1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

تم سے مل کر بات بنی تھی - کاشف حباب

'آپ کی شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از Kashif Habaab, ‏15 جون 2019۔

  1. Kashif Habaab
    آف لائن

    Kashif Habaab ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مئی 2019
    پیغامات:
    29
    موصول پسندیدگیاں:
    18
    ملک کا جھنڈا:
    تم سے مل کر بات بنی تھی
    دن نکلا تھا رات ڈھلی تھی

    ہونٹوں پہ تھا سکتہ طاری
    خاموشی جب بول رہی تھی

    میں نے بھی چند غزلیں لکھ لیں
    لفظوں کی سوغات ملی تھی

    اپنے وارے میں کم پائی
    یوں تو اس کی بات بھلی تھی

    دل نے دل سے ملوایا تھا
    پہلی بار جو آنکھ ملی تھی

    میرے دکھڑے سن کر کاشف
    اپنے غم وہ بھول چلی تھی

    کاشف حباب
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں