1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

انقلاب محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور سیرت طیبہ

Discussion in 'سیرتِ سرورِ کائنات صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم' started by فرح ناز, Jun 8, 2010.

  1. فرح ناز
    Offline

    فرح ناز ممبر

    Joined:
    May 26, 2010
    Messages:
    236
    Likes Received:
    2
    جس وقت آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس عالم رنگ و بو میں قدم رکھا تمام تہذیبیں اندر سے گل سڑ چکی تھیں۔ایرانی اور رومی تہذیب اپنے دن پورے کر چکی تھی۔گویا ایک ہمہ گیر انقلاب کے لئے ماحول منتظر تھا۔انقلاب محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا منبع چونکہ جزیرہ العرب تھا۔اس لئے ہر کوئی انقلاب سے پہلے کی حالت کو جاننا چاہتا ہے۔کیونکہ مستقبل میں نکھار ماضی کے تقابل سے آتا ہے۔اس وقت جزیرہ العرب بنیادی طور پر مشرق خطہ تھا،اگرچہ خال خال موجد مل جاتے تھے۔ملائلہ پرستی؛ستارہ پرستی؛جنات پرستی؛بت پرستی؛اور نہ جانے کتنی قسم کی پرستشیں رائج تھیں۔اس کی اخلاقی حالت بھی بگڑ چکی تھی۔برے اخلاق میں وہ اپنی نظیر نہ رکھتے تھے ان کی جنگجو فطرت انہیں سنگدلی کے مقام پر لے گئی تھی۔چنانچہ پورے معاشرے میں تمام قبیلوں کے درمیان محبت و مروت نام کی کوئی چیز نہ تھی۔نفطرت اور عداوت کا ایک الاؤ تھا۔جو ہمیشہ بھڑکتا رہتا تھا۔وہ جانوروں کو درختوں کے ساتھ باندھ کر نشانہ بازی کرتے۔جنگ میں مرنے والوں کے حلیے بگاڑ دیتے۔ان کے دانت اکھاڑ دیتے ہونٹ کاٹ ڈالتے اور ان کی کھوپڑی میں شراب پیتے۔معاشرتی طور پر وہ پوری طرح تباہ ہو چکے تھے۔ایک طبقہ آقاؤں کا اور داسرا غلاموں کا۔مظلوموں کو سخت کام پر لگا دیا جاتا۔اس وقت تک دو وقت کی روٹی نہ ملتی جب تک ان کی ہڈیاں نہ چٹخ جاتیں اور گوشت نہ سڑ جاتا۔یتیموں کا مال بڑے ذوق و شوق سے ہڑپ کرتے۔اس کی معاشرت کی بھرپور تفصیل ہمیں قرآن مجید اور احادیث مبارکہ سے ملتی ہے۔
    ابھی جاری ہے،،،،،،،
     
  2. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: انقلاب محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور سیرت طیبہ

    جزاک اللہ خیر فرح ناز بہن
     
  3. فرح ناز
    Offline

    فرح ناز ممبر

    Joined:
    May 26, 2010
    Messages:
    236
    Likes Received:
    2
    جواب: انقلاب محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور سیرت طیبہ

    نعیم شیر صاحب آپ نے پڑھ کر پسند کیا شکریہ،،،،
     
  4. فرح ناز
    Offline

    فرح ناز ممبر

    Joined:
    May 26, 2010
    Messages:
    236
    Likes Received:
    2
    جواب: انقلاب محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور سیرت طیبہ

    معاشرتی طور پر وہ پوری طرح تباہ ہو چکے تھے۔ایک طبقہ آقاؤں کا اور داسرا غلاموں کا۔مظلوموں کو سخت کام پر لگا دیا جاتا۔اس وقت تک دو وقت کی روٹی نہ ملتی جب تک ان کی ہڈیاں نہ چٹخ جاتیں اور گوشت نہ سڑ جاتا۔یتیموں کا مال بڑے ذوق و شوق سے ہڑپ کرتے۔اس کی معاشرت کی بھرپور تفصیل ہمیں قرآن مجید اور احادیث مبارکہ سے ملتی ہے۔
    ان حالات میں ایک ایسے انقلاب کی ضرورت تھی جو پرانی اقدار اور روایات کی جگہ انسانیت کے لئے مفید؛حیات بخش اور قابل فخر اقدار و روایات مہیا کرے ایسا انقلاب جو ہر اس قاعدے کو پلٹ دے جس سے استحصال زراندوزی؛طبقاتی امتیاز اور کشت و خون کا جواز نکلتا ہو پس انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں اور چھٹی صدی عیسوی میں وہ ولولہ انگیز؛روح پرور اور عظیم الشان انقلاب برپا ہوا جس کی قیادت تاجدار ختم نبوت و رسالت جناب محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمائی اور دیکھتے ہی دیکھتے ذہن بدل گئے۔سوچ کے راویے بدل گئے اخلاق ہے ضابطے بدل گئے جنگی اصول بدل گئے الغرض پورے کے پورے انسان بدل گئے۔
    انقلاب محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے وقت دنیا کا نقشہ ایک مغربی مورخ کے الفاظ جن کا علامہ اقبال نے اپنے معروف خطاب "تشکیل جدید فلسفہ" الہیات اسلامیہ میں یوں رقمطراز ہے۔
    اس وقت ایسا دکھائی دیتا تھا کہ تہذیب کا وہ قصر جس کی تعمیر میں چار یزار برس صرف ہوئے منہدم ہونے کے قریب پہنچ چکا تھا۔تہذیب کا وہ بلند و بالا درخت جس کی سرسبز شاخیں کبھی ساری دنیا پر سایہ فگن تھیں۔اور آرٹ؛سائنس اور لڑیچر کے سنہری پھلوں سے لدی تھیں اب لڑکھڑا رہا تھا۔عقیدت و احترام کی ذندگی بخش نمی اس کے تنے سے جھک چکی تھی اور اندر سے بوسیدہ اور اور کھوکھلا ہو چکا تھا جو صرف پرانی رسموں کے بندھن میں جکڑا ہوا تھا اور جس کے متعلق خطرہ ہی رہتا تھا کہ اب گرا کہ اب۔
    اللہ تعالی نے اس دنیا میں ہر دور میں پیغمبر بھیجے جن پر وحی کی صورت میں ہدایت نازل فرمائی۔وہ لفظی وحی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر نازل ہونے والے قرآن کی شکل میں کمال تک پہنچی اور وہ عملی سیرت آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت کے روپ میں جلوہ گر ہوئی۔آپ کی سیرت کیونکر سارے عالم کے لئے ایک مثالی اور عملی نمونہ بننے کی صلاحیت رکھتی ہے عملی صورت بننے کے لئے لازم ہے کہ اس سیرت میں جامعیت پائی جائے اور یہ بھی لازمی ہے کپ ان تعلیمات اور اصولوں پر وہ خود بھی عامل ہوتا کہ اس کا عمل اور عملی زندگی ساری دنیا کے لئے بہترین مثال بن جائے۔جن کی سیرت طیبہ ان معیاروں پر پورا اترتی ہے وہ ہیں سرور کائنات پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم۔
    ان کی ایمانداری کا یہ حال ہے کہ امین کے نام سے پکارے جاتے تھے ایسا ممتاز شخص ایسا نیک انسان پتھروں کے ڈھیر میں ایک چمکتا ہوا ہیرا دکھائی دیتا ہے۔آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت پر شبلی نعمانی نے بلند پایہ تصنیف مرتب کی ہے۔ان کے نزدیک سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تالیف کی غرض و غایت یہ ہے کہ فضائل اخلاق کا ایک پیکر مجسم سامنے آجائے۔جو خود ہمہ تن آئینہ عمل ہے اس لحاظ سے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ذات پاک یقینا تمام فضائل و اخلاق کا مجموعہ ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ہستی کو جامعیت کبری کا درجہ حاصل ہے۔
    کوئی چیز ایسی نہیں جس کا دین سے واسطہ نہ ہو کیونکہ کوئی چیز بھی ایسی نہیں جس کا اللہ تعالی سے واسطہ نہ ہو۔حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں تمام انسانوں کے ساتھ حسن معاملہ کا عملی درس دیا تمام مخلوقات سے پیار کر کے دکھایا تمام مخلوق کو اللہ کا کنبہ قرار دیا۔حق کو تسلیم کرنے کا حکم دیا خواہ وہ کہیں بھی ہو۔ہر چیز کو اس کے اپنے مقام پر رکھنے کی تلقین فرمائی۔
    جس طرح آدم پر تخلیق کائنات ختم ہوئی۔اس طرح آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عظیم شخصیت پر انسانیت کی تکمیل ہوئی۔اس لئے وقت کا تقاضا ہے کہ ہم آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ایک عظیم تاریخ ساز قائد تمدن؛محسن انسانیت اور عظیم انسان کی حیثیت سے جانیں اور اس کی سیرت کو کتابوں کے صفحات سے نکال کر عملی زندگی میں اپنا کر آپس میں بھائی بھائی بن جائیں تاکہ انسانیت زندہ رہے۔آج کے دور میں اُجالے کی کوئی کرن اگر دکھائی دیتی ہے تو وہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اس پیغام میں پوشیدہ ہے "اے خدا کے بندو آپس میں بھائی بھائی بن جاو"
    نگاہ عشق و مستی میں وہی اول وہی آخر
    وہی قرآن ' وہی فرقان ' وہی یسین ' وہی طہ​

    تحریر ختم ہو چکی ہے،،،،
     
  5. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    Joined:
    Sep 21, 2008
    Messages:
    60,337
    Likes Received:
    37
    جواب: انقلاب محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور سیرت طیبہ

    جزاک اللہ ، ناز جی ۔ خوبصورت تحریر کے لیے بہت شکریہ
     
  6. انسان
    Offline

    انسان ممبر

    Joined:
    Jul 18, 2009
    Messages:
    98
    Likes Received:
    1
    جواب: انقلاب محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور سیرت طیبہ

    فرخ ناز آپ نے لکھا کہ
    انقلاب محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے وقت دنیا کا نقشہ ایک مغربی مورخ کے الفاظ جن کا علامہ اقبال نے اپنے معروف خطاب "تشکیل جدید فلسفہ" الہیات اسلامیہ میں یوں رقمطراز ہے۔
    اس وقت ایسا دکھائی دیتا تھا کہ تہذیب کا وہ قصر جس کی تعمیر میں چار یزار برس صرف ہوئے منہدم ہونے کے قریب پہنچ چکا تھا۔تہذیب کا وہ بلند و بالا درخت جس کی سرسبز شاخیں کبھی ساری دنیا پر سایہ فگن تھیں۔اور آرٹ؛سائنس اور لڑیچر کے سنہری پھلوں سے لدی تھیں اب لڑکھڑا رہا تھا۔عقیدت و احترام کی ذندگی بخش نمی اس کے تنے سے جھک چکی تھی اور اندر سے بوسیدہ اور اور کھوکھلا ہو چکا تھا جو صرف پرانی رسموں کے بندھن میں جکڑا ہوا تھا اور جس کے متعلق خطرہ ہی رہتا تھا کہ اب گرا کہ اب۔
    بہت خوب اللہ کرے زور قلم اور ذیادہ
     
  7. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: انقلاب محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور سیرت طیبہ

    السلام علیکم۔ فرح ناز بہنا۔ بہت ایمان افروز مضمون ہے۔ جزاک اللہ خیرا
    اللہ تعالی ہم سب کو اپنے عظیم و محترم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت و پہچاننے اور انکی سچی غلامی کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
     
  8. زاہرا
    Offline

    زاہرا ---------------

    Joined:
    Nov 17, 2006
    Messages:
    4,208
    Likes Received:
    11
    جواب: انقلاب محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور سیرت طیبہ

    فرح بہن۔ اللہ کریم آپکو بہت جزا دے آپ نے بہت پیاری باتیں ارسال کیں۔ شکریہ
     
  9. فرح ناز
    Offline

    فرح ناز ممبر

    Joined:
    May 26, 2010
    Messages:
    236
    Likes Received:
    2
    جواب: انقلاب محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور سیرت طیبہ

    خوشی صاحب۔انسان صاحب۔نعیم صاحب۔زاہرا صاحبہ۔پسند کرنے کا شکریہ،،،،،
     
  10. نادیہ۔رضا
    Offline

    نادیہ۔رضا ممبر

    Joined:
    Apr 25, 2009
    Messages:
    1,091
    Likes Received:
    1
    جواب: انقلاب محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور سیرت طیبہ

    فرح ناز جی بہت اچھی تحریر پوسٹ کی شکریہ:222:جزاک اللہ
     
  11. فرح ناز
    Offline

    فرح ناز ممبر

    Joined:
    May 26, 2010
    Messages:
    236
    Likes Received:
    2
    جواب: انقلاب محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور سیرت طیبہ

    نادیہ صاحبہ۔پسند کرنے کا شکریہ،،،،،
     
  12. حسن رضا
    Offline

    حسن رضا ممبر

    Joined:
    Jan 21, 2009
    Messages:
    28,857
    Likes Received:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: انقلاب محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور سیرت طیبہ

    فرح جی جزاک اللہ خیر :222:
     
  13. فرح ناز
    Offline

    فرح ناز ممبر

    Joined:
    May 26, 2010
    Messages:
    236
    Likes Received:
    2
    جواب: انقلاب محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور سیرت طیبہ

    حسن رضا صاحب آپ نے پڑھا پسند کیا شکریہ،،،،
     

Share This Page