1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

بلغ العلى بكماله

'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' میں موضوعات آغاز کردہ از آصف احمد بھٹی, ‏29 ستمبر 2012۔

?

بہترین اور زیادہ بہترین کا انتخاب

رائے شماری ختم ہوگئی ‏28 اکتوبر 2012۔
  1. غوری

    2 ووٹ
    18.2%
  2. پاکستانی55

    0 ووٹ
    0.0%
  3. روشنی 6655

    0 ووٹ
    0.0%
  4. شکرالی

    0 ووٹ
    0.0%
  5. بےلگام

    4 ووٹ
    36.4%
  6. حریم خان

    3 ووٹ
    27.3%
  7. سین

    1 ووٹ
    9.1%
  8. عاصم محمود

    0 ووٹ
    0.0%
  9. نیرنگ خیال

    1 ووٹ
    9.1%
موضوع کا سٹیٹس:
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
  1. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    بلغ العلى بكماله
    كشف الدجى بجماله
    حسنت جميع خصاله
    صلوا عليه وآله


    السلام علیکم
    کیسے ہیں آپ سب لوگ ؟ امید ہے بہت بہتر ہونگے ، آج ہم اس لڑی میں ایک مقابلہ شروع کرنے والے ہیں ، جو کہ اچھی اور زیادہ اچھی نعت شریف کا ہو گا ، چونکہ ہر نعت اچھی ہی ہوتی ہے اس لیے مقابلے کا مقصد صرف آپ لوگوں تک زیادہ سے زیادہ اچھی نعتوں کی ترسیل ہے ۔ اور اس کے لیے ہماری خواہش ہے کہ آپ لوگ کوشش یہ کریں کے آپ جو بھی نعت یہاں ارسال کر رہے ہیں‌ وہ محض کاپی اور پیسٹ‌ نہ ہو بلکہ جو نعت واقعی آپ کے دل کو چھو گئی ہو آپ وہی نعت یہاں لکھیں ۔
    کوشش یہ کریں‌ کہ ہر صارف صرف ایک ہی نعت لکھے گا اور ایک ہی بار بہتر اور املاء کی غلطیوں سے پاک لکھیں ۔ آپ لوگ اپنی پسندیدہ نعت 20 اکتوبر تک یہاں لکھ سکتے ہیں اس کے بعد آپ سب کے سامنے رائے شماری کا آپشن رکھا جائے گا آپ لوگ اپنے ووٹس کے زریعے بہتر اور زیادہ بہتر نعت کا انتخاب کرینگے جو کہ 28 اکتوبر تک ہو گی جس کے بعد جس کے بعد 30 یا 31 اکتوبر کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا ۔ یاد رہے یہ مقابلہ بہتر اور زیادہ بہتر کے درمیان ہے ۔

    آپ دوستوں‌ سے گزراش ہے کہ اس لڑی میں غیر ضروری پیغامات سے گریز کریں اور صرف نعت شریف ہی لکھیں ۔ شکریہ


    ایک گزارش یہ بھی کرنی ہے کہ ہر نعت کے ساتھ اُس کے شاعر کا نام بھی لکھیں اور تمام احباب کوشش کریں کہ تصویری مواد کا استعمال نہ کیا جائے ۔

    آصف احمد بھٹی
     
  2. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: بلغ العلى بكماله

    [​IMG]
    نعت سرور کائنات
    (طرحی مصرعہ)

    * * *
    خدا کے نور کا مظہر تھی ان کی ذات لاثانی
    ہوا کرتی تھی قول و فعل سے تفسیر قرآنی


    نہ تھا ممکن کہ ہوتی ترجمانی ان کی سیرت کی
    سیاہی بھی بنا ہوتا سمندر کا اگر پانی


    لقب مشہور تھا بچپن سے صادق اور امیں ان کا
    رہا کردار بھی گویا چراغ بزم انسانی


    غلام ان کے کبھی دنیا کو خاطر میں نہیں لائے
    "رہے ہیں سر خمیدہ ان کے آگے تاج سلطانی"


    مکاں سے لامکاں تک ہے رسائی کا شرف حاصل
    دیا پیغام جو دنیا کو فطرت میں ہے لافانی


    زبوں حالی کا ہم الزام کیوں غیروں کو دیں آخر
    سبب اس کا ہوا ہے خود ہی اپنا طرز شیطانی


    سر محشر وہ ہو گا رحمت داور کے سائے میں
    عمل پیرا ہوا ہو گا جو سن کر حکم ربانی

    شہنشاہ دو عالم کا زبان پر نام آتے ہی
    درودوں کی صدا سے گونجتی ہے بزم عرفانی

    ہمارے لب پہ غوری شکر کے کلمات ہیں پیہم
    کہ اس ارض مقدس پر ملا اعزاز مہمانی۔



    [​IMG]

    [​IMG]
     
  3. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: بلغ العلى بكماله

    شاہ مدینہ ﷺ شاہ مدینہ ﷺ
    یثرب کے والی
    سارے نبی تیرے در کے سوالی
    شاہ مدینہ ﷺ شاہ مدینہ ﷺ

    جلوے ہیں سارے تیرے ہی دم سے
    آباد عالم تیرے کرم سے
    باقی ہر اک شہ نقش خیالی
    سارے نبی تیرے در کے سوالی
    شاہ مدینہ ﷺ شاہ مدینہ ﷺ

    تیرے لئے ہی دنیا بنی ہے
    نیلے فلک کی چادر تنی ہے
    تو اگر نہ ہوتا دنیا تھی خالی
    سارے نبی تیرے در کے سوالی
    شاہ مدینہ ﷺ شاہ مدینہ ﷺ


    تو نے جہاں کی محفل سجائی
    تاریکیوں میں شمع جلائی
    ہر سمت چھائی ،رات کالی
    سارے نبی تیرے در کے سوالی
    شاہ مدینہ ﷺ شاہ مدینہ ﷺ

    قدموں میں تیرے عرش بریں ہے
    تجھ سا جہاں میں کوئی نہیں ہے
    کاندھے پہ تیرے کملی ہے کالی
    سارے نبی تیرے در کے سوالی
    شاہ مدینہ ﷺ شاہ مدینہ ﷺ۔

    مذ ہب ہے تیرا سب کی بھلائی
    مسلک ہے تیرا مشکل کشائی
    دیکھ اپنی امت کی خستہ حالی
    سارے نبی تیرے در کے سوالی
    شاہ مدینہ ﷺ شاہ مدینہ ﷺ۔

    ہے نور تیرا شمس و قمر میں
    تیرے لبوں کی لالی گہر میں
    پھولوں نےتیری خوشبو چرا لی
    سارے نبی تیرے در کے سوالی
    شاہ مدینہ ﷺ شاہ مدینہ ﷺ۔

    تنویر نقوی
     
  4. روشنی 6655
    آف لائن

    روشنی 6655 ممبر

    شمولیت:
    ‏27 جنوری 2012
    پیغامات:
    658
    موصول پسندیدگیاں:
    13
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: بلغ العلى بكماله

    میرے نبی سے میرارشتہ،کل بھی تھااور آج بھی ھے
    اور کسی جانب کیوں جائیں ،اور کسی کو کیوں دیکھیں
    لب پہ نعت نبی کانغمہ ، کل بھی تھااور آج بھی ھے
    پست وہ کیسے ھوسکتاھے ،جس کو حق نے بلندکیا
    دونوں جہاں میں انکاچرچا، کل بھی تھااور آج بھی ھے
    لب پہ نعت نبی کانغمہ ،کل بھی تھااور آج بھی ھے
    بتلاییں ھر دشمن دیںکو،غیرت مسلم زندہ ھے
    ان پہ مر مٹنے کاجذبہ ، کل بھی تھا اور آج بھی ھے
    جس کے فیض سے بنجر سینوں،نےشادابی پائی ھے
    موج میں وہ رحمت کادریا، کل بھی تھااور آج بھی ھے
    جن آنکھوں سے طیبہ دیکھا، وہ آنکھیں بیتاب ھیں
    ان آنکھوں میں ایک تقاضا،کل بھی تھااور آج بھی ھے
    سب ھو آئیں انکے در سے،جانہ سکاتوایک صبیح ‏
    کہ یہ ایک تصویرتمنا،کل بھی تھااور آج بھی ھے
    میرےنبی سے میرارشتہ ،کل بھی تھااور آج بھی ھے
    لب پہ نعت نبی کانغمہ ،کل بھی تھااور آج بھی ھے ‏‎ ‎
     
  5. شکرالی
    آف لائن

    شکرالی ممبر

    شمولیت:
    ‏2 اگست 2012
    پیغامات:
    99
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: بلغ العلى بكماله

    ایک بہت ہی خوبصورت نعت

    میرا پیمبر عظیم تر ہے
    میرا پیمبر عظیم تر ہے

    کمالِ خلاق ذات اُسکی
    جہان ِ ہستی حیات اُسکی
    بشر نہیں عظمت ِ بشر ہے
    میرا پیمبر عظیم تر ہے

    میرا پیمبر عظیم تر ہے
    میرا پیمبر عظیم تر ہے

    وہ شرعِ احکام ِ حق تعالیٰ
    وہ خود ہی قانون خود حوالہ
    وہ خود ہی قرآن خود ہی قاری
    وہ آُ پ مہتاب آپ ہالہ
    وہ عکس بھی آئینہ بھی وہ ہے
    وہ نکتہ بھی خط بھی دائرہ بھی

    وہ خود نظارہ ہے خود نظر ہے
    میرا پیمبر عظیم تر ہے

    میرا پیمبر عظیم تر ہے
    میرا پیمبر عظیم تر ہے

    شعور لایا کتاب لایا
    وہ حشر تک کا نصاب لایا
    دیا بھی کامل نظام اسنے
    اور آپ ہی انقلاب لایا
    وہ علم کی اور عمل کی حد بھی
    ازل بھی اُ سکا ہے اور ابد بھی

    وہ ہر زمانے کا راہبر ہے
    میرا پیمبر عظیم تر ہے

    میرا پیمبر عظیم تر ہے
    میرا پیمبر عظیم تر ہے

    وہ آدم و نوح سے بھی زیادہ
    بلند ہمت بلند ارادہ
    وہ زُہد عیسیٰ سے کوسوں آگے
    جو سب کی منزل وہ اُسکا جادہ
    ہر اک پیمبر نہاں ہے اُس میں
    ہجومِ پیمبراں ہے اُس میں

    وہ جس طرف ہے خدا اُدھر ہے
    میرا پیمبر عظیم تر ہے

    میرا پیمبر عظیم تر ہے
    میرا پیمبر عظیم تر ہے

    بس ایک مشکیزہ اک چٹائی
    ذرا سی جو ایک چارپائی
    بدن پہ کپڑے بھی واجبی سے
    نہ خوش لباسی نہ خوش قُبائی
    یہی ہے کل کائنات جسکی
    گنی نہ جائیں صفات جسکی

    وہی تو سلطان بحروبر ہے
    میرا پیمبر عظیم تر ہے

    میرا پیمبر عظیم تر ہے
    میرا پیمبر عظیم تر ہے

    جو اپنا دامن لہو سے بھر لے
    مصیبتیں اپنی جان پر لے
    جو تیغ زن سے لڑے نہتا
    جو غالب آکر بھی صلح کر لے
    اسیر دشمن کی چاہ میں بھی
    مخالفوں کی نگاہ میں بھی

    امین ہے صادق ہے معتبر ہے
    میرا پیمبر عظیم تر ہے

    میرا پیمبر عظیم تر ہے
    میرا پیمبر عظیم تر ہے

    وہ خلوتوں میں بھی صف بصف بھی
    وہ اِس طرف بھی وہ اُس طرف بھی
    محاذ و ممبر ٹھکانے اُسکے
    وہ سربسجدہ بھی رس بکف بھی
    کہیں وہ موتی کہیں ستارہ
    وہ جامعیت کا استعارہ

    وہ صبح تہزیب کا گوہر ہے
    میرا پیمبر عظیم تر ہے

    میرا پیمبر عظیم تر ہے
    میرا پیمبر عظیم تر ہے
     
  6. بےلگام
    آف لائن

    بےلگام ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اپریل 2012
    پیغامات:
    33,894
    موصول پسندیدگیاں:
    64
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: بلغ العلى بكماله

    [​IMG]
     
    سردار گل مراد خان لاشاری نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. حریم خان
    آف لائن

    حریم خان مدیر جریدہ

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    20,724
    موصول پسندیدگیاں:
    1,297
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: بلغ العلى بكماله

    خوشبو ہے دو عالم میں تری اے گل چیدہ
    کس منہ سے بیاں ہوں ترے اوصاف حمیدہ

    تجھ سا کوئی آیا ہے ، نہ آئے گا جہاں میں
    دیتا ہے گواہی یہی ، عالم کا جریدہ۔۔۔

    اے ہادئ برحق تیری ہر بات ہے سچی
    دیدہ سے بھی بڑھ کر ہے ترے لب سے شنیدہ


    اے رحمت عالم تیری یادوں کی بدولت
    کس درجہ سکوں میں ہے مرا قلب تپیدہ

    خیرات مجھے اپنی محبت کی عطا کر
    آیا ہوں ترے در پہ بہ دامان دریدہ

    تو روح زمن ، روح چمن ، روح بہاراں
    تو جان بیاں ، جان غزل ، جان قصیدہ

    یوں دور ہوں تائب میں حریم نبوی سے
    صحرا میں ہو جس طرح کوئی شاخ بریدہ

    محترم حفیظ تائب
     
  8. سین
    آف لائن

    سین ممبر

    شمولیت:
    ‏22 جولائی 2011
    پیغامات:
    5,529
    موصول پسندیدگیاں:
    5,790
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: بلغ العلى بكماله

    اج سک متراں دی ودھیری اے
    کیوں دلڑی اداس گھنیری اے
    لوںلوں وچ شوق چنگیری اے
    اج نیناں نے لائیاں کیوں جھڑیاں
    مکھ چند بدر شاشانی اے
    متھے چمکے لاٹ نورانی اے
    کالی زلف تے اکھہ مستانی اے
    مخمور اکھیں ہن مدھ بھریاں
    اس صورت نوں میں جان آکھاں
    جان آکھاں کے جان جہان آکھاں
    سچ آکھاں تے رب دی شان آکھاں
    جس شان تھیں شاناں سب بنیاں
    سبحان اللہ ما اجملک
    ما احسنک مااکملک
    کتھے مہر علی کتھے تیری ثنا
    گستاخ اکھیں کتھے جا اڑیاں
    ۔​
     
  9. عاصم محمود
    آف لائن

    عاصم محمود ممبر

    شمولیت:
    ‏25 دسمبر 2011
    پیغامات:
    108
    موصول پسندیدگیاں:
    45
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: بلغ العلى بكماله

    اج سك متراں دی ودھیری اے، كیوں دلڑی اداس گھنیری اے
    لوں لوں وچ شوق چنگیری اے، اج نیناں لائیاں كیوں جھڑیاں

    مكھ چند بدر شعشانی اے ، متھے چمكے لاٹ نورانی اے
    كالی زلف تے اكھ مستانی اے۔ مخمور اكھی ھن مدھ بھریاں

    ایس صورت نوں میں جان آكھاں، جان آكھاجان جہان آكھاں
    سچ آكھاں تے رب دی میں شان آكھاں, جس شان توشاناں سب بنیاں

    اے صورت شالا پیش نظر، روے وقت نزاع تے روز حشر
    وچ قبر تے پل تھی جد ھو سی گزر، سب كھوٹیاں تھیں سن سب كھریاں

    سبحان اللہ ما اجملك ، ما احسنك، ما اكملك،
    كتھے مہر علی كتھے تیری ثنا، گستاخ اكھی كتھے جااڑیاں

    شاعر: امام المسلمین فاتح قادیانیت مجددالعصر حضور سیدنا پہر مہر علی شاہؒ
     
  10. نیرنگ خیال
    آف لائن

    نیرنگ خیال ممبر

    شمولیت:
    ‏29 اگست 2012
    پیغامات:
    96
    موصول پسندیدگیاں:
    5
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: بلغ العلى بكماله

    میں تیرا ثنا خواں ہوں مجھے ذوق نظر دے
    اک ذہنِ رسا قلبِ تپاں دیدہ تر دے

    تو میرے دردوں کو پذیرائی عطا کر
    تو میرے سلاموں کو کبھی رنگِ اثر دے

    تو قطرہء نیساں کو بنا دیتا ہے موتی
    آنکھیں میں جو آنسو ہیں انہیں آبِ گہر دے

    ہم منزل حیات پہ کھڑے سوچ رہے ہیں
    اس قافلہء شوق کو اب اذن سفر دے

    کچھ شب کے اندھیرے میں سجھائی نہیں دیتا
    اے مطلعء انوار مجھے نور سحر دے

    اک عمر سے سیراب نہیں چشم تماشا
    اے سید لولاک مری آنکھ کو بھر دے​
     
  11. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: بلغ العلى بكماله


    السلام علیکم
    مقابلہ برائے بلغ العلى بكماله میں محترمہ حریم خان صاحبہ سخت مقابلے کے بعد کامیاب قرار پائی ہیں ۔
    آئیے ہم سب مل کر اُنہیں مبارک باد دیں ۔

    حریم خان صاحبہ
    آپ کو ہماری اردو پیاری اردو کی انتظامیہ کی طرف سے بہت بہت مبارک ہو ۔

    انتظامیہ ہماری اردو پیاری اردو
     
    سردار گل مراد خان لاشاری نے اسے پسند کیا ہے۔
موضوع کا سٹیٹس:
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔

اس صفحے کو مشتہر کریں