1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

محمد کاشف اختر صاحب کا تعارف

'میں کون ہوں؟' میں موضوعات آغاز کردہ از ھارون رشید, ‏19 اکتوبر 2015۔

  1. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    ہماری اردو میں خوش آمدید ۔


    ہماری اردو کی روایات کے مطابق آپکی خدمت میں دلچسپ تعارفی پرچہ پیش کیا جاتا ہے۔ براہ مہربانی اسے حل کریں تاکہ سب صارفین کو آپکے بارے میں جاننے کے موقع مل سکے۔ نوازش ہوگی۔

    پرچہ ہماری اُردو ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ جماعت مبتدیان

    کوئی سے 6 سوال حل کریں۔ نمبر یکساں ہیں
    پرچہ حل کرنے کا وقت: 15 دن
    نوٹ: خوشخطی کے الگ نمبر ہوں گے


    1- پورا نام؟ اور کس نے رکھا؟
    2- لقب؟ اور کیوں رکھا گیا؟
    3- عمر؟ (لڑکیوں کو غلط بیانی کی اجازت ہے۔)
    4- شہر، ملک؟ (کب سے یہاں ہیں؟)
    5- تعلیم؟ (حاصل کرنا کیوں ضروری سمجھی؟)
    6- مشاغل؟ (اپنے بتانے ہیں، اُن کے نہیں۔)
    7- پیشہ؟ (کاروبارِ محبت سے اِحتراز کریں۔)
    8- مستقبل کے عزائم؟ (اگر زیادہ خطرناک ہوں تو وضاحت سے بیان کریں۔)
    9- ہماری اردو سے تعارف کیسے ہوا ؟




    یا





    اگر آپ پرچہ حل کرنا غیرضروری خیال کریں تو اس کی کوئی سی تین وجوہات بیان کریں۔
    [​IMG][​IMG][​IMG][​IMG][​IMG]
    [​IMG][​IMG]
     
    محمد کاشف اختر نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. محمد کاشف اختر
    آف لائن

    محمد کاشف اختر ممبر

    شمولیت:
    ‏18 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    15
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    ملک کا جھنڈا:
    1۔۔۔۔میرا نام محمد کاشف اختر۔ یہ نام میرے نانا جان مرحوم نے تجویز کیا تھا ۔۔۔۔ غفر اللہ لہ

    2۔۔۔۔۔میری عمر 22 سال ہے

    3۔۔۔۔۔میری تعلیم بہت مختصر ہے ۔۔انگلش میڈیم اسکول سے 6 کلاس پاس کی پھر حفظ قرآن مجید کے لیے مدرسے میں داخل کیا گیا ۔۔۔۔اور حفظ کی تکمیل کی ۔۔۔۔۔یہاں تک کی تعلیم کا سبب والدین کی مسلسل سخت نگرانی ہے ۔۔ اس کے بعد ایک سال فارسی پڑھ کر عربی درجات کی تکمیل کی ۔۔۔۔۔سال سوم میں مولانا ولی اللہ ولی قاسمی بستوی کی رفاقت میسر ہوئی ۔حضرت کے شاعرانہ ذوق نے مجھے بے حد متاثر کیا ۔۔ اور اردو ادب کا دلدادہ بنا دیا ۔ ادب کی ترویج و ترقی کے لئے میں اپنی کم علمی اور بے بضاعتی سے کچھ کر نہیں سکتا تاہم میرے دل میں راہ ادب کیلئے چراغ لہو جلانے کا حوصلہ موجود ہے اور مرور ایام کے ساتھ پروان چڑھ رہا ہے ۔۔ اس لئے کہ فکر و نظر کا اجالا اس کے بغیر حاصل نہیں ہو سکتا ۔۔۔۔۔


    بقول نذیر فتح پوری

    اجالا فکر و نظر کا اسی نے پایا ہے
    ادب کی راہ میں جس نے لہو جلایا ہے



    میں نے تعلیم ( گو وہ کتنی ہی کم ہو ) حاصل کرنے کو اس لئے ضروری سمجھا کہ " انسان کی شخصیت تعلیم کے بغیر بالکل ناقص ہوتی ہے ۔۔۔ تعلیم کے بغیر خود شناسی اور خدا شناسی کا جوہر پیدا نہیں ہوتا ۔۔ تعلیم سے جہاں اک طرف خود انسان کی شخصیت کی تعمیر وابستہ ہے وہیں یہ انسان کے اندر خدا کی معرفت بھی پیدا کرتی اور اس طرح انسان خود شناسی اور خدا شناسی کے جوہر سے آشنا ہو کر عروج و ترقی کی اعلی ترین منازل طے کر لیتا ہے ۔۔۔ اگر تعلیم سے محروم ہو تو زوال و تنزلی کی تاریک وادیوں میں سرگرداں رہتا ہے ۔۔۔۔


    4۔۔۔ میرے مشاغل کی فہرست بھی بڑی مختصر ہے ۔۔
    بیشتر اوقات تو نیند کی نذر ہو جاتے ہیں ۔۔۔ جو بچ جاتے ہیں وہ دکان ،نماز، تلاوت ،مطالعہ اور کبھی کبھی کچھ لکھنے میں لگ جاتے ہیں ۔۔۔۔

    5۔۔۔۔ پیشہ تجارت ہے ۔۔۔اپنی ایک دکان ہے الیکٹرک وائرنگ کے سامان کی ۔۔۔۔



    6۔۔۔۔مستقبل کے عزائم میں کوئی بات قابل ذکر نہیں ہے سوائے اس کے کہ مجھے کچھ ذوق علم کا عنایت ہوا ہے ۔۔۔اس لئے میں اپنی غباوت اور کند ذہنی کے باوجود حتی الوسع کتب بینی میں مصروف رہتا ہوں ۔۔۔میرا عزم یہ کہ میں کسی طرح اپنا ایک کتب خانہ تیار کر لوں ۔۔۔باقی عزائم تو پھر بنتے ہی رہیں گے
     
    آصف احمد بھٹی، پاکستانی55 اور ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    بہت عمدہ جی !

    آپ کے بارے میں جان کر بہت ہی اچھا لگا اس بات کی بے انتہا خوشی ہوئی ہے کہ آپ حافظ قرآن ہیں ۔ اللہ کریم آپ کے عزت و مرتبے میں برکت عطا کریں

    کتب خانہ تیا ر کرنے کا مقصد انتہائی اچھا ہے ہم سب آپ کے ذوق کے تکمیل کیلئے دعا گو ہیں


    فورم کیسا لگا اور فورم سے تعارف کیسے ہوا
     
    آصف احمد بھٹی نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. محمد کاشف اختر
    آف لائن

    محمد کاشف اختر ممبر

    شمولیت:
    ‏18 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    15
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    ملک کا جھنڈا:
    فورم بہت اچھا لگا۔۔۔۔ اتنا زیادہ کہ بیان نہیں کر سکتا ۔۔۔۔میں نے اس کی وجہ سے دیگر سائٹس کو ترک کردیا ہے ۔۔اب مجھے ان سائٹس سے کوئی خاص دلچسپی نہیں ۔۔۔۔۔۔جیسے فیس بُک واٹس اپ گوگل پلس وغیرہ


    فورم کا تعارف اس طرح ہوا کہ میں نے گوگل کروم سے کچھ سرچ کیا تھا ۔۔۔۔اردو میں لکھ کر ۔۔۔۔اب یاد نہیں کیا سرچ کیا تھا ۔۔۔۔۔تو وہیں میری ملاقات فورم سے ہوگئی ۔۔ا
     
    ھارون رشید اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    آپ کا تعارف بہت اچھا لگا جناب شکریہ
     
    محمد کاشف اختر نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. محمد کاشف اختر
    آف لائن

    محمد کاشف اختر ممبر

    شمولیت:
    ‏18 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    15
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    ملک کا جھنڈا:
    ایک بات خاص طور پر قابل ذکر ہے! وہ یہ کہ " میں اس فورم میں بحیثیت طالب علم شامل ہوا ہوں ۔۔۔دوسری بات یہ کہ مجھے اردو لکھنے کا بہت شوق ہے ۔۔اور شاعری کا بھی ۔۔۔۔لیکن میں اردو کے تعلق سے احساس کمتری کا شکار ہوں ۔۔۔۔ہمیشہ تذبذب میں پڑا رہتا ہوں کہ پتہ نہیں میری تحریر میں کیا کیا کمیاں ہیں ۔۔۔کہیں لوگ اسے پڑھ کر میرا مذاق تو نہیں اڑائیں گے ۔۔۔ اس لئے اگر کسی غلطی پر مطلع ہوں تو مجھے ضرور بتائیں ۔۔۔۔
     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. محمد کاشف اختر
    آف لائن

    محمد کاشف اختر ممبر

    شمولیت:
    ‏18 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    15
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    ملک کا جھنڈا:
    ذرہ نوازی کا شکریہ! ! بی شک یہ آپ کی وسعت ظرفی ہے
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم
    اور " خوش آمدید " انشاء اللہ ہمارا اور آپ کا ساتھ نہایت ہی " خوشگوار " ہو گا ۔ ۔ ۔ شکریہ
     
    محمد کاشف اختر نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    یہاں محبت اور مزاح ہوتا ہے طنز یا بے ادبی نہیں
     
    محمد کاشف اختر، آصف احمد بھٹی اور پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. محمد کاشف اختر
    آف لائن

    محمد کاشف اختر ممبر

    شمولیت:
    ‏18 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    15
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    ملک کا جھنڈا:
    شکریہ! لاگن کرنے میں کئی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا کئی بار کوشش کی ناکامی ہوئی! اس لئے جواب میں تاخیر ہوگئ! معذرت قبول فرمائیں؟؟
     
    آصف احمد بھٹی نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    اب ہم آپ کے منتظر ہی رہیں کیا جلد آجایا کریں
     
    محمد کاشف اختر نے اسے پسند کیا ہے۔
  12. محمد کاشف اختر
    آف لائن

    محمد کاشف اختر ممبر

    شمولیت:
    ‏18 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    15
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    ملک کا جھنڈا:
  13. محمد کاشف اختر
    آف لائن

    محمد کاشف اختر ممبر

    شمولیت:
    ‏18 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    15
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    ملک کا جھنڈا:

اس صفحے کو مشتہر کریں