1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

بُش کے گلے میں بسکٹ

'ادبی طنز و مزاح' میں موضوعات آغاز کردہ از آزاد, ‏5 جنوری 2009۔

  1. آزاد
    آف لائن

    آزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اگست 2008
    پیغامات:
    7,592
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    بُش کے گلے میں بسکٹ
    گل نوخیز اختر
    صدر بُش کے گلے میں بسکٹ پھنس گیا اور وہ بے ہوش ہوکر گرپڑے۔ خبر جنگل کی آگ کی طرح پوری دنیا میں پھیل گئی۔ کئی لوگ پوچھتے نظر آئے کہ کیا بسکٹ اُسامہ نے بھیجا تھا؟۔۔۔۔۔ صدربش نے کہا ہے کہ جب میں بے ہوش کر گرا تو سب سے زیادہ تشویش میرے کتوں کوہوئی۔اللہ جانے بش صاحب کس کو گالی دے رہے ہیں کیونکہ اخباری اطلاعات کے مطابق سب سے زیادہ تشویش ان کے سکیورٹی گارڈز کوہوئی ۔اِس خبر کے بعد بہت سے لوگوں کو اطمینان ہوگیا ہے کہ امریکہ کا صدر بھی ایک عام انسان ہے۔۔۔۔۔وہ بھی بداحتیاطی کرسکتا ہے۔۔۔۔۔اُس کو بھی چوٹ لگ سکتی ہے۔۔۔۔۔ورنہ میرے جیسے کئی یہی سمجھتے تھے کہ بش صاحب کو باتھ روم بھی جانا ہوتو وہ اپنی بجائے کسی ملازم کو بھیج دیتے ہیں۔
    تصویروں میں بش کا جو چہرہ دکھایا گیا ہے اس میں ان کے بائیں گال پربڑا سا سرخ نشان ہے۔بقول شاعر!

    تیری آنکھوں میں سرخ دھاگے ہیں
    رات کس کے نصیب جاگے ہیں​
    لیکن مجھے یقین ہے کی کسی کے نصیب جاگنے کی بجائے سو گئے ہوں گے کیونکہ بش کی آنکھیں نہیں، گال لال ہے۔بش کے بے ہوش ہونے کی خبر سنتے ہی میاں صاحب نے مجھے فون کیا!
    ”سُنا ہے بش بسکٹ کھا کر بے ہوش ہوگیا؟“
    ”تو اور کیا وہ سیمنٹ کھا کر بے ہوش ہوتا“
    ”نہیں نہیں۔۔۔۔۔میں تو یہ پوچھنا چاہ رہا تھا کہ بے ہوش بُش کی شکل کیسی لگ رہی تھی؟“
    ”ہوش مند بُش سے خاصی بہتر تھی“
    میاں صاحب نے ایک طویل سانس لیا اور رسیور رکھ دیا۔
    قارئین انکل!۔۔۔۔۔ مجھے حیرت ہے کہ سب لوگ بُش کا حال پوچھ رہے ہیں، کسی نے ابھی تک یہ بھی نہیں پوچھاکہ بے چارے بسکٹ پر کیا گذری۔۔۔۔۔ آخر وہ بھی انسان ہے۔۔۔۔۔امریکی انتظامیہ سے میری التجا ہے کہ وہ بسکٹ کے بارے میں بھی عوام کو مطلع کریں کہ اُس کی طبیعت اب کیسی ہے۔۔۔۔۔کیا وہ اب قابلِ استعمال رہا ہے یا ناپاک ہوگیا ہے۔

    میں نے میاں صاحب سے پوچھا کہ بُش کے بے ہوش ہونے پر اُس کے کُتے کیوں تشویش میں مبتلا ہوگئے تھے؟
    اطمینان سے بولے ”بھائی چارہ بھی کوئی چیز ہوتی ہے۔۔۔۔۔۔“
    میں سوچ رہا ہوں کہ اگر میں موقع پر موجود ہوتا توکیا کرتا؟۔۔۔۔۔ بُش صاحب کو ہوش میں لانے کے لیے ڈاکٹرز نے بہت جتن کیے ہوں گے۔۔۔۔۔اُنھیں فوری طور پر ایمرجنسی میں لے جایا گیا ہوگا۔۔۔۔۔ اُن کے اِردگرد ”ٹوٹیاں “لگادی گئی ہوں گی۔۔۔۔۔نرسیں اُنھیں پنکھا جھلنے لگے گئی ہوں گی۔۔۔۔۔وائٹ ہاؤس کا سٹاف اُن کے پیروں کی مالش کرنے میں لگا ہوگا۔۔۔۔۔لیکن جناب اگریہ لوگ تھوڑا خرچہ کرکے مجھے کال کرلیتے تو میں ایک منٹ میں بُش کو ہوش میں لاسکتا تھا۔ میں نے کچھ بھی نہیں کرنا تھا۔۔۔۔۔بس بُش صاحب کے کان میں اِتنا ہی کہنا تھا ۔۔۔۔۔ ”جانو!۔۔۔۔۔ اُٹھو ۔۔۔۔۔ دیکھو ' اُسامہ ' چاچوآئے ہیں۔۔۔۔۔“

    میرے دوست سلمان ہاتف صاحب اِس بات پر بضد ہیں کہ بُش بسکٹ کی وجہ سے نہیں بلکہ ٹی وی پر فٹ بال میچ دیکھنے کی وجہ سے بے ہوش ہوئے۔اُن کا کہنا ہے کہ ممکن ہے تماشائیوں میں اُنھیں اُسامہ نظر آگیا ہو۔۔۔۔۔ بھلا ایسا کیسے ہوسکتا ہے۔۔۔۔۔بُش صاحب تو خود اِتنے اچھے تماشائی ہیں۔۔۔۔ اُنھیں بھلا تماشائیوں سے خوف کیوں آنے لگا۔۔۔۔۔اور ویسے بھی اگر اُسامہ تماشائیوں میں بیٹھا ہوتا تو اُس سے کیا خطرہ تھا۔۔۔۔۔ ڈرنے کی بات تو اُس وقت ہوتی اگر وہ تماشائیوں کی بجائے کھلاڑیوں میں شامل ہوتا۔

    وائٹ ہاؤس کی انتظامیہ کو چاہے کہ اگر واقعی بُش صاحب کے گلے میں بسکٹ پھنس گیا تھا تو وہ بُش صاحب کے گلے کی نالی کُھلی کرنے کا بندوبست کریں۔میں پھر حیران ہوں کہ جو شخص پورا افغانسان کھا گیا۔۔۔۔۔اُس کے گلے میں ایک بسکٹ کیسے پھنس گیا۔ممکن ہے بسکٹ افغانستان سے بڑاہو۔۔۔۔۔ہمارے محلے کا بدمعاش اکثر کڑک کر بولتا ہے کہ ۔۔۔۔۔”اُوئے میں ٹبر کھا جاں تے ڈکاروی نہ لاں۔۔۔۔۔“۔۔۔۔۔اور میں ہمیشہ اُسے ہاتھ جوڑ کر سمجھاتا ہوں کہ جناب اِسے بدمعاشی نہیں بد ہضمی کہتے ہیں۔۔۔۔۔لگتا ہے بُش صاحب کو بھی بد ہضمی شروع ہوگئی ہے۔ بدمعاشی کے بعد اکثر ایسی بدہضمی ہوجاتی ہے۔


    نوٹ:- "گل نوخیز اختر" کا یہ مزاحیہ اور طنزیہ کالم "قمراحمد (آزاد)" نے ہماری اُردو کے دوستوں کے لیے خصوصی طور پر ٹائپ کیا۔
    خوش رہیں، مسکراتے رہیں۔ آمین
     
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    :hasna: بہت خوب قمر آزاد بھائی ۔ :hasna:
    گل نوخیز اختر نے بہت خوب کالم لکھا ہے۔ ان تک ہماری طرف سے تعریف پہنچا دیجیے گا۔

    اور ہماری اردو کے لیے اتنا لمبا مضمون ٹائپ کرکے ارسال کرنے پر قمر آزاد بھائی آپ کا بہت بہت شکریہ :dilphool:
     
  3. آزاد
    آف لائن

    آزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اگست 2008
    پیغامات:
    7,592
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    نوازش، کرم، نعیم بھائی :dilphool:
    گل نوخیز اختر گذشتہ 12،13 سال سے زیادہ عرصے سے کالم لکھے رہے۔ اور ڈاکڑ یونس بٹ کے بعد مزاح لکھنے میں کافی شہرت رکھتے ہیں۔ میں نیچے اُن کا تعارف دے رہاہوں۔



    [​IMG]
     
  4. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    آزاد بھائی ۔ عظیم ادبی شخصیت کا تعارف کروانے کا بہت شکریہ ۔
     
  5. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    شکریہ بلکہ بہت شکریہ اس شئیرنگ کے لئے آزاد جی
     
  6. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جنوری 2009
    پیغامات:
    2,457
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    شکریہ آزاد بھائی اس خوبصورت شئرنگ کا اور گل نوخیز اختر کا تعارف کرانیکا
     
  7. آزاد
    آف لائن

    آزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اگست 2008
    پیغامات:
    7,592
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    آپ سب کی پسندیدگی کا بہت بہت شکریہ۔ :dilphool:
     
  8. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: بُش کے گلے میں بسکٹ

    ہوسکتا ہے بش زبردستی کتوں کے بسکٹ ہی کھا رہا ہو
     

اس صفحے کو مشتہر کریں