1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

درِ رسولﷺ کا منظر بڑا سہانہ ہے ۔۔ عامرعطؔاء(کولکاتا)

'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد رضوان, ‏30 جولائی 2019۔

  1. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    برستا نور ہے رحمت کا شامیانہ ہے
    درِ رسولﷺ کا منظر بڑا سہانہ ہے

    فلک سے آٹھوں پہر واسطے سلامی کے
    درِ نبیﷺ پہ "فرشتوں" کا آنا جانا ہے

    سجاؤں کس لئے دنیاوی گیت ہونٹوں پر
    نبیﷺ کی نعت سے بہتر کوئی ترانہ ہے ؟

    نبیﷺ سے آلِ نبیﷺ سے ہے اس لئے اُلفت
    ہمارے واسطے " بخشش " کا یہ بہانہ ہے

    خوشی میں بدلیں گی افکار اہلِ محشر کی
    مرے حضورﷺ کا اک بار " مسکرانا " ہے

    تو "فتوے" لاکھ لگا ہم پہ شرک و بدعت کے
    خدا کے بعد تو سب کچھ نبیﷺ کو مانا ہے

    لے آؤ نجدیوں تم "علمِ غیب" پر ایماں
    اگر خدا کو قیامت میں منہ دکھانا ہے

    یہ بے زبان سی آتش کو بھی پتہ ہے کہ
    "خلیلِ رب" کو نہ ہر گز مجھے جلانا ہے

    خدا بھی راضی ہو جس سے رسولﷺ بھی راضی
    ہمیں تو ایسا ہی " کردار " لیکے جانا ہے

    "عطؔاء" نے نعت شہِ دیں کی اس لئے لکّھی
    کہ قبر میں اِسے سرکارﷺ کو سنانا ہے
    ---
    ✍عامرعطؔاء(کولکاتا)
    98 واں ہفتہ وار فی البدیہہ طرحی مشاعرہ 29 تا 30 جولائی
    پیشکش فیس بک ٹائمز انٹرنیشنل
     
  2. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    نبیﷺ سے آلِ نبیﷺ سے ہے اس لئے اُلفت
    ہمارے واسطے " بخشش " کا یہ بہانہ ہے

     
  3. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    "عطؔاء" نے نعت شہِ دیں کی اس لئے لکّھی
    کہ قبر میں اِسے سرکارﷺ کو سنانا ہے
     
  4. محمد شہزاد
    آف لائن

    محمد شہزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏20 جون 2018
    پیغامات:
    1,738
    موصول پسندیدگیاں:
    3,172
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ & جزاک اللہ
     
  5. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ تعالٰی آپ کو بھی جزائے خیر عطا کرے آمین
     

اس صفحے کو مشتہر کریں