1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

چکن میکرونی سلاد

'گھر اور دسترخوان' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏16 ستمبر 2020۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    چکن میکرونی سلاد

    اجزاء:شیل میکرونی آدھا پیکٹ،چکن فلے دو عدد اُبلے اور ٹکڑے کیے ہوئے پائن ایپل ایک ٹِن،کھیرے دو عدد باریک کٹے ہوئے،سیب دو عدد باریک کٹے ہوئے، مایونیز ایک بوتل،مسٹرڈ پائوڈر ایک چائے کا چمچ،نمک حسبِ ذائقہ،چینی ایک کھانے کا چمچ، لیموں دو عدد،بادام بارہ عدد اُبلے اور کٹے ہوئے،فریش کریم ایک پیکٹ،کشمش ایک پیکٹ۔

    ترکیب:ایک دیگچی میں پانی کو خوب گرم کر کے اس میں شیل میکرونیز ڈالیں،ساتھ میں تیل شا مل کرکے اُبال لیں۔جب میکرونیز گل جائیں تو پانی نتھار کر ٹھنڈے پانی سے دھو لیں اور دوبارہ ذرا سی چکنائی لگا دیں،پھر ایک خوبصورت پیالے میں اُبلے ہوئے میکرونیز ،اُبلے چکن فلے کے چھوٹے ٹکڑے،پائن ایپل کیوبز اور جوس ڈال دیں۔اس کے بعد باریک کٹے کھیرے،باریک کٹے سیب،مایونیز،مسٹرڈ پائوڈر،نمک،چینی،لیموں کا رس اور بادام ملا دیں۔آخر میں فریش کریم اور کشمش ڈال کر کھانے کے لیے پیش کریں۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں