ہم نہ ہوں تو؟ زندگی میں کبھی نہ کبھی ہم اس مقام پر آجاتے ہیں جہاں سارے رشتے ختم ہو جاتے ہیں وہاں صرف ہم ہوتے ہیں اور ہمارا اللہ ہوتا ہے۔ کوئی ماں ،باپ کوئی بہن بھائی کوئی دوست نہیں ہوتا۔ پھر ہمیں پتہ چلتا ہے کہ ہمارے پائوں کے نیچے کوئی زمین ہے نہ سر کے اوپر آسمان ،بس صرف ایک اللہ تعالیٰ ہے جو ہمیں اس خلاء میں بھی تھامے ہوئے ہے۔ پھر پتہ چلتا ہے کہ ہم زمین پر پڑے مٹی کے ڈھیر یا درخت پر لگے پتے سے زیادہ وقعت نہیں رکھتے ۔ ہمارے ہونے یا نہ ہونے سے صرف ہمیں فرق پڑتا ہے ، صرف ہمارا کردار ختم ہو جاتا ہے، کائنات میں کوئی تبدیلی نہیں آتی ،کسی چیز پر کوئی فرق نہیں پڑتا ۔پھر کہیں جا کے ہماری عقل ٹھکانے آ جاتی ہے۔ (عمیرہ احمد)