1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

غزل - آسؔی انصاری

'اردو ادب و شعر و شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از عثمان غنی آسؔی, ‏9 اکتوبر 2018۔

  1. عثمان غنی آسؔی
    آف لائن

    عثمان غنی آسؔی ممبر

    شمولیت:
    ‏29 اکتوبر 2017
    پیغامات:
    32
    موصول پسندیدگیاں:
    46
    ملک کا جھنڈا:
    تمہاری دل میں صورت ہے مگر ہم کہہ نہیں سکتے
    ہمیں تم سے محبت ہے مگر ہم کہہ نہیں سکتے

    شب فرقت کا یہ عالم ہے کہ کاٹے نہیں کٹتی
    عجب کچھ دل کی حالت ہے مگر ہم کہہ نہیں سکتے

    نظر کی وسعتوں میں حسن کے جلوؤں کا یہ عالم
    جو ہے تیری بدولت ہے مگر ہم کہہ نہیں سکتے

    گلوں کی شوخیاں تیرے لب و رخسار پہ مچلیں
    بہاروں کی تو جنت ہے مگر ہم کہہ نہیں سکتے

    جمالِ یار کی رعنائیوں میں کھو گئیں آنکھیں
    وہی جانِ بصارت ہے مگر ہم کہہ نہیں سکتے

    جہانِ عشق کی رنگینیوں میں گم نہ ہوجانا
    تمہیں کچھ اور حاجت ہے مگر ہم کہہ نہیں سکتے

    ہمارے دل میں بھی کلیاں مسرت کی کھلیں آسؔی
    بہاروں کی ضرورت ہے مگر ہم کہہ نہیں سکتے

    عثمان غنی آسی منڈیروی
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں