نظم زیست آساں بھی ہے مشکل بھی ہے کہیں رہزن کہیں منزل بھی ہے کہیں کچا گھڑا ہے سوہنی کا کہیں لیلیٰ کی یہ محمل بھی ہے زندگی خواہشوں سے عنواں ہے اور خوشیوں کی یہ قاتل بھی ہے خوں رگوں سے نچوڑ لیتی ہے زندگی خون میں شامل بھی ہے طاہرہ مسعود
زندگی کی رنگا رنگی کی نمائندگی کرتا بہت خوبصورت کلام ہے ۔ ہمارے ساتھ شیئر کرنے کا شکریہ @طاہرہ مسعود جی! مزید کا انتظار رہے گا۔
خوں رگوں سے نچوڑ لیتی ہے زندگی خون میں شامل بھی ہے۔ @طاہرہ مسعود بہنا۔ بہت عمدہ کلام ہے۔ بہت سی داد قبول کریں۔ آئندہ کا انتظار ہے