1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

جی سی بوسال کی شاعری

Discussion in 'اردو شاعری' started by مزمل حسین چیمہ, Jun 22, 2014.

  1. مزمل حسین چیمہ
    Offline

    مزمل حسین چیمہ ممبر

    Joined:
    Jun 22, 2014
    Messages:
    17
    Likes Received:
    28
    ملک کا جھنڈا:
    صرف یادوں میں تیری اے جاں کیا رکھا ہے
    درد اک اور بھی اس دل میں چھپا رکھا ہے

    وہ اگر پوچھیں بتانا کہ نہیں بھولے ہم
    آنکھوں میں ہم نے تیرا نام سجا رکھا ہے

    تھی قسم جو تری ملنے کی وہ میں بھولا دوں
    بھول جاتا یہ مگر تجھ میں خدا رکھا ہے

    باقی تو جلتے مرے نام سے رہتے ہیں یاں
    اک صنم ہے کہ غزؔل کو ہی جلا رکھا ہے

    مہرباں ہو کے بلاتے مجھے تو میں آتا
    اک اسی بات نے مجھ کو تو جھکا رکھا ہے

    جو بھی مطلوب ہوا مانگ لیا ہم نے
    توہم نے پہلو میں غزؔل اپنا خدا رکھا ہے
     
    پاکستانی55 likes this.
  2. مزمل حسین چیمہ
    Offline

    مزمل حسین چیمہ ممبر

    Joined:
    Jun 22, 2014
    Messages:
    17
    Likes Received:
    28
    ملک کا جھنڈا:
    تین شعر احباب کی نظر

    رونے بھی نہ دے مجھ کو
    ایسی ہے تری نسبت

    جینے ہی نہیں دیتی
    کیسی ہے جڑی نسبت

    توڑ دے مرے مالک
    درد سے مری نسبت


    شاعر: جی سی بوسال
     

Share This Page