1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پاکستان کا چین کیلئے پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ، پیر سے فضائی آپریشن شروع ہوگا

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏3 فروری 2020۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    پاکستان کا چین کیلئے پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ، پیر سے فضائی آپریشن شروع ہوگا

    پاکستان نے چین کے لیے پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پیر سے چین کیلئے براہ راست فضائی آپریشن شروع کر دیا جائے گا۔

    ذرائع ایوی ایشن ڈویژن کا کہنا ہے کہ فضائی آپریشن معطلی کا لیٹر 2 فروری تک کے لیے جاری کیا گیا تھا۔ پیر کی صبح 9 بجے چین سے ساؤدرن چائنا ایئر کی پرواز سی زیڈ 6007 ارمچی سے اسلام آباد پہنچے گی۔

    خیال رہے کہ چین کے ساتھ فضائی رابطے منقطع کرنے والا پاکستان پہلا ملک نہیں ہے۔ پاکستان نے چین کے لیے 29 جنوری کو فضائی آپریشن عارضی طور پر بند کیا تھا۔ یہ فضائی آپریشن کرونا وائرس کے باعث بند کیا گیا تھا۔ حکومت نے پابندی میں مزید اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ یہ پابندی 2 فروری تک نافذ رہے گی، بعد ازاں اس پر نظرثانی کی جا سکتی ہے۔ اس نوٹی فیکیشن میں فضائی پابندی کی وجوہات تو نہیں بتائی گئی تھیں تاہم یہ اقدام اس وقت اٹھایا گیا جب چین میں کرونا وائرس پھیلنے سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا تھا۔
    وزیر مملکت برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا جمعرات کو اپنی پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ پاکستان نے چین سے اپنے شہریوں کو نہ نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اگر ہم نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرکے چین سے لوگوں کو نکالنا شروع کیا تو یہ وبا جنگل کی آگ کی طرح پھیل جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ہم چین کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہم سمجھتے ہیں کہ عوامی صحت کے لیے چین نے جو پالیسیاں اپنائی ہوئی ہیں اس کا احترام کریں اور اس بیماری کے پھیلاؤ کا سبب نہ بن جائیں۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں