1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

دیپک راگ ہے چاہت اپنی

'اردو ادب و شعر و شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از سین, ‏5 اکتوبر 2011۔

  1. سین
    آف لائن

    سین ممبر

    شمولیت:
    ‏22 جولائی 2011
    پیغامات:
    5,529
    موصول پسندیدگیاں:
    5,790
    ملک کا جھنڈا:
    دیپک راگ ہے چاہت اپنی کاہے سنائیں تمہیں - ظہور نظر
    دیپک راگ ہے چاہت اپنی کاہے سنائیں تمہیں
    ہم تو سلگتے ہی رہتے ہیں کیوں سلگائیں تمہیں

    ترکِ محبت، ترکِ تمنا کر چکنے کے بعد
    ہم پہ یہ مشکل آن پڑی ہے کیسے بھلائیں تمہیں

    دل کے زخم کا رنگ تو شاید آنکھوں میں بھر آئے
    روح کے زخموں کی گہرائی کیسے دکھائیں تمہیں

    سناٹا جب تنہائی کے زہر میں گھلتا ہے
    وہ گھڑیاں کیونکر کٹتی ہیں، کیسے بتائیں تمہیں

    جن باتوں نے پیار تمہارا نفرت میں بدلا
    ڈر لگتا ہے وہ باتیں بھی بھول نہ جائیں تمہیں

    اڑتے پنچھی، ڈھلتے سائے، جاتے پل اور ہم
    بیرن شام کا تھام کے دامن روز بلائیں تمہیں

    دور گگن پر ہنسنے ولے نرمل کومل چاند
    بے کل من کہتا ہے آؤ، ہاتھ لگائیں تمہیں

    درد ہماری محرومی کا تم جب جانو گے
    جب کھانے آئے گی چپ کی سائیں سائیں تمہیں

    رنگ برنگے گیت تمھارے ہجر میں ہاتھ آئے
    پھر بھی یہ کیسے چاہیں کہ ساری عمر نہ پائیں تمہیں

    پاس ہمارے آکر تم بیگانہ سے کیوں ہو؟
    چاہو تو ہم پھر کچھ دوری پر چھوڑ آئیں تمہیں

    انہونی کی چنتا، ہونی کا انیائے نظر
    دونوں بیری ہیں جیون کے، ہم سمجھائیں تمہیں

    (ظہور نظر)

    http://www.youtube.com/watch?v=cyiPNMBi2oc
     
  2. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: دیپک راگ ہے چاہت اپنی

    بہت عرصے بعد یہ کلام سنا۔ بہت اعلی
    شکریہ سین جی
     

اس صفحے کو مشتہر کریں