1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔
  2. اس صیغے میں اسلامی کتب لگائی جاتی ہیں۔ انتظامیہ کسی بھی مکتبہ فکر پر پابندی نہیں لگاتی ہے اس لیے صارفین کتب پر نقظہ اعتراض اٹھانے کے بجائے اپنی صوابدید کے مطابق کتب سے استفادہ کریں۔یہاں لگائی گئی کتب کسی بھی طرح انتظامیہ کا مذہبی رجحان یا مکتبہ فکر ظاہر نہیں کرتی۔

بیس رکعات تراویح سے متعلق روایات کا جائزہ

Discussion in 'اسلامی کتب' started by حافظ اختر علی, Jul 16, 2014.

  1. حافظ اختر علی
    Offline

    حافظ اختر علی ممبر

    Joined:
    Jul 25, 2010
    Messages:
    100
    Likes Received:
    20
    ملک کا جھنڈا:
    صحیح احادیث کے مطابق نبی کریم ﷺ کا رمضان او رغیر رمضان میں رات کا قیام بالعموم گیارہ رکعات سے زیادہ نہیں ہوتا تھااور حضرت جابر کی روایت کے مطابق رسول اللہ ﷺ نے صحابہ کرامؓ کوتین رات جو نماز پڑہائی وہ گیارہ رکعات ہی تھیں او ر حضرت عمر ؓ نے بھی مدینے کے قاریوں کو گیارہ رکعات پڑہانے کا حکم دیاتھا اور گیارہ رکعات پڑھنا ہی مسنون عمل ہے ۔امیر المومنین حضر ت عمر بن خطاب ، حضرت علی بن ابی طالب، حضرت ابی بن کعب اور حضرت عبد اللہ بن مسعود سے 20 رکعات قیام اللیل کی تمام روایات سنداً ضعیف ہیں ۔زیر نظر کتابچہ میں شیخ کفایت اللہ السنابلی نے بیس رکعات سے متعلق جو روایات پیش کی جاتی ہیں دلائل کی روشنی میں ان کا جائزہ پیش کرکے ثابت کیا ہے کہ بیس رکعات تراویح پڑہنا نہ تو نبی ًﷺ سے اور نہ ہی کسی صحابی سے ثابت ہے اس کے برعکس نبیﷺ اور صحابہ کرام ؓ سے آٹھ رکعات تراویح ہی ثابت ہے ۔(م۔ا)
     
  2. ابو یزید
    Offline

    ابو یزید مبتدی

    Joined:
    Jul 28, 2014
    Messages:
    9
    Likes Received:
    1
    ملک کا جھنڈا:
    جناب اختر علی صاحب :
    آپ نے لکھا ہے کہ"
    تبصرہ
    صحیح احادیث کے مطابق نبی کریم ﷺ کا رمضان او رغیر رمضان میں رات کا قیام بالعموم گیارہ رکعات سے زیادہ نہیں ہوتا تھااور حضرت جابر کی روایت کے مطابق رسول اللہ ﷺ نے صحابہ کرامؓ کوتین رات جو نماز پڑہائی وہ گیارہ رکعات ہی تھیں ا
    بھائی جان یہ احادیث تو نقل کر دیں؟
     
  3. ساتواں انسان
    Offline

    ساتواں انسان ممبر

    Joined:
    Nov 28, 2017
    Messages:
    7,190
    Likes Received:
    2,273
    ملک کا جھنڈا:
  4. ساتواں انسان
    Offline

    ساتواں انسان ممبر

    Joined:
    Nov 28, 2017
    Messages:
    7,190
    Likes Received:
    2,273
    ملک کا جھنڈا:
    ہم سے عبد اللہ بن یوسف تنیسی نے بیان کیا ، انہوں نے کہا کہ ہمیں امام مالک نے خبر دی ، انہیں سعید بن ابو سعید مقبری نے خبر دی ، انہیں ابو سلمہ بن عبد الرحمن نے خبر دی کہ ام المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ‬ ( رض ) س‬ے انہوں نے پوچھا کہ نبی ( ص ) رمضان میں کتنی رکعتیں پڑھتے تھے ۔ آپ نے جواب دیا کہ رسول اللہ ( ص ) گیارہ رکعتوں سے زیادہ نہیں پڑھتے تھے ۔ خواہ رمضان کا مہینہ ہوتا یا کوئی اور ۔ پہلے آپ ( ص ) چار رکعت پڑھتے ۔ ان کی خوبی اور لمبائی کا کیا پوچھنا ۔ پھر آپ ( ص ) چار رکعت اور پڑھتے ان کی خوبی اور لمبائی کا کیا پوچھنا ۔ پھر تین رکعتیں پڑھتے ۔ عائشہ‬ ( رض ) ن‬ے فرمایا کہ میں نے عرض کیا یا رسول اللہ ! آپ وتر پڑھنے سے پہلے ہی سو جاتے ہیں ؟ اس پر آپ ( ص ) نے فرمایا کہ عائشہ میری آنکھیں سوتی ہیں لیکن میرا دل نہیں سوتا ۔ ( صحیح بخاری ، 1147 )
     

Share This Page