1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

دنیا کے 20 دانشوروں میں سے پہلے10 مسلمان

'فروغِ علم و فن' میں موضوعات آغاز کردہ از ھارون رشید, ‏19 اپریل 2015۔

  1. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جذبوں اور ارادوں سے جیت کے رنگ حسین ترین ہو جاتے ہیں اور انسان نئی سے نئی منزل کی طرف گامزن رہتا ہے ۔ اپنی سوچ‘ خیالات‘ نظریات‘ روایوں سے انسان نئے معیار سیٹ کرتا ہے۔ اپنا رستہ بنانے والا اپنے پیچھے آنے والوں کے لئے شمع روشن کیے جاتا ہے۔ اس کا ہر قدم پہلے قدم پر نہیں بلکہ اس قدم سے کہیں آگے پڑتا ہے۔ شاعر ایک دانشور کو یوں حوصلہ فراہم کرتا ہے

    مجنوں نے شہر چھوڑا تو صحرا بھی چھوڑ دے
    نظارے کی ہوس ہو تو لیلیٰ بھی چھوڑ دے
    واعظ! کمال ترک سے ملتی ہے یاں مراد
    دنیا جو چھوڑ دی ہے تو عقبیٰ بھی چھوڑ دے
    تقلید کی روش سے تو بہتر ہے خود کشی
    رستہ بھی ڈھونڈ‘ خضر کو سودا بھی چھوڑ دے
    امریکی جریدے فارن پالیسی اور انگلستان کے پروسپیکٹ میگزین کی جانب سے دنیا بھر سے صف اول کے جن 20عوامی دانشوروں کے حوالے سے سروے رپورٹ شائع ہوئی اس میں پہلے10دانشور مسلمان ہیں لہٰذا اس اعزاز کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے مختصر انداز میں ان دانشوروں کے خیالات و جذبات کو بیان کرنے کی کوشش کی ہے جن سے ان کی بین الاقوامی اہمیت اجاگر ہوتی ہے۔
     
    پاکستانی55 اور راحت جی .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    فتح اللہ گولن ترکی

    [​IMG]

    پہلے نمبر پر آنے والے وہ معروف مبلغ مصنف و لیکچرار ہیں جن کی تعریف ایک ایسے اسلامی سکالر کی حیثیت سے کی جا سکتی ہے جنہیں ترکی اور یورپ کے مسلمانوں کے علاوہ دوسری الہامی کتب کے مذاہب کے عوام بھی انتہائی عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ان کی کتب و بیانات ‘رواداری اور امن بقائے باہمی کے ان اصولوں کی وضاحت کرتے ہیں جو اسلامی روایات کے مطابق جدید تعلیم حاصل کرنے کے بعد مسلمانوں کو حاصل ہو سکتے ہیں۔ ان کی تعلیمات کا دائرہ اسلام پر زندگی گزارنے کے اصول واضح کرتا ہے۔60 سے زائد کتابیں سیاسی سماجی و دینی موضوعات پر تحریر کی ہیں جن میں سیرت نبوی پر ’’نورسرمد‘ فخر انسانیت‘‘ بھی ہے۔1999ء سے خودساختہ جلاوطنی اختیار کر کے امریکا میں رہ رہے ہیں۔
     
    پاکستانی55 اور راحت جی .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    ان کی تعلیمی قابلیت پی ایچ ڈی ہے۔1976ء میں بنگلہ دیش میں’’غربت مٹاؤ‘‘ مہم کا آغاز کرتے ہوئے ایک گاؤں کی 42 عورتوں کو اپنی ذاتی آمدن میں سے27 ڈالر قرضے کی مد میں دئیے تا کہ ایک طرف عورتیں اپنا ذاتی کاروبار شروع کر سکیں اور دوسرا منافع کے ساتھ ساتھ قرضے کی رقم ادا کرنے کی بھی استعداد پیدا کریں۔ محمدیونس کو نہ صرف اس مقصد میں کامیابی حاصل ہوئی بلکہ انہوں نے بنگلہ دیش کے غریب لوگوں کے لئے قرض کی آسان فراہمی کیلئے گرامین بنک(دیہاتی بنک) قائم کر دیا۔ چھوٹے قرضوں کی اس معاشی سکیم نے نہ صرف غریبوں کیلئے بہترین روزگار مہیا کیا بلکہ ملکی برآمدات پر مثبت اثرات مرتب ہوئے۔ سیاست میں بھی حصہ لیا لیکن پھر الگ ہو گئے۔5کتب کے مصنف بھی ہیں
     
    پاکستانی55 اور راحت جی .نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    یوسف القرضاوی مصر وقطر

    [​IMG]
    حافظ قرآن ہیں اور1973ء میں اسلامی فکر میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ۔ پھر اس دوران مصری مذہبی امور کے شعبے اور پھر قطر کے تدریسی مکاتب سے وابستہ رہے۔ اخوان المسلمین سے وابستگی کی وجہ سے1949ء میں جیل جا چکے ہیں۔ وہ دینی و دنیاوی معاملات میں فتوے دینے کو اہمیت دیتے ہیں لہٰذا آج انہیں عرب دنیا میں غیر معمولی شہرت حاصل ہے۔ ٹی وی کے پروگرام میں جوابات دینے کی وجہ سے انہیں معتدل قدامت پسند قرار دیا جاتاہے جو دور حاضر کے مطابق اسلامی اصولوں پر زندگی گزارنے کیلئے رہنمائی کرتے ہیں‘ یہ تیسرے نمبر پر ہیں۔
     
    پاکستانی55 اور راحت جی .نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    اورھان پاموک ترکی

    [​IMG]

    ترکی کے مشہور ناول نگار فلمی ادیب اور سیاسی دانشمند ہیں جن کو یہ بیان دینے پر کہ جنگ عظیم اول کے دوران دور عثمانیہ میں لاکھوں آرمینیوں کی نسل کشی کی گئی اور ہزاروں افراد کو قتل کیاگیا تھا‘2005ء میں ترکی عدالت کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ الز ام یہ تھا کہ انہوں نے ترک شناخت کی توہین کی ہے۔ 2006ء اکتوبر میں انہیں سویڈش اکیڈمی کی طرف سے لٹریچر میں نوبل انعام دے دیاگیا۔ صحافت میں گریجویشن کی لیکن صحافت کے شعبے سے وابستہ نہ ہوئے اور ناول نگار بن گئے۔ آج تک 46زبانوں میں ان کے مختلف ناولوں کے تراجم ہو چکے ہیں۔
     
    پاکستانی55 اور راحت جی .نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    عمرو محمد حلمی خالد مصر

    [​IMG]
    ان کا خاندان کچھ خاص مذہبی نہیں تھا لیکن عمرو خالد نے زندگی کو بامعنی بنانے کی جدوجہد میں مذہب سے تعلق جوڑ لیا۔1997ء میں انہوں نے اپنے حلقہ احباب کی دعوت پر مسجد میں بیان کیا تو انہیں پذیرائی حاصل ہوئی۔ 2001ء میں اسلامک سٹڈیز میں ڈپلومہ حاصل کیا اور مئی2010ء میں یونیورسٹی آف ویلز لیمپ پیٹر سے اے گریڈ میں پی ایچ ڈی بھی کرلی‘ اس دوران انہوں نے ٹی وی پروگرامز کے ذریعے دینی لیکچرز دینے کا آغاز کر دیا ۔ ان کے لیکچرز میں اسلامی اصولوں سے زیادہ اس بات پر زور دیاجاتاہے کہ جدید زندگی کی رعنائیوں میں روحانیت کا پہلو تلاش کرتے رہو۔ ان کا پیغام ہے کہ مذہبی برداشت اور مغرب سے بات چیت جدید دنیا میں اہم پہلو سمجھے جائیں۔
     
    پاکستانی55، مخلص انسان اور راحت جی نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. راحت جی
    آف لائن

    راحت جی ممبر

    شمولیت:
    ‏22 مارچ 2016
    پیغامات:
    108
    موصول پسندیدگیاں:
    39
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوب جی
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    ھارون بھائی آپ نے پانچ سے تعارف کرایا ہے ، اگلی قسط ابھی آنا باقی ہے ؟؟
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. صدیقی
    آف لائن

    صدیقی مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏29 جولائی 2011
    پیغامات:
    3,476
    موصول پسندیدگیاں:
    190
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم
    ھارون بھائی اگر ہو سکے تو ایک بار دوبارہ چیک کر لیں ۔میرا خیال ہے آپ نے تصاویر اُوپر نیچے کر دی ہیں۔شکریہ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں