1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پی ایس ایل فائیو

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از زنیرہ عقیل, ‏21 فروری 2020۔

  1. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    پانچویں سیزن سے قبل ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 ٹرافی کی نقاب کشائی ہوئی

    [​IMG]

    [​IMG]

    [​IMG]

    [​IMG]

    [​IMG]

    [​IMG]

    [​IMG]

    [​IMG]

    [​IMG]

    [​IMG]

    [​IMG]
     
  2. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے دی
    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بلے باز اعظم خان 59 رنز بناکر سرفہرست رہے
    [​IMG]فوٹو: پی سی بی
    کراچی: پاکستان سپرلیگ کے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کو تین وکٹ سے شکست دے دی۔
    نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپرلیگ کے افتتاحی میچ میں دفاعی چمپیئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔
    اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز کولن منرو اور لیوک رونکی نے کیا تاہم دونوں اوپنرز خاص کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے، کولن منرو بغیر کوئی رن بنائے بغیر پویلین لوٹ گئے جب کہ لیوک رونکی نے 23 رنز بنائے اور سہیل خان کا شکار بنے۔
    ون ڈاؤن آنے والے ڈیوڈ میلان نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور 64 رنز کی اننگز کھیلی، آصف علی نے 19 جب کہ فہیم اشرف نے 20 رنز بنائے تاہم اسلام آباد یونائیٹڈ کی پوری ٹیم 19.1 اوورز میں 168 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
    169 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بیٹنگ شروع کی تو ان کا آغاز کچھ اچھا نہ تھا۔ پہلے ہی اوور کی دوسری گیند پر موسیٰ خان نے کھاتہ نہ کھولنے والے جیسن رائے کو ایل بی ڈبلیو کرکے صفر کی خفت کا شکار کر دیا اور 20 رنز پر دوسری وکٹ شین واٹسن کی گری وہ 8 گیندوں پر 5 رن بنا کرعاکف جاوید کے ہاتھوں رن آؤٹ ہوئے۔
    ان کے بعد 26 رنز پر احمد شہزاد بھی وکٹ گنوا بیٹھے، 11 گیندوں پر 7 رنز جوڑنے والے احمد شہزاد کا کیچ فہیم اشرف نے موسیٰ خان کی گیند پر لیا۔ چوتھی وکٹ 88 رنز پراس وقت گری جب سرفراز احمد 18 گیندوں پر 2 چوکوں کی مدد سے 21 رنز بنا کر عماد بٹ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے بعدازاں 128 رنز پر 5 ویں وکٹ گری۔
    جارحانہ بیٹنگ کرنے والے اعظم خان 33 گیندوں پر 5 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 59 رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر فہیم اشرف کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ 2 رنز بعد چھٹی وکٹ گرگئی اور محمد نواز 13 گیندوں پر 23 رنز بناکر عاکف جاوید کی گیند پر عماد بٹ کے ہاتھوں آؤٹ ہوگئے۔
    163 رنز پر 7 ویں وکٹ گری جس میں سہیل اختر 9 گیندوں پر 14 رنز جوڑ کر موسیٰ کی گیند پر شاداب کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔ بین گیٹنگ 22 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
    بین کٹنگ نے 12 گیندوں پر ایک چوکا اور دو چھکے لگائے۔ عبدالناصر ایک رن کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ موسی خان نے 34 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ عاکف جاوید، فہیم اشرف اور عماد بٹ کے ہاتھ ایک ایک وکٹ لگی۔
    اس طرح کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 18.3 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز کا ہدف حاصل کرکے ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کیا۔
    واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ اس سے قبل 2 مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرچکا ہے جب کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ایک مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب رہا۔
     
  3. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    پی ایس ایل پوائنٹس ٹیبل
    Teams M W L PNRR
    [​IMG]1102+0.843
    [​IMG]1010-0.843
    [​IMG]00000
    [​IMG]00000
    [​IMG]00000
    [​IMG]00000

     
  4. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 10رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں فاتحانہ انداز میں آغاز کردیا۔

    نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو شرجیل خان اور بابر اعظم نے اننگز کا اچھا آغاز کیا۔


    پابندی کے بعد کرکٹ میں واپسی کرنے والے شرجیل خان روایتی جارحانہ انداز میں نظر آئے اور حسن علی کو لگاتار دو چھکے لگائے لیکن اسی اوور میں ایک اور اونچا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں شعیب ملک کو کیچ دے بیٹھے، انہوں نے 11 گیندوں پر 19رنز بنائے۔


    [​IMG]
    اس کے بعد بابر کا ساتھ دینے کیمرون ڈیلپورٹ آئے اور دونوں نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری وکٹ کے لیے 48رنز جوڑے۔

    اس سے قبل کہ یہ شراکت خطرناک ثابت ہوتی، محمد محسن نے ڈیلپورٹ کی وکٹیں بکھیر کر اپنی ٹیم کو شاندار کامیابی دلائی، انہوں نے 3 چوکوں کی مدد سے 20رنز بنائے۔

    [​IMG]
    دوسرے اینڈ سے بابر اعظم نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سنچری مکمل کی اور کپتان عماد وسیم کے ہمراہ 97رنز کی شراکت قائم کر کے اپنی ٹیم کی بڑے اسکور تک رسائی کی راہ ہموار کی۔

    مایہ ناز بلے باز 56 گیندوں پر دو چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 78رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوئے جبکہ دوسرے اینڈ سے عماد وسیم جارحانہ بیٹنگ کرتے رہے۔


    عماد وسیم اننگز کے آخری اوور میں وکٹ گنوا بیٹھے لیکن آؤٹ ہونے سے قبل وہ 30گیندوں پر 3 چھکوں اور اتنے ہی چوکوں کی مدد سے 50رنز کی اننگز کھیل چکے تھے۔

    اننگز کی آخری تین گیندوں پر افتخار احمد نے حسن علی کو لگاتار دو چھکے لگانے کے بعد ایک چوکا لگا کر اپنی ٹیم کی ڈبل سنچری مکمل کرائی۔


    [​IMG]

    کراچی کنگز نے مقررہ اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 201رنز بنائے اور زلمی کو فتح کے لیے 202 رنز کا ہدف دیا ہے۔


    [​IMG]

    پشاور زلمی کی جانب سے حسن علی سب سے مہنگے باؤلر ثابت ہوئے جنہوں نے 2وکٹوں کے لیے 52رنز دیے۔

    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
    پشاور زلمی نے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو اوپنرز نے ٹیم کو 29رنز کا آغاز فراہم کیا لیکن اس مرحلے پر کرس جورڈن کی گیند پر وکٹوں کے سامنے پیڈ لانے کی پاداش میں ٹام بینٹن آؤٹ قرار پائے، انہوں نے 13رنز بنائے۔

    [​IMG]
    نوجوان حیدر علی نے جورڈن کو چوکا لگایا اور اگلی گیند پر دوبارہ اسی کوشش میں اپنی وکٹیں محفوظ نہ رکھ سکے۔

    تجربہ کار شعیب ملک اور کامران اکمل نے تیسری وکٹ کے لیے 35رنز جوڑے جس کے بعد وکٹوں کے درمیان غلط فہمی کے نتیجے میں شعیب ملک کی 16رنز کی اننگز اختتام کو پہنچی۔


    [​IMG]
    کامران اکمل نے چند جارحانہ شاٹس کھیلے لیکن کیمرون کی ایک گیند کو کٹ کرنے کی کوشش میں وہ اپنی وکٹیں محفوظ نہ رکھ سکے، انہوں نے آؤٹ ہونے سے قبل 43رنز بنائے تھے۔

    [​IMG]
    اس کے بعد لیام لیونگسٹن کا ساتھ دینے لیام ڈوسن آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے 47رنز کی شراکت قائم کر کے اپنی ٹیم کی میچ میں واپسی کی آس بندھائی لیکن محمد عامر نے ڈوسن کو آؤٹ کر کے اس شراکت کا بھی خاتمہ کردیا۔

    ڈاسن کے آؤٹ ہونے کے بعد زلمی کی ٹیم میچ سے باہر نظر آ رہی تھی لیکن لیونگسٹں نے کپتان ڈیرن سیمی کے ساتھ مل کر جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ کا نقشہ بدل دیا۔

    دونوں نے 31 گیندوں پر 62 رنز کی عمدہ شراکت قائم کر کے میچ کو سنسنی خیز بنا دیا، اس دوران زلمی نے محمد عامر کے ایک اوور میں 18رنز بھی بنائے۔

    [​IMG]
    میچ کی آخری تین گیندوں پر زلمی کو فتح کے لیے 12رنز درکار تھے لیکن عمید آصف نے اپنے اعصاب کو قابو میں رکھتے ہوئے ڈیرن سیمی کی وکٹ حاصل کر کے اپنی ٹیم کو فتح کی دہلیر پر پہنچا دیا۔


    [​IMG]
    لیونگسٹن بڑا شاٹ مارنے میں ناکام رہے اور اننگز کی آخری گیند پر وہاب ریاض بھی چھکا مارنے کی کوشش میں عمید آصف کی وکٹ بن گئے۔

    [​IMG][​IMG][​IMG][​IMG]
    پشاور زلمی کی ٹیم مقررہ اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 191رنز ہی بنا سکی اور کراچی کنگز نے 10رنزسے فتح حاصل کر کے ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کر لی۔

    زلمی کے لیونگسٹن نے 29 گیندوں پر آؤٹ ہوئے بغیر تین چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 54 رنز کی اننگز کھیلی۔

    کراچی کنگز کی جانب سے عمید آصف اور کرس جورڈن نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں۔

    شاندار اننگز کھیلنے پر بابر اعظم کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل تھیں۔

    کراچی کنگز: عماد وسیم(کپتان)، چیڈوک والٹن، بابر اعظم، شرجیل خان، افتخار احمد، کیمرون ڈیلپورٹ، محمد رضوان، عمید آصف، محمد عامر، کرس جورڈن اور ارشد اقبال

    پشاور زلمی: ڈیرن سیمی(کپتان)، ٹام بینٹن، لیام لیونگسٹن، کامران اکمل، حیدر علی، محمد محسن، شعیب ملک، ڈیرن سیمی، لیام ڈاسن، وہاب ریاض، حسن علی اور راحت علی۔

    دن کا دوسرا میچ آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میزبان لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا۔
     
  5. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے لاہور قلندرز کے خلاف 139رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر 23 گیندیں قبل باآسانی حاصل کرکے کامیابی سمیٹ لی۔

    قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جب میزبان لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ شروع کی تو فخر زمان اور کرس لِن نے اننگز کا دھواں دار آغاز کیا۔

    دونوں کھلاڑیوں خصوصاً آسٹریلین بلے باز کرس لِن نے روایتی جارحانہ انداز اپنایا اور سلطانز کے تمام باؤلرز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے چھکے چوکوں کی بارش کردی۔

    دونوں نے اپنی ٹیم کی پانچ اوورز میں نصف سنچری مکمل کرا دی لیکن معین علی کی گیند پر چھکا مارنے کے بعد ایک اور بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں لِن کی اننگز اختتام کو پہنچی، انہوں نے 119 گیندوں پر 3 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 39 رنز بنائے۔

    [​IMG]
    سلطانز کو ایک گیند بعد ہی ایک اور بڑی کامیابی ملی اور فخر زمان چھکا مارنے کی کوشش میں باؤنڈری پر کیچ ہو گئے۔
    [​IMG]
    ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے— اسکرین شاٹ


    قلندرز کی مشکلات میں مزید اضافہ اس وقت ہوا جب وکٹوں کے درمیان غلط فہمی کے نتیجے میں بین ڈنک پویلین لوٹنے پر مجبور ہوئے۔

    محمد حفیظ مستقل جدوجہد کرتے نظر آئے اور عمران طاہر کی گیند پر حریف کپتان کو کیچ دے کر چلتے بنے، انہوں نے 22 گیندوں پر 14رنز بنائے۔

    عمران طاہر نے 19 رنز پر کھیلنے والے ولاس کو آؤٹ کرکے مشکلات میں گھری لاہور قلندرز کی ٹیم کو ایک اور نقصان پہنچادیا جس کے بعد محمد الیاس نے ڈیوڈ ویز کو بھی آؤٹ کردیا تاہم اس دوران قلندرز نے 100 رنز کا ہندسہ بھی عبور کرلیا اور جب چھٹی وکٹ گری تو ان کا اسکور 104 رنز تھا۔

    لاہور قلندرز کی وکٹوں کے گرنے کا سلسلہ جاری رہا اور 114 رنز پر شاہین شاہ آفریدی 2 رنز بنا کر سہیل تنویر کی گیند پر آؤٹ ہوئے جبکہ دوسرے اینڈ سے کپتان سہیل اختر اسکور کو آگے بڑھانے کی کوششوں میں مصروف رہے۔

    حارث رؤف بھی کپتان سہیل اختر کا زیادہ دیر ساتھ نہ دے سکے اور کھاتہ کھولے بغیر محمد الیاس کی گیند پر شاہد آفریدی کو کیچ دے کر آؤٹ ہوگئے جس کے بعد عثمان شنواری بیٹنگ کے لیے میدان میں آئے اور سہیل تنویر اننگز کا آخری اوور کرنے کے لیے ملتان سلطانز کا انتخاب بنے۔

    سہیل اختر نے اننگز کے آخری اوور میں چھکے کے ساتھ سہیل تنویر کا سامنا کیا اور ٹیم کے اسکور کو معقول بنانے کی اچھی کوشش کرتے ہوئے 2 چھکوں کی مدد سے 14 رنز بٹورے۔

    قلندرز نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 138 رنز بنا کر ایک آسان ہدف دیا۔
    [​IMG]
    سہیل اختر نے آؤٹ ہوئے بغیر 30 گیندوں پر 34 رنز بنائے۔

    ملتان سلطانز کی جانب سے معین علی، عمران طاہر اور محمد الیاس نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

    لاہور قلندرز کے ہدف کے تعاقب میں جیمز وینس آؤٹ ہونے والے ملتان سلطانز کے پہلے بلے باز تھے جنہیں شاہین شاہ آفریدی نے آؤٹ کیا، وینس نے 18 رنز کی اننگز کھیلی جس کے بعد 43 کے اسکور پر معین علی 11 رنز بنا کر محمد حفیظ کے ہاتھوں رن آؤٹ ہوگئے۔

    کپتان شان مسعود اور رلی روسو نے تیسری وکٹ کی شراکت میں ٹیم کے اسکور کو آگے بڑھایا، ملتان سلطانز کا اسکور جب 85 رنز تھا تو شان مسعود 38 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جس میں 4 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔

    [​IMG]
    ذیشان اشرف 4 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے، روسو کی اننگز 32 رنز پر مشتمل تھی، حارث رؤف نے روسو کو 116 کے اسکور پر آؤٹ کردیا۔

    شاہد آفریدی نے 2 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 21 رنز کی اننگز کھیل کر سلطانز کو کامیابی دلائی اور ان کے ساتھ خوشدل شاہ 6 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

    ملتان سلطانز نے مطلوبہ ہدف 17ویں اوور کی پہلی گیند پر 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا اور پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

    [​IMG]
    لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور ڈیوڈ ویز نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی۔

    عمران طاہر کو اچھی کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل تھیں۔

    لاہور قلندرز: سہیل اختر (کپتان)، فخر زمان، کرس لِن، بین ڈنک، محمد حفیظ، ڈین ولاس، ڈیوڈ ویزے، شاہین شاہ آفریدی، دلبر حسین، عثمان شنواری اور حارث رؤف

    ملتان سلطانز: شان مسعود (کپتان)، جیمز ونس، رلی روسو، خوشدل شاہ، معین علی، ذیشان اشرف، شاہد آفریدی، سہیل تنویر، محمد الیاس، عمران طاہر اور محمد عرفان

    یاد رہے کہ آج کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 10رنز سے شکست دے دی۔
     
  6. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2020 کے دوسرے روز کراچی اور لاہور میں ایک،ایک میچ کھیلا گیا جہاں بالترتیب کراچی کنگز اور ملتان سلطانز نے کامیابی حاصل کرلی۔

    نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 201 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں پشاور زلمی نے اچھی بیٹنگ کی لیکن سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخری اوور میں کراچی کنگز نے 10 رنز سے کامیابی سمیٹی۔

    قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں قلندرز نے شروعات دھواں دار ضرور کی تھیں لیکن کرس لِن اور فخر زمان کے آؤٹ ہوتے ہی دیگر بلے باز ناکام ہوئے اور بڑا اسکور نہ کرپائے، پوری ٹیم 138 رنز پر آؤٹ ہوئی۔

    ملتان سلطانز نے باؤلنگ کے بعد بیٹنگ میں بھی پُر اعتماد انداز میں کھیل کا مظاہرہ کیا اور مطلوبہ ہدف 23 گیندیں قبل (17 ویں اوور کی پہلی گیند) پر حاصل کرکے نہ صرف کامیابی سمیٹی بلکہ بہترین رن ریٹ کی بنیاد پر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن بھی حاصل کرلی۔

    [​IMG]
    قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل 2020 کو خوش آمدید کہا گیا—فوٹو:اے ایف پی
    [​IMG]
    لاہور قلندرز کے کرس لِن نے جارحانہ آغاز کیا—فوٹو:اے ایف پی
    [​IMG]
    شان مسعود نے سب سے زیادہ 38 رنز بنائے—فوٹو:اے ایف پی
    [​IMG]
    ملتان سلطانز کے عمران طاہر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا—فوٹو:اے ایف پی
    [​IMG]
    فخر زمان اور کرس لِن نے لاہور قلندرز کے لیے شان دار آغاز کیا—فوٹو:اے ایف پی
    [​IMG]
    کراچی میں پی ایس ایل کا دوسرا میچ دیکھنے کے لیے تماشائیوں کی بڑی تعداد اسٹیڈیم پہنچی—فوٹو:اے پی
    [​IMG]
    کراچی کنگز کے بابراعظم نے پشاور زلمی کے خلاف 78 رنز کی اننگز کھیلی—فوٹو:اے ایف پی
    [​IMG]
    کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے نصف سنچری بنائی—فوٹو:اے پی
    [​IMG]
    نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں تماشائی کا جوش دیدنی تھا—فوٹو:اے ایف پی
    [​IMG]
    قذافی اسٹیڈیم لاہور میں بھی پرجوش تماشائیوں کی ایک تعداد موجود تھی—فوٹو:اے پی
    [​IMG]
    کراچی کنگز کے باؤلرز نے اختتامی اوور میں اچھی باؤلنگ کی—فوٹو:اے ایف پی
    [​IMG]
    پشاور زلمی کے کامران اکمل نے 43 رنز کی ایک اچھی اننگز کھیلی—فوٹو:اے ایف پی
    [​IMG]
    کراچی کنگز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور زلمی کو 10 رنز سے شکست دے دی—فوٹو:اے ایف پی
     
  7. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
  8. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

    پاکستان سپر لیگ کے دوسرے مرحلے کے پہلے میچ میں ملتان سلطانز نے تماشائیوں سے بھرے ہوئے میدان میں باؤلنگ کے بعد بیٹنگ میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سابق چمپیئن پشاور زلمی کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کے کپتان کی دعوت پر بیٹنگ کا آغاز کیا تو پہلے ہی اوور میں شاہد آفریدی کے عمدہ کیچ نے ٹام بینٹن کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔

    کامران اکمل نے اپنی عمدہ فارم کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے چند اچھے شاٹس کھیل کر حیدر علی کے ہمراہ اسکور کو 35 تک پہنچایا لیکن اس مرحلے پر وہ 15رنز بنانے کے بعد سہیل تنویر کا نشانہ بن گئے۔

    تاہم چھٹے اوور کا آغاز پشاور زلمی کے لیے تباہ کن ثابت ہوا اور محمد الیاس نے پہلی گیند پر شعیب ملک کو وکٹوں کے عقب میں کیچ کرانے کے ایک گیند بعد ہی لیام لیونگسٹن کو بھی وکٹ کیپر ذیشان اشرف کی مدد سے قابو کر لیا۔


    دوسرے اینڈ پر موجود نوجوان حیدر علی نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے عمدہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور لیام ڈاسن کے ہمراہ پانچویں وکٹ کے لیے 44 رنز کی شراکت قائم کی۔

    اس موقع پر سہیل کی گیند کو باؤنڈری سے باہر پھینکنے کی کوشش میں حیدر کی 47 رنز کی اننگز اختتام کو پہنچی۔

    لیام ڈاسن اور وہاب ریاض نے ٹیم کی سنچری مکمل کرائی جس کے بعد دونوں کھلاڑی 102 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے، ڈاسن نے 22 رنز بنائے۔

    کپتان ڈیرن سیمی مستقل جدوجہد کرتے نظر آئے اور 13 گیندوں پر صرف دو رنز بنانے والے پشاور زلمی کے کپتان محمد عرفان کی دوسری وکٹ بن گئے۔

    اس کے بعد سلطانز کو زلمی کی بساط لپیٹنے میں زیادہ دیر نہ لگی اور پوری ٹیم 9 گیندوں قبل ہی 123رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

    سلطانز کی طرف سے سہیل تنویر 4 وکٹیں لے کر سب سے کامیاب باؤلر رہے جبکہ محمد عرفان اور محمد الیاس نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

    ہدف کے تعاقب میں حسن علی نے پشاور زلمی کے لیے 6 رنز پر ہی جیمز وینس کی وکٹ حاصل کی جس کے بعد راحت علی نے 10 کے مجموعے پر معین علی کو پویلین بھیج کر میچ کو دلچسپ بنانے کی زبردست کوشش کی۔

    ملتان سلطانز کی تیسری وکٹ بھی 31 کے مجموعے پر گری جب کپتان شان مسعود 8 رنز بنا کر وہاب ریاض کی گیند پر کامران اکمل کو کیچ دے گئے۔
    [​IMG]
    رلی روسو نے میزبان ٹیم کی کمان سنبھالی اور ایک اچھی اننگز کھیلی لیکن جب انہوں نے 47 رنز بنائے تھے تو ایک آسان کیچ بھی گرایا گیا، ذیشان اشرف نے 12 رنز بنا کر ان کا مختصر وقت تک ساتھ دیا اور 47 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوگئے۔

    خوشدل شاہ نے ایک خوب صورت اننگز کھیلی اور 29 گیندوں کا سامنا کرکے 4 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے ٹیم کی نیا پار لگانے میں روسو کے ہمنوا بنے۔

    ملتان سلطانز نے مقررہ ہدف 15ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
    [​IMG]
    رلی روسو نے ناقابل شکست 49 اور خوشدل شاہ نے 43 رنز بنائے۔

    پشاور کی جانب سے وہاب ریاض نے 2، حسن علی اور راحت علی نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی۔

    سہیل تنویر کو 4 وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    اس سے قبل ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ملتان سلطانز کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔

    شان مسعود کا کہنا تھا کہ یہ ایک نئی پچ ہے اور اس پر ایک عرصے سے کوئی میچ نہیں کھیلا گیا اس لیے ہم ٹاس جیت کر پہے باؤلنگ کر رہے ہیں۔

    پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے کہا تھا کہ ٹاس جیتنے کی صورت میں ہم بھی پہلے بیٹنگ کرتے لیکن اصل چیز اسکور بورڈ پر اچھا اسکور سجانا ہے اور ہم اسکی پوری کوشش کریں گے۔

    ملتان سلطانز اور پشاور زلمی دونوں نے ہی گزشتہ میچ کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی تھی۔

    خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے دوسرے مرحلے کا آغاز ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں میزبان سلطانز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ سے ہوا جہاں میدان تماشائیوں سے بھرا ہوا تھا اور اس کے ساتھ ہی ملتان میں 12سال کے طویل عرصے کے بعد کسی انٹرنیشنل طرز کے مقابلے کا انعقاد ہوا۔

    ملتان میں اس میچ سے قبل پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانز اور پشاور زلمی دونوں نے دو،دو میچ کھیلے تھے اور دونوں ٹیموں نے ایک،ایک میچ میں فتح حاصل کر رکھی تھی۔

    میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل تھیں۔

    پشاور زلمی: ڈیرن سیمی(کپتان)، کامران اکمل، ٹام بینٹن، حیدر علی، شعیب ملک، لیام لیونگسٹن، وہاب ریاض، لیام ڈاسن، حسن علی، راحت علی اور عامر خان

    ملتان سلطانز: شان مسعود (کپتان)، جیمز ونس، رلی روسو، خوشدل شاہ، معین علی، ذیشان اشرف، شاہد آفریدی، سہیل تنویر، محمد الیاس، عمران طاہر اور محمد عرفان
     
  9. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں 12 سال کے طویل عرصے بعد بین الاقوامی سطح کی کرکٹ کی رونقیں بحال ہوئیں جہاں ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے درمیان پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2020 کے دوسرے مرحلے کا میچ کھیلا گیا۔

    ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی اور سہیل تنویر نے زبردست باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور 4 وکٹیں حاصل کیں، محمد عرفان اور محمد الیاس نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے ان کا ساتھ دیا اور ٹیم کو ٹورنامنٹ میں دوسری فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔

    پشاور زلمی کی پوری ٹیم مقررہ اوورز میں صرف 123 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی جس میں حیدر علی کے 47 رنز بھی شامل تھے، نوجوان بلے باز کی اننگز میں 6 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے، ڈوسن 22 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز تھے لیکن یہ اننگز ٹیم کو جیت دلانے کے لیے ناکافی ثابت ہوئی۔

    ملتان سلطانز نے آسان ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 15ویں اوور میں حاصل کرلیا، رلی روسو نے ناقابل شکست 49 اور خوشدل شاہ نے 43 رنز بنا کر ٹیم کو فتح دلائی، سہیل تنویر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    [​IMG]
    ملتان سلطانز نے 6 وکٹوں سے فتح حاصل کرلی جو پی ایس ایل میں ان کی دوسری کامیابی ہے—فوٹو:اے ایف پی
    [​IMG]
    کامران اکمل نے 3 چوکوں کی مدد سے 15 رنز کی اننگز کھیلی—فوٹو:اےا یف پی
    [​IMG]
    کامران اکمل کو سہیل تنویر نے آؤٹ کیا—فوٹو:اے ایف پی
    [​IMG]
    پشاور زلمی کے نوجوان بلے باز حیدر علی نے 6 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 47 رنز کی اچھی اننگز کھیلی—فوٹو:اے ایف پی
    [​IMG]
    شاہد آفریدی نے ملتان سلطانز کے لیے ایک وکٹ حاصل کی—فوٹو:اےا یف پی
    [​IMG]
    پشاور زلمی کے باؤلرز نے ابتدائی 2 وکٹیں جلدی حاصل کیں—فوٹو:اے ایف پی
    [​IMG]
    پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی بھی 2 رنز سے آگے نہیں بڑھ سکے—فوٹو:اے ایف پی
    [​IMG]
    ملتان سلطانز نے فیلڈنگ میں بھی اچھی کارکردگی دکھائی—فوٹو:اے ایف پی
    [​IMG]
    پشاور زلمی کی پوری ٹیم 123 رنز پر آؤٹ ہوگئی—فوٹو:اے ایف پی
    [​IMG]
    ملتان سلطانز کے سہیل تنویر نے 4 وکٹیں حاصل کیں اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے—فوٹو:اے ایف پی
    [​IMG]
    معین علی صرف 2 رنز بنا سکے—فوٹو:اے ایف پی
    [​IMG]
    حسن علی نے پشاور زلمی کے لیے شروع میں ہی ایک وکٹ حاصل کرلی—فوٹو:اے ایف پی
    [​IMG]
    پشاور زلمی کے وہاب ریاض نے دو وکٹیں حاصل کیں—فوٹو:اے ایف پی
     
  10. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
  11. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    کوئٹہ گلیڈٰ ایٹرز نے اننگز کا آغاز کیا تو اوپنرز جیسن روئے اور شین واٹسن نے ٹیم کو 41 رنز کا آغاز فراہم کیا، واٹسن 8رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔


    [​IMG]
    [​IMG]

    جیسن روئے نے دوسرا اینڈ سنبھالے رکھا لیکن احمد شہزاد نے دو چھکے مارنے کے بعد تیسرے چھکے کی کوشش میں انہی کی گیند پر اسٹمپ ہو گئے۔

    گزشتہ میچ کے مین آف دی میچ اعظم خان اس مرتبہ ناکامی سے دوچار ہوئے اور احمد صفی عبداللہ کی گیند پر وکٹیں محفوظ نہ رکھ سکے۔

    جیسن روئے نے نصف سنچری اسکور کی لیکن اس کے بعد فوراً بعد وہ چھکا مارنے کی کوشش میں باؤنڈری پر کیچ ہو گئے۔

    کپتان سرفراز احمد کی اننگز کا بھی 133 رنز کے مجموعے پر خاتمہ ہوگیا اور وہ 33 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

    اس کے بعد تجربہ کار بین کٹنگ نے موقع کی مناسبت سے جارحانہ بلے بازی کی اور آخری اوور کی چوتھی گیند پر کوئٹہ کی کشتی پار لگادی۔

    وہ محض 17 گیندوں میں 42 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر جبکہ محمد نواز 25 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

    یوں کوئٹہ نے 188 رنز کا ہدف آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

    [​IMG]
    اسلام آباد کے فہیم اشرف اور احمد سفی عبداللہ کے حصے میں 2، 2 وکٹیں آئیں جبکہ شاداب خان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    شاندار پرفارمنس پر بین کٹنگ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    قبل ازیں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی دعوت پر بیٹنگ کا آغاز کیا تو پہلی دو گیندوں پر لیوک رونکی نے چوکا اور چھکا لگا کر خطرناک عزائم ظاہر کیے لیکن اگلے اوور میں نسیم شاہ نے ان کی وکٹیں بکھیر دیں۔

    [​IMG]
    ڈیوڈ ملان نے 10رنز ہی بنائے تھے کہ نسیم شاہ نے ان کو بھی باؤلڈ کر کے پویلین واپسی پر مجبور کردیا۔


    [​IMG]
    کولن منرو ایک مرتبہ پھر خطرناک فارم میں نظر آئے لیکن محمد حسنین کو چھکا مارنے کے بعد دوبارہ اسی کوشش میں وہ باؤنڈری پر کیچ ہو گئے، انہوں نے 3 چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 31 رنز بنائے۔

    [​IMG]
    تین وکٹیں گرنے کے بعد کولن انگرام اور کپتان شاداب خان نے ٹیم کے اسکور کو آگے بڑھایا اور کوئٹہ کو بڑا ہدف دینے میں اہم کردار ادا کیا۔

    [​IMG]
    [​IMG]
    دونوں کھلاڑیوں نے 76 رنز کی عمدہ شراکت قائم کی جس کے بعد شاداب خان 39 رنز بنا کر 132 کے مجموعے پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

    [​IMG]

    دوسری جانب کولن انگرام نے اپنی جارحانہ بیٹنگ جاری رکھی اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کے باوجود مقررہ اوورز میں ٹیم کا مجموعہ 187 رنز تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

    اسلام آباد نے یہ مجموعہ 7 وکٹوں کے نقصان پر بنایا اور اس کے دیگر آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں آصف علی، عماد بٹ اور فہیم اشرف شامل تھے جنہوں نے بالترتیب 15، 6 اور 4 رنز بنائے۔

    [​IMG]
    انگرام نے 6 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 63 رنز ناٹ آؤٹ کی شاندار اننگز کھیلی۔

    [​IMG]

    کوئٹہ کی جانب سے نسیم شاہ اور ٹائمل ملز نے 2، 2 جبکہ محمد حسنین اور بین کٹنگ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    [​IMG]

    اس سے قبل راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے دوسرے مرحلے کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس کا سکہ اپنے حق میں پلٹتے دیکھ کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔

    [​IMG]
    سرفراز احمد نے کہا کہ وکٹ پر تھوڑا گھاس ہے اور ہمارے پاس اچھے باؤلرز بھی ہیں لہٰذا ہم ان سے فائدہ اٹھانے کی پوری کوشش کریں گے۔


    [​IMG]
    اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا کہ یہ ایک تازہ وکٹ ہے جس پر زیادہ سے زیادہ رنز کرنے کی کوشش کریں گے۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنی ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے انور علی کی جگہ بین کٹنگ کو فائنل الیون کا حصہ بنایا ہے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے بھی ایک تبدیلی کرتے ہوئے رومان رئیس کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

    میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل تھیں۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ: شاداب خان(کپتان)، لیوک رونکی، کولن منرو، کولن انگرام، ڈیوڈ ملان، آصف علی، فہیم اشرف، عماد بٹ، رومان رئیس، محمد موسیٰ اور احمد صفی عبداللہ

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: سرفراز احمد(کپتان)، جیسن روئے، احمد شہزاد، شین واٹسن، اعظم خان، محمد نواز، ٹائمل ملز، بین کٹنگ، محمد حسنین، سہیل خان اور نسیم شاہ
     
  12. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2020 کے اہم میچ میں پشاور زلمی نے شان دار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے لاہور قلندرز کو باآسانی 16 رنز سے شکست دے دی۔

    راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں بارش کے باعث تاخیر کا شکار پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2020 کے میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

    پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان ایونٹ کا 11واں میچ بارش اور خراب آؤٹ فیلڈ کے سبب تاخیر کا شکار ہوا جس کے نتیجے میں میچ کو 12 اوورز تک محدود کردیا گیا۔

    پشاور زلمی کی جانب سے کامران اکمل اور بینٹن نے جارحانہ آغاز کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی اور سلمان ارشاد کے ابتدائی 3 اوورز میں 32 رنز بنائے۔

    [​IMG]
    شاہین شاہ آفریدی نے کامران اکمل کی وکٹ لی لیکن اس وقت تک ان کے خلاف محض دو اوورز میں 25 رنز بنائے جاچکے تھے، کامران اکمل 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    پشاور زلمی نے پانچویں اوور میں ہی ٹیم کی نصف سنچری مکمل کی جس کے لیے نئے بلے باز حیدر علی نے بینٹن کا بھرپور ساتھ دیا اور دوسری وکٹ ڈیوڈ ویزے نے 69 رنز پر حاصل کی جب بینٹن 34 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

    [​IMG]
    لیونگسٹن 90 کے اسکور پر 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور فوری بعد حیدر علی بھی آؤٹ ہوئے جنہوں نے برق رفتار 34 رنز بنائے۔

    وکٹوں کے گرنے کے باوجود رن ریٹ میں فرق نہیں پڑا اور نئے آنے والے بلے بازوں نے جارحانہ انداز اپنائے رکھا، تاہم محمد محسن صفر اور گریگری 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
    [​IMG]
    کپتان ڈیرن سیمی نے بھی ایک چھکے کی مدد سے 9 گیندوں پر 12 رنز بنائے اور آخری گیند پر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر دلبر حسین کا کیچ بنے۔
    [​IMG]
    پشاور زلمی نے بارش کے باعث مختصر کیے گئے میچ کے مقررہ 12 اوورز میں 7 وکٹوں پر 132 رنز بنائے۔

    وہاب ریاض نے آؤٹ ہوئے بغیر 10 گیندوں پر ایک چھکے کی مدد سے 13 رنز بنائے۔

    لاہور قلندرز کی جانب سے دلبر حسین نے سب سے زیادہ 4 وکٹیں حاصل کی اور 3 اوور کے کوٹے میں 24 رنز دیے، ڈیوڈ ویزے نے 2 اور شاہین شاہ آفریدی نے 27 رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی۔

    مشکل ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کے اوپنرز نے 48 رنز کا آغاز کیا تاہم کرس لِن 15 گیندوں پر 4 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جس کے بعد محمد حفیظ صرف ایک رن کا اضافہ کرکے گریگری کی شان دار باؤلنگ کا شکار ہوئے۔

    [​IMG]
    فخر زمان آؤٹ ہونے والے تیسرے بلے باز تھے جنہوں نے ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 22 رنز بنائے اور 56 کے مجموعی اسکور پر پویلین کی راہ لی، ڈین ولاس بھی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور 2 رنز بنا کر عامر خان کو وکٹ دے بیٹھے۔
    [​IMG]
    سمیت پٹیل نے مشکل وقت میں ٹیم کی نیا پار لگانے کے لیے کوشش ضرور کی لیکن یہ کوشش بارآور ثابت نہ ہوسکی کیونکہ دوسرے اینڈ سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ بدستور جاری تھا۔

    [​IMG]
    کپتان سہیل اختر 12 اور ڈیوڈ ویزے 9 رنز بنا کر 89 رنز کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوچکے تھے لیکن سمیت پٹیل نے ہمت نہیں ہاری اور جارحانہ بیٹنگ جاری رکھی تاہم ٹیم کوفتح دلانے میں ناکام ہوئے۔

    [​IMG]
    لاہور قلندرز نے مقررہ 12 اوورز میں 6 وکٹوں پر 116 رنز بنائے اور میچ میں 16 رنز سے شکست کھائی جو ان کی مسلسل تیسری شکست ہے۔


    [​IMG]
    سمیت پٹیل 15 گیندوں پر 5 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 34 رنز اور سلمان ارشاد 2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

    [​IMG]
    پشاور زلمی کی جانب سے گریگری نے 4 وکٹیں حاصل کیں، وہاب ریاض اور عامر خان نے ایک،ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    گریگری کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    میچ کے لیے دونوں ٹیموں نے تبدیلیاں کیں، لاہور قلندر انجری کے باعث حارث روؤف سے محروم ہوچکی ہے جو آئندہ چند میچوں کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

    پشاورزلمی نے بھی اپنی ٹیم میں تبدیلی کی ہے اور سینئر کھلاڑی شعیب ملک کو شامل نہیں کیا اور ان کی جگہ محمد محسن کو ٹیم کا حصہ بنایا جبکہ عامر خان کو بھی موقع دیا گیا تھا۔

    میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل تھیں۔

    پشاور زلمی: ڈیرن سیمی (کپتان)، کامران اکمل، ٹام بینٹن، محمد محسن، لیام لیونگسٹن، حیدرعلی، ڈیرن سیمی، لیوس گریگری، وہاب ریاض، حسن علی، راحت علی، عامر خان

    لاہور قلندرز: سہیل اختر (کپتان)، کرس لِن، فخر زمان، محمد حفیظ، ڈین ولاس، ڈیوڈ ویزے، سمیت پٹیل، شاہین آفریدی، دلبر حسین، معاذ خان، سلمان ارشاد

    راولپنڈی میں گزشتہ رات اور آج ہونے والی بارش کے سبب راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی آؤٹ فیلڈ بری طرح متاثر ہوئی اور میدان میں جگہ جگہ پانی کھڑا ہو گیا تھا۔

    [​IMG]
    بارش کے سبب راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شائقین نے خود کو ڈھکا ہوا ہے — فوٹو: اے ایف پی


    ممکنہ بارش کے پیش نظر راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں نکاسی آب کے لیے ٹیمیں پہلے ہی متحرک ہو چکی تھیں تاکہ میچ کو بارش کی صورت میں میچ کو متاثر ہونے سے بچایا جا سکے۔

    قبل ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ اگر بارش کے باعث ٹاس نہ ہو سکا تو ٹکٹ کی 100فیصد رقم شائقین کو واپس کردی جائے گی جبکہ 5اوورز سے کم کا کھیل کھیلا گیا تو 75فیصد ٹکٹ ریفنڈ ہوگا۔

    پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی نے اس سے قبل تین میں سے ایک میچ میں فتح حاصل کی تھی جبکہ لاہور کو اپنے دونوں ابتدائی میچوں میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔

    زلمی پشاور زلمی نے اپنے فینز کے لیے میچ دیکھنے کے خصوصی انتظامات کیے ہیں اور پشاور سے پانچ بسوں کے ذریعے شائقین میچ کے لیے راولپنڈی پہنچ گئے تھے۔

    اس کے ساتھ ساتھ پشاور زلمی کی جانب سے مقامی شائقین کی دلچسپی کا بھی خصوصی طور پر خیال رکھتے ہوئے کرنل شیر خان اسٹیڈیم میں بھی فینز کے لیے بڑی اسکرین کا انتظام کیا گیا تھا۔
     
  13. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کراچی کنگز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 52 رنز سے شکست دے دی۔
    [​IMG]
    ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز کی دعوت پر ملتان سلطانز نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو ابتدا میں محمد عامر کے خلاف معین علی مشکلات سے دوچار نظر آئے لیکن دوسرے اینڈ سے ذیشان اشرف نے جارحانہ انداز اپنایا۔

    ذیشان نے عمید آصف کے خلاف جارحانہ انداز اپنایا اور ان کی جارحانہ بیٹنگ کو دیکھتے ہوئے کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم باؤلنگ کے لیے افتخار احمد کو لائے اور ان کی پہلی گیند پر بڑا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں وہ بابر اعظم کو کیچ دے بیٹھے، انہوں نے 23 رنز بنائے۔

    اس کے بعد معین علی کا ساتھ دینے شان مسعود آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، معین علی نے ابتدا میں مدافعانہ بیٹنگ کی جس کے بعد جارحانہ انداز اپنایا اور اپنی نصف سنچری مکمل کر لی۔
     
  14. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    دونوں کھلاڑیوں نے دوسری وکٹ کے لیے 71 رنز کی شراکت قائم کی جس میں شان مسعود کا حصہ صرف 11رنز کا تھا۔

    معین علی 42 گیندوں پر 4 چھکوں اور اتنے ہی چوکوں کی مدد سے 65 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔

    [​IMG]
    رلی روسو کا وکٹ پر قیام بھی انتہائی مختصر رہا اور وہ صرف 8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

    [​IMG]
    شان مسعود نے ابتدا میں محتاط انداز اپنانے کے بعد جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سنچری مکمل کی اور 61 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جس کی بدولت ملتان سلطانز ایک مشکل مجموعہ ترتیب دینے میں کامیاب ہوئی۔

    روی بوپارہ بھی ایک چھکا مارنے کے بعد محمد عامر کی دوسری وکٹ بن گئے جبکہ خوشدل شاہ بھی کوئی بڑا شاٹ کھیلنے میں ناکام رہے۔

    [​IMG]
    اختتامی اوورز میں ملتان سلطانز کی ٹیم زیادہ تیزی سے رنز بنانے میں ناکام رہی اور مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 186رنز بنائے۔

    [​IMG]
    کراچی کنگز کی طرف سے محمد عامر اور کرس جورڈن نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

    کراچی کنگز کے اوپنر شرجیل خان نے اننگز کا آغاز کیا تو وہ روایتی جارحانہ موڈ میں نظر آئے لیکن معین علی کی ایک گیند کو پُل کرنے کی کوشش میں ناکامی پر وہ ایل بی ڈبلیو قرار پائے۔

    [​IMG]
    بابر اعظم اور ایلکس ہیلز نے اسکور 45 تک پہنچایا لیکن محمد عرفان کی گیند پر محمد الیاس نے شاندار کیچ لے کر بابر کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔

    ایلکس ہیلز کا ایک کیچ ڈراپ ہوا لیکن وہ اس سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہے اور 29 رنز بنانے کے بعد کیچ ڈراپ کرنے والے شاہد آفریدی کو ہی وکٹ دے بیٹھے۔
    [​IMG]
    ابھی کراچی کنگز اس نقصان سے سنبھلی بھی نہ تھی کہ اگلے اوور میں عمران طاہر نے کیمرون ڈیلپورٹ کا کام تمام کر کے اپنی ٹیم کو چوتھی کامیابی دلائی۔


    [​IMG]
    کپتان عماد وسیم بھی ٹیم کو بیچ منجدھار میں چھوڑ کر چلتے بنے جبکہ چیڈول والٹن کی اننگز بھی 15رنز تک محدود رہی۔

    [​IMG]
    کرس جورڈن اور افتخار احمد بھی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور بالترتیب 13 اور 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    [​IMG]
    اس کے بعد کراچی کنگز زیادہ دیر تک ملتان سلطانز کی باؤلنگ کا سامنا نہ کر سکی اور پوری ٹیم 134 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔


    [​IMG]
    کراچی کنگز کو میچ میں 52 رنز سے شکست دے کر ملتان سلطانز نے پوائنٹس ٹیبل پر دوبارہ پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

    سلطانز کی طرف سے عمران طاہر نے 3 جبکہ سہیل تنویر اور شاہد آفریدی نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

    معین علی کو نصف سنچری اور ایک وکٹ لینے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    اس سے قبل ایونٹ کے 10ویں میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔

    ملتان سلطانز کے کپتان شان مسعود کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے کہ زیادہ سےزیادہ اسکورکریں تاکہ ہدف کا دفاع کر سکیں۔

    میچ کے لیے دونوں ٹیموں نے ایک ایک تبدیلی کی جہاں ملتان سلطانز نے جیمز ونس کی جگہ روی بوپارہ کو فائنل الیون کا حصہ بنایا جبکہ کراچی کنگز نے ارشد اقبال کی جگہ عمر خان کو موقع دیا۔

    میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل تھیں۔

    کراچی کنگز: عماد وسیم(کپتان)، بابر اعظم، شرجیل خان، ایلکس ہیلز، کیمرون ڈیلپورٹ، چیڈوک والٹن، افتخار احمد، کرس جورڈن، عمید آصف اور عمر خان

    ملتان سلطانز: شان مسعود(کپتان)، معین علی، رلی روسو، ذیشان اشرف، روی بوپارہ، شاہد آفریدی، سہیل تنویر، محمد الیاس، عمران طاہر اور محمد عرفان
     
  15. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
  16. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    کراچی کنگز نے پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 2020 کے 14 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے دیے گئے 184 رنز کو باآسانی 19 ویں اوور میں حاصل کرکے 5 وکٹوں سے کامیابی سمیٹ لی۔

    راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ نے لیوک رونکی اور کپتان شاداب خان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت کراچی کنگز کو فتح کے لیے 184رنز کا ہدف دیا۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ نے اننگز کا آغاز کیا تو کولن منرو صرف ایک رن بنانے کے بعد محمد عامر کی وکٹ بن گئے۔
    [​IMG]
    نوجوان رضوان حسین نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے لیوک رونکی کے ساتھ مل کر ٹیم کی نصف سنچری مکمل کرائی، انہیں اس دوران ایک موقع بھی ملا لیکن وہ اس سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہے اور عمر خان کی جانب سے لیگ میں کرائے گئے پہلے ہی اوور میں انہیں وکٹ دے بیٹھے۔
    [​IMG]
    [​IMG]
    کولن انگرام نے بھی چھکا اور چوکا لگا کر خطرناک عزائم ظاہر کرنے کی کوشش کی لیکن عماد وسیم کے سامنے ان کی ایک نہ چلی اور وہ بھی 16رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔
    [​IMG]
    [​IMG]
    77رنز پر 3وکٹیں گرنے کے بعد رونکی کا ساتھ دینے کپتان شاداب خان آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے آخری 10اوورز میں کوئی وکٹ نہ گرنے دی۔

    [​IMG]
    [​IMG]
    دونوں نے ناقابل شکست 106رنز کا اضافہ کیا جس کی بدولت اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم اسکور بورڈ پر تین وکٹوں کے نقصان پر 183رنز کا مجموعہ سجانے میں کامیاب رہی۔

    [​IMG]
    [​IMG]
    یونائیٹڈ کے کپتان شاداب نے چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 54رنز کی اننگز کھیلی جبکہ رونکی نے 58گیندوں پر دو چھکوں اور 9چوکوں کی مدد سے 85رنز بنائے۔
    [​IMG]
    ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی پہلی وکٹ بابراعظم کی گری جو صفر پر آؤٹ ہوئے جس کے بعد شرجیل خان نے جارحانہ انداز اپنائے رکھا اور محض 5 اوورز میں اسکور کو 58 رنز تک پہنچایا اور اس دوران انہوں نے ڈیل اسٹین جیسے مشہور باؤلرز کو بلند و بالا چھکے بھی لگائے۔

    [​IMG]

    شرجیل خان 58 کے مجموعے پر 3 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 38 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تاہم دوسرے اینڈ سے الیکس ہیلز نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور اسکور کو آگے بڑھاتے رہے۔
    [​IMG]
    الیکس ہیلز اور شرجیل خان نے شراکت میں ٹیم کے اسکور کو برق رفتاری سے 58 رنز تک پہنچایا۔

    [​IMG]

    کراچی کنگز کے کیمرون ڈیل پورٹ آؤٹ ہونے والے تیسرے بلے باز تھے جو 38 رنز کی خوب صورت اننگز کھیل کر پویلین لوٹ گئے جنہیں ڈیل اسٹین نے آؤٹ کیا جس کے بعد الیکس ہیلز بھی زیادہ دیر وکٹ پر ٹھہر نہ سکے اور نصف سنچری مکمل ہوتے ہی آؤٹ ہوگئے۔


    [​IMG]

    الیکس ہیلز 52 رنز بنا کر احمد صفی عبداللہ کو وکٹ دے بیٹھے، اسلام آباد یونائیٹڈ کے فیلڈرز نے اپنی ٹیم کو جلد ہی ایک اور کامیابی دلاتے ہوئے افتخار احمد کو رن آؤٹ کردیا۔
    [​IMG]
    افتخار احمد صرف ایک رن بنا سکے۔

    [​IMG]
    کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے 19 ویں اور کی ابتدائی دو گیندوں میں باؤنڈری حاصل کرکے 14 رنز کا حصول نہایت آسان بنادیا اور تیسری گیند پر ایک رن حاصل کیا جس کے بعد چیڈ وک والٹن نے ہدف کو عبور کرنے کے لیے چوکا لگایا۔

    [​IMG]
    کراچی کنگز نے مطلوبہ ہدف 19 ویں اوور کی چوتھی گیند پر 5 وکٹوں کے نقصان پر 187رنز کر حاصل کرلیا۔

    عماد وسیم نے ناقابل شکست 32 اور چیڈوک والٹن نے 23 رنز بنائے۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ڈیل اسٹین اور رمان رئیس نے ایک،ایک وکٹ حاصل کیں

    الیکس ہیلز کو شان دار نصف سنچری پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا۔

    اس سے قبل میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس کر وکٹ میں موجود نمی کا فائدہ اٹھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔

    عماد وسیم کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز بارش ہوئی تھی جس کی وجہ سے وکٹ پر ہلکی سی نمی ہے جس کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا کہ وکٹ اچھی لگ رہی ہے اور ہم اس پر 180-190رنز کرنے کی کوشش کریں گے۔

    کراچی کنگز نے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی تھی جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے دو تبدیلیاں کرتے ہوئے ڈیل اسٹین اور رضوان حسین کو فائنل الیون کا حصہ بنایا تھا۔

    میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل تھیں۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ: شاداب خان(کپتان)، لیوک رونکی، کولن منرو، رضوان حسین، کولن انگرام، آصف علی، فہیم اشرف، احمد صفی عبداللہ، روما رئیس، محمد موسیٰ اور ڈیل اسٹین

    کراچی کنگز: عماد وسیم(کپتان)، بابر اعظم، ایلکس ہیلز، شرجیل خان، کیمرون ڈیلپورٹ، چیڈوک والٹن، افتخار احمد، عماد وسیم، عمید آصف، کرس جورڈن، محمد عامر اور عمر خان
     
  17. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    کراچی کنگز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2020 کے 15ویں میچ میں پشاور زلمی کو باآسانی 6 وکٹوں سے شکست دے کر مسلسل دوسری اور مجموعی طور پر تیسری کامیابی حاصل کرکے پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پوزیشن بہتر کرلی۔

    راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیتا اور ڈیرن سیمی کی جگہ قیادت کرنے والے وہاب ریاض کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

    کراچی کنگز کے باؤلر محمد عامر نے پہلی ہی گیند پر ٹام بینٹن کو آؤٹ کرکے خطرناک عزائم دکھائے جس کے بعد ایمرجنگ کھلاڑی حیدر علی بیٹنگ کے لیے آئے جنہوں نے اپنی پہلی گیند پر چوکا مارا اور دوسری گیند پر اپنی وکٹوں کو بچانے میں مکمل طور پر ناکام رہے اور پویلین واپس چلے گئے۔

    [​IMG]
    عمید آصف کی جگہ ٹیم میں واپس آنے والے عامر یامین نے زلمی کے کامیاب بلے باز کامران اکمل کو آؤٹ کرکے پشاور کو تیسرا نقصان پہنچایا۔
    [​IMG]
    شعیب ملک اور لیونگسٹن نے اچھی شراکت قائم کرتے ہوئے ٹیم کی نصف سنچری مکمل کی اور اس دوران لیونگسٹن نےایک چھکا بھی لگایا جبکہ کراچی نے خراب فیلڈنگ کا بھی مظاہرہ کیا لیکن باؤنڈری پر کھڑے بابراعظم نے لیونگسٹن کا ایک اچھا کیچ لیا۔

    [​IMG]
    لیونگسٹن 57 کے مجموعی اسکور پر 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو پشاور زلمی اپنی چوتھی وکٹ سے محروم ہوگیا تاہم شعیب ملک نے گریگری کے ساتھ مل کر 15 اوورز میں ٹیم کی سنچری مکمل کی۔

    [​IMG]
    گریگری نے مشکل وقت میں 25 رنز کی اننگز کھیلی اور جب اسکور 114 رنز پر پہنچا تھا تو محمد عامر کا شکار بنے جس کے بعد کارلوس بریتھویٹ نے ایک چھکا ضرور لگایا لیکن 8 رنز کی اننگز کھیلی اور پویلین کی راہ لی۔

    کپتان وہاب ریاض آخری اوور میں 2 رنز بنا کر جورڈن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

    [​IMG]
    شعیب ملک نے پشاور زلمی کے لیے اس میچ میں سب سے زیادہ 68 رنز بنائے اور اننگز کے آخری اوور کی پانچویں گیند پر کیپر چیڈوک والٹن کو کیچ دے گئے۔

    [​IMG]
    پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر151 رنز بنا کر کراچی کنگز کے لیے نسبتاً آسان ہدف مقرر کیا۔


    [​IMG]
    کراچی کنگز کے محمد عامر نے شان دار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 25 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں، جورڈن نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کو پہلے اوور کی تیسری گیند پر نقصان اٹھانا پڑا جب شرجیل خان، حسن علی کی گیند پر خوب صورت چوکا رسید کرنے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

    [​IMG]
    بابر اعظم اور الیکس ہیلز نے ٹیم کے اسکور کو تیزی سے آگے بڑھایا اور چھٹے اوور میں ٹیم کی نصف سنچری مکمل کی اور اس رفتار کو جاری رکھتے ہوئے 101 رنز کی شان دار شراکت قائم کی۔

    [​IMG]
    یاسر شاہ نے الیکس ہیلز کو نصف سنچری مکمل ہونے سے ایک رن قبل ہی آؤٹ کردیا، ان کی 49 رنز کی اننگز میں 6 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے جو صرف 27 گیندوں پر بنائے۔

    [​IMG]
    کراچی کنگز کو یاسر شاہ نے اننگز کے 12ویں اوور میں ایک اور نقصان پہنچایا اور نئے آنے والے بلے باز ڈیلپورٹ کو آؤٹ کرادیا، جو صرف 2 رنز ہی بناسکے۔

    وکٹ کیپر چیڈوک والٹن نے بابراعظم کا بھرپور ساتھ دیا لیکن 22 رنز بنانے کے بعد بریتھویٹ کی گیند پر آؤٹ ہوئے، اس وقت کراچی کنگز کو جیت کے لیے محض 5 رنز درکار تھے۔
    [​IMG]
    کراچی کنگز نے 19ویں اوور کی پہلی گیند پر 4 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنا کر ہدف حاصل کرلیا اور میچ 6 وکٹوں سے اپنے نام کرلیا۔

    بابر اعظم نے ناقابل شکت 70 رنز بنائے۔

    [​IMG]
    پشاور زلمی کی جانب سے یاسر شاہ نے 2، حسن علی اور کارلوس بریتھویٹ نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی۔

    محمد عامر کو زلمی کے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    قبل ازیں وہاب ریاض نے کہا کہ پشاور زلمی کے مستقل کپتان ڈیرن سیمی اس میچ میں آرام کر رہے ہیں ان کی جگہ شعیب ملک کو شامل کیا گیا ہے۔

    پشاور زلمی میں پاکستان ٹیم کے تجربہ کار اسپنر یاسر شاہ کو بھی پہلی مرتبہ موقع دیا گیا تھا، اس کے علاوہ ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے جارح مزاج بلے باز کارلوس بریتھویٹ بھی ٹیم کا حصہ بنے۔

    میچ کے آغاز سے قبل ڈیرن سیمی نے کوئی حوالہ دیے بغیر ٹوئٹر پر کہا تھا کہ ‘میں سیکھ چکا ہوں کہ آپ اپنا کام مکمل کرنے تک اہم ہیں’۔

    پشاور زلمی کو ڈیرن سیمی کی قیادت میں رواں سیزن میں اب تک 5 میچوں میں 2 میں کامیابی اور 2 میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ایک میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا، کپتان ڈیرن سیمی بھی اب تک کھیلے گئے 5 میچوں میں بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے ہیں۔

    پی ایس ایل 2020 میں اب تک دو سنچریاں بنائی گئیں ہیں جن میں سے پہلی سنچری زلمی کے کامران اکمل نے بنائی تھی جس کے بعد ملتان سلطانز کے رلی روسو نے تیز ترین سنچری بنائی تھی۔

    کراچی کنگز کے کپتان نے کہا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، عمید آصف کی جگہ عامر یامین کو شامل کیا گیا ہے۔

    خیال رہے راولپندی کرکٹ اسٹیڈیم میں گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرکے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

    میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل تھیں۔

    پشاور زلمی: وہاب ریاض (کپتان)، کامران اکمل، ٹام بینٹن، حیدرعلی، لیام لیونگسٹن، شعیب ملک، لیوس گریگری، کارلوس بریتھویٹ، حسن علی، راحت علی، یاسر شاہ

    کراچی کنگز: عماد وسیم(کپتان)، بابر اعظم، ایلکس ہیلز، شرجیل خان، کیمرون ڈیلپورٹ، چیڈوک والٹن، افتخار احمد، عماد وسیم، عامر یامین، کرس جورڈن، محمد عامر، عمر خان
     
  18. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:

اس صفحے کو مشتہر کریں