1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

پاکستانی فلم سٹوری

'ادبی طنز و مزاح' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏7 جون 2010۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    پاکستانی فلم کی کہانی
    ایک کہانی ۔۔ نئی پرانی

    ایک دفعہ کا ذکر ہے کسی گاؤں میں ایک گونگا رہتا تھا ۔ اسے ایک قریبی ٹاؤن کی ایک بہری لڑکی سے پیار ہوجاتا ہے ۔ دونوں عشق کی منزلیں طے کرتے ہیں ۔
    گانا :
    گونگا قریب ندی کنارے جاکر بہری کے لیے گانا گاتا ہے تو بہری لڑکی سمندر کی لہروں میں سے نکل کر دوڑی چلی آتی ہے۔ گونگے کی آواز میں اتنا درد ۔ اتنا درد کہ اسے سن کر بہری کے آنسو نکل آتے ہیں۔
    چچا :
    بہری کا ایک چچا ہے جو بدقسمتی سے اندھا ہے۔ ایک دن وہ چچا دونوں کو کھیت میں پیار کی باتیں‌کرتا ہوا دیکھ لیتا ہے۔ وہ کھیت کھلیان کے بیچوں بیچ پکی سڑک پر دوڑتا ہوا بہری کے باپ کو اطلاع کرتا ہے ۔
    معذور باپ :
    بہری کا باپ ریٹائرڈ فوجی ہے ۔ ایک حادثے میں اسکی ٹانگیں کٹ چکی ہیں۔ بیٹی کے معاشقے کی خبر سنتے ہی وہ اٹھ کر سائیکل نکالتا ہے، باہر نکل کر کک لگا کر موٹرسائیکل دوڑاتا ہوا کھیتوں میں جا پہنچتا ہے۔
    چھاپہ :
    کھیتوں‌میں گھوڑے سے اتر کر معذور باپ اپنی بہری بیٹی کو گونگے کا گانا سنتے ہوئے دیکھ کر اچھل پڑتا ہے۔ غصے میں آکر خنجر نکالتا ہے اور فائر کردیتا ہے۔
    زخمی گونگا :
    تیر سیدھا گونگے کے سینے میں پیوست ہوجاتا ہے۔ خون کا فوارہ نکلتا ہے۔ بہری یہ منظر دیکھ کر چیختے چلاتے ہوئے نیزہ گونگے کے سینے سے نکالتی ہے۔ اور اپنے موبائیل سے پولیس ایمرجنسی کو اطلاع کرتی ہے۔
    پولیس :
    تھوڑی دیر بعد پولیس رینجرز کی موبائیل میں وہاں‌پہنچتی ہے۔ زخمی گونگے کو ایمبولینس میں‌ڈال کر قریبی بس سٹاپ تک پہنچاتے ہیں وہاں سے ٹرین کے ذریعے قریبی ہسپتال لے جاتے ہیں۔ ہسپتال میں ڈاکٹرز گونگےکو آپریشن تھیٹر میں لےجاتے ہیں اور چند مکینکل انجینرز کی مدد سے گونگے کے سینے سے گولیاں نکالتے ہیں۔ گونگا ٹھیک ہوجاتاہے ۔ لیکن ڈاکٹر اسے بتاتے ہیں کہ حادثے کی وجہ سے اب وہ گانانہیں گاپائے گا۔
    شادی :
    منظر بدلتا ہے ۔ بہری ہسپتال سے لے کر گونگے کو باہر نکلتی ہے ۔ قریبی رکشہ پر بیٹھ کر کسی دور دراز منزل کی طرف محو پرواز ہوجاتے ہیں۔ ائرپورٹ سے باہر نکل کر وہ اس نئے گاؤں میں جا کر بس جاتے ہیں۔ وہیں شادی کرلیتے ہیں۔ کچھ عرصہ بعد انکے ہاں دو تین بچے ہوتے ہیں اور ہنسی خوشی رہنا شروع کردیتے ہیں۔

    ختم شد
    the end


    (بشکریہ ۔ فیس بک پوسٹ )
     
    ساتواں انسان اور ساجد حنیف .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پاکستانی فلم سٹوری

    بہت دکھی کہانی ہے مگر ہیپی اہنڈ‌بہت اچھا لگا

    ھاھاھاھاھاھاھاھاھاھاھاھاھاھاھا:a12::a12::a12::a12::a12::201::201::201::201:
    اور شکر کا مقام یہ ہے کہ آپریشن تھیٹر میں‌مکینیکل انجینئر موجود تھے ورنہ گونگا دوبارہ گانا گانے لگتا
     
  3. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پاکستانی فلم سٹوری

     
  4. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پاکستانی فلم سٹوری

    بہت خوب نعیم بھائی،!!!!
    اپنی کچھ گراں طبعییت اب ھشاش بشاش ہوگئی،!!!!!
     
  5. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پاکستانی فلم سٹوری

    سید بھائی آپ کی طبیعت ہشاش بشاش ہوگئی ۔ ہماری محنت پوری ہوگئی۔
    اللہ تعالی آپکو ہمیشہ ہشاش بشاش رکھے۔ آمین
     
  6. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پاکستانی فلم سٹوری

    شکریہ ہارون بھائی ۔ آپ کو ہنستے ہوئے سوچ کر ہی مجھے ہنسی آگئی ۔ :201:
     
  7. عقرب
    آف لائن

    عقرب ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    3,201
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    جواب: پاکستانی فلم سٹوری

    نعیم چاچو اس سٹوری پر اب کوئی فلم بھی بنوا ڈالیں ۔ :201:
     
  8. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پاکستانی فلم سٹوری

    شکریہ عقرب آپ نے دوبارہ اس لڑی کو زندہ کیا
     
  9. زین
    آف لائن

    زین ممبر

    شمولیت:
    ‏12 اپریل 2011
    پیغامات:
    2,361
    موصول پسندیدگیاں:
    9
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پاکستانی فلم سٹوری

    ساری لڑیاں مر گئیں ہم آپریشن شروع کی ہے سب کو زندہ کرنے کی
     
  10. ایس کاشف
    آف لائن

    ایس کاشف ممبر

    شمولیت:
    ‏26 مئی 2011
    پیغامات:
    116
    موصول پسندیدگیاں:
    5
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: پاکستانی فلم سٹوری

    کہانی بہت اچھی ہے
     
  11. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    کوئی فلم ساز ؟
     

اس صفحے کو مشتہر کریں