1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پھلوں کا سلاد

Discussion in 'گھر اور دسترخوان' started by زینب, Aug 2, 2012.

  1. زینب
    Offline

    زینب ممبر

    Joined:
    Jul 31, 2011
    Messages:
    273
    Likes Received:
    12
    ملک کا جھنڈا:
    اجزاء:

    کیلے دو عدد (گول قتلے کاٹ لیں)
    اُبلے ہوئے آلو ایک پیالی (چھوٹے چوکور ٹکڑے)
    سردہ دو پیالی (چھوٹے چوکور ٹکڑے)
    گرما دو پیالی (چھوٹے چوکور ٹکڑے)
    پپیتا ایک پیالی (چھوٹے چوکور ٹکڑے)
    انگور آدھی پیالی
    املی کا گُودا آدھی پیالی
    لیموں دو عدد
    پودینہ ایک چوتھائی پیالی (چوپ کرلیں)
    آمچور پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
    چاٹ مصالحہ ایک کھانے کا چمچ
    چینی ایک کھانے کا چمچ
    نمک آدھا چائے کا چمچ

    ترکیب:

    ایک بڑے پیالے میں آلو، کیلے، انگور، سردہ، گرما اور پپیتا ملا کر فریج میں رکھ دیں۔

    ایک علیحدہ پیالے میں املی کا گُودا، آمچو پاؤڈر، نمک، چاٹ مصالحہ، چینی اور لیموں کا رس ملا کر رکھ لیں۔

    پھلوں والے پیالے کو فریج سے نکالیں اور اس میں تیار مصالحہ ڈال کر اچھی طرح سے ملائیں۔

    مزیدار فروٹ کے اُوپر پودینہ چھڑکیں اور پیش کریں۔
    http://i50.tinypic.com/25i3ymu.jpg
     
  2. آصف احمد بھٹی
    Offline

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص Staff Member

    Joined:
    Mar 27, 2011
    Messages:
    40,593
    Likes Received:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پھلوں کا سلاد

    زینب آنٹی :baby:
    ترکیب فروٹ چاٹ کی اور تصویر فروٹ سلاد کی :84: کیا یہ کھلا تضاد نہیں ؟
     
  3. زینب
    Offline

    زینب ممبر

    Joined:
    Jul 31, 2011
    Messages:
    273
    Likes Received:
    12
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پھلوں کا سلاد

    ارے پھلوں کا سلاد ہے فروٹ چاٹ ایسی تھوڑی ہوتی ہے
     
  4. غوری
    Offline

    غوری ممبر

    Joined:
    Jan 18, 2012
    Messages:
    38,539
    Likes Received:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پھلوں کا سلاد

    کٹے ہوئے پسندیدہ پھلوں کو مکس کریں تو فروٹ سلاد بن جاتی ہے۔

    [​IMG]

    جبکہ فروٹ چاٹ کیلئے انہی پھلوں میں مصالحے، نمک، اور چینی کا اضافہ کرلیں تو فروٹ چاٹ بن جاتی ہے۔
    اصل مزا اسی فروٹ چاٹ کا آتا ہے جس میں انار، کیلے، شکرقندی، آلو اور چٹخارے دار مصالحہ ہو۔
    [​IMG]
     

Share This Page