1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

غزل - تمھارا خواب کہاں تک ہمارے ساتھ رہے

Discussion in 'آپ کی شاعری' started by ایس فصیح ربانی, Oct 21, 2010.

  1. ایس فصیح ربانی
    Offline

    ایس فصیح ربانی ممبر

    Joined:
    Jul 6, 2010
    Messages:
    62
    Likes Received:
    2
    ملک کا جھنڈا:
    پیش ہے آپ کی خدمت میں اپنی ایک
    غزل - تمھارا خواب کہاں تک ہمارے ساتھ رہے


    تمہارا خواب کہاں تک ہمارے ساتھ رہے
    کوئی سراب کہاں تک ہمارے ساتھ رہے
    کبھی کبھی تری آنکھیں تو مسکراتی ہیں
    یہ انقلاب کہاں تک ہمارے ساتھ رہے
    چڑھی جو دھوپ، بکھرنے لگا، تو ہم سمجھے
    کوئی گلاب کہاں تک ہمارے ساتھ رہے
    ہمارے ساتھ رہے گی یہ زندگی شاید
    مگر شباب کہاں تک ہمارے ساتھ رہے
    تمام عمر کا رونا ہمیں نصیب ہوا
    کوئی سحاب کہاں تک ہمارے ساتھ رہے
    سمندروں سے بھی آگے کا ہے سفر اپنا
    تو پھر چناب کہاں تک ہمارے ساتھ رہے
    یہ اضطراب دل و جاں ہے زندگی تو فصیح
    یہ اضطراب کہاں تک ہمارے ساتھ رہے
     

    Attached Files:

  2. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    Joined:
    Sep 21, 2008
    Messages:
    60,337
    Likes Received:
    37
    جواب: غزل - تمھارا خواب کہاں تک ہمارے ساتھ رہے

    بہت شکریہ ربانی جی اس شئیرنگ کا

    مگر میں اسے ٹھیک سے پڑھ نہیں پائی پلیز آپ کیا اسے ٹائپ کر سکتے ھیں نوازش ہو گی
     
  3. ملک بلال
    Offline

    ملک بلال منتظم اعلیٰ Staff Member

    Joined:
    May 12, 2010
    Messages:
    22,418
    Likes Received:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: غزل - تمھارا خواب کہاں تک ہمارے ساتھ رہے

    تمہارا خواب کہاں تک ہمارے ساتھ رہے
    کوئی سراب کہاں تک ہمارے ساتھ رہے
    کبھی کبھی تیری آنکھیں تو مسکراتی ہیں
    یہ انقلاب کہاں تک ہمارے ساتھ رہے
    چڑھی جو دھوپ ، بکھرنے لگا ، تو ہم سمجھے
    کوئی گلاب کہاں تک ہمارے ساتھ رہے
    ہمارے ساتھ رہے گی یہ زندگی شاید
    مگر شباب کہاں تک ہمارے ساتھ رہے

    تمام عمر کا رونا ہمیں نصیب ہوا
    کوئی سحاب کہاں تک ہمارے ساتھ رہے
    سمندروں سے بھی آگے کا ہے سفر اپنا
    تو پھر چناب کہاں تک ہمارے ساتھ رہے
    یہ اضطراب دل و جاں ہے زندگی تو فصیح
    یہ اضطراب کہاں تک ہمارے ساتھ رہے


    فصیح بھائی بہت عمدہ غزل شیئر کی آپ نے ماشاءاللہ بہت اچھا لکھتے ہیں۔ شیئر کرتے رہا کریں۔ خوشی کی طرف سے آپ کے ذمے لگایا گیا ایک کام میں کرنے کی کوشش کی ہے امیج بہت چھوٹا تھا لیکن جہاں تک ہو سکا اپنی طرف سے ٹھیک ہی لکھا ہے کوئی غلطی ہوئی تو نشاندہی فرما دیجیے گا۔ ہائی لائٹ کیے گئے شعر بہ پسند آیے۔
     
  4. ایس فصیح ربانی
    Offline

    ایس فصیح ربانی ممبر

    Joined:
    Jul 6, 2010
    Messages:
    62
    Likes Received:
    2
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: غزل - تمھارا خواب کہاں تک ہمارے ساتھ رہے

    محترمہ خوشی صاحبہ!
    آپ کے حکم کی تعمیل میں محترم ملک بلال صاحب نے میری مدد کی
    غزل ایڈٹ کر دی ہے امید اب آپ کو مشکل پیش نہیں آئے گی
    مخلص
    شاہین فصیح ربانی
     
  5. ایس فصیح ربانی
    Offline

    ایس فصیح ربانی ممبر

    Joined:
    Jul 6, 2010
    Messages:
    62
    Likes Received:
    2
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: غزل - تمھارا خواب کہاں تک ہمارے ساتھ رہے

    محترم ملک بلال صاحب!

    آپ کا شکریہ کہ غزل کو ٹاءپ کر کے میرے لیے آسانی پیدا کر دی۔
    اور ممنون ہوں کہ کہ میری غزل اور خصوصا دو شعر پسند کیے آپ نے۔
    بہت خوش رہیے۔
    مخلص
    شاہین فصیح ربانی
     
  6. حسن رضا
    Offline

    حسن رضا ممبر

    Joined:
    Jan 21, 2009
    Messages:
    28,857
    Likes Received:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: غزل - تمھارا خواب کہاں تک ہمارے ساتھ رہے

    کبھی کبھی تیری آنکھیں تو مسکراتی ہیں
    یہ انقلاب کہاں تک ہمارے ساتھ رہے

    فصیح بھائی ساری غزل ہی بہت خوب ہے بہت عمدہ زبردست :mashallah: :222:
     
  7. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    Joined:
    Sep 21, 2008
    Messages:
    60,337
    Likes Received:
    37
    جواب: غزل - تمھارا خواب کہاں تک ہمارے ساتھ رہے

    اچھا کلام ھے ربانی جی بہت خوب


    بلال جی آپ کا بہت شکریہ جو آپ نے زحمت کی بڑی نوازش آپ کی شکر گزار ہوں
     
  8. ملک بلال
    Offline

    ملک بلال منتظم اعلیٰ Staff Member

    Joined:
    May 12, 2010
    Messages:
    22,418
    Likes Received:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: غزل - تمھارا خواب کہاں تک ہمارے ساتھ رہے

    میں نے کیا زحمت دے دی ؟
     

Share This Page