1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ورلڈ کپ 2011کا شیڈول جاری، 49 میں سے 29 میچ بھارت میں ہونگے

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از آزاد, ‏29 اپریل 2009۔

  1. آزاد
    آف لائن

    آزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اگست 2008
    پیغامات:
    7,592
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    ورلڈ کپ 2011کا شیڈول جاری، 49 میں سے 29 میچ بھارت میں ہونگے

    بھارتی کرکٹ بورڈ کی سازش کامیاب


    ممبئی (جنگ نیوز) پاکستان کو ورلڈ کپ کی میزبانی سے محروم کرنے کا صلہ بھارت کو مل گیا۔2011ء کے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے زیادہ تر میچ بھارت میں ہوں گے اسے49 میں سے29 میچز کی میزبانی مل گئی جب کہ ورلڈ کپ سیکرٹریٹ لاہور سے ممبئی منتقل کردیا گیا ہے۔ پاکستان کے سلمان سرور بٹ کی جگہ بھارتی بورڈ کے ایڈمنسٹریٹر رتناکر شیٹھی کو ورلڈ کپ کا منیجنگ ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے۔ آئی سی سی نے منگل کو شیڈول جاری کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ورلڈ کپ کے میچ بھارت، سری لنکا اور بنگلہ دیش میں ہوں گے۔ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ہارون لورگارٹ نے امید ظاہر کی ہے کہ ٹورنامنٹ بہت کامیابی سے منعقد ہوگا۔

    پاکستان کے حصے کے14 میں سے7 میچوں کی میزبانی بھارت کو مل گئی ہے۔ ایک سیمی فائنل وانکھیڈے اسٹیڈیم ممبئی میں، فائنل بھی بھارت میں ہوگا۔ ورلڈ کپ کی آرگنائزنگ کمیٹی کی میٹنگ ممبئی میں منگل کو ہوئی جس میں پاکستان کا کوئی نمائندہ شریک نہ تھا۔ پاکستان میں ہونے والا سیمی فائنل سری لنکا میں ہوگا۔ بھارت میں29، سری لنکا میں12 اور بنگلہ دیش میں دو کوارٹر فائنل سمیت8 میچ کھیلے جائیں گے۔ بنگلہ دیش میں18 فروری کو افتتاحی تقریب اور افتتاحی میچ19 فروری کو ہوگا۔ ایک کوارٹر فائنل بھی بھارت میں ہوگا۔ ورلڈ کپ کی آرگنائزنگ کمیٹی کے سربراہ بھارتی بورڈ کے سابق صدر اور آئی سی سی کے نائب صدر شردپوار ہیں۔ آپریشن اور پلاننگ گروپ میں بنگلہ دیش کے محبوب عالم، بھارتی بورڈ کے سیکرٹری سری نواسن، سری لنکا کے دلیپ مینڈس اور رتناکر شیٹھی ہیں۔
     
  2. آزاد
    آف لائن

    آزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اگست 2008
    پیغامات:
    7,592
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    پاکستان ورلڈ کپ میچز کی میزبانی کے حقوق سے بھی محروم


    کراچی (جنگ نیوز) پاکستان سے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے میچوں کی میزبانی واپس لئے جانے کے بعد پاکستان میزبانی کے حقوق سے بھی محروم ہوگیا ہے تاہم حیران کن طور پر پی سی بی کے حکام اس معاملے پر پالیسی بیان دینے سے گریز کر رہے ہیں۔ چیئرمین اعجاز بٹ اور چیف آپریٹنگ آفیسر سلیم الطاف اس اہم ترین معاملے پر بات کرنے سے گریز کر رہے ہیں بلکہ ورلڈ کپ کی میزبانی چھننے کے بعد سے اب تک پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام شکست خوردہ سپاہی کی طرح خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔ ممبئی میں پریس کانفرنس کے دوران آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ہارون لورگاٹ سے سوال پوچھا گیا کہ پاکستان نے ٹورنامنٹ کا بائیکاٹ کیا تو پھر کیا ہوگا۔ ہارون لورگاٹ نے کہاکہ وقت آئے گا تو دیکھیں گے۔ آئی سی سی کے ذرائع کے مطابق پی سی بی نے اس فیصلے کو خاموشی سے تسلیم کرلیا ہے اگر پی سی بی نے بائیکاٹ کرنے کی کوشش کی تو افغانستان کو پاکستان کی جگہ مل سکتی ہے کیونکہ کوالیفائنگ ٹورنامنٹ میں پانچواں نمبر افغانستان کا تھا۔
     
  3. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم۔ آزاد بھائی ۔

    افسوسناک اور شرمناک خبریں شئیر کرنے کے لیے شکریہ :neu:
     
  4. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جنوری 2009
    پیغامات:
    2,457
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    بہت افسوس ناک خبر ہے
     
  5. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    بہت افسوس ناک خبر ہے :neu:
     
  6. بےباک
    آف لائن

    بےباک ممبر

    شمولیت:
    ‏19 فروری 2009
    پیغامات:
    2,484
    موصول پسندیدگیاں:
    17
    :rona:
    افسوسناک خبریں شیئر کرنے کے لیئے شکریہ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں