1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

تہہ والی بریانی

'گھر اور دسترخوان' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏2 اگست 2020۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    تہہ والی بریانی


    اجزاء: چاول سات سو پچاس گرام،چکن ایک کلو،فرائی آلو آدھا کلو،ٹماٹر دو عدد رنگز میں کٹے ہوئے، لیموں دو عدد رنگز میں کٹے ہوئے،پیاز پانچ عدد کٹے ہوئے،ہلدی ایک چائے کا چمچ،سرخ مرچ پائوڈر آدھا چائے کا چمچ،زیرہ پائوڈربھُنا ہوا آدھا چائے کا چمچ،کالی مرچ کُٹی ہوئی ایک چوتھائی چائے کا چمچ،سبز الائچی پائوڈر ایک چوتھائی چائے کا چمچ،دار چینی پائوڈر 1/4چائے کا چمچ،ادرک لہسن پیسٹ ایک کھانے کا چمچ،دہی دو سو پچاس گرام،پودینہ آدھی گٹھی کٹا ہوا،نمک حسبِ ذائقہ،تیل حسبِ ضرورت(بگھار کے لیے) پیاز ایک عدد کٹا ہوا،سبز الائچی تین عدد،لونگ تین عدد،دار چینی ایک انچ کا ٹکڑا،ادرک پائوڈر آدھا چائے کا چمچ،زعفران چٹکی بھر
    ترکیب: گرم آئل میں پیاز اور ادرک لہسن پیسٹ کو ہلکا فرائی کریں،پھر کالی مرچ،ہلدی،سرخ مرچ، زیرہ پائوڈر،نمک اور ٹماٹر ڈال کر پانچ منٹ فرائی کریں۔اب دہی ،پودینہ،الائچی پائوڈر اور دار چینی شامل کر کے ڈھک دیں اور ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔ٹماٹر گل جائیں اور گریوی گاڑھی ہو جائے تو چکن شامل کر کے ہلکی آنچ پر پکائیں۔چکن گل جائے تو چولہے سے اُتار لیں۔بگھار کے لیے دوسرے پین میں تھوڑا سا آئل گرم کر کے پیاز فرائی کریں،پھر زعفران،سبز الائچی،دار چینی،لونگ اور ادرک پائوڈر شامل کر کے فرائی کر لیں۔ایک بڑے پین میں چاولوں کی تہہ لگا کر چکن کی تہہ لگائیں،پھر ٹماٹر اور لیموں کے رنگز کی تہہ لگائیں۔آخر میں آدھا بگھار اور فرائی کیے ہوئے آلو ڈال دیں۔اسی طرح دوسری تہہ لگا کر دم لگا دیں۔تیار ہونے پر گرم گرم سرو کریں اور عید کی خوشیاں دوبالا کریں۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں