1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

تم کیوں پوچھو؟

'آپ کی شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد ایاز افضل عباسی, ‏17 فروری 2016۔

  1. محمد ایاز افضل عباسی
    آف لائن

    محمد ایاز افضل عباسی ممبر

    شمولیت:
    ‏14 ستمبر 2015
    پیغامات:
    59
    موصول پسندیدگیاں:
    86
    ملک کا جھنڈا:
    تم کہتے ہو
    "وہ " پوچھے گا

    "کتنی نمازیں پڑھیں تھیں کتنے روزے رکھے ؟"
    اس کے علاوہ بھی کچھ باتیں تم کہتے ہو

    "ایسا ہوگا، اتنا ہوگا، یوں یوں ہوگا "
    جب سب کچھ معلوم ہے تو پھر ڈرتے کیوں ہو؟

    پڑھو نمازیں!
    رکھو روزے!

    یہ جو سب کچھ تم کہتے ہو، اس کی مرضی پر ہے سارا
    چاہے پوچھ لے یا نا پوچھے

    اس کی نماز ہے، اس کا روزہ
    وہ تو حشر میں پوچھے گا پر تم تو اسی زمیں پر مجھ سے

    پوچھ رہے ہو۔۔۔!
    کتنی نمازیں پڑھیں ہیں کتنے روزے رکھے؟

    تم کوئی رب ہو؟
    تم نے صلاتہ کا حکم دیا تھا؟

    روزے تم نے فرض کئے تھے؟
    جو تم پوچھو؟

    وہ پوچھے تو جم جم پوچھے
    تم کیوں پوچھو؟

    لیکن ٹھہرو!
    دیوانے سے پوچھ ہی بیٹھے ہو تو ٹھہرو!

    اصل سوال کی بھکشا لے لو۔۔۔!
    وہ جو اصل سوال ہے

    یہ ہے
    وہ پوچھے گا

    "میں نے تم کو زندگی دی تھی"
    کیسے 'جی' تھی
     
    مخلص انسان نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. وجاہت حسین
    آف لائن

    وجاہت حسین ممبر

    شمولیت:
    ‏19 فروری 2016
    پیغامات:
    12
    موصول پسندیدگیاں:
    5
    ملک کا جھنڈا:
    علم العروض اور اردو شاعری کی بحر وں پہ لکھی ہوئی کوئی کتاب کا نام بتا دیجئے
    میں آپ سب کا نیاز مند رہوںگا
     
  3. صبا
    آف لائن

    صبا ممبر

    شمولیت:
    ‏4 مارچ 2016
    پیغامات:
    2
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:

اس صفحے کو مشتہر کریں