1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

یہ ناز یہ انداز ہمارے نہیں ہوتے

Discussion in 'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' started by زنیرہ عقیل, Sep 5, 2018.

  1. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

    Joined:
    Sep 27, 2017
    Messages:
    21,126
    Likes Received:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    یہ ناز یہ انداز ہمارے نہیں ہوتے
    جھولی میں اگر ٹکڑے تمھارے (صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم) نہیں ہوتے

    جب تک کہ مدینےسے اشارے نہیں ہوتے
    روشن کبھی قسمت کے ستارے نہیں ہوتے

    ملتی نہ اگر بھیک حضور (صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم) آپ (صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم) کےدر سے
    اِس ٹھاٹ سےمنگتوں کےگزار ے نہیں ہوتے

    بےدام ہی بک جائیےبازار نبی (صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم) میں
    اس شان کےسودے میں خسارے نہیں ہوتے

    وہ چاہیں بلا لیں جسے یہ اُن (صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم) کا کرم ہے
    بےاذن مدینےکےنظارے نہیں ہوتے

    ہم جیسےنکموں کو گلےکون لگاتا
    سرکار (صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلم) اگر آپ ہمارے نہیں ہوتے

    خالد یہ تصدق ہے فقط نعت کا ورنہ
    محشر میں ترے وارے نیارے نہیں ہوتے​
     

Share This Page