1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

نواز شریف کا وجود پاکستان کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے،،،طاہر القادری

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از حنا شیخ, ‏23 اگست 2016۔

  1. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    "میں سو فیصد سچا آدمی ہوں"...طاہر القادری کا دعویٰ

    حقیقت کیا ہے، اس کے لئے درج ذیل ویب پیج ملاحظہ فرمائیے... پاکستان کے سب سے کثیر الاشاعت اخبارنے انکشاف کیا ہے کہ علامہ طاہر القادری کو جان ایسپوزیٹو نامی امریکی کنٹرول کرتا ہے۔ایم عظیم میاں، واشنگٹن سے پاکستانی اخبار کے لیے اپنی تحریر میں لکھتے ہیں:

    ''علامہ ڈاکٹر طاہر القادری کی کینیڈا سے پاکستان واپسی اور لاہور میں جلسہ عام کا تخیل دینے والے اور اس کےلئے مالی و انتظامی تعاون کرنے والے سبھی علامہ صاحب کی پرفارمنس سے اور آخری لمحات تک تقریر کے متن اور مافی الضمیر میں مجوزہ تبدیلیوں سے بھی مطمئن ہیں۔

    میری معلومات کے مطابق سب سے زیادہ خوش اور مطمئن جارج ٹاؤن یونیورسٹی واشنگٹن کے پروفیسر جان ایسپوزیٹو (Esposito) ہیں جنہوں نے علامہ طاہر القادری کے دہشت گردی اور خود کش حملوں کے بارے میں 413 صفحات پر مشتمل انگریزی میں شائع کردہ فتویٰ کا پیش لفظ ہی نہیں لکھا بلکہ علامہ طاہر القادری کو امریکی حکومتی نظام سمیت متعدد اہم امریکیوں سے بھی متعارف کرایا اور اس سے آگے کے مراحل میں حتیٰ المقدور تعاون کیا۔''

    1980ء کے عشرے میں اسلام کے بارے میں تدریس و تحقیق کے لئے مشہور امریکی یونیورسٹی ٹیمپل یونیورسٹی کے فلسطینی نژاد اعلیٰ پائے کے محقق پروفیسر اسمٰعیل فاروقی کی سرپرستی میں پی ایچ ڈی کے طالب علم جان ایسپوزیٹو اس وقت امریکہ کے سرکاری اور علمی نظام میں اسلام کے حوالے سے نہ صرف انتہائی محترم اور معتبر مانے جاتے ہیں بلکہ انسدادِ دہشت گردی کی حکمتِ عملی اور علمی اُمور میں ان کی رائے اور سفارش کو کلیدی اہمیت دی جاتی ہے۔ وہ جارج ٹاؤن یونیورسٹی میں سعودی پرنس ولید کے نام کی چیئر پر بھی فائز ہیں، اُن کے اُستاد پروفیسر اسمٰعیل فاروقی اور ان کی اہلیہ یونیورسٹی کیمپس کی حدود میں ہی اپنی رہائش گاہ پر انتہائی پراسرار طور پر اچانک قتل کردیئے گئے اور اس قتل کا معمہ میری معلومات کے مطابق آج تک حل نہیں ہوا۔ مرحوم سے مختلف اجتماعات میں مجھے ملاقاتوں اور مختلف موضوعات پر ان کی رائے جاننے کے مواقع ملے۔ ان کی موت امریکہ میں مسلمان کمیونٹی کے لئے نہ صرف ایک عالم اور گائیڈ کی موت تھی بلکہ ان کے بعد ایک عرصہ تک مسلم کمیونٹی خود کو بے سہارا تصور کرتی رہی۔

    بہرحال کینیڈین شہریت کے حصول کے بعد علامہ طاہر القادری اب جس اہتمام اور انتظام کے ساتھ پاکستان کے سیاسی اور عوامی منظر پر لوٹے ہیں یہ ان کی صلاحیتوں کا ایک منفرد اور اعلیٰ نمونہ ہے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے ثمرات سے مستفید ہونے والے (Beneficiaries of war on terror) سیاستدانوں، حکمرانوں اور ثمرات حاصل کرنے والوں میں سے کوئی بھی پاکستانی علامہ صاحب جیسی اعلیٰ صلاحیتوں کا اظہار یا کردار ادا نہیں کرسکا۔ یہی وجہ ہے کہ ان کی آمد اور تقریر سے حکمرانوں اور اپوزیشن میں کسی کو کوئی خطرہ محسوس نہیں ہورہا بلکہ عمران خان بھی ان کی تقریر کے حوالے پیش کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ علامہ طاہر القادری نے نہ تو حکومت کو چیلنج کیا ہے اور نہ ہی اپوزیشن کی حمایت کی بلکہ آئین اور نظام کے حوالے سے پہلے سے طے شدہ انداز میں بات کی۔ پاکستان میں انتخابات کو رکوانے یا ملتوی کرنے کی بات بھی نہیں کی اور پھر 10جنوری کے مارچ کا اعلان بھی کر دیا۔

    بعض حلقے تجسس میں ہیں کہ علامہ طاہر القادری کا مشن کیا ہے؟ میری ناقص معلومات کے مطابق علامہ صاحب نہ تو سربراہ مملکت یا وزیراعظم بننے کے لئے آئے ہیں اور نہ ہی دہری شہریت کے حامل علامہ صاحب کو سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق اس کی اجازت ہے لہٰذا احباب خاطر جمع رکھیں علامہ صاحب اقتدار اور انتخابی عہدے حاصل کرنے کی دوڑ میں نہیں ہیں بلکہ ان کا نعرہ ہی یہ ہے کہ سیاست نہیں ریاست بچاؤ۔ یہ بھی حقیقت ہے کہ پاکستان میں انتخابات سے قبل نظام میں تبدیلی اور ریاست کو لاحق خطرات کا خاتمہ کرنے کا مشن مکمل ہو ہی نہیں سکتا لہٰذا پاکستان کے اہل اقتدار بلکہ اپوزیشن بھی کوئی خطرہ محسوس نہ کرے۔ علامہ صاحب کی پاکستان آمد نے دہشت گردی کی مخالف قوتوں میں بھی گروہی و سیاسی دوریاں کم کی ہیں۔ ایم کیو ایم کے قائدین کی لاہور کے جلسہ میں موجودگی کا فیصلہ اور عمل اس کی ایک مثال ہے۔ وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے شہر لاہور میں پُرامن اور منظم وکامیاب جلسے کا انعقاد بھی پیش نظر رہے ورنہ مخالفین کے جلسوں کو درہم برہم کرنے کے واقعات بھی تاریخ لاہور کا حصہ ہیں لہٰذا علامہ طاہر القادری نے دہشت گردی کے خلاف اپنے اس ضخیم فتویٰ کے اجرا، اشاعت او وسیع پیمانے پر اس کی مفت تقسیم کے ساتھ ساتھ کینیڈا میں بیٹھ کر گزشتہ ڈیڑھ سال یا اس سے زائد عرصہ میں اس انداز سے پاکستان آنے اور عوامی سطح پر اپنے مشن کی کامیابی کے لئے جو منظّم تیاری کی تھی اس کا نتیجہ سب کے سامنے ہے۔

    اس کی ایک مثال نیویارک میں علامہ صاحب کے پہلے اجتماع کی تھی جس میں مجھے بھی شرکت کی دعوت تھی اور تمام مناظر دیکھنے کا موقع ملا۔ تقریباً 450 پاکستانی مرد و خواتین پر مشتمل اس اجتماع میں علامہ صاحب نے اُردو کی بجائے انگریزی میں تقریر کی، اردو سمجھنے والوں کے مجمع سے انگریزی میں خطاب کی وجہ جاننے کے لئے ادھر ادھر نظر دوڑائی تو ہال میں تقریباً 20 گوری نسل کے خوش لباس افراد اِدھر اُدھر کھڑے، بیٹھتے نظر آئے۔ معلوم ہوا کہ علامہ صاحب کی بحفاظت آمد و رفت کے لئے یہ حضرات ڈیوٹی پر سرکاری اہلکار ہیں۔

    علامہ صاحب نے بڑے مدلل انداز میں اپنے فتویٰ کے بارے میں دلیل، حوالے اور تاویل پیش کی۔مغرب کی نماز کا وقفہ ہوا تو نیویارک ریاست کے' کاؤنٹر ٹیررازم' کے سربراہ امریکی اہل کار سے سامنا ہوگیا جو ایک پاکستانی سے محوِ گفتگو تھے لہٰذا مجھ سمیت بعض پاکستانیوں کے لئے یہ بات معمہ تھی کہ آخر پاکستانیوں کے مجمع میں صرف ڈیوٹی پر متعین چند امریکی اہلکاروں کی خاطر علامہ صاحب نے اُردو کی دل نشینی کے بجائے انگریزی میں وعظ فرمانے کی ضرورت کیوں سمجھی؟

    تقریب کے بعد علامہ صاحب نے مجھ سمیت چند پاکستانیوں سے ہال کے بالائی حصے میں ملاقات کرکے کرم فرمائی کی تو اُن تمام گورے اہل کاروں کو اپنے آٹو گراف کے ساتھ فتویٰ کی ایک ایک کتاب بھی مفت دی اور پھر اس کے بعد نیویارک اور نیوجرسی میں کئی کئی ہزار پاکستانیوں کے اجتماع منعقد کرنے کے کامیاب تجربات بھی کئے گئے۔ بہرحال جان ایسپوزیٹو خوش اور مطمئن ہیں۔''

    ایم عظیم میاں نے اپنے مضمون میں طاہر القادری کے بارے میں جوانکشافات کئے،اس سے زیادہ تہلکہ خیز بات یہ ہے کہ طاہرالقادری کے جہاں آقاامریکی اہلکار ہیں، وہاں اس کے محافظ بھی امریکی سی آئی اے کے ایجنٹ بلیک واٹر کے اہلکار ہیں۔

    اب پاکستان آنے کے بعدطاہر القادری جس انداز میں سیاسی کھیل کا ڈرامہ رچارہے ہیں اورریاست بچانے کا جونعرہ بلند کررہے ہیں، اس سے واضح ہوتا ہے کہ طاہر القادری بھی اس کفری جمہوری نظام کو بچانے کے لیے کوشاں ہے، جس نے پاکستان کوامریکہ کا غلام بنارکھاہے اورپاکستانی عوام کومختلف معاشی واقتصادی اورسیاسی وعسکری بحرانوں کے دلدل میں پھنساکررکھا ہوا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ آج ہرسیاستدان اورجمہوری مذہبی رہنما پاکستان کو حقیقی آزادی دلوانے کے لیے کوشاں رہنے کی بجائے اسے مزید امریکہ کی غلامی میں دھکیلنے اورعوام کو فرضی انقلاب کا جھانسہ دیکر جمہوری نظام کے شکنجے میں دوبارہ جکڑنے کے لیے جدوجہد کررہے ہیں۔

    طاہرالقادری کی تمام ترجدوجہدپاکستانیوں میں بیدارہونے والی اسلامی روح کو مارکران میں ذلّت ورسوائی کی ایسی روح پھونکنا ہے کہ عوام کے سامنے حق وباطل مسخ ہوکر رہ جائے اور عوام کو یہ سمجھ ہی نہ آئے کہ کون حقیقی انقلاب لانے والے ہیں اور کون انقلاب کے نام پرانگریزوں کی غلامی کی زنجیروں کو مزید مضبوط اور مستحکم کرنے میں لگا ہوا ہے۔

    ہم نے اس مضمون میں طاہرا لقادری صاحب کے چند بنیادی عقائد و افکار کی ذرا سی جھلک پیش کی ہے جوکہ اہل ایمان کو اس کی سنگینی سے آگاہ کرنے لئے کافی ہے۔ اہل ایمان کو چاہیے کہ وہ اس فتنے سے ہوشیار اور خبردار رہیں بلکہ اس فتنے کی سرکوبی کا کوئی سامان مہیا کریں۔یادرکھیں! جو لوگ امریکہ اور انگریزی کا دم بھرتے ہیں، وہ خود غلام ہیں اور غلام خود آزاد نہیں ہوتا تو دوسروں کو وہ کس طرح آزادی اورترقی وخوشحالی دے سکتا ہے...!!
    حوالہ جات

    http://www.tahirulpadri.com/audio/Tahirul_Padri_ka_bayan_Yahoodi _aur _Isaai_Beleivers_hai_MaazAllah.mp3

    http://www.tahirulpadri.com/audio/TAHIRUL_PADRI_promoting_

    Shirk_Shaykhul_Shaitan_Exposed.mp3

    روزنامہ خبریں،3جنوری2006ء

    روزنامہ انصاف،3جنوری2006ء

    صحیح مسلم:۲۱۸

    مستدرک الحاکم:۳۲۶۷ ... هٰذا حدیث صحیح علىٰ شرط الشیخین ولم یخرجاه

    روزنامہ خبریں،3جنوری2006ء

    روزنامہ انصاف،3جنوری2006ء

    روزنامہ ایکسپریس،3جنوری2006ء

    روزنامہ جناح،3جنوری2006ء

    http://www.minhaj.com.pk/ur/261

    سنن ابو داود:۲۸۸۱

    دیکھئے امام ابن تیمیہ  کی کتاب 'اقتضاء الصراط المستقیم': ص1؍83،132،199

    روزنامہ ایکسپریس،3جنوری2006ء

    روزنامہ جناح،3جنوری2006ء

    سورۃ التوبۃ:۲۸

    مسند احمد:۱۴۱۲۲

    مسند احمد :۱۴۶۸۶

    تفسیر ابن کثیر: ۴؍۱۳۱

    http://www.tahirulpadri.com/audio/Padri_Taqreer_Sunni_Shia_ Bhai_Bhai_MaazAllah.mp3

    شرح العقیدۃ الواسطیہ:۱؍۲۵۳

    السیر للذہبی فی ترجمتہ

    شرح مختصر الخلیل

    السنۃ للخلال:۳؍۴۹۲واسنادہ؛صحیح... السنۃ لعبد اللہ بن احمد:۲؍۵۴۸

    رواہ الطبرانی واسنادہ حسن بحوالہ مجمع الزوائد:۱۰؍۲۲؛ السنۃ لابن ابی عاصم:۲؍۴۷۶

    مسند ابی یعلیٰ ۱۳،۴۹۱،رقم:۶۶۰۵،رواہ الطبرانی ورجالہ ثقات بحوالہ مجمع الزوائد:۱۰؍۲۲

    السنن الواردة فی الفتن:۳؍۶۱۶،رقم الحدیث:۲۷۹؛ الفردوس بماثور الخطاب:۵؍۳۱۶

    السنۃ از خلال:۳؍۴۹۸







    المبسوط از سرخسی : 10؍۳۲

    شرح السیر الکبیر:۲؍۱۸۵

    فتاویٰ ابن عابدین شامی: 4؍۱۷۵

    بدائع الصنائع : 7؍۱۳۰

    بدائع الصنائع: 7؍۱۳۱

    فتاویٰ شامی :4؍۱۷۴

    فتاوی عالمگیری بحوالہ تالیفاتِ رشیدیہ بعنوان 'فیصلۃ الاعلام فی دار الحرب و دارالاسلام':ص۶۶۷

    المبسوط از سرخسی:۱۲؍۲۵۸؛ بدائع الصنائع: 7؍۱۹۴

    الصارم المسلول علیٰ شاتم الرسول: ۱؍۱۲

    الصارم المسلول علی شاتم الرسول: ۱؍۱۳۵

    ایضاً

    ایضاً

    صحیح بخاری :ج۱۰؍ص۲۳۱،رقم :۲۸۰۶

    الصارم المسلول علی شاتم الرسول : ۱؍۶۴

    ,https://www.facebook.com/ahwaal/posts/494282193948078
     
  2. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    جارج ٹاؤن یونیورسٹی واشنگٹن کے پروفیسر جان ایسپوزیٹو (Esposito) ہیں جنہوں نے علامہ طاہر القادری کے دہشت گردی اور خود کش حملوں کے بارے میں 413 صفحات پر مشتمل انگریزی میں شائع کردہ فتویٰ کا پیش لفظ ہی نہیں لکھا بلکہ علامہ طاہر القادری کو امریکی حکومتی نظام سمیت متعدد اہم امریکیوں سے بھی متعارف کرایا اور اس سے آگے کے مراحل میں حتیٰ المقدور تعاون کیا

    کچھ کچھ تو ہم بھی سمجھ سکتے ہیں بھائی جہاں امریکہ وہاں کن کا مفاد ہاہاہاہا
     
  3. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    عبدالمطلب
    او بھیا اتنا سب کچھ خود سے لکھا ہے یا کاپی پیسٹ کیا ہے ؟
    ۔
    ابھی پورا پڑھا نہیں ہے
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    میرا خیال ہے بغیر کسی ثبوت کے اگر یہی سلسلہ چلتا رہا تو میں انتظامیہ سے درخواست کروں گا کہ ایسی سب لڑیاں ڈلیٹ کی جائیں اور لکھنے والے کو آئندہ لکھنے سے منع کیا جائے ۔اور کاروائی اس سے بھی سخت ہو سکتی ہے ۔
     
    عبدالمطلب اور نعیم .نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    عبدالمطلب, بہت ہی اعلی پوسٹ اب بھی اگر عقل نا آئے تو پھر یہ ہی کہا
    جا سکھتا ہے ،،، الله جس کو چاہے ہدایت دیتا ہے ،،​
     
    عبدالمطلب نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:

    یس کے بارے میں کیا خیال ہے
     
    عبدالمطلب اور نعیم .نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    آجکل کوئی بھی چیز سامنے لانا مشکل نہیں ،، ​
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    اس ویڈیو میں ایسی کون سی بات ہے جو آپ ظاہر کرنا چاھتی ہیں ۔انھوں نے اپنا خواب بیان کیا ہے جس کی وجہ سے ادارہ منہاج القرآن انھوں نے بنایا اور آج وہاں دن رات درود شریف کی محفلیں ہوتی ہیں ۔کیا یہ کوئی ایسی ممنوع بات ہے ۔یہ تو بڑی اچھی بات ہے ۔دن رات بابرکت محفلیں ہوتی ہیں
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    وَاللّهُ يَدْعُو إِلَى دَارِ السَّلاَمِ وَيَهْدِي مَن يَشَاءُ إِلَى صِرَاطٍ مُّسْتَقِيمٍ

    اور اللہ سلامتی کے گھر (جنت) کی طرف بلاتا ہے، اور جسے چاہتا ہے سیدھی راہ کی طرف ہدایت فرماتا ہے

    بیشک اﷲ جسے چاہتا ہے (نشانیوں کے باوجود) گمراہ ٹھہرا دیتا ہے اور جو اس کی طرف رجوع کرتا ہے اسے اپنی جانب رہنمائی فرما دیتا ہے
    سُورة الرَّعْد
     
    Last edited: ‏1 اکتوبر 2016
    عبدالمطلب اور نعیم .نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    بھائی اب توجو شیئر کیا ہےحوالوں سمیت کیا ہے میں مزید اس سلسلے میں کچھ نہیں کہنا چاہتا کیوں کہ میں درخواست دے چکا ہوں کہ میری آئی ڈی ختم کی جائے فورم سے کیوں کہ یہاں صرف الطاف حسین کے بارے میں لکھیں تو واہ واہ اورورنہ گالی پڑتی ہے

    فورم میں اگر پاکستان یا فوج کے بارے میں غلط زبان استعمال کی جاتی ہے تو آپ کو کار روائی کا حق حاصل ہے
    لیکن یہ سراسر زیادتی ہے کہ ایک سیاست دان کے خلاف لکھ سکتے ہیں دوسرے کے خلاف نہیں

    جی میں آپ کی اس بات سے مکمل اتفاق کرتا ہوں کہ ایسی لڑیاں ڈیلیٹ کی جائیں یہاں کوئی الطاف کا پچاری ہے تو کوئی طاہرالقادری کا پجاری ہے اور کوئی صرف اللہ کو مانتا ہے اور اللہ کو سجدہ کرتا ہے کسی سیاسی شخصیت کے خول میں جائے پناہ نہیں ڈھونڈتا۔ تو ایسے میں اختلاف تو ہوگا۔
     
  12. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    عبدالمطلب, صاھب اپنے تو دل پر لئے لیا ہم سب کو پاکستان سے محبت ہے ، بس سب ہی اس کے حالات سے پریشان ہیں ،جس کی وجہ یہ سارے لیڈر ہیں ، عوام بچاری ان دوغلے لیڈر میں پناہ تلاش کرتی ہے ،اور آپس میں لڑ بھی پڑتی ہے ،ٹھیک ہے بات کریں مگر کدورتیں نا رکھیں اور جمہوریت ایسی کو کہتے ہیں ہر ایک کو اپنی بات کہنے کا حق حاصل ہو ،ہمیں الطاف بھائی کو لے کر لیا کچھ نا کہا ، ٹھیک ہے سب کا حق ہے بولیں ،جہاں وہ غلط ہیں ہم نے ان کو غلط بولا ، ان کی بات پتھر کی لکیر نہیں ہے ، اور لیڈر میڈیا پر بیٹھ کر کیا کچھ بولتے ہیں ،، کیا وہ اس پر عمل کرتے ہیں ،غریب آدمی پہلے بھی پس رہا تھا اب بھی پس رہا ہے اور آنے والے کل میں بھی پسے گا ،یہ لوگ صرف اپنے حالات بدلتے ہیں ،، ایک چھوٹی گاڑی بڑی گاڑی میں تبدیل ہوجاتی ہے ،، ایک پلاٹ ، لاتعد د پلاٹوں میں ،اسلام کے نام پر چندہ ،، یہ سب عقل والوں کی سمجھ میں آجانا چایئے ،، باقی الله بہتر کرے ​
     
  13. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    آپ نے جو کچھ لکھا ہے فیس بک سے کاپی پیسٹ کی ہے اور فیس بک پر کوئی بھی کسی پر الزام تراشی کر سکتا ہے ۔رہی بات الطاف کی تو جو زبان اس نے استعمال کی ہے کوئی بھی اسے پسند نہیں کرتا ۔ فورم کے کچھ قانون ہیں اور ان احترام لازمی ہے
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  14. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    آپ ہر بندے کو الطاف سے ملانا چھوڑ دیں اور فورم پر کاپی پیسٹ کر کے فورم کے ماحول کو خراب نہ کریں ۔ اچھی پوسٹیں کریں ۔اخباری خبروں سے فورم کو نہ بھریں
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  15. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    ہم لوگ عام انسان ہیں اور اپنی معاشی و عائلی زندگی کو ڈھنگ سے چلانے اور نبھانے میں مصروف رہتے ہیں۔

    اور ہم سبھی کسی نہ شعبے میں قدرے بہتر مہارت اور تجربہ رکھنے کی وجہ سے روزگار سے جڑے ہوتے ہیں۔ مگر کلی علم اور معلومات سے بے خبر ہوتے ہیں۔

    اگر مجھے تھوڑا بہت علامہ طاہر القادری صاحب کے بارے میں معلوم ہے تو شاید الطاف بھائی کے بارے میں صحیح طور پر نہ معلوم ہو۔ کیونکہ میرے حالات ہی مجھے اجازت نہیں دیتے کہ میں اس طرح کے معاملات کے بارے میں مناسب طریقے سے تحقیق کرسکوں۔

    ہم لوگ سطحی علم کے حامل اگر کسی موزوں کے بارے میں ناواقف ہیں تو ہمیں چاہیے کہ خاموش رہیں وگر نہ گوگل سے کاپی پیسٹ کی عادت ہمیں اور دیگر صارفین کو مشکلات کے بھنور میں پھنسوا دے گی۔

    فورم کے ماحول کو دوستانہ اور علمی رکھنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ متنازعہ گفتگو سے اجتناب برتا جائے۔ اور اپنی غلطیوں اور خامیوں کو قبول کرتے ہوئے مزید بحث سے دور رہا جائے۔

    یہ میری ذاتی رائے ہے اور ہر ایک کا حق ہے کہ وہ اس سے اختلاف کرسکتا ہے۔

    مخلص غوری
     
    نعیم اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  16. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    غوری بھائی آپ کی بات 100 فی صد درست ہے فورم پر اچھی اور تعمیری پوسٹیں کرنے سے فورم کا ماحول بھی ٹھیک رہتا ہے اور فورم کی کوالٹی میں بھی اضافہ ہوتا ہے کیونکہ گوگل پر کوئی بھی تلاش کر کے فورم پر آ سکتا ہے اور گذشتہ کچھ عرصے سے فورم پر سیاست نے زور پکڑا ہوا ہے ۔ جس کی وجہ سے فورم پر کاپی پیسٹ اخباری تراشے اور الزام تراشی شروع ہے جوکہ فورم کے لئے وائرس جیسی ہے ۔اور انتظامیہ کے لئے باعث پریشانی بن گی ہے ۔
     
    نعیم اور غوری .نے اسے پسند کیا ہے۔
  17. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    پیارے بھائی۔

    کاپی پیسٹ کرنا ایک ایسا رویہ ہے جو ہمارے اس زعم کو تقویت دینے کے لئے ہوتا ہے کہ بس ہم ہی عقل کل ہیں اور باقی سب کورے کاغذ کی طرح۔

    جبکہ علم محنت شاقہ سے حاصل ہوتا ہے اور تجربہ عمر کے ساتھ ساتھ انسان کی شخصیت کو پختہ کرتا ہے۔

    ہم اس فورم میں اپنی بڑائی یا دوسرے کو چھوٹا دکھانے کے لئے نہیں بلکہ مختلف شہروں اور ملکوں میں رہنے والے اپنے اپنے حالات و مسائل اور تفریحی و معلوماتی مقامات کے بارے میں ایکے دوسرے سے تعارف کروانے اور دوستی بڑھانے اور کم از کم ایک دوسرے کو خوش کرنے اور اپنے اپنے علم کو ایک دوسرے سے شیئر کرنے آئیں ہیں۔

    اور اگر کسی موقع پہ کوئی بات جو ہم نہیں جانتے یا نہیں سمجھ پا رہے تو اس پہ سیخ پا ہونے کی بجائے پیار سے وضاحت کے لئے کہہ سکتے ہیں اور ممکن ہے سامنے والا پھر سے بہتر طریقے سے سمجھا سکے اور اگر پھر بھی نہ سمجھ آئے تو بہتر ہے ایسے موقع پہ خاموشی اختیار کرلی جائے تاکہ بات طول نہ اختیار کرے اور ماحول دوستانہ رہے۔

    ہمارے سبھی صارفین کسی نہ کسی خوبی کے مالک اور مالکہ ہیں اور اپنے تئیں کوشش بھی کرتے ہیں اچھے سے اچھا شیئر کریں لیکن اگر کوئی بد مزگی پیدا ہورہی ہوتو بہتر ہے توقف اختیار کریں۔

    اللہ تعالی ہمیں اپنی امان میں رکھے اور ہدایت و رشد سے نوازے۔

    آمین۔

    مخلص غوری
     
    نعیم اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  18. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    آپ بجا فرمارہے ہیں ۔ فورم کی وجہ سے ہم سب کا تعلق قائم ہے ۔دنیا کے ہر حصے سے ہم فورم کی وجہ سے ایک دوسرے کے قریب ہیں ۔فورم کے کچھ قانون بھی ہیں لیکن ایک بات صاف ہے کہ ہماری ساری انتظامیہ بہت اچھے اور مہربان ہیں ۔لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم ان کی شرافت سے ناجائز فاہدہ اٹھا کر فورم کو لڑائی کا میدان بنا دیں ۔
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  19. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    بجا فرمایا۔
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  20. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    عبدالمطلب بھائی اگر لفظ پجاری کے بدلے چاہنے والا یا عاشق ٹائپ کا لکھ دیتے تو قسم 100 میں سے 150 نمبر پکے تھے
    پھر بھی 100 میں سے 100 پورے
    ۔۔۔۔
    صرف ایک سوال بھی پوچھنا چاہتا تھا
    کیا آپ فوج پر تنقید کو پاکستان پر تنقید سمجھتے ہیں ؟
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  21. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم ۔
    کسی سے علمی اختلاف کرنا کوئی بری یا بڑی بات نہیں ۔ ہر شخص کی اپنی رائے ہوتی ہے اور دوسرے کی رائے سے اختلاف ہوسکتا ہے۔ (ویسے بھی ہم مسلمانوں کو بالعموم اور پاکستانی مسلمانوں کو بالخصوص سوائے اختلاف اور باہمی جنگ و جدال کے اور آتا بھی کیا ہے)۔ لیکن ایک شریف ، تعلیم یافتہ، تمیزدار اور دیانتدار انسان اختلاف رائے میں بھی اخلاقیات کا دامن ہاتھ سے نہیں جانے دیتا کیونکہ ایک مسلمان کو دوسرے مسلمان سے نفرت کرنے ، اسکے خلاف بغض و عناد رکھنے کا کوئی حکم نہیں تاوقتیکہ دوسرا مسلمان ظلم ، بربریت، کرپشن، کے ذریعے عام مسلمانوں اور اسلامی ریاست کے لیے باعث نقصان ہو۔
    لیکن انٹرنیٹ کی سلفی وہابی اور دہشت گردوں کی حمایتی ویب سائٹس یا ڈاکٹر قادری کی سیاسی جدوجہد سے خائف ظالمانہ و کرپٹ سیاسی نظام کی حامی جماعتوں کی طرف سے جاری کردہ ڈاکٹرطاہرالقادری کے خلاف نفرت انگیز مواد نکال کر کاپی پیسٹ کرکے کردارکشی کرنے سے اتنا ضرور واضح ہوجاتا ہے کہ ڈاکٹرقادری جیسے عالم دین کے خلاف اتنی تگ و دو کرنے والے کا اپنا تعلق کس طبقے سے ہے۔ وگرنہ محض کسی سے علمی و نظریاتی اختلاف کی وجہ سے کوئی معقول انسان ، اخلاقیات کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑتا۔
    اللہ کریم ہمیں ایسا ایمان عطا فرمائے کہ ہمیں اسلام اور پاکستان کے حقیقی خدمتگاروں اور بدترین دشمنوں کے درمیان دیانتدارانہ فرق کرنا آجائے۔ کیونکہ یہی شعوری بیداری ہے جس کے لیے دین اسلام بھی نازل ہوا اور اپنے اپنے وقت میں آئمہ اسلام بھی اسی شعور کی بیداری اور فروغ کے لیے کاوشیں کرتے رہے۔
    انٹرنیٹ کی اردو انگریزی ویب سائٹس گواہ ہیں کہ ڈاکٹرطاہرالقادری کے خلاف لکھنے ، بولنے والے لوگ مندرجہ ذیل قسم کے ہیں۔
    1۔ کم علم یا سطحی مذہبی علم رکھنے والے حاسد مولانا حضرات اور اس طرح کی جماعتیں
    جن کی روٹیاں ڈاکٹرقادری کے بے مثال اور بے لوث خدمت دین کے انداز سے بند ہونا شروع ہوگئیں۔
    2۔ پاکستان میں موجودہ کرپٹ اور غریب دشمن سیاسی و انتخابی نظام کی حامی سیاسی ، نیم سیاسی جماعتیں اور انکے تنخواہ دار کارکنان جو ہر اس شخص کی بند آنکھوں سے کردار کشی کرتے ہیں جو اس ظالمانہ اور عوام دشمن سیاسی نظام کو تبدیل کرنے کی جدوجہد کرتا ہے۔ اسکی بہترین مثال 17جون 2014 کو منہاج القرآن مرکز پرمسلم لیگ ن کی حکومتی دہشتی گردی ہے جس میں 100 لوگوں کو گولیوں سے بھونا گیا اور 14 کو شہید کردیا گیا۔ اور دو سال گذرنے اور بھرپور احتجاج کرنے کے باوجود ابھی تک عدالت، پارلیمنٹ، یا دیگر مقتدر اداروں کی طرف سے آج تک انصاف نہیں ملا۔
    3۔ دہشت گردوں کی نظریاتی و مفاداتی حمایتی جماعتیں اور طبقات بالخصوص سلفی ، وہابی ، اہلحدیث وغیرہم کی طرف سے ڈاکٹرقادری کے خلاف سب سے زیادہ موادشائع ہوتا ہے کیونکہ 11ستمبر2001 کے بعد جب مسلمان اور دہشتگردی کو باہم نتھی کرکے پوری دنیا میں مسلمان کا جینا مشکل کردیا گیا۔ پاکستان سے باہر مقیم مسلمانوں کو ایک اچھوت ثابت کیا جانے لگا۔ انکو نوکریوں سے نکال دیا گیا، یورپ ، امریکہ و مغربی ممالک میں مسلمانوں کو اپنی عزت بچانے کے لیے داڑھیاں کٹوانی پڑ گئیں اور خواتین کو نقاب اتارنے پڑ گئے۔ عالمی میڈیا کے ذریعے مسلمانوں کو قابل نفرت ترین قوم بنا کر پیش کیا گیا اور جب دنیا ہر مسلمان کو دہشتگرد کے طور پر دیکھنے لگی تو ڈاکٹرقادری نے 2010 میں 600صفحات پر مشتمل قرآن و حدیث اور تاریخ اسلام کی روشنی میں دہشتگردی کے خلاف فتوی لکھ کر ثابت کیا کہ دہشتگردی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ۔ اسلام دین امن ہے اور مسلمان امن و محبت کا پیکر ہوتے ہیں۔ یہی احکام الہی ہیں یہی پیغمبر اسلام ﷺ کی تعلیمات ہیں۔ اور پھر دنیا بھر کے کونے کونے میں جا کر اسلام کے بطور’د ینِ امن و محبت‘ پیش کرکے لاکھوں مسلمانوں اور انکی نسلوں کو دنیا بھر میں پھر سے عزت و احترام دلوایا ۔ اور آج تک یہ عظیم فریضہ سرانجام دیے جارہے ہیں۔
    اس پر دہشتگرد اور دہشتگروں کے حامیوں نے ڈاکٹرقادری کی کردار کشی کا طوفان کھڑا کیا اور ہر سچ جھوٹ ملا کر ، ہر معاملے اور ہر مسئلے میں بددیانتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈاکٹرقادری کو وہ سب ثابت کرنے کی کوشش کی جو اوپر ایک بھائی نے کاپی پیسٹ کے ذریعے کی ہے۔
    لیکن ڈاکٹرقادری ، سنت رسول کریم ﷺ کی روشنی میں سگان راہ کو نظر انداز کرکے عالمی سطح پر دین اسلام کی خدمت ، دنیا بھر میں مقیم مسلمانوں اور انکی آئندہ نسلوں کے ایمان و کردار کی حفاظت اور ملک پاکستان کے اندر ، عد ل و انصاف ، خوشحالی اور حقیقی اسلامی جمہوریت نظام کے قیام کے لیے اپنی جدوجہد میں روز بروز آگے ہی آگے بڑھتا جارہا ہے۔
    کیونکہ سیدنا حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم کا ارشاد کا مفہوم ہے۔۔ حق وہی ہے جس کی باطل کی طرف سے مخالفت ہو، اگر تمھیں حق پر ہونے کا دعوی ہے اور باطل کی طرف سے تمھاری مخالفت نہیں تو تمھارا حق پر ہونا مشکوک ہے۔
    علامہ اقبال نے بھی کچھ ایسا ہی فرمایا تھا
    تندی بادِ مخالف سے نہ گھبرا اے عقاب
    یہ تو چلتی ہے تجھے اونچا اڑانے کے لیے
    اس لیے واضح ہوتا ہے کہ اگر کسی کا تعلق اوپر دیے گئے تینوں طبقات میں سے کسی ایک طبقے سے ہے تو ڈاکٹرقادری کی مخالفت و کردار کشی اپنا فریضہ سمجھے گا۔ اور اوپر دیے گئے کردار کشی کے مبنی ہر ہر سطر کا بھی اگر قرآن و سنت کی روشنی میں حق و سچ پر مبنی جواب دے دیا جائے تو اسکی سمجھ میں نہیں آئے گا کیونکہ حق و سچ کو سمجھنے کے لیے دل کا پاک و صاف ہونا ضروری ہوتا ہے۔ جب دل میں بغض و نفرت کا زہر بھر جائے اور آنکھوں پر تعصب و عناد کی پٹی چڑھ جائے تو نصف النہار کا سورج بھی سیاہ ہی لگتا ہے۔
    بعینہ اسی طرح اگر کسی پر کسی کی اندھی عقیدت بھی اتنی حاوی ہوجائے کہ وہ اسے معاذ اللہ نبی رسول جیسی اتباع کرنا شروع کردیں تو وہ بھی ویسا ہی فتنہ ہے۔ اللہ کریم ہمیں ہر قسم کی انتہا پسندی سے محفوظ فرمائے اور اعتدال و رواداری اپنانے کی توفیق دے۔ آمین

    والسلام علیکم
     
    Last edited: ‏2 اکتوبر 2016
    پاکستانی55، حنا شیخ اور مخلص انسان نے اسے پسند کیا ہے۔
  22. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    تندی بادِ مخالف سے نہ گھبرا اے عقاب
    یہ تو چلتی ہے تجھے اونچا اڑانے کے لیے
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  23. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    محترم بھائی پہلی بات تو یہ ہے کہ میں نے فیس بک سے کاپی نہیں کیا بلکہ محدث میگزین سے کاپی کیا ہے۔
    دوسری بات حوالوں کے لئے کاپی پیسٹ کیا جاتا ہے یہ کوئی انہونی بات نہیں ہے
    تیسری بات فورم میں آزادیء رائے کا عنصر مجھے نظر نہیں آیا۔
    الطاف غدارِ وطن ہے اور میں نے کھل کر اپنا حق ادا کیا۔
    باقی تمام سیاست دان چور اچکّےاور ڈرامے باز ہیں کھل کر بولا ہے۔
    اب ان میں سے آپ کا پسندیدہ بھی شامل ہے تو معذرت کے ساتھ کہوںگا پاکستان میں اس شخصیت کا کتنا عمل دخل ہے سب جانتے ہیں۔
    فورم کے قانون کے مطابق میں نے ایک بہت بڑی غلطی کی اور ایک نچلے درجے کے سیاست دان کے کچھ حوالے شیئر کیئے جس کا کسی نے جواب نہیں دیا بلکہ فورم کے قانون کے مطابق میری ذات پر اٹیک کیا اور مجھے گالی دی مگر فورم کے قانون کے مطابق آپ نے اور فورم کے ایک بھی ذمہ دار نے ان محترم کو کچھ بھی نہیں کہا کیوں کہ وہ آپ کے ہم عقیدہ ہیں اور انکو کسی کو بھی گالی دینے کا اختیار ہے۔
    پاکستان اور فوج کو گالی دینے والے کو اس محترم نے گالی نہیں دی مگر مجھے دی ہاہاہاہا

    بھائی فورم کے تمام ساتھی قابل احترام ہیں عقائد اور سیاسی وابستگی کی بنیاد پر ذاتی حملہ ایک ہی شخص نے کیا۔ جو آپ کے لئے فورم کے قانون سے بالا تر ہے۔

    میں پہلے ہی اپنا اکاؤنٹ ختم کرنے کی درخواست کر چکا ہوں اس لئے میرے جتنے بھی ٹھریڈ ہیں ڈیلیٹ کیے جائیں اور میرا اکاؤنٹ بلاک کیا جائے۔

    یہ جو اوپر اخلاقیات کا درس دے رہا ہے ایک بھائی وہ اپنے اخلاق بھی دکھا چکے ہیں اور ہم دیکھ بھی چکے اس لئے مجھے اتنی زیادہ با اخلاق لوگوں میں رہنے کا کوئی حق نہیں

    مجھے فورم ہماری اردو سے زیادہ قادری کی سائٹ لگنے لگی ہے۔ جس طرح سب نے دھاوا بول دیا ہے اس سےیہی لگتا ہے۔
    جسے یہ سب عالم عالم کہہ رہے ہیں میں انہیں سیاست دان کہتا ہوں
    یہ میری رائے ہے اب مجھے فورم سے بلاک کر دیجئے شکریہ

    آپ سب کے لئے دعا ہے اللہ آپ سب کو خوش و سلامت رہے آمین

    میرے بھائی فوج ہمارا پاکستانی ادارہ ہے وہ کوئی سیاسی پارٹی نہیں ہے
    فوج پر تنقید پاکستان پر تنقید ہے۔

    سارے سیاست دان مردہ باد
    اور پاک فوج ہمیشہ زندہ باد
    پاکستان پائیندہ باد
     
  24. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جو کچھ آپ نے لکھا ہے یہ آپ کی ذاتی رائے ہے ۔فورم کے قوانین سب کے لئے برابر ہیں۔ہماری اردو سیاسی اکھاڑہ نہیں ہے ۔نہ اسے سیاسی اکھاڑہ بنے دیا جائے گا ۔فورم پر تعمیری پوسٹوں لکھنی چاھیں ۔
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  25. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    فورم پر کوئی کسی سیاست دان کے حق میں رائے دیگا کوئی کسی کے خلاف رائے دیگا ضروری تو نہیں جسے چند لوگ پوچتے ہیں اسے میں بھی خدا مانوں جبکہ میں تو اس خدا کو مانتا ہوں جو کائینات کا رب ہے۔
    مگر کسی تعلیم یافتہ جاہل کو یہ اجازت نہیں ہونی چاہئے کہ وہ اعتراض کے جواب یا سچائی ثابت کرنے کی بجائے گالی دے۔
    عقلی دلائل پیش کرنے والے کو اتنی تو عقل ہونی چاہئے کہ جو بندہ معترض ہے اس کے سوالوں کے جواب دیں نا کہ اسے گالی دے۔
    جس کے پاس جواب نہیں ہوتے اور جھوٹے ہوتے ہیں وہ ضرور گالی دیتے ہیں
    میں نے جتنے اعتراض کیئے کسی ایک کا بھی جواب نہیں دیا کسی نے نہ ہی مجھے کسی نے مطمئن کیا اگر جواب ماننے والا ہوتا تو میں ضرور اس پر غور کرتا کیوں کہ میں تو طالب علم ہوں سیکھ رہا ہوں آپ سب سے مگر آپ سب نے صرف اندھا اعتقاد ہی قائم رکھا ہے
    کسی ایک نے بھی یہ نہیں کہا کہ بھائی مسئلہ یہ نہیں یہ ہے۔ ہاہاہاہاہا
    اور مجھے خوشی ہے کہ میری ماجس کی ڈبیا سے جو روشنی نکلی اس میں خوبصورت چہروں کے پیچھے بد نما چہرے جھلکنے لگے
    اور میرا بھی ایک ذاتی فائدہ بھی ہوا سجدہ پسند شخصیت کے بارے میں جاننے کا موقع ملا
    بھائی اگر آپ میں انصاف ہوگا تو ماحول اس شخص نے خراب کیا جس نے گالی دی ہے اور وہ آپ کا ہم عقیدہ ہے اس لئے انصاف کی امید نہیں

    اس لئے کم از کم میں تو اس لڑی سے اجازت ہی چاہونگا
    اور امید کرتا ہوں کہ میرے تمام تھریڈ فورم سے جلد ڈیلیٹ کیئے جائینگے
    اور میرا اکاؤنٹ ختم کر دیا جائےگا تاکہ میرے بِنا آپ کی اردو کا ماحول خراب ہونے سے محفوظ ہو۔ ہماری اردو اب ہماری نہیں آپ کی رہی۔

    کاش کہ کوئی سمجھنے والا ہوتا
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  26. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    بھائی میرے پاس وقت نہیں کہ فضول چیزوں پر وقت برباد کروں
    محدث میگزین سے کاپی کیا ہے اور کاپی اس لئے کیا کہ انہوں نے ہر بات کا حوالہ اور لنک بھی دیا ہے۔
     
  27. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    یہی الفاظ اپنے دوست سے بھی کہہ دیتے تو کیا اچھا ہوتا ہاہاہاہا
    بھائی بس اتنا کہوں گا کہ آپ سب ٹھیک میں غلط کیوں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کا جواب آپ کے پاس ہے مجھے دینے کی ضرورت نہیں

     
  28. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    میں نے پوری لڑی پڑھی اور مجھے کہیں کوئی گالی نہیں دکھائی دی بلکہ ایک جگہ نعیم بھائی نے جناب عالی مرتبت علامہ عبدالمطلب صاحب کے علامہ طاہر القادری صاحب کے بارے میں تیز و تند جملوں کو پڑھا تو شاید انھیں یقین نہ آرہا ہوگا کہ علامہ عبدالمطلب ایسے الفاظ ادا کرسکتے ہیں تاہم اظہار افسوس کے لئے انھوں نے اگر کچھ کہا ہے تو اخلاقیات کا تقاضہ یہی ہے کہ علامہ عبدالمطلب صاحب خاموشی اختیار کرتے تو بات وہیں دب جاتی۔

    لیکن کیا ضروری ہے کہ ہم ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کے لئے کسی بھی حد کو پار کرنا شروع کردیں۔

    المختصر بات کو یہیں ختم کردینا چاہیے اور اس لڑی کو مقفل کردینا چاہیے۔۔۔

    علامہ عبدالمطلب صاحب آپ کو کہیں جانے کی ضرورت نہیں۔ یہ فورم اتنا تنگ دل نہیں کہ کسی کی بھی بلا وجہ دل آذاری کا باعث ہو۔ تاہم اپنی کاوشوں کو جاری رکھیئے اور سب کے ساتھ شیئر کیجئے تاکہ سیکھنے سکھانے کا سلسلہ جاری رہے۔

    تاہم کسی کو کسی کی کوئی بات سمجھ نا آئی ہویا بری لگی ہوتو بہتر ہے عفر و درگزر سے کام لیں اور ماہ محرم کا احترام کرتے ہوئے دلوں کو صاف کرلیں۔

    والسلام علیکم

    مخلص غوری
     
    Last edited: ‏3 اکتوبر 2016
    نعیم، حنا شیخ اور پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  29. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    ہم تو اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کے کہیں کہیں ہم کاپی پیسٹ کرتے ہیں ،، مگر جو یہ بولے گا کہ کاپی پیسٹ صیح نہیں ،توان کو چائیےکے وہ کسیی بھی فارم پر کاپی پیسٹ ناکرے ،،اگر وہ کرے گا تو بہت غلط بات ہوگی اپنی ہی بات کی وہ نفی کر رے ہوگا​
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  30. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    بغیر ثبوت کے کہیں سے کاپی پیسٹ کر کے متنازعہ پوسٹ کرنا اور اس کے بعد بے فضول بحث کرنا اور فورم کا ماحول خراب کرنا یہ فورم کے قانون کے خلاف ہے ۔ اس طرح کی ہر پوسٹ ڈلیٹ کر دی جائے گی ۔
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں