1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کباب رائس

Discussion in 'گھر اور دسترخوان' started by intelligent086, Jun 11, 2019.

  1. intelligent086
    Offline

    intelligent086 ممبر

    Joined:
    Apr 28, 2013
    Messages:
    7,273
    Likes Received:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    کباب رائس



    اجزاء:قیمہ1/2کلو،ادرک لہسن ایک کھانے کا چمچ،ہری مرچ چار عدد،نمک ایک چائے کا چمچ،پسا گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ،پسی لال مرچ ایک چائے کا چمچ،مکھن دو کھانے کے چمچ،کُٹا انار دانہ ایک چائے کا چمچ،اجوائن ایک چائے کا چمچ،تیل تلنے کے لیے حسبِ ضرورت(چاولوں کے لیے)اُبلے چاول1/2کلو، کٹے ٹماٹر دو عدد،کٹی شملہ مرچ دو عدد،کٹی گاجر دو عدد،باریک کٹی ادرک چار کھانے کے چمچ،کالی مرچ ایک چائے کا چمچ،نمک ایک چائے کا چمچ،لمبی کٹی ہری مرچ چھ عدد

    ترکیب:چوپر میں قیمہ،ادرک لہسن،ہری مرچ،نمک،پسا گرم مصالحہ،پسی لال مرچ،کُٹا ہوا انار دانہ،مکھن اور اجوائن ڈال کر خوب باریک پیس لیں۔اب اس کے چار لمبے اور بڑے کباب بنائیں اور تیل میں فرائی کر کے نکال لیں۔چاول بنانے کے لیے پتیلی میں اُبلے چاول ڈالیں،ساتھ ہی کٹے ٹماٹر،کٹی شملہ مرچ،کٹی گاجر،باریک کٹی ادرک،ہری مرچ،کالی مرچ اور نمک شامل کر کے مکس کریں۔اب فرائی کیے ہوئے کباب اوپر رکھ کر کبابوں کا بچا ہوا تیل بھی ڈالیں اور دس منٹ دَم پر رکھ دیں۔کباب رائس تیار ہے۔​
     

Share This Page