1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

میک اپ کس طرح کیا جائے

'گوشہء خواتین' میں موضوعات آغاز کردہ از حنا شیخ, ‏1 جنوری 2017۔

  1. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    یک اپ کا آغاز کرنے سے قبل چہرے کے فیشیل اور ابروؤں کی تھریڈنگ سے فارغ ہو جا نا چائیے اگر آپ فیشیل نہیں دے سکتیں تو چہرے کو کلئیرنگ کے بعد دھو لیںاور موئسچرائزر لگا لیںیہ بہت ضروری ہے کہ موسچرائزر لگانے کے فوراً بعد ہی میک آپ کا استعمال نہ کیا جائے ورنہ چہرے کے نم حصوں پر دھبے پڑ جاتے ہیں اور چہرے پر دانے نما نشانات اُبھر جاتے ہیں۔ موسچرائزنگ کرنے کے بعد تقریباً پانچ منٹ کا وقفہ دیں تاکہ کریم اچھی طرح سوکھ جائے اور اسکے بعد ہی میک آپ کا استعمال کریں۔ کیونکہ میک اپ ہمیشہ صاف ہموار اور مرطوب جلد پر کرنا چائیے آپ کے چہرے پر سیاہ دھبے نظر آئیں تو انکے اوپر سفید کریم لگائیں جس کے بعد چہرے کے ہم رنگ فاؤنڈیشن لگائیں اسکا صحیح اندازہ کرنے کے لئے تھوڑا سا فاؤنڈیشن کلائی کی سیدھی جانب یا گردن پر لگا کر ٹیسٹ کر لیں اگر آپ کی رنگت سانولی ہو تو ہلکے رنگ اور گوری ہے تو زرا گہرے رنگ کا فاؤنڈیشن مناسب رہے گا۔
    فاؤنڈیشن لگانے کا طریقہ
    آپ کے چہرے کی جلد جسم کے باقی حصوں سے زیادہ صا ف ہوتی ہے۔اس لیے فاؤنڈیشن کا شیڈ منتخب کرنے کے لیے اس کا موازنہ اپنے چہرے کی جلد سے کرنا ضروری ہے، جلد کے رنگ سے ملانے کے لیے اُسے اپنے گالوں کے نچھلے حصے پر لگائیں،اگر جلد کے اس حصے پر فاؤنڈیشن کا شیڈ ملاتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ اپنے لیے اپنی جلد سے ملتا ہوا فارمولہ خرید چکے ہیں۔

    فاؤنڈیشن لگانے کا طریقہ یہ ہے کہ اسے دھبوں اور نقطوں کی صورت میں پیشانی کے وسط ناک ٹھوڑی اور رخساروں پر لگائیں پھر اسے اچھی طرح ملیں یہاں تک کہ جلد میں جزب ہو جائے اب فیس پاؤدر کاٹچ دیں جس کا رنگ فاؤنڈیشن کی مناسبت سے ہونا چائیے ۔فیس پاوڈر آپ کے میک آپ کو برقرار رکھنے کے لئے ایک بہترین ہتھیار ہے لیکن ہر چیز کو اس کی مقرر کردہ مقدار میں ہی استعمال کرنا چاہیئے ضرورت سے زیادہ استعمال نقصان کا باعث بنتا ہے۔ میک آپ کے دوران بھی یہ قانون لاگو ہوتا ہے،۔پاوڈر کو محدود مقدار میں استعمال کریں، ضرورت سے زیادہ پاوڈر کا استعمال کرنے سے جلد پر لکیریں پڑ جاتی ہیں جو نمایاں ہوتی ہیں، اس مسئلے سے بچنے کے لیے ضروری ہے کے بڑے اور نرم پاوڈر برش کا استعمال کریں جس کی مدد سے آپ اپنے چہرے پر پاوڈر لگا سکتے ہیں۔ دوسرا طریقہ یہ ہے کہ آپ سیٹنگ اسپرے کا استعمال کریں یہ آپ کے پاوڈر کو متوازن کرنے کے ساتھ میک آپ کو پورا دن برقرار رکھتا ہے۔
    PRIMER-header_fa_rszd.jpg
    فاؤنڈیشن کے بعد آنکھوں کا میک اپ شروع کریںیہ میک آپ کی عام غلطی ہے جو اکثر خواتین کرتی ہیں کہ وہ اپنی آئی بروز بہت تیز اور موٹی کر دیتی ہیں۔ جب اپنی بروز کو کلر کرنے لگیں تو خیال رکھیں کے پینسل بہت زور سے نا دبائیں بلکہ ہلکے ہاتھ سے کام کریں زور سے دبانے سے گہری لکیریں پڑ جاتی ہیں۔ ، انہیں سپولی کی مدد سے ہلکا کریں اس طرح آپ کی آئی بروز قدرتی لگیں گی بناوٹی نہیں۔ آنکھ کا خط کاجل سے بنائیں پھر کپڑوں کے ہم رنگ شیڈ کا استعمال کریں سبز اور سرمئی رنگ کا آئی شیڈو عموماَ ہر رنگ کے کپڑوں کے ساتھ اچھا لگتا ہے آنکھوں کے میک اپ کے آخر میں مسکارا لگانا نہ بھولیں ۔
    لپ اسٹک
    اب ہونٹوں کا نمبر ہے لپ سٹک لگانے کے لئے لپ پنسل سے ہونٹوں کا بیرونی خط بنا لیں تاکہ اسکی بناوٹ نمایاں ہو سکے پھر خطوط کے مطابق کپڑوں کے ہم رنگ لپ ا سٹک لگائیں عنابی رنگ کی لپ اسٹک ہر رنگ کے کپڑوں سے مطابقت رکھتی ہے لپ اسٹک کے اوپر گلوز لگانے سے اس میں چمک پیدا ہو جا تی ہے۔ اب آخر میں اپنے چہرے کی بناوٹ کا اندازہ کر کے بلش آن لگائیں یہ بات یاد رکھیں کہ دن اور شام کی تقریبات کے لئے ہلکا میک اپ اور رات کی وقت گہرا میک اپ کریں
    غور طلب باتیں
    ٭اگر ناک اور چہرے کے ارد گرد باریک لکیریں ہوں تو انہیں چھپانے کے لئے موئسچرائزر لگائیں پھر چند منٹ کے وقفے کے بعد سفید اور زردی مائل کریم لگا کر فاؤنڈیشن استعمال کریں۔

    ٭ناک ذیادہ چوڑی ہے تو اسکے اطراف میں بلش آن لگائیں اور انکھوں پر آئی شیڈ و لگاکر اسے آنکھوں کے بیرونی کونوں سے باہر تک اور ناک کے شروع ہونے والے حصے کی طرف پھیلا دیں ۔

    ٭ اگر چہرہ پتلا اور لمبا ہے تو گالوں کے ابھار کے لئے پہلے رخسار کی ہڈی پر سفید اور زردی مائل کریم لگائیں پھر بلش آن لگائیں۔


     
    Last edited: ‏1 جنوری 2017
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
     
    حنا شیخ نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    ہاہاہا یہ صیح طریقہ ہے ​
     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:

اس صفحے کو مشتہر کریں