1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

انتظامیہ سے بھر پور اپیل

'اِعلانات، تبصرے، تجاویز، شکایات' میں موضوعات آغاز کردہ از اخری انسان, ‏24 اکتوبر 2016۔

  1. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    مخلص انسان کتنا اچھا ہوتا اگر ہمیں آپ کا اصل نام معلوم ہوتا اور کراچی میں رہنے والے نظام صاحب اور دیگر افراد کے ساتھ آپ کی کوئی محفل سجی ہوتی اور ہمیں تصاویر کے ذریعے تعارف ہوا ہوتا۔

    خیر میری عاجزانہ گذارش ہے کہ آپ فیس بک آکاؤنٹ بنائیں اور اس پہ اپنے من پسند لوگوں اور لیڈروں کے کارہائے نمایاں درج کریں۔ امید ہے آپ کی تشفی کے ساتھ ساتھ آپ کے دوستوں کو بھی اچھا لگے گا۔

    امید ہے انتظامیہ اپنے اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے فورم کی فضاء کو پھر سے غیر سیاسی اور غیر متنازعہ ہونے سے بچاسکے گی۔

    مخلص انسان کے بہتر مستقبل کے لئے بہت سی دعائیں۔

    غوری
     
    Last edited: ‏5 نومبر 2016
    نعیم اور ھارون رشید .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    ہمارے ہاں ہر نظریہ "اسلام اور پاکستان" کے ماتحت ہے۔ بلکہ "اسلام اور پاکستان" ہی ہمارا نظریہ ہے۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    اب آپ اپنے نظریہ کو واضح فرمائیے گا ذرا؟ تاکہ پتہ چلے آپکے ہاں "نظریاتی" کی تعریف کیا ہے؟
     
    پاکستانی55 اور ھارون رشید .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. دوسرا انسان
    آف لائن

    دوسرا انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏6 نومبر 2016
    پیغامات:
    22
    موصول پسندیدگیاں:
    5
    ملک کا جھنڈا:
    ویسے تو ہم بطور ایک سیاسی کارکن کہہ رہے تھے مگر آپ نے بات دوسری جانب گھمائی ہے تو اس کا بھی کھل کر اظہار کردیتے ہیں ۔ ۔ ۔ :)
    ہر وہ شخص جو ایک اللہ اور ایک رسول پر ایمان رکھتا ہے اس کا نظریہ اور سوچ لازمی بات ہے اسلامی ہوگی چاہے وہ کسی بھی قوم یا کسی بھی جگہ سے تعلق رکھتا ہے ، پاکستانی ہونا شرط نہیں ہے ، سعودی ہو یا امریکن ، افریقہ کا کالا ہو یا انگلستان کا گورا
    انڈین ہو بنگالی ہو یا افغانی ہو جو مسلمان ہے وہ مسلمان ہے اور اس کی سوچ اور نظریہ بھی اسلامی ہے
    اب آئیں پاکستانی نظریہ کی جانب جو شخص پاکستان میں پیدا ہوا ، وہیں کھایا وہیں پلا بڑھا
    اب چاہے وہ دنیا کی کسی بھی کونے میں چلا جائے ( ویسے ہمارے پاس ابھی پاسپورٹ کی سہولت نہیں ہے ) اس کے دل میں پاکستان سے محبت ایک فطری عمل ہے چاہے وہ چیخ چیخ کر اس کا اظہار مت کرے اور اس کے لیے مسلمان ہونا بھی ضروری نہیں
    پاکستان میں پیدا ہونے والا کرسچن ہو یا ہندو ، سکھ ہو یا پارسی سب برابر کے پاکستانی ہیں اور کسی کی وطن سے محبت کو چیلنج نہیں کیا جاستا
    اب چونکہ آپ اور ہم الحمدللہ مسلمان ہیں اور پاکستانی بھی تو ظاہر ہے ہمارا نظریہ اسلامی اور پاکستانی دونوں ہیں
    لیکن سوچ میں فرق ہے
    آپ دونوں کو یکجا سمجھتے ہیں اور ہم الگ الگ
    ہماری نظر میں مسلمان ہونے کے لیے پاکستانی ہونا ضروری نہیں
    اور پاکستانی ہونے کیلیے مسلمان ہونا ضروری نہیں
    ایک سوال پوچھ کر اپنی بات ختم کرونگا
    ایک میجر نے پاکستان کی طرف سے ہندوستان کے خلاف لڑتے ہوئے اپنی جان دی ، 1971ء کشمیر کے محاذ پر دوران پرواز بھارتی حملے میں ہلاک ہوا اب آپ اپنے نظریہ کے مطابق بتائیں کے وہ میجر پاکستان کا دفاع کرتے ہوئے جہنم واصل ہوا یا شہید ہوا ؟
    جواب دینے سے پہلے اس بات کا خیال رکھیے گا کہ اس میجر کا نام جنرل افتخار جنجوئہ تھا اور وہ ایک قادیانی تھا ، ، ، جی قادیانی
     
    ساتواں انسان نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. دوسرا انسان
    آف لائن

    دوسرا انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏6 نومبر 2016
    پیغامات:
    22
    موصول پسندیدگیاں:
    5
    ملک کا جھنڈا:
    ہماری اردو پیاری اردو کا آئین ملاحطہ فرمائیں
    " • کسی قسم کی ذاتی معلومات، مثلاً پتہ اور فون نمبر وغیرہ اِرسال نہ کریں جس سے عوامی رسائی ممکن ہو۔ ایسی ذاتی معلومات صرف متعلقہ رکن کو ذاتی پیغام “ذپ“ میں لکھ بھیجیں۔ "
    ہم تو اس کی پابندی کر رہے ہیں اس کے علاوہ اسٹاف ممبر میں بھی ایسے رکن ہیں
    مثلا نام کیپٹن بھائی ، تصویر ہماری والی مگر رنگین
    نام پاکستانی55 بھائی ، تصویر راشد منہاس شہید کی
    جب انتظامیہ میں ایسے افراد موجود ہیں تو ہم سے کیسی شکایت ؟
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    ویسے ہمیں خوشی ہے کہ آپ کو ہماری فکر ہے مگر ہمیں زیادہ خوشی ہوگی جب آپ ہماری ذاتی زندگی میں دخل اندازی نہیں کریں گے ، آپ کا پچھلا کمنٹس بھی کافی ذاتی نوعیت کا تھا
     
    ساتواں انسان نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. دوسرا انسان
    آف لائن

    دوسرا انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏6 نومبر 2016
    پیغامات:
    22
    موصول پسندیدگیاں:
    5
    ملک کا جھنڈا:
    صبح شام جس کی ہمیں تسبیح پڑھنی ہے اس کا تو ہم خود ہی فیصلہ کریں گے مگر آپ سے ہم نے فورم کے حساب سے پوچھا تھا منتظم اعلی ہونے کی وجہ سے اور آپ کا جواب مل گیا
    بقول ھارون رشید بھائی کے کسی غدار اور کرپٹ شخص کے اور بقول آپ کے کسی متنازعہ شخصیت کے
    تو ہم آئندہ خیال رکھیں گے کسی متنازعہ ، کرپٹ اور غدار شخصیت کے متعلق نہ لکھیں کم از کم اپنی سوچ کے مطابق اگر پھر بھی کوئی تحریر آپ کی سوچ کے مطابق غلط ہو تو اس کا اختیار تو آپ کے اور ہمارے خیال سے تمام 23 اسٹاف ممبران کے پاس ہے حدف کردینے کا ، سو بسم للہ
    وسلام
     
    ساتواں انسان نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. تیسرا انسان
    آف لائن

    تیسرا انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏7 نومبر 2016
    پیغامات:
    454
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    ملک کا جھنڈا:
    حیرت ہے ہمارا اکاؤنٹ پھر بند کردیا گیا
    اکاؤنٹ بند ہونے پر حیرت نہیں بلکہ
    حیرت اس بات پر ہے ہم نے آخری کمنٹس اتوار 6 : 01 AM پر کیا جبکہ حماد بھائی کو اس فورم پر دیکھا گیا جمعہ 7 : 54 AM پر
    یعنی ہمارا اکاؤنٹ منتظم اعلی نے نہیں بلاک کیا
    پھر ؟؟؟
    ۔
    ۔
    ۔ ۔ ۔
    طاقت کو خدا کا دیا ہواعطیہ سمجھو !!!! اور اس طاقت کو حاصل کرکے خود کو خدا مت سمجھو !
     
    ساتواں انسان نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    خس کم جہاں پاک

    اللہ تعالی ہمیں رشد و ہدایت کی نعمت سے نوازے۔
     
    ھارون رشید اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. عمر خیام
    آف لائن

    عمر خیام ممبر

    شمولیت:
    ‏24 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    2,188
    موصول پسندیدگیاں:
    1,308
    ملک کا جھنڈا:
    مخلص بھائی آپ نے نجانے کس جذبے اور سوچ کے تحت میجر جنرل افتخار جنجوعہ کی مثال دی ہے ۔ وہ ایک پیشہ ور اور بے مثال فوجی افسر تھے۔ انہوں نے پاک فوج میں کمیشن لیا تھا اور اسی حیثیت میں انہوں وطن کی مٹی کے دفاع کاحلف اٹھایا تھا۔ اور انہوں نے اس حلف کا پاس رکھا ۔ ان کو رن آف کچھ کا ہیرو بھی کہا جاتا ہے کیونکہ ان کی قیادت میں سن 65 کی جنگ میں پاکستانی فوج کے ایک دستے نے بھارتیوں کو شکست دی تھی ۔ اور وہ پاکستان کی فوجی تاریخ میں سب سے سینئیر ترین افسر ہیں جو محاذ جنگ میں شہید ہوئے ، جب 1971 کی جنگ میں چھمب ضلع بھمبھر آزاد کشمیر کے مقام پر انہوں نے بھارتی فوجوں کو پسپا کیا اور بہت سے علاقے پر قبضہ کیا۔ اسی قبضہ کیے گئے علاقے کے دفاع کی غرض سے وہ فضائی معائنے میں مصروف تھے جب ان کا ہیلی کاپٹر فائرنگ کی زد میں آکر گر گیا اور وہ شہید ہوگئے ۔ وہ ایک پاکستانی تھے اور اسی حیثیت میں زندہ رہے اور پھر شہید ہوئے ۔ اور آپ نے بالکل درست فرمایا کہ پاکستانی ہونے کیلیئے مسلمان ہونا ضروری نہیں اور نہ مسلمان ہونے کیلیۓ پاکستانی ضروری ہے ۔
    مجھے نہیں علم کہ وہ قادیانی تھے یا نہیں ۔ اگر وہ قادیانی تھے تو بھی وہ ہمارے لئے محترم ہیں کیونکہ وہ فرض شناس تھےاور اپنے پیشے اور عہد سے مخلص ۔۔
    ویسے میرے خیال میں آپ جنرل اختر حسین ملک اور جنرل عبدالعلی ملک کو جنرل افتخار جنجوعہ سے ملا رہے ہیں ۔ جنرل اختر اور جنرل عبدالعلی احمدیہ جماعت سے تعلق رکھتے تھے اور 1965 کی جنگ میں وہ چھمب جوڑیاں سیکٹر میں پاک فوج کے کمانڈر تھے اور اپنی شاندار عسکری صلاحیتوں کی بدولت انہوں نے بھی اس سیکٹر میں فتح حاصل کی تھی اور فوجی اور جنگی وقائع نگاروں کے نزدیک بھارتی کشمیر کے شہر اکھنور پر قبضے کیلیئے حملہ کرنے ہی والے تھے کہ ان کی جگہ جنرل یحیی کو بھیج دیا گیا ۔ جنرل اختر صاحب انقرہ میں ایک روڈ ایکسیڈنٹ میں فوت ہوئے تھے ۔
    جنرل عبدلعلی ملک ان کے بھائی تھے اور 65 کے جنگ میں چونڈہ کی ٹینکوں کی جنگ کے حوالے سے مشہور ہوئے ۔
     
    ھارون رشید، پاکستانی55 اور تیسرا انسان نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    خوشی کی بات ہے کہ آپ نے اپنے نظریہ کی وضاحت میں مندرجہ بالا جملہ لکھا۔ الحمد للہ تعالی۔
    میرے بھائی !
    نظریے کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ انسان اپنے نظریاتی تشخص کی حفاظت اور پرچار کی کوشش کرتا ہے۔
    اب اگر ہم مسلمان ہیں تو بحمداللہ ہم اپنی استطاعت کے مطابق ایمان بچانے کی بھرپور کوشش کرتے ہیں۔ شیطان اور شیطانی طاقتوں یعنی منکرات سے بچنے کی پوری کوشش کرتے ہیں۔ اور اگر بطور مسلمان ہم شیطان اور شیطانی کارندوں و کرتوتوں سے اپنے ایمان و کردار کی حفاظت نہ کریں تو اللہ رسول صل اللہ علیہ وسلم اور شریعتِ اسلامی کی روشنی میں گنہگار اوربعض صورتوں میں دنیا یا آخرت میں قابلِ سزا ٹھہرائے جاتے ہیں۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    اب پاکستان کو بھی ایک نظریہ کے طور پر تسلیم کرتے ہیں۔
    تو یقیینا ہمیں بطور پاکستانی اپنے وطن کی حفاظت کرنا لازمی ہے۔ اس کے وجود اور اسکی عزت و وقار کو ہمیشہ مقدم رکھنا ہوگا۔ اور پاکستان دشمنوں کے مقابلے میں اپنی اپنی استطاعت و حیثیت کے مطابق اسکا دفاع بھی کرنا لازم ہے۔ کیونکہ پاکستان ہمارا نظریہ ہے۔
    اب اگر کوئی پاکستانی بھی کہلائے ، اور اسکے رہنے والوں کو ٹارگٹ کلنگ ، بھتہ خوری کے ذریعے انکا جینا بھر حرام کرے۔ وطن دشمن ملکوں اور طاقتوں سے مدد مانگ کر، یا انکے ہاتھ مضبوط کرکے وطن کی جڑیں کھوکھلی کرنے کی کوششیں بھی کرے ۔ اور وطن عزیز کو مردہ باد کہنے والوں کو اپنا ہیرو بھی سمجھتا رہے تو ایسے کرتوت یقینا اسے وطن کا مجرم بھی ٹھہراتے ہیں۔
    اس لیے میرے بھائی ہمیں اپنے نظریہ کی حفاظت بھی کرنا چاہیے اور اس کے خلاف بات کرنے والوں کی مذمت بھی کرنا چاہیے۔
     
    پاکستانی55 اور ھارون رشید .نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    یہ فتوی آپ نے خدا جانے کیسے ہم پر جڑ دیا ؟
    مسلمان ہونے کے لیے پاکستانی ہونا شرط نہیں
    اور یقینا پاکستان ہونے کے لیے مسلمان ہونا بھی شرط نہیں
    یہ فتوی اپنے پاس رکھیے۔ شکریہ
     
    پاکستانی55 اور ھارون رشید .نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. تیسرا انسان
    آف لائن

    تیسرا انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏7 نومبر 2016
    پیغامات:
    454
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    ملک کا جھنڈا:
    آپ کے الفاظ تھے
    ( ہمارے ہاں ہر نظریہ "اسلام اور پاکستان" کے ماتحت ہے۔ بلکہ "اسلام اور پاکستان" ہی ہمارا نظریہ ہے۔ )
    آپ نے جب بلکہ لکھ کر اپنی بات دہرائی تو اس سے ہمیں یہ لگا جیسے آپ کہنا چاہتے ہیں کہ اسلام اور پاکستان دونوں لازم و ملزوم ہیں
     
    ساتواں انسان نے اسے پسند کیا ہے۔
  12. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏28 نومبر 2017
    پیغامات:
    7,190
    موصول پسندیدگیاں:
    2,273
    ملک کا جھنڈا:
    میجر جنرل افتخار جنجوعہ احمدی مذہب سے ہی تعلق رکھتے تھے
     

اس صفحے کو مشتہر کریں