1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

عمرخیام کے ساتھ ساتھ

'متفرقات' میں موضوعات آغاز کردہ از عمر خیام, ‏24 مئی 2015۔

  1. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    ٹھیک پے پھر میں گھر پہ ہی ہوں
     
  2. سعدیہ
    آف لائن

    سعدیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    4,590
    موصول پسندیدگیاں:
    2,393
    ملک کا جھنڈا:
    عمر خیام نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. شانی
    آف لائن

    شانی ممبر

    شمولیت:
    ‏18 فروری 2012
    پیغامات:
    3,129
    موصول پسندیدگیاں:
    241
    ملک کا جھنڈا:
    ہارون بهائی کو پتہ هو گا
     
  4. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
  5. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    حکم کریں
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    عرض یہ ہے کہ میڈم سعدیہ صاحبہ اور شانی صاحب نے آپ سے کچھ پوچھا ہے ۔آپ پڑھ لیں
     
  7. شانی
    آف لائن

    شانی ممبر

    شمولیت:
    ‏18 فروری 2012
    پیغامات:
    3,129
    موصول پسندیدگیاں:
    241
    ملک کا جھنڈا:
    چلو اب بتا بھی دیں
     
  8. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    پاکستانی جی عمر خیام جی کے بارے میں آپ بہتر بتا سکتے ہیں بتائیں
     
    عمر خیام نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    اگر سردیاں خیریت سے نکل گئیں تو گرمیوں میں ان سے ملاقات کی کوشش کروں گا
     
    عمر خیام نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. شانی
    آف لائن

    شانی ممبر

    شمولیت:
    ‏18 فروری 2012
    پیغامات:
    3,129
    موصول پسندیدگیاں:
    241
    ملک کا جھنڈا:
    گرمیوں میں پھر باہر نکلنے کو دل نہیں کرے گا
     
  11. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    یہاں کی گرمیاں تو بڑی مزیدار ہوتی ہیں
     
  12. عمر خیام
    آف لائن

    عمر خیام ممبر

    شمولیت:
    ‏24 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    2,188
    موصول پسندیدگیاں:
    1,308
    ملک کا جھنڈا:
    [QUOT
    پاکستانی بھائی میں کوشش کروں گا کہ فروری میں وطن جانے سے پہلے آپ سے ملاقات کر لوں ۔
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  13. عمر خیام
    آف لائن

    عمر خیام ممبر

    شمولیت:
    ‏24 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    2,188
    موصول پسندیدگیاں:
    1,308
    ملک کا جھنڈا:
    جی میں حاضر ہوں میڈم جی ۔ حکم کریں ۔
     
  14. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    بھائی نیکی اور پوچھ پوچھ کر
     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  15. عمر خیام
    آف لائن

    عمر خیام ممبر

    شمولیت:
    ‏24 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    2,188
    موصول پسندیدگیاں:
    1,308
    ملک کا جھنڈا:
    میرپور شاہ کا شہر ہے ۔ یہ نہیں کہ یہ شاہ کے باوا کی جاگیر تھا بلکہ اس لیے کہ شاہ آٹھ سال تک یہاں پڑھتا رہا ۔ اس کے چپے چپے سے واقف ہے ۔ سورج بھی تین سال تک زیر تعلیم رہا ۔ سورج کی عمر ایک سال کے لگ بھگ تھی جب اس کے اباجی فوت ہوگۓ ۔ اس کا بڑا بھائی لڑکپن میں ہی اپنی تعلیم ادھوری چھوڑ کے یہاں کے رواج کے مطابق بیرون ملک چلا گیا ۔ یہاں کے لوگ یاتو فوج میں چلے جاتے ہیں یا فارن میں ۔ سورج کے میٹرک میں توقع سے بہت کم نمبر آۓ تو اس کے بھائی اس کو خط لکھا ۔ جس کا مفہوم یہی بنتا تھا کہ میں تمہاری بہتری کی خاطر دن رات مزدوری کرتا ہوں ، ہاتھوں پر چھالے ہوجاتے ہیں لیکن یہ سوچ مرہم لگا جاتی ہے کہ تم پڑھ لکھ جاؤ گے اور ابا جی کے نقش قدم پر چل کر کوئی پڑھی لکھی افسری والی جاب کرو گے ۔۔۔ ۔ تم نے اتنے کم نمبر لے کر میرے چھالے بڑھا دئیے ہیں ، ان کا مرہم کہاں سے لاؤں ؟ سورج نے میٹرک کا امتحان دوبارہ دیا ۔ انٹر بھی اچھے نمبروں سے پاس کیا اور اسلام آباد چلا گیا ۔ اب وہ پڑھی لکھی افسروں والی جاب کرتا ہے ۔ خوبصورت انگریزی لکھتا اور بولتا ہے ۔ ۔۔۔۔۔ اور اس کا بڑا بھائی ، جو اس سے صرف سات سال بڑا ہے ، آج بھی اسی طرح محنت کرتا ہے ، کیونکہ اب اس کے اپنے بچے جوان ہورہے ہیں، ان کے بارے میں بھی اس کا یہی خواب ہے کہ وہ بھی پڑھی لکھی افسروں والی جاب کریں ۔۔۔ خواب کہاں ختم ہوتے ہیں ۔ ایک کے بعد دوسرا شروع ہوجاتا ہے ۔ جیسے سٹار پلس کے ڈراموں میں ایک کہانی کے ساتھ ہی دوسری کہانی شروع ہوجاتی ہے ۔

    شاہ سورج کے برعکس زیادہ پڑھ لکھ نہیں سکا ، بارہویں کلاس کے بعد اور اٹھارویں سالگرہ سے پہلے ہی ہانگ کانگ چلا گیا ، ایک سال کا ویزہ تھا ، ڈیڑھ سال رہ کر آیا۔ واپس آکر کاروبار شروع کردیا ۔ اس میں بھی کامیاب رہا ، پھر وہ اردن اور بیروت کے راستے قبرص پہنچ گیا ۔ کچھ عرصہ رہا ، محنت مزدوری کی ۔ آلو اور مچھلی پر گذارا کرتا رہا ۔ پھر وہ پکڑا گیا اور ڈی پورٹ ہوکے واپس آگیا۔اب شاہ یورپ کے ایک ملک میں اپنے بھائیوں کے ساتھ بہت اچھا کاروبار کررہا ہے ۔ اللہ کا بہت فضل ہے ان پر ۔۔۔ شاہ جتنا اچھا انسان ہے اس سے کہیں اچھا کرکٹر ہے ۔ لاہور یا پنڈی کا ہوتا تو پاکستان کی طرف سے کھیل رہا ہوتا ۔ اب بھی کلب کرکٹ کھیلتا ہے ۔ اور بہت نام ہے ۔

    بات میرپور کی ہورہی تھی ۔ یہ ایک نواں نکور شہر ہے ۔ پرانا شہر منگلا ڈیم کے پانی میں آگیا تھا ۔ اس کی جگہ پہاڑیوں پر ایک نیا شہر بسایا گیا ۔ یہاں کے بھی اسلام آباد کی طرح علاقوں کے نام نہیں بلکہ سیکٹرز ہیں ۔ ایف ون ۔ بی ٹو ۔ ڈی فائیو ، سی فور ۔۔۔۔ لیکن اب میرپور شہر پھیل رہے اور آس پاس کے دیہات بھی شہر کا حصہ بن گۓ ہیں ۔ اب منگلا ڈیم کو مزید تیس فٹ اونچا کررہے ہیں ۔ جس سے مزید کئی اور گاؤں زیر آب آجائیں گے ۔ کچھ نئی سرنگیں بنائی جارہی ہیں ۔ نئی ٹربائینیں لگیں گی ۔ زیادہ بجلی پیدا ہوگی ۔ سارے علاقے میں ہمیں ایک بھی آوارہ کتا دیکھنے کو نہیں ملا ۔ جس سے ثابت ہوتا ہے کہ ڈیم کی اپ ریزنگ کا ٹھیکہ چینی یا کوریائی فرموں کو ملا ہوگا۔

    میرپور شہر کی آبادی ایک لاکھ اور پورے ضلع کی آبادی تین لاکھ کے قریب ہوگی ۔ اس میں وہ چھ لاکھ میرپوری شامل نہیں جو بیرون ملک آباد ہیں ۔ میرپور کو لٹل انگلینڈ کہا جاتا ہے ۔ سارے شہر میں گھومیں تو آپ کوہر جگہ کرنسی ایکسچینج اور ٹریول ایجنٹوں کی دکانیں ملیں گی ۔ ہر نیشنل اور انٹر نیشنل بنک کی برانچ ملے گی ۔ علامہ اقبال روڈ کے ایک حصے کو بنک سکوائر کہا جاتا ہے ۔کیونکہ وہاں بہت سے بنکوں کی عمارتیں ہیں ۔ میرپور کے لوگ پاکستان سے محبت کا دم بھرتے ہیں ۔ سب سے بڑی سڑک علامہ اقبال روڈ ہے اور سٹیڈیم کا نام قائداعظم سٹیڈیم ہے ۔ کشمیر کی قوم پرست جماعتوں کا گڑھ بھی میرپور ہی ہے ۔ انہوں بنکوں کے ایک مینجر نے بتایا کہ اس عید قربان پر سوا ارب روپیہ کا زرمبادلہ بیرون ملک میرپوریوں نے اپنے رشتہ داروں کو بطور عیدی بھیجا ۔۔ صرف ایک ہفتے میں ۔

    میرپور بنگلوں ، کوٹھیوں ، اور حویلیوں کا شہر ہے ۔ میرپور کے باشندے دنیا میں جہاں جہاں گۓ وہاں کے عمارتی طرز تعمیر کے ڈیزائن ساتھ لاۓ اور دیکھا دیکھی مکان بناۓ ۔ اگر خلیجی ملک میں کمانے والے نے ایک منزلہ بنگلہ بنایا تو ہانگ کانگ والے نے دو منزلہ بنایا ۔ اور انگلینڈ والے نے تین منزلہ بنادیا۔ جرمنی والے نے چار منزلہ بنا دیا ۔ یہ دوڑ اب پلازہ بنانے میں لگ گئی ہے ۔ جنگلوں میں اور کھڈنالوں میں آپ کو گلبرگ اور ڈیفنس کی طرح کی عمارت نظر آۓ گی ۔۔ یہ بنگلے کوٹھیاں عام طور پر باہر سے جتنی جاذب نظر ہوتی ہیں اندر سے اتنی نہیں ہوتیں ۔ کیونکہ گھر کی سجاوٹ میں بہرحال ایک سلیقہ چاہیے جو ان میں ابھی تک نہیں آیا ۔

    یہ ایک کمرشل سینٹر تو ہے ۔ اور بہت مہنگا سینٹر ہے ۔ میں دعویٰ سے کہتا ہوں کہ میرپور میں کپڑوں ، گارمنٹس ، جیولری اور دیگر ساماں کی قیمتیں لاہور اور اسلام آباد سے زیادہ ہیں ۔ وجہ اس کی صرف یہی ہے کہ یہاں کے آدھے سے زیادہ خریدار قیمتوں کا حساب کتاب پونڈز، یوروز اور درہم ریالوں ڈالروں میں کرتے ہیں ۔ اور ان کو ہر چیز سستی محسوس ہوتی ہے ۔
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  16. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوب جناب بہت شکریہ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں