی آوازوں میں ریکارڈ کیا گیا اور موسیقار رام لکشمن نے اسے فلم "پولیس "کیلئے اپنی دھنوں میں ڈھالا۔ اس گیت نے بھی بھارت میں خوب دھوم مچائی اور رام لکشمن کو مقبول موسیقار بنا دیا۔



    میں تیرا شہر چھوڑ جاؤں گا

    پاکستانی فلم" شمع اور پروانہ" میں مجیب عالم کا گایا ہوا گیت ’میں تیرا شہر چھوڑ جاؤں گا‘کی دھن موسیقار نثار بزمی نے ترتیب دیں تھی جبکہ بول سیف الدین سیف کے تھے۔ اس گیت کوبالی ووڈ فلم" مہان" میں موسیقار جوڑی لکشمی کانت پیارے لال نے 1987ء میں ریلیز ہونے والی بھارتی فلم" نذرانہ" میں پیش کیا۔



    بانٹ رہا تھا جب خدا سارے جہاں کی نعمتیں

    9جون 1978کو پاکستانی سنیماؤں کی زینت بننے والی فلم "نذرانہ" کے لیے قتیل شفائی کے لکھے ہوئے اور ایم اشرف کی موسیقی میں ڈھلے 'ڈوئٹ سانگ' کو مہدی حسن اور ناہید اختر کی آوازوں میں ریکارڈ کیا گیا ۔ اس کے بول تھے ’بانٹ رہا تھا جب خدا سارے جہاں کی نعمتیں‘ ۔بھارت میں اسے 1999ء میں فلم" بڑے دل والا" کے لیے ادت نارائن اور الکا یاگنک کی آوازوں میں ریکارڈ کیا گیا۔ گایا جانے والا یہ گیت 21 سال پرانے پاکستانی گانے کی نقل ہے۔



    بادلوں میں چھپ رہا ہے چاند کیوں۔۔ اور۔۔تیرے در پر صنم چلے آئے

    فلم" اک تیرا سہارا" کے لیے سلیم رضا اور نسیم بیگم جبکہ فلم "نیند "کے لیے نورجہاں کے گائے ہوئے پاکستانی گیتوں "بادلوں میں چھپ رہا ہے چاند کیوں" اور "تیرے در پر صنم چلے آئے" کے ساتھ کیا گیا۔ ان دونوں گیتوں کو جدید انداز میں نئی دھن کے ساتھ بھارتی موسیقار انو ملک نے فلم "پھر تیری کہانی یاد آئی" کے لیے کمار سانو اور الکا یاگنک کی آوازوں میں ریکارڈ کیا۔



    میں نظر سے پی رہا ہوں یہ سماں بدل نہ جائے

    پاکستان کے لوک گلوکار عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کی گائی ہوئی انور مرزا پوری کی غزل ’میں نظر سے پی رہا ہوں یہ سماں بدل نہ جائے‘ کے ایک شعر کوبھارتی گیت کا مکھڑا بھی بنایا گیااور اس طرح یہ غزل بھارتی گانے میں تبدیل ہوگئی۔الکا یاگنک اور ادت نارائن کی آوازوں میں گایا جانے والا یہ گیت فلم "ایمان بے ایمان "میں شامل کیا گیا ۔



    کر نہ سکے ہم پیار کا سودا قیمت ہی کچھ ایسی تھی

    عطا اللہ خان عیسی خیلوی کے ہی دواور گانے "کر نہ سکے ہم پیار کا سودا قیمت ہی کچھ ایسی تھی"اور" اشکوں کے لے کے دھارے" بھی بھارتی بھارتی فلموں میں جگہ پاچکے ہیں۔ اسی طرح منصور ملنگی کی گائی ہوئی غزل "آئینے کے سو ٹکڑے ہم نے کر کے دیکھے ہیں" کو1993ء میں ریلیز ہونے والی بھارتی فلم "ماں" میں شامل کیا گیا۔ اس گیت کو کمار سانو نے انو ملک کی موسیقی میں گایا جبکہ اسے جتندر پر فلمبند کرایا گیا تھا۔

    علاوہ ازیں کچھ اور گیت ، مثلاً "اچھا صلہ دیا تو نے میرے پیار کا"، تصور خانم کے گائے ہوئے گانے " تو میری زندگی ہے" ، "وے سب توں سوہنیا"، "اگر تم مل جاؤ زمانہ چھوڑ دیں گے ہم" مسعود رانا اور آئرن پروین کی آوازوں میں الگ الگ گایا جانے والا فلم "آئینہ " کا گیت ’تمھی ہو محبوب میرے، میں کیوں نہ تمھیں پیار کروں" فلم "عظمت" کے لیے مہدی حسن کا گایا ہوا گیت "زندگی میں تو سبھی پیار کیا کرتے ہیں"مہدی حسن ہی کی آواز میں گائی گئی ایک غزل "رنجش ہی سہی دل ہی دکھانے کے لیے آ" فلم "گونج اٹھی شہنائی "کے لیے مالا کی آواز میں گایا جانے والا گیت "دل دیتا ہے رو رو دہائی کسی سے کوئی پیار نہ کرے" فلم "نیکی بدی" کے لیے مہدی حسن کا گیت "دل میں طوفاں چھپائے بیٹھا ہوں یہ نہ سمجھو کہ مجھ کو پیار نہیں" کو بھی بھارتی موسیقاروں نے اپنی فلموں کی زینت بنایا۔
     
  19. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: کچھ فلمی دنیا سے

    لگتا اب پھر ابتدا مجھے ہی کرنا ہوگی
     
  20. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    چپ ہی بھلی
     
  21. چھٹا انسان
    آف لائن

    چھٹا انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏13 دسمبر 2016
    پیغامات:
    1,962
    موصول پسندیدگیاں:
    744
    ملک کا جھنڈا:
    یہاں پر کیا کرنا ہے ؟
    ہمارا مطلب ہے کیا پوسٹ کرنا ہے
     
  22. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    کچھ فلمی دنیا کے قصے
     
  23. چھٹا انسان
    آف لائن

    چھٹا انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏13 دسمبر 2016
    پیغامات:
    1,962
    موصول پسندیدگیاں:
    744
    ملک کا جھنڈا:
    بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کو عید کی مبارکباد دینے کے لیے ان کے گھر منت کے باہر ہزاروں لوگ جمع تھے جب کہ شاہ رخ خان اپنے بیٹے ابرام کے ساتھ باہر آئے اور مداحوں کو عید کی مبارکباد دی ۔
    ۔
    ۔
    ۔ ۔ ۔
    [​IMG]
     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں