1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

میں اور میرا "رب"

'تعلیماتِ قرآن و حدیث' میں موضوعات آغاز کردہ از دُعا, ‏18 جولائی 2015۔

  1. دُعا
    آف لائن

    دُعا ممبر

    شمولیت:
    ‏31 مارچ 2015
    پیغامات:
    5,102
    موصول پسندیدگیاں:
    4,604
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]

    (""میں اور میرا رب "")

    میں نے کہا: تھک چکا ہوں.

    جواب آیا:

    خدا کی رحمت سے ناامید نہ ہوں (سورہ زمر/آیت 53)

    میں نے کہا: کوئی بھی میرے دل کی بات نہیں جانتا.

    جواب آیا:

    خدا انسان اور اس کے قلب کے بیچ حائل ہے (سورہ انفال/آیت 24)

    میں نے کہا: تیرے سوا میرا کوئی نہیں.

    جواب آیا:

    ہم گردن کی رگوں سے بھی انسان کے قریب تر ہیں ـ (سورہ ق/آیت 16)

    میں نے کہا: لیکن لگتا ہے تو مجھے بھول ہی گیا ہے۔

    جواب آیا:

    مجھے یاد کرتے رہو میں بھی تمہیں یاد رکھوں گا ـ (سورہ بقرہ/آیت 152)

    میں نے کہا: کب تک صبر کرنا پڑے گا مجھے۔

    جواب آیا:

    تم کیا جانو شاید وعدے کا وقت قریب ہی ہوـ (سورہ احزاب/آیت 63)

    میں نے کہا: تو بہت بڑا ہے اور تیری قربت مجھ نہایت چھوٹے کے لئے بہت ہی دور ہے، میں اس وقت تک کیا کروں۔

    جواب آیا:

    تم وہی کرو جو میں کہتا ہو اور صبر کرو تا کہ خدا خود ہی حکم جاری کردےـ (سورہ یونس/آیت 109)

    میں نے کہا: تو بہت ہی پرسکون ہے! تو خدا ہے اور تیرا صبر و تحمل بھی خدائی ہے جبکہ میں تیرا بندہ ہوں اور میرے صبر کا ظرف بہت ہی چھوٹا ہے. تو ایک اشارہ کردے کام تمام ہے.

    جواب آیا:

    شاید تم کسی چیز کو پسند کرو اور تمہاری مصلحت اس میں نہ ہو ـ (سورہ بقرہ/آیت 216)

    میں نے کہا: میں تیرا کمزور اور ذلیل بندہ ہوں؛- تو کیونکر مجھے اس حال میں چھوڑ سکتا ہے۔

    جواب آیا:

    خدا انسانون پر بہت ہی مہربان اور رحم کرنے والا ہےـ (سورہ بقرہ/آیت 143)

    میں نے کہا: گھٹن کا شکار ہوں

    جواب آیا:

    لوگ کن چیزوں پر دل خوش رکھتے ہیں ان سے کہہ دو کہ خدا کے فضل و رحمت پر خوش رہا کریں. (سورہ یونس – آیت 5

    میں نے کہا: چلئے میں مزید پروا نہیں کرتا ان مسائل کی! توکلتُ علی الله.

    جواب آیا:

    خدا توکل کرنے والوں سے محبت کرتا ہے. (سورہ آل عمران/آیت 159)

    میں نے کہا: بندے ہیں تیرے اے مالک!

    لیکن اس بار جواب آیا کہ: خیال رکھنا۔

    بعض لوگ صرف زبان سے خدا کی بندگی کرتے ہیں، اگر انہیں کوئی خیر پہنچے تو امن و سکون محسوس کرتے ہیں اور اگر آزمائش میں مبتلا کئے جائیں تو روگردان ہوجاتے ہیں. (سورہ حج آیت ۱۱)


    [​IMG]


     
    Last edited: ‏19 جولائی 2015
    غوری اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. جنید آذر
    آف لائن

    جنید آذر ممبر

    شمولیت:
    ‏9 فروری 2016
    پیغامات:
    17
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوب
     
    دُعا اور مخلص انسان .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    قابل تفکر آیات ہیں جو ناصرف ہمیں پرامید رکھتی ہیں بلکہ پرآشوب دنیا کی مشکلات پہ قابو پانے میں بھی مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔

    شکریہ
     
    دُعا نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. دُعا
    آف لائن

    دُعا ممبر

    شمولیت:
    ‏31 مارچ 2015
    پیغامات:
    5,102
    موصول پسندیدگیاں:
    4,604
    ملک کا جھنڈا:
    شکریہ۔
    سبحان اللہ۔۔میرا رب انسان کو کبھی بھی نہیں چھوڑتا۔۔کسی بھی حال میں نہیں۔نا ہی بھولتا ہے۔۔بھولتے تو صرف ہم لوگ خود ہیں:(:(
     
  5. دُعا
    آف لائن

    دُعا ممبر

    شمولیت:
    ‏31 مارچ 2015
    پیغامات:
    5,102
    موصول پسندیدگیاں:
    4,604
    ملک کا جھنڈا:
    بے شک
    جزاک اللہ خیرا
     

اس صفحے کو مشتہر کریں