1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

احمد فراز صاحب کی مشہورغزل

'آپ کی شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از فیاض أحمد, ‏15 مئی 2016۔

  1. فیاض أحمد
    آف لائن

    فیاض أحمد ممبر

    شمولیت:
    ‏6 اپریل 2016
    پیغامات:
    25
    موصول پسندیدگیاں:
    29
    ملک کا جھنڈا:
    رنجش ہی سہی دل ہی دکھانے کے لیۓ آ
    آپھرسے مجھے چھوڑ کے جانے کے لیۓ آ
    کچھ تو میرے پندارمحبت کا بھرم رکھ
    تو بھی تو کبھی مجھ کو منانے کے لیۓ آ
    پہلے سے مراسم نہ سہی پھربھی کبھی تو
    رسم ورہ دنیاہی نبھانے کے لیۓ آ
    کس کس کو بتائیں گے جدائ کا سبب ہم
    تو مجھ سے خفا ہے تو زمانے کے لیۓ آ
    اک عمر سے ہوں لذت گریہ سے بھی محروم
    اے راحت جاں مجھ کو رلانے کے لیۓ آ
    اب تک دل خوش فہم کو تجھ سے ہیں امیدیں
    یہ آخری شمعیں بھی بجھانے کے لیۓ
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. مرید باقر انصاری
    آف لائن

    مرید باقر انصاری ممبر

    شمولیت:
    ‏8 اپریل 2015
    پیغامات:
    155
    موصول پسندیدگیاں:
    141
    ملک کا جھنڈا:
    چاہے خوابوں میں ہی وہ مُجھ کو سَتانے آۓ
    اَرے آۓ تو سَہی دِل ہی جَلانے آۓ

    میری خاطِر نہیں آتا تو نہ آۓ لیکن
    اپنے وعدوں کو تو سَچ کَر کے دِکھانے آۓ

    وہ جو رُوٹھے تو مَیں گھر اُس کو مَنانے جاؤں
    اپنی باری پہ نہ وہ مُجھ کو مَنانے آۓ

    ایسا لَگتا ہے مُجھے مِلنے کو آۓ گا ضرور
    رات سوتے میں مُجھے خواب سُہانے آۓ

    مَیں نَفاسَت سے محبت کو نِبھاتا جو رہا
    میری قِسمَت میں جُدائ کے خَزانے آۓ

    اُس کا یہ فعل مِری عُمر بَڑھا دیتا ہے
    مُجھے اِک بار وہ پِھر چھوڑ کے جانے آۓ

    مُجھ سے دیکھا نہیں جاۓ گا وہ رونا اُس کا
    قَبر میری پہ نہ وہ پُھول چَڑھانے آۓ

    عُمر بِیتی میری تَنہائ سے لَڑتے باقرؔ
    لَوٹ کر پِھر نہ محبت کے زَمانے آۓ

    مُــــــــــــــــرید بــــــــــــــــاقرؔ انصــــــــــــــــاری
     
    پاکستانی55 اور فیاض أحمد .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. فیاض أحمد
    آف لائن

    فیاض أحمد ممبر

    شمولیت:
    ‏6 اپریل 2016
    پیغامات:
    25
    موصول پسندیدگیاں:
    29
    ملک کا جھنڈا:
    واہ کیابات ھے!!!!!
    زندہ باد زندہ باد باقر بھائی
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں