1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اسد شفیق نے گابا کی وکٹ بیٹنگ کیلئے مشکل قرار دے دی

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏23 نومبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    اسد شفیق نے گابا کی وکٹ بیٹنگ کیلئے مشکل قرار دے دی
    upload_2019-11-23_2-14-6.jpeg
    گرتی ہوئی وکٹوں کے پیش نظر گیند کو تاخیر سے کھیلنے کی حکمت عملی اپنائی،بیٹسمین
    برسبین(اسپورٹس ڈیسک)آسٹریلیا کیخلاف گابا ٹیسٹ کی پہلی اننگز کے ٹاپ اسکورر اسد شفیق کا کہنا ہے کہ وکٹ بیٹنگ کیلئے کافی مشکل ہے لہٰذا انہوں نے مسلسل گرتی ہوئی وکٹوں کے پیش نظر گیند کو تھوڑا سا تاخیر سے کھیلنے کی حکمت عملی اپنائی جس نے انہیں ٹیم کے مجموعی اسکور میں بڑا حصہ ڈالنے کا موقع دے دیا۔اسد شفیق نے ساتویں وکٹ کیلئے ان کے ساتھ اہم شراکت بنانے والے یاسر شاہ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مشکل وقت میں ساتھ نبھایا کیونکہ آسٹریلین بالرز اچھی لائن پر بالنگ کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کیلئے مشکلات بڑھا رہے تھے ۔ان کا کہنا تھا کہ وکٹ کی صورتحال دیکھتے ہوئے پاکستانی بالرز سے بھی عمدہ کارکردگی کی توقع کی جا سکتی ہے کہ وہ ابتدائی وکٹیں گرا کر ہوم ٹیم کو دباؤ میں مبتلا کردیں گے ۔آسٹریلیا میں مسلسل اچھی کارکردگی کے سوال پر اسد شفیق کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ ٹیم کیلئے رنز بنانے کی کوشش کرتے ہیں اور خوشی ہے کہ اس بار بھی کامیابی ملی اور ٹاپ کوالٹی بالرز کیخلاف بیٹنگ کا پورا لطف اٹھایا جس سے اعتماد میں اضافہ ہوا۔میڈیا میں صلاحیتوں کا اعتراف نہ کئے جانے پر اسد شفیق کا کہنا تھا کہ ان پر اس کا کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ ان کی توجہ کا مرکز پاکستان کیلئے کھیلنا اور کارکردگی ہے ۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں