1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

سر اور پٹھونکے امراض

Discussion in 'گھریلو ٹوٹکے' started by ذوالقرنین کاش, May 23, 2008.

  1. ذوالقرنین کاش
    Offline

    ذوالقرنین کاش ممبر

    Joined:
    Apr 25, 2008
    Messages:
    383
    Likes Received:
    3
    سر اور پٹھونکے امراض

    صداع، درد سر

    صداع حار: اگر درد سر گرمی کی وجہ سے ہو تو لعاب بہدا نہ شیرہ عناب شیرہ تخم کا بنو مقشر، شیرہ مغز کدویے شیریں، عرق گاؤ زباں میں نکال کر شربت نیلوفر ملا کر پلائيں لیکن اگر قبض کی شکایت ہو تو بجاۓ شربت نیلوفر کے خمیرہ بنفشہ یا ترنجین استعمال کریں۔

    اور اگر گرمی کی زیادتی ہو اور تبرید زیادہ مدنظر ہو تو شیرہ تخم خرذ سیاہ اضاذ کریں اور اگر صفراء کا غلبہ ہو، یا منہ کا مزہ نمکین ہو تو شیرہ آلو بخارا کا اضافہ کریں، اگر حلق میں درد ہو وت شربت نیلوفر کے بجاۓ شربت توت سیاہ کا اضافہ کریں کیونکہ توت حلق کے لۓ ایک مخصوص چيز ہے۔ اگر نزلہ کی وجہ سے ہو تو نزلہ کی دوائيں پلائيں جس کا بیان آگے آنے والا ہے، اگر تلیین کی ضرورت ہو تو نسخہ ذیل سے تلیین کرائيں۔

    نسخہ تلیین: گل بنفشہ عناب آلو بخارا گل نیلوفر تخم کاسنی تمرہندی ترنببین مغز فلوس خیاء شبز گلقند روغن بادام۔ اور بیرونی طور پر یہ ضماد پیشانی پر لگائيں۔

    ضماد صندل سفید تخم کا ہو کشنیز خشک کافور پانی میں پیس کر پیشانی پر لیپ لگائيں۔ شدت درد کی حالت میں زعفران افیون جوائن فراسبانی اسی نسخہ میں اضافہ کر کے لگا سکتے ہیں۔ یا قرص مثلث کو سبز دھنۓ یا پوست خشخاش کے پانی میں پیس کر ضماد کریں۔



    --------------------------------------------------------------------------------

    نسخہ قرص مثلث: مرکی افیون اجوائن خراسانی لادن، کافور زعفران پوست سیخ لفاح کندر انزردت آملہ گل ارمنی سب دواؤں کو باریک کوٹ کر چھانکر گلاب اور آب کا ہو بقدر ضرورت میں گوندھ کر تکونے قرص بنائيں اور خشک کر کے رکھ لیں۔

    شدت نہ رد میں سعوط کا یہ نسخہ استعمال کریں افیون کافور لڑکی والی عورت کے دودھ میں حل کر کے اور روغن گل کا اضافہ کر کے ناک میں ٹپکائيں۔

    اگر پیاس اور حاجت کا غلبہ زیادہ ہو تو پینے کی دوائيں برف سے ٹھنڈی کر کے پلائيں اور شربت کیوڑہ پانی میں ملا کر برف سے ٹھنڈا کر کے تھوڑا تھوڑا پلاتے رہیں۔

    اس حالت میں یہ نحلخہ سنگھانا بھی مفید ثابت ہوتا ہے:

    لخلخہ: صندل سفید کافور عرق کیوڑہ میں گھس کر عرق خس کا اضافہ کر کے چھوٹے منہ کی شیشی میں رکھ کر وقتا فوقتا سنگھاتے رہیں۔

    غذا: جب درد میں تخفیف ہو جاۓ تو ٹھنڈی ہلکی اور زود ہضم غذائيں دیں مثلا پالک خرفہ، کدو، تورئی، چاول، کھچڑی، آشجو، دال مونگ، بکری کا شوربہ، دال اور ترکاری میں اگر لیموں املی وغیرہ جیسی کوئی تر شے بھی ملا دیجاۓ تو اکثر اوقات بہتر ثابت ہوتی ہے۔

    ہدایات: اگر درد سر بخار کی وجہ سے ہو تو بخار کا علاج کریں، پنڈلیوں کی حجامت کے بعد پاشویہ کرندا بہترین تدبیر ہے درد سر میں سر کو ہر گز دبانا نہيں چاہۓ اگرچہ اس سے اس وقت قدرے سکون و آرام محسوس ہوتا ہے، لیکن آخر میں نقصان پہونچاتا ہے بلکہ پاؤں کو دبانا اور تلوں کو ملنا مفید ہے۔ اگر سر کو بغیر دباۓ اور ملے ہوۓ باندھ دیا جاۓ تو کسی اندیشہ کی بات نہيں، تلیین کے بعد آہستگی ملنے میں بھی مضائقہ نہيں ہے۔

    پرہیز: گرم اور میٹھی چيزوں سے پرہیز کرائيں۔

    انتباہ: مریض کو حتی الامکان آرام و سکون دیں، مریض کے قریب شور و غل نہ ہونے دیں۔ درد سر کی حالت میں غذا نہ دیں، بلکہ رفع قبض ہونے کے بعد دیں، ٹھنڈے پانی سے غسل کرائيں۔ بشرطیکہ بخار نہ ہو۔

    صداع بارد: درد کی حالت میں مریض کو گرم کپڑے میں رکھیں اور یہ نسخہ استعمال کرائيں۔ گل بنفشہ عناب سپعتاں تخم خطمی تخم ھبازی گاؤ زباں رات کے وقت گرم پانی میں بھگو دیں صبح کے وقت مل چھانکہ شربت بنفشہ ملا کر پلائيں اور اگر قبض کی شکایت ہو تو شربت بنفشہ کے بجاۓ خمیرہ بنفشہ یا ترجبین ملائيں۔ اگر اس سے فائدہ ہو جاۓ تو خیر ورنہ اسی میں اسطوخودوس ماورنجبویہ کا اضافہ کر کے منضج پلائيں جب مادہ نضج پا جاۓ تو مذکورہ بالا نسخہ میں حسب ذیل ادویہ کا اضافہ کر کے مسہل دیں:

    مغز املتاس، سنا، مکی، ترنجبین، گلقند، شکر سرخ، شیرہ، مغز بادام شیریں، دو تین مسہل کے بعد اگر ضرورت معلوم ہو یعنی درد قائم ہو تو حسب ایارج سے تفیتہ کرائيں۔
     
  2. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    ذوالقرنین کاش بھائی ۔ یہ سب کچھ کسی "سوکھی" زبان میں‌نہیں لکھا جاسکتا ؟ :suno:

    مجھ کم عقل کو آدھی سے زیادہ اصطلاحات تو سمجھ ہی نہیں آئیں۔ علاج خاک کرنا ہے :takar: :takar: :takar:
     
  3. ع س ق
    Offline

    ع س ق ممبر

    Joined:
    May 18, 2006
    Messages:
    1,333
    Likes Received:
    25
    سمجھ نہیں‌لگی تو کسی حکیم صاحب سے رابطہ کریں :zuban:
     
  4. کاشفی
    Offline

    کاشفی شمس الخاصان

    Joined:
    Jun 5, 2007
    Messages:
    4,774
    Likes Received:
    16
    یہ چھکا بنتا ہے آنٹی آپ کا۔۔۔بہت خوب ایکسلینٹ شارٹ۔۔۔زبردست۔مزہ آیا نعیم بھائی۔۔۔۔ :201:
     
  5. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    یہ چھکا بنتا ہے آنٹی آپ کا۔۔۔بہت خوب ایکسلینٹ شارٹ۔۔۔زبردست۔مزہ آیا نعیم بھائی۔۔۔۔ :201:[/quote:26ouheik]
    میرا کاشفی بھائی اور بنتِ حوا کو چیلنج ہے کہ اگر انہیں اوپر کی پوسٹ 100 فیصد سمجھ آگئی ہے تو اسکا سلیس کا انگریزی ترجمہ یہاں کرکے دکھائیں۔
    [center:26ouheik]:131: :131: :131: :131:[/center:26ouheik]
     
  6. کاشفی
    Offline

    کاشفی شمس الخاصان

    Joined:
    Jun 5, 2007
    Messages:
    4,774
    Likes Received:
    16
    یہ چھکا بنتا ہے آنٹی آپ کا۔۔۔بہت خوب ایکسلینٹ شارٹ۔۔۔زبردست۔مزہ آیا نعیم بھائی۔۔۔۔ :201:[/quote:3noxu7gp]
    میرا کاشفی بھائی اور بنتِ حوا کو چیلنج ہے کہ اگر انہیں اوپر کی پوسٹ 100 فیصد سمجھ آگئی ہے تو اسکا سلیس کا انگریزی ترجمہ یہاں کرکے دکھائیں۔
    [center:3noxu7gp]:131: :131: :131: :131:[/center:3noxu7gp][/quote:3noxu7gp]

    نعیم بھائی کاشفی کو چلینج نہیں‌ کرنے کا کیا بولا نہیں ‌کرنے کا ۔۔۔

    یہ لیں آپ نے کہا انگلیش میں‌ ٹرانسلیٹ کرو۔۔۔۔۔۔۔۔۔میں انگلیش کیا مختصر انگلیش میں‌ ٹرانسلیٹ کر دیتا ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔

    Summary of the above article

    AA OOOO EEEE AAA EEEE OOOOO AAAA AOUCH ..AAA
    AMMI JI...

    اور جب امی پیار سے کہتی ہیں میرا بیٹا۔۔۔۔۔۔۔۔۔تو تمام تکالیف دور ہو جاتی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     

Share This Page