1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ڈاکٹر غافر شہزاد کے ساتھ ایک ملاقات

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از عبدالرزاق قادری, ‏31 دسمبر 2015۔

  1. عبدالرزاق قادری
    آف لائن

    عبدالرزاق قادری ممبر

    شمولیت:
    ‏14 جون 2012
    پیغامات:
    164
    موصول پسندیدگیاں:
    121
    ملک کا جھنڈا:
    ڈاکٹر غافر شہزاد کے ساتھ ایک ملاقات

    [​IMG]
    آج (30 دسمبر 2015ء کو) میری ملاقات ڈاکٹر غافر شہزاد سے ہوئی، میں ان کے نام اور کام سے 2013ء سے واقف ہوں۔ البتہ ابھی تک ان کا لکھا ہوا بہت کم مواد میں نے پڑھا ہے۔ وہ ایک ماہر تعمیرات، شاعر، ادیب اور ایک اچھے انسان ہیں۔ شاید 2012ء کے اواخر میں ان کا نام کچھ اخبارات میں میری نظر سے گزرا اور ان کی دلچسپیوں کے محور کا علم ہوا، پھر میں نے 27 جون، 2013 کو اپنے ایک مضمون "سدا ای وسدا رہنا ڈیرہ داتا دا" میں جناب کے حوالے سے ایک جملہ لکھا تھا، "ان تعمیرات کی تاریخ جاننا مقصود ہو تو ڈاکٹر غافر شہزاد کی کتب دیکھیں۔"

    کہانی یوں شروع ہوتی ہے کہ سن 2003ء میں محمد ندیمؔ بھابھہ کی شاعری کی پہلی کتاب مجھے ملی اور اس کے تخیلات میری روح میں سرایت کرگئے، 2010ء کے بعد میں نے بھابھہ صاحب کو فیس بک پر تلاش کرلیا پھر موبائل نمبرز کا تبادلہ ہوا اور ہلکی پھلکی علیک سلیک رہی، سن 2014ء کے 6 ستمبر کی رات بھابھہ صاحب نے فیس بک کے میسیج میں میرا حال پوچھا اور ملاقات کی دعوت دی، اگلے روز ان کے گھر (لاہور) میں ملاقات ہوئی۔
    گزشتہ ہفتے کے دوران، میں سنگِ میل پبلیکیشنز کی دکان سے ڈاکٹر غافر شہزاد کی داتا دربا کی تعمیر کے متعلق تحقیقی کتاب کا مطالبہ کیا تو وہاں سے اس موضوع پر ایک بہترین کتاب مل گئی، پھر میں نے ندیمؔ بھابھہ سے ڈاکٹر کا موبائل نمبر لے کر رابطہ کیا اور ملاقات کا وقت طلب کیا جو آج دن کے دو بجے کے قریب ملاقات پر منتج ہوا۔ میں نے حسبِ عادت وہاں بہت سی باتیں کیں، سوالات کیے اور ڈاکٹر صاحب بے خندہ پیشانی سے جوابات دئیے اور کمال شفقت فرمائی۔
    ڈاکٹر صاحب کے کسی انٹرویو سے مجھے پتہ چلا تھا کہ ان کے بارے میں انگریزی ویکیپیڈیا پر کوئی تذکرہ ہے لہٰذا میں نے 22 جولائی 2013ء اس کا اردو ترجمہ کرکے اردو ویکیپیڈیا پر ایک پیراگراف لکھ دیا تھا جو درج ذیل ہے۔
    "عبدالغفور المعروف ڈاکٹر غافر شہزاد ایک پاکستانی ماہر تعمیرات ہیں۔ جنوری 2011 ء میں UET لاہور نے انہیں فن تعمیر میں اپنی سب سے پہلی پی ایچ ڈی جاری کی۔ انہوں نے "Post Independence Architecture in Lahore" کے عنوان سے ایک مقالہ کے ساتھ فن تعمیرات پر بیچلر ڈگری مکمل کی۔ انہوں نے 1999 میں "Symbolic status and Metamorphosis of Minaret in Mosque Complex" کے عنوان سے ایک مقالہ کے ساتھ فن تعمیرات کی ماسٹرز ڈگری حاصل کی۔ انہوں نے "To investigate the Forces Acting as Religious Magnet: The Shrine in Urban Settlements and their impact on Immediate Surrounding" عنوان کے ساتھ، محمود حسین کی زیر نگرانی پی ایچ ڈی کا مقالہ مکمل کیا :غافر شہزاد نے مزارات، مساجد اور میناروں کے سانچوں اور تعمیراتی پہلوؤں سمیت مختلف تعمیراتی موضوعات پر پندرہ کتابیں لکھی ہے۔"
    بعد ازاں اس پیراگراف میں کچھ اضافہ اور بہتری کی گئی ہے۔
    میری آج کی ملاقات میں سوالات کچھ اس طرح کے تھے؟
    آپ کے نام کا عبدالغفور سے غافر شہزاد تک کا سفر کیسے طے ہوا؟
    آپ نے 52 برس کی عمر تک اتنا تحقیقی کام کیا کہ آپ خود ایک ؟حوالہ بن گئے آپ اپنی زندگی کی ان کامیابیوں کو کس نظر سے دیکھتے ہیں۔
    تخلیقی ادب میں آپ کا حصہ؟
    داتا دربار میں مزار کہیں نیچے ہے یا شروع سے قبر مبارک اوپر ہی ہے؟
    آپ کی شاعری کی کتنی کتب ہیں؟
    میرے لئے آپ کا کوئی پیغام؟
    اس کے علاوہ بھی کئی باتیں ہوئیں، ڈاکٹر صاحب نے مجھے اپنی دو تصانیف تحفے میں عنایت فرمائیں اور چائے بھی پلائی (میں خصوصاً چائے کے لئے خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں)۔
     
    پاکستانی55 اور نعیم .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    محترم عبدالرزاق قادری بھائی ۔
    ڈاکٹر غافر شہزاد سے تعارفی ملاقات کے احوال سے آگہی پر شکریہ ۔
    اپنے سوالات پر ڈاکٹر صاحب کے جوابات بھی بتا دیئے ہوتے تو لطف بڑھ جاتا
     
    عبدالرزاق قادری نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. عبدالرزاق قادری
    آف لائن

    عبدالرزاق قادری ممبر

    شمولیت:
    ‏14 جون 2012
    پیغامات:
    164
    موصول پسندیدگیاں:
    121
    ملک کا جھنڈا:
    آج شام کو لکھوں گا۔ ان شاء اللہ
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. عبدالرزاق قادری
    آف لائن

    عبدالرزاق قادری ممبر

    شمولیت:
    ‏14 جون 2012
    پیغامات:
    164
    موصول پسندیدگیاں:
    121
    ملک کا جھنڈا:
    ڈاکٹر غافر شہزاد سے میری پہلی ملاقات 30 دسمبر 2015ء کے روز ہوئی ،دوسری ملاقات بھی اسی شام پاک ٹی ہاؤس میں ہوئی (میں دسمبر میں کئی بار پاک ٹی ہاؤس گیا ہوں اور ایک آدھ ادبی محفل میں بھی شریک ہوا ہوں)
    [​IMG]
    بہرحال میں نے ان سے جو سوالات پوچھے، ان کے جوابات اپنے الفاظ میں دے رہا ہوں یعنی جوابات کا مفہوم کم و بیش یہی ہے۔


    1۔ آپ کے نام کا عبدالغفور سے غافر شہزاد تک کا سفر کیسے طے ہوا؟

    جواب: میری تعلیمی اسناد میں میرا نام عبدالغفور ہے ہائی سکول میں ادبی ذوق کی وجہ سے کسی 'ادبی' لفظ کی جستجو تھی جسے قلمی نام کے طور پر لکھا جائے انہی دنوں مجھے کہیں راستے میں ایک ورق پڑا ہوا مِلا، اس پر سورہ غافر (سورۃ مؤمن 40 نمبر سورت) کے کچھ الفاظ لکھے ہوئے تھے، جن میں ایک لفظ 'غافر' تھا۔ یہ بھی اللہ عزوجل کا ایک نام ہے اور غفور کا ہم معنیٰ ہے مجھے یہ نام پسند آیا اور اُس دور میں میری کچھ چیزیں "عبدالغفور غافر" کے نام سے چھپیں لیکن سکول پھر کالج کے کاغذات میں 'عبدالغفور' ہی رہا، بعد ازاں میں نے 'غافر چودھری' لکھنا شروع کردیا یہ نام بھی چھپتا رہا، پھر ادبی دنیا کے مزاج سے مطابقت کے لئے لفظ 'چودھری' لکھنا چھوڑ دیا اور لفظِ 'شہزاد' اپنا کر غافر شہزاد لکھنا شروع کردیا اور اب مکمل دفتری نام "عبدالغفور غافر شہزاد" ہے جبکہ تعلیمی اسناد پر صرف 'عبدالغفور' لکھا ہوا ہے۔ جھنجھٹ سے بچنے کے لئے اُسے تبدیل نہیں کروایا۔


    2۔ آپ نے 52 برس کی عمر تک اتنا تحقیقی کام کیا کہ آپ خود ایک حوالہ بن گئے آپ اپنی زندگی کی ان کامیابیوں کو کس نظر سے دیکھتے ہیں۔

    جواب: مجھے یوں لگتا ہے کہ ابھی بہت کام کرنا باقی ہے جتنا ہو پایا وہ بہت قلیل ہے کچھ سینئرز سے یہ درس ملتا ہے کہ وہ طویل وقت تک لکھتے رہے جیسا کہ انتظار حسین صاحب اور احمد ندیم قاسمی مرحوم کی مثالیں موجود ہیں۔ میری ایک خوبی یہ ہے کہ میں جس کام کو شروع کرتا ہوں اسے مکمل ضرور کرتا ہوں، اب میں شعوری طور پر کئی مضامین لکھ کر انہیں ایک کتاب کی شکل دینے کی کوشش کرتا ہوں، جیسا کہ قیام پاکستان کے بعد کی تعمیرات کی تحقیق پر بہت کام کی ضرورت ہے۔


    3- داتا دربار میں مزار کہیں نیچے ہے یا شروع سے قبر مبارک اوپر ہی ہے؟

    جواب: دراصل یہ مزار ایک ٹیلے پر تھا، بعد میں کچھ ناگزیر وجوہ کی بنا پر اس ٹیلے کے نچلے حصے کو چاروں اطراف سے دیوار بنا کر محفوظ کرنا پڑا، اس لئے 1960ء- 1970ء کی دہائیوں میں نچلا حصہ دیکھنے والے کچھ لوگ اس کنفیوژن میں ہیں کہ شاید پہلے قبر نیچے تھی، دراصل یہ قبر اپنی اصل جگہ پر اوپر اونچائی پر واقع ہے۔ (ڈاکٹر صاحب نے اس کی مزید تفصیلات سے بھی وضاحت کی)


    4۔ آپ کی شاعری کی کتنی کتب ہیں؟

    جواب: دو کتابیں ہیں، لیکن ابھی سٹاک ختم ہوا ہے جلد ہی ایک بار پھر شائع ہو جائیں گی۔


    5۔ دو سال قبل ایک بار کسی اخبار میں پڑھا تھا کہ حلقہ ارباب ذوق کی مجلس (ایوانِ اقبال) میں ڈاکٹرغافر شہزاد خوب گرجے برسے، شاید کسی فن پارے پر تنقید کا کوئی مسئلہ تھا (قارئین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ میں اُسی خبر کی وجہ سے ڈاکٹر صاحب کے پاس ڈرا سہما بیٹھا رہا کہ کہیں گرج برس کا امکان کہیں سے ایک بار پھر نہ پیدا ہو جائے)


    جواب: ہاں یاد آیا! وہ کسی محترمہ کی ایک مطبوعہ غزل پر بحث ہونے جا رہی تھی جس سے میں نے منع کیا کیونکہ حلقہ اربابِ ذوق کے آئین کے مطابق مطبوعہ غزل پر تنقید کرنا منع تھا تو صدرِ محفل نے مجھے کہا اگر آپ کو کوئی مسئلہ تو آپ باہرچلے جائیں، میں نے جواب دیا کہ آپ اس تنظیم کے رکن ہونے کا جیسا حق رکھتے ہیں ویسا حق میں بھی رکھتا ہوں پہلے آپ باہر تشریف لے جائیں، پھر میں بھی باہر چلتا ہوں۔ میں نے کہا کہ اُن کی غزل ہم نے سن لی ہے یہی کافی ہے حالانکہ میں اُسے پہلے سے چھپا ہوا دیکھ چکا تھا، چھپنے کے بعد حلقہ اربابِ ذوق میں تنقید نہیں ہوسکتی۔ تو اس بات کا ذکر کسی اخبار میں آیا ہوگا


    6۔ میرے لئے آپ کا کوئی پیغام؟

    جواب: آپ ویکیپیڈیا پر لکھنے کا بہت اچھا کام کر رہے ہیں، آج شاید آپ کو اندازہ ہو یا نہ ہو ایک وقت آئے گا یہی کام آپ کی پہچان بن جائے گا۔


    سوال نمبر پانچ کے جواب کے بعد مجھے تھوڑا سا اطمینان ہوگیا کہ ڈاکٹر صاحب مجھے ماریں گے نہیں، ورنہ میں ان سے ڈرتا بھی تھا/ہوں۔ جیسا کہ ممتاز مفتی نے 'تلاش' میں اس لاحاصل احترام (ڈر) کی خوب کلاس لگائی ہے۔

    میرے ہاتھ میں 'ماہنامہ نوائے منزل لاہور' کے ایک گزشتہ شمارے کی کئی کاپیاں تھیں لیکن ڈاکٹر صاحب کو ایک بھی نہ دے کر آیا، دفتر سے باہر نکلتے ہی میں حسیب کو کال کرکے یہ 'بھولنے' والا واقعہ بتا کر کہا، "مینوں کوئی گالھ کڈھ"، آج زندگی میں پہلی بار خود کوئی گالی سننے کو جی چاہا کہ ایک رسالہ دِکھا کر پھر تھیلے میں ڈال کر لے آیا، بہرحال رات کے وقت 'پاک ٹی ہاؤس' میں محمد کامران اختر کے ہمراہ ملاقات میں میگزین کو موصوف کے ہاتھوں میں جانے کا شرف حاصل ہوا۔

    ڈاکٹر صاحب ایک شائستہ سنجیدگی سے ملے، انداز فرینک لیکن مہذبانہ تھا۔ میں خود بھی کافی حد (جتنا مجھ سے ممکن تھا) تک تہذیب کے دائرے میں رہا۔ میں وہاں وکیپیڈیا پر ان کی حیاتی لکھنے کی غرض سے مواد لینے گیا تھا، لہٰذا وہ بھی مل گیا۔ ابھی اس کی ترتیب دینا باقی ہے، پھر اردو وکیپیڈیا پر ایک جامع مضمون نظر آئے گا۔ ان شاء اللہ-


    نوٹ: تحریر میں جوابات کے الفاظ میرے اپنے ہیں، ڈاکٹر صاحب کم و بیش یہی کہنا چاہتے تھے، جو باتیں میں نے حذف کی ہیں وہ احتیاطاً کی ہیں
     
    Last edited: ‏4 جنوری 2016
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. سعدیہ
    آف لائن

    سعدیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    4,590
    موصول پسندیدگیاں:
    2,393
    ملک کا جھنڈا:
    حیرت ہے ڈاکٹرصاحب کو اپنے والدین کا رکھا نام ہی پسند نہیں
     
  6. عبدالرزاق قادری
    آف لائن

    عبدالرزاق قادری ممبر

    شمولیت:
    ‏14 جون 2012
    پیغامات:
    164
    موصول پسندیدگیاں:
    121
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں