1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب سے ملنے والے قیمتی تحائف خزانے میں جمع کرا دیے

Discussion in 'خبریں' started by آصف احمد بھٹی, Feb 14, 2019.

  1. آصف احمد بھٹی
    Offline

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص Staff Member

    Joined:
    Mar 27, 2011
    Messages:
    40,593
    Likes Received:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی عرب سے ملنے والے63 لاکھ روپے کے تحائف کابینہ ڈویژن کے توشہ خانہ میں جمع کروا دیے۔
    شاہ محمود قریشی نے دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے ملنے والے63 لاکھ روپے کے تحائف کابینہ ڈویژن کے توشہ خانہ میں جمع کروا دیے۔
    جمع کروائے گئے تحائف میں 48لاکھ 50 ہزار روپے کی رولیکس گھڑی، ساڑھے نو لاکھ روپے کا سونے کا قلم ، 2لاکھ 10ہزار روپے کی سونے کی انگوٹھی، 2لاکھ 5ہزار روپے کی سونے کی تسبیح اور ایک لاکھ 35ہزار روپے کے گولڈ کف لنکس شامل ہیں۔
    شاہ محمود قریشی نے کہا ماضی میں حکومتی عہدیداران بیرون ممالک سے ملنے والے تحائف کو اپنا حق سمجھتے تھے اور ایک معمولی رقم جمع کروا کر تحائف اپنے پاس رکھ لیتے تھے تاہم وہ بیرون ملک سے ملنے والے تحائف اپنے پاس نہیں رکھیں گے۔
     

Share This Page