1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

بیکڈ تکہ بریانی

Discussion in 'گھر اور دسترخوان' started by intelligent086, Nov 19, 2019.

  1. intelligent086
    Offline

    intelligent086 ممبر

    Joined:
    Apr 28, 2013
    Messages:
    7,273
    Likes Received:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    بیکڈ تکہ بریانی

    بریانی کے اجزاء:اُبلے سیلا چاول1/2کلو،ٹماٹر چار عدد،پیاز دو عدد،ادرک لہسن ایک کھانے کا چمچ،پسی لال مرچ دو چائے کے چمچ،نمک1-1/2چائے کا چمچ،ہلدی ایک چائے کا چمچ،پسی جائفل1/2چائے کا چمچ،پسی جاوتری1/2چائے کا چمچ،پسے بادیان1/2چائے کا چمچ،آلو بخارے پچاس گرام،ثابت کالی مرچ ایک چائے کا چمچ،زیرہ ایک چائے کا چمچ،پودینہ1/2گٹھی،ہری مرچیں چار عدد،کوئلہ ایک ٹکڑا،تیل1/2کپ،کڑی پتے چھ عدد،دہی ایک پائو (تکہ بنانے کے اجزاء) تکہ لیگ پیس دو عدد،پسی لال مرچ ایک چائے کا چمچ،بھنا زیرہ دو چائے کے چمچ،چاٹ مصالحہ ایک چائے کا چمچ،ادرک لہسن دو چائے کے چمچ،نمک1/2چائے کا چمچ،زردے کا رنگ ایک چٹکی،لیموں کا رس چار کھانے کے چمچ،کچری پائوڈر دو چائے کے چمچ،مکھن پچاس گرام

    ترکیب:تکہ بنانے کے لیے تمام اجزاء تکہ لیگ پیس پر لگائیں اور ایک گھنٹہ میری نیٹ ہونے دیں۔اب اسے180ڈگری سینٹی گریڈ پر بیک کر کے نکال لیں۔بریانی کے لیے ایک پین میں تیل گر م کر کے پیاز برائون کریں۔اب اس میں کڑی پتے،ٹماٹر،ادرک لہسن،پسی لال مرچ،نمک،ہلدی،پسی جائفل،پسی جاوتری،پسے بادیان،آلو بخارے،ثابت کالی مرچ اور زیرہ ڈال کر بھون لیں ،پھر اس میں دہی،ہری مرچ، پودینہ اور اوپر سے اُبلے چاول شامل کر دیں۔اس کے بعد اس پر بیک کیے ہوئے تکے رکھیں اور تیس منٹ کوئلے سے دم دیں۔آخر میں ڈش میں نکال کر پیاز کا تڑکا لگا کر سرو کریں۔​
     

Share This Page